Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت، تین طلاق بل قانون بن گیا

    بھارت، تین طلاق بل قانون بن گیا

    بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے تین طلاق بل کی منظوری دے دی جس کے بعد اب اسے بھارتی قانون کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد اسے مودی حکومت نے صدر جمہوریہ کے پاس منظوری کے لیے بھیج دیا تھا۔
    بیک وقت 3 طلاقوں پر پابندی کا متنازع بل بھارتی پارلیمنٹ نے منظوری کرلیا
    اب 19 ستمبر 2018 کے بعد جتنے بھی معاملے میں تین طلاق سے متعلق آئے ہیں، ان سب کو اسی قانون کے ذریعے نمٹایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ تین طلاق بل 25 جولائی کو لوک سبھا میں اور 30 جولائی کو راجیہ سبھا میں منظور ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ تین طلاق بل میں تین طلاق کی روایت کو ختم اورغیرقانونی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مرد کو تین سال کی قید کی سزا اورجرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کوالاونس دینے کی سہولت ہے۔

  • عجیب فیصلہ : برطانوی شہری کو مختصر ترین وقت کے لیے جیل کی سزا

    عجیب فیصلہ : برطانوی شہری کو مختصر ترین وقت کے لیے جیل کی سزا

    لندن: برطانوی عدالت نے نوجوان شہری کو مختصر ترین وقت کی سزا دیتے ہوئے 50 منٹ کے لیے جیل بھیجا۔ایک خاتون کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں 23 سالہ نوجوان کو بھی پیش کیا گیا۔ نوجوان نے دورانِ سماعت اعتراف کیا کہ اُس نے اپنی سابق دوست کے گھر کو نقصان پہنچایا اور جھاڑو کھڑکی سے نیچے پھینکی تاکہ اُسے نقصان پہنچ سکے۔

    اعتراف جرم کے بعد جج نے نوجوان جین کینز کو جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا اور جج نے کہا کہ نوجوان کو اُس وقت تک حوالات میں رکھا جائے جب تک وہ معافی نامہ نہیں لکھتا یا اُسے خاتون معاف نہیں کردیتیں۔

    دوسری طرف اس برطانوی خاتون کے وکیل کینتھ بیل نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ جین نے اُن کی مؤکلہ کو دھمکی دی کہ جب وہ نیچے سے گزر رہی ہوں گی تو وہ اینٹ یا پتھر مارے گا البتہ اُس نے کھڑکی سے جھاڑو پھینک کر مارنے کی کوشش کی۔

    اس کیس کی مزید دلچسپ امور کچھ اس طرح ہیں کہ جب حوالات میں جانے کا فیصلہ سنا تو نوجوان پریشان ہوا البتہ پولیس نے عدالتی حکم کی تعمیل کی اُسے حوالات جیل میں بند کیا جس کے بعد اُسے ایک پرچہ اور پین دیا گیا تاکہ وہ معافی نامہ لکھ سکے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان نے معافی نامہ لکھا جس کے بعد خاتون نے اُسے معاف کیا اور پھر اُس تحریر کو عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد جج نے رہائی کے احکامات جاری کیے۔ اس سارے عمل کے دوران پچاس منٹ لگے جس کے بعد نوجوان کو اس یقین دہانی کے بعد رہا کیا گیا کہ وہ آئندہ اس طرح کا عمل نہیں دہرائے گا۔

  • دہشت گردی کا الزام ثابت : سی ٹی ڈی انسپکٹر کو عمر قید و جرمانے کی سزا

    دہشت گردی کا الزام ثابت : سی ٹی ڈی انسپکٹر کو عمر قید و جرمانے کی سزا

    کراچی : سیکورٹی ادارے بالآخر سی ٹی ڈی کے ایک سابق انسپکٹر سزادینے میں‌کامیاب ہوگئی جس کے دہشت گردوں کے رابطوں کا انکشاف ہوا تھا . انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی اور دھماکا خیزمواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کو 14،14سال قید بامشقت کی سزا سنادی، ملزم ظہیراحمد گرفتاری سے قبل سی ٹی ڈی میں پولیس انسپکٹر تھا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے رینجرز پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظہیر احمد عرف گل کو چودہ 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ اے ٹی سی نے رینجرز پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل پرسزا سنائی ہے، ملزم کو دہشت گردی اور دھماکا خیزمواد کیسز میں14،14سال قید بامشقت کی سزا ہوئی۔

    یاد رہےکہ ملزم کو2016میں اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، اس کے علاوہ ملزم لیاری گینگسٹرز کو اسلحہ سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی اور لینڈ گریبنگ میں بھی ملوث تھا۔

  • بھارت:ڈاکٹروں نے 7 سالہ بچے کے 526 دانت نکال دیے گئے

    بھارت:ڈاکٹروں نے 7 سالہ بچے کے 526 دانت نکال دیے گئے

    نئی دہلی:7 سالہ بچے کے منہ میں‌سیکڑوں دانت ، بھارت کے ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے 7 سالہ بچے کے منہ میں موجود 526 اضافی دانت نکال دیے۔اس دوران بچے کو سخت تکلیف سے گزرنا پڑا.

    دوسری طرف بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے شہر چینئی سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کے منہ پر سوجن کی شکایت تھی جس پر والدین نے اُسے ڈاکٹرز کو دکھایا.ڈاکٹرز نے ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ بچے کے جبڑے کا سائز مختلف ہے اور دونوں میں کوئی ٹھوس شے موجود ہے،


    بچے کے منہ میں تین سال سے سوجن تھی، والدین نے کئی اسپتالوں میں دکھایا وقتی طور پر درد ختم ہونے کے علاوہ کوئی افاقہ نہیں ہوا جس کے بعد والدین اُسے ہمارے پاس لائے۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کےمطابق بچے کے جبڑے میں چار سے پانچ سینٹی میٹر کے 526 چھوٹے بڑے دانت تھے جنہیں آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔والدین کے مطابق بچے کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے البتہ ڈاکٹرز نے اُسے اسپتال میں رکھا ہوا ہے اور دو روز بعد چھٹی دینے کا عندیہ دیا۔

  • اکثر امریکی صدر ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، سابق امریکی صدر ریگن نے افریقی نمائندوں کو ‘بندر’ کہا تھا ، کس نے کہا ضرور جانیئے ؟

    اکثر امریکی صدر ایک ہی سوچ رکھتے ہیں، سابق امریکی صدر ریگن نے افریقی نمائندوں کو ‘بندر’ کہا تھا ، کس نے کہا ضرور جانیئے ؟

    واشنگٹن : نسل پرستی صرف ڈونلڈ ٹرمپ میں‌ہی نہیں‌بلکہ اس سے قبل معروف امریکی صدر ریگن بھی ایسی ہی سوچ اور فکر کا اظہار کرچکے ہیں. رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ٹیپ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن نے اقوام متحدہ میں افریقہ کے وفود کو ‘بندر’ سے تعبیر کیا تھا۔

    دوسری طرف برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی امریکی میگزین کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رونالڈ ریگن نے 1971 میں اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ٹیلی فون پربات کرتے ہوئے اس طرح کے جملے ادا کیے تھے۔

    یاد رہے کہ رونالڈ ریگن اس وقت کیلیفورنیا کے گورنر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے اور اقوام متحدہ میں افریقی نمائندوں کی جانب سے امریکا کے خلاف ووٹ دینے پر غصے میں تھے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ الفاظ امریکی صدر نے اس وقت کہے جب رپورٹ کے مطابق چین اور تائیوان کو تسلیم کرنے کے لیے ووٹنگ کے دوران افریقی ملک تنزانیہ کے نمائندوں نے امریکاکے خلاف ووٹ دینے کے بعد رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

  • یہ امریکہ ہے جہاں آوارہ بلیوں کوکھلانا پلانا جرم ، اسی جرم کی پاداش میں  79 سالہ خاتون کو 10 دن قید سنا دی گئی

    یہ امریکہ ہے جہاں آوارہ بلیوں کوکھلانا پلانا جرم ، اسی جرم کی پاداش میں 79 سالہ خاتون کو 10 دن قید سنا دی گئی

    واشنگٹن : امریکہ جہاں ایک 79 سالہ خاتون فقط اس وجہ سے قید کی سزا سنا دی کہ اس نے آوارہ بلیوں کو کچھ کھلایا پلایا تھا .پولیس کے مطابق معمرخاتون کی پڑوسن نے مقامی انتظامیہ کو شکایت کی کہ ان کے گھر پر آوارہ بلیوں کی وجہ سے گھر کا ماحول خراب ہورہا ہے۔

    دنیا کے دوسرے ممالک میں رہنے والوں کے لیے یہ خبر بڑی عجیب تصور کی جائے گی کہ امریکا میں سٹی آرڈیننس کے تحت آوارہ جانوروں کو خوراک دینا قابل سزا جرم ہے۔بعدازاں مئی2017 میں 79 سالہ خاتون پر آوارہ بلیوں کو اپنی رہائش گاہ پر خوارک دینے کے مزید الزامات لگے۔

    دوسری طرف پولیس کا کہنا تھا کہ نینسی سیگیولو آوارہ بلیوں کی گندھی صاف میں ناکام رہی۔گزشتہ ہفتے نیسی سیگیولو نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ عدالتی فیصلے برخلاف آوارہ بلیوں کو خوارک دیتی رہی۔ان کے اعتراف پر عدالت نے توہین عدالت کے جرم میں معمر خاتون کو 10 دن قید کی سزا سنادی۔

    نینسی سیگیولو نے عدالتی فیصلے بعد بتایا کہ ’میرے پاس بھی پالتو بلیاں تھی جو مرچکی ہیں اور میرے شوہر بھی زندہ نہیں رہے، میں تنہا ہوں ایسے میں بلیاں اور ان کے بچوں سے میرا دل لگا رہتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ 8 سے 10 بلیاں ان کے گھر کا چکر لگاتی رہتی ہیں اور مجھے بہت ترس آتا ہے اس لیے انہیں کھانے کو کچھ دیے دیتی ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی جرمانے کی مد میں 2 ہزار ڈالر جمع کراچکی ہیں، جو کچھ میں نے کیا اس کی اتنی سزا نہیں بنتی جبکہ بہت سارے لوگ انتہائی برے کام کررہے ہیں. لیکن عدالت نے جواز تسلیم کرنے سے انکار کردیا

  • عمان میں ایندھن کی قیمت بڑھ گئی

    عمان میں ایندھن کی قیمت بڑھ گئی

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) سلطنت آف عمان میں اگست کے مہینے کے لیے ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا اطلاق آج رات کو 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ عمان آئل کے نمائندہ نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ M91 پٹرول کی نئی قیمت 210 پیسہ فی لیٹر ہو گی جو رواں ماہ 205 پیسہ تھی۔ M95 کی قیمت 215 سے بڑھ کر 220 پیسہ فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی پانچ پیسہ کا اضافہ کیا گیا ہے جو 245 پیسہ سے 250 پیسہ فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

  • سعودی عرب کا بجٹ خسارہ ، مہنگاہی بڑھنے کا خدشہ

    سعودی عرب کا بجٹ خسارہ ، مہنگاہی بڑھنے کا خدشہ

    ریاض : دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی معاشی ناہمواریاں پیداہونے لگیں. اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں نو ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں33 ارب5 سو ملین سعودی ریال کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے جس کی مالیت8 ارب 9 سو 30 ملین ڈالر ہوتی ہے۔

    رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں سعودی عرب کی تیل آمدنی میں 5 فیصد اور تیل سے ہٹ کر دیگر آمدنی میں 4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کا دو ہزار اٹھارہ کا بجٹ خسارہ، باون ارب ڈالر سے زائد تھا۔دوسری طرف آئی ایم ایف نے امید ظاہر کی تھی کہ سعودی عرب کچھ دیر بعدسنبھلنے لگے گی لیکن وہ پشین گوئی درست ثابت نہیں ہوئی

  • ا سامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن وفات پاگئے ، امریکہ کا دعویٰ

    ا سامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن وفات پاگئے ، امریکہ کا دعویٰ

    واشنگٹن: اسامہ بن لادن کا بیٹا اور جانشین حمزہ بن لادن وفات پاگیا . حمزہ بن لادن کی وفات کا دعویٰ امریکہ نے کیا ہے. ابھی تک اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی

    امریکی ٹی وی NBC نے دعویٰ کیا ہے کہ تین امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرف پر بتایا کہ انہیں یہ معلومات ملی ہیں کہ حمزہ بن لادن وفات پاگیاہے . NBC نے امریکیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ بن لادن نے آخری مرتبہ 2018 کے وسط میں اپنا ایک بیان دیا تھا لیکن اس کے بعد اب تک حمزہ بن لادن کی کوئی سٹیٹمنٹ سامنے نہیں آئی

    امریکی ٹی وی NBC نے ایک ایف بی آئی کے ایجنٹ علی سفیان کے حوالے سے کچھ مزید معلومات دی ہیں ان کے مطابق حمزہ بن لادن کو اسامہ بن لادن کے بعد تنظیم کی قیادت کے لیے تیار کیا جارہا تھا

    حمزہ بن لادن 1989 کو سعودی عرب میں پیدا ہوا ، امریکی ٹی وی NBC کے مطابق ایف بی آئی کو حمزہ بن لادن کئی مقدمات میں مطلوب تھا

  • چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ آج ہو گی

    چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ آج ہو گی

    پاکستان میں سینیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو عہدے سے ہٹانے کی قراردادوں پر ووٹنگ آج ہوگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مشترکہ طور پر میر حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار مقرر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے جس کے جواب میں حکومت اور ان کے اتحادیوں نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے،

    سینیٹ سیکریٹریٹ نے قرارداد پر رائے شماری کا طریقہ کار جاری کردیا ہے، سینیٹرز پر پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے کر جانے پر پابندی عائد رہے گی،
    سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرکسی کو دکھانا یا تصویر بنانا منع ہے، ووٹ کی رازداری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، قرارداد پررائے شماری خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگی،

    سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی رکن کابیلٹ پیپر ضائع ہو جائے تو واپس کرکے نیالے سکے گا، واضح‌ رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں آج ووٹنگ ہو گی، حکومت کی طرف سے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کیلئے بھرپور رابطے کئے گئے ہیں، اسی طرح اپوزیشن جماعتیں میر حاصل بزنجو کی کامیابی کیلئے پرعزم نظر آتے ہیں،