Baaghi TV

Author: +9251

  • واہگہ بارڈر کے راستے500 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    واہگہ بارڈر کے راستے500 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    ننکانہ صاحب : سکھوں کے بانی رہنماء بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے 500 بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔

    دوسری طرف ننکانہ سے ذرائع کی طرف سے دی جانی والی تفصیلات کے مطابق بابا گرونانک کے500 پچاس ویں جنم کی تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہوگا جس میں شرکت کرنے والے افرد واہگہ بارڈر کے راسے سے پاکستان پہنچ گئے جبکہ یاتریوں نے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف بھی کی گئی۔

    یاد رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے 26 جولائی کو سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے اور دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے بھی تاریخی اقدامات کررہاہے. پاکستان سکھوں کے لیے مزید سہولیات اور پاکستان میں مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے کرتارپور کوریڈور بنا رہے ہے.

  • افغانستان : صرف 6 ماہ میں 4 ہزار افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

    افغانستان : صرف 6 ماہ میں 4 ہزار افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

    کابل: دشمن نے افغانون کا قتل عام کرکے بھی صبر نہ کیا . اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی و اتحادوی افواج کی طرف حملوں کی وجہ سے صرف 6 ماہ میں‌4ہزار شہری ہلاک ہوئے ،

    اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں سال 2019 کے پہلے 6 ماہ میں 3ہزار 812 افغان شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کارروائیوں اور جھڑپوں کے درمیان سب سے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد گھروں میں تیار کیے گئے بموں اور فضائی حملوں سے لوگ مارے گئے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2019 سے 30 جون 2019 تک طالبان اور شدت پسندوں نے 531 عام افغان شہریوں کو ہلاک اور 1400 سے زائد کو زخمی کیا، شدت پسند گروپوں نے دانستہ طور پر 985 عام شہریوں کو نشانہ بنایا جن میں سرکاری افسران، قبائلی عمائدین، امدادی کارکن اور مذہبی شخصیات شامل تھیں۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں جو حقائق سامنے آئے ہیں‌ان کے مطابق صرف 6 ماہ میں حکومتی فورسز کے ہاتھوں 717 افغانی ہلاک اور 680 کے قریب زخمی ہوئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔ ملک بھر میں 144 خواتین اور 327 بچے بھی ہلاک ہوئے جب کہ فضائی حملوں میں 519 عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں جن میں 150 بچے بھی شامل تھے۔

    یاد رہےکہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی طالبان سے ایک طویل جنگ جاری ہے جس کے بعد امریکا افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کے لیے طالبان سے مذاکرات کررہا ہے جو اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

  • کراچی شدید بارشوں کی وجہ سے "کے الیکڑک "حکام نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی شدید بارشوں کی وجہ سے "کے الیکڑک "حکام نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی : بارشوں نے کراچی شہر کو روشنیوں سے محروم کردیا . بارشوں کے بعد کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ کے الیکٹرک حکام نے موجودہ صورتحال سے عوام کو آگاہ کردیا ہے۔

    دوسری طرف کے الیکٹرک کی طرف سے جاری ہونےوالی تفصیلات کے مطابق سیلابی ریلا کا پانی کے الیکڑک کے کے ڈی اے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوگیا جس کے باعث گرڈ اسٹیشن متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

    کے الیکٹرک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے شہر میں بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر متاثر ہوسکتی ہے جبکہ پاک فوج کے دستوں کی مدد سے پانی روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    دوسری طرف شدید بارشوں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے. جس کی وجہ سے گڈاپ، ملی، ملیر کینٹ، گلستان جوہ، کاٹھور، لانڈھی، کھوکھرا پار، شاہ فیصل کالونی، کورنگیکورنگی صنعتی ایریا، لانڈھی صنعتی ایریا، اسکیم تینتیس، گلشن معمار، احسن آباد کے علاقے بجلی سے محروم ہو جائیں گے۔

  • بھارتی کھلاڑی پرتھوی شا پرڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی 15 نومبر تک کرکٹ سے باہر

    بھارتی کھلاڑی پرتھوی شا پرڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی 15 نومبر تک کرکٹ سے باہر

    بھارتی کھلاڑی ڈوپنگ کا شوقین نکلا ، بھارت نے نوجوان ٹیسٹ اوپنر اور ابھرتے ہوئے اسٹار پرتھوی شا کو ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 15نومبر 2019 تک معطل کر دیا ہے اور اس دوران وہ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پرتھوی شا کے پیشاب کے نمونے میں ممنوعہ ادویہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس کے سبب انہیں معطل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پرتھوی شا ان دنوں کولہے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    اس پابندی کے سبب نوجوان اوپننگ بلے باز جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے خلاف 14نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    یاد رہے کہ 22فروری کو اندور میں سید مشتاق علی ٹرافی میں پنجاب کے خلاف میچ کے دوران پرتھوی کے پیشاب کے نمونے ٹیسٹ کے لیے جمع کیے گئے تھے جس میں بعدازاں ممنوعہ ادویہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا ۔

  • منی لانڈرنگ پر سزا میں اضافے کا بل قائمہ کمیٹی نے منظور کرلیا

    منی لانڈرنگ پر سزا میں اضافے کا بل قائمہ کمیٹی نے منظور کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان کی طرف سے معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2019 منظور کرلیا جس کے تحت منی لانڈرنگ کرنے والے افراد کی سزا اور جرمانے میں اضافے کے ساتھ ساتھ جائیداد ضبط کرنے کی سفارشات منظور کرلی گئیں۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین اسدعمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا جہاں انسداد منی لانڈرنگ بل اور فارن ایکسچینج ریگولیشنز بل کی منظوری دی گئی۔

    قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے منظور ہونے والے ترمیمی بل کے مطابق منی لانڈرنگ کے ملزمان سزا بڑھا کر سال تک کردی گئی ہے، 50 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی سفارشات منظور کرلی گئی ہیں۔

    بل کے مطابق منی لانڈرنگ کے ملزمان کو عدالتی وارنٹ کے بعد گرفتار کیا جا سکے گا اور ریمانڈ 90 روز سے بڑھا کر 180 روز کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے۔

    اسلام آباد میں اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ پر جرم کی سزائیں بڑھاکر 10 سال قید، 50 لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد کی ضبطی کی سفارشات منظور کر لی جائیں۔

    کمیٹی کے اس اجلاس میں‌اسد عمر نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ کے تحت ملزمان کا 180 روز کا ریمانڈ دینے کی تجویز ہے اس سے قبل ملزمان کا 90 روز کا ریمانڈ لینے کی اجازت ہے جس پر کمیٹی نے ملزمان کو عدالتی وارنٹ کے بعد گرفتار کرنے کی تجویز منظور کرلی۔

    اسٹیٹ بینک کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس )ایف اے ٹی ایف( کے تحت منی لانڈرنگ کے جرم کو فوری طور پر رپورٹ کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بینکوں سے غلط اور مشکوک رپورٹ بھیجنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی اور مشکوک رپورٹ نہ بھینے والے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی ہوگ۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فارن ایکسچینج ریگولیشنز بل کی منظوری دے دی جس کے تحت غیر ملکی کرنسی کی نقل و حمل کو قابو کیا جائے گا۔

    چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ نے حکام کو منی لانڈرنگ کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ بل آج منظور ہوچکا ہے اور کل سے منی لانڈرنگ کو ختم کر دیں۔فارن ایکسچینج ریگولیشنز بل کے تحت اندرون ملک 10 ہزار ڈالر تک کی رقم کی نقل و حرکت پر اسٹیٹ بینک سے اجازت لینا ہوگی۔

  • ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 7 لاکھ کا اضافہ ، حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں

    ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 7 لاکھ کا اضافہ ، حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں

    اسلام آباد: بالآخر عمران خان کی قیادت میں‌کام کرنےوالی وفاقی حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں اور ایک سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 7 لاکھ سے زائد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ اضافے کے بعد 21 لاکھ 94 ہزار تک پہنچ گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم بھی متعارف کرائی گئی تھی جس سے ہزاروں افراد نے استفادہ کیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور بڑے دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فکس ٹیکس کی تجاویز زیر غور ہیں۔

  • اقلیتوں کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر ہمارے لیے قابل فخر ہے: رمیز راجا

    اقلیتوں کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر ہمارے لیے قابل فخر ہے: رمیز راجا

    وزیر اعظم عمران خان نے اقلیتوں کے ایونٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان مائنورٹیز کو زبردستی اسلام کی طرف نہیں لا سکتے.

    وزیراعظم عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وجود میں آنے کا ایک مقصد تھا. پاکستان مدینہ کی ریاست کو دیکھ کر بنایا گیا. ہندوؤں کی حکومت ہونے پر علامہ اقبال نے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کا خواب دیکھا اور قائد اعظم نے ان کا خواب پورا کیا. وزیراعظم نے کہا کہ قرآن میں واضح بتایا گیا ہے کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں ہے اور ہمارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ نے حکم دیا تھا کہ لوگوں کو بس اسلام کا پیغام دو اور زبردستی نہ کرو.

    وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کی بندوق کی نوق پر اسلام قبول کروانا جائز نہیں اور یہ غیراسلامی عمل ہے. جب اللہ تعالی نے یہ طاقت پیغمبروں کو بھی نہیں دی تو ہم کون ہوتے یہ یہ سب کرنے والے. مائنوریٹیز کے ساتھ زبردستی کے عمل پر وزیر اعظم نے بتایا کہ "حضرت نوح علیہ سلام” کی بیوی اور بیٹا اسلام نہیں لائے, "حضرت لود علیہ سلام” کی بیوی بھی اسلام نہیں لائی کیونکہ اللہ نے پیغمبروں کو بھی حق نہیں دیا زبردستی کا. دراصل آج کا مسلمان جو زبردستی اسلام قبول کروانا چاہتا ہے اس نے اسلام کو پڑھا ہی نہیں ہے اور نہ اسے اسلام کا علم ہے.

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانون مدینہ کے قانون جیسا بنانا ہوگا جہاں اقلیتوں اور غریبوں کو ان کے حقوق مل سکیں.

    وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رمیز راجا نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر کہا کہ عمران خان نے اسلامی قانون کے مطابق مائنورٹیز کے دن پر بہت اچھا بیان دیا ہے. عمران خان ہمیں ہر روز فخر محسوس کرواتے ہیں.

  • کوئٹہ ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کی جائے وقوع پر میڈیا سے گفتگو۔

    کوئٹہ دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت مرزا اور اُن کی ٹیم کو بنایا گیا ہے کہنا قابل از وقت ہوگا کہ دھماکہ خودکش تھا یا ٹائم ڈیوائس سے ہوا دھماکے میں ایک اہلکار سمیت چار افراد شہید جبکہ 28 زخمی ہیں زخمیوں میں راہگیر اور خواتین بچے شامل ہیں،ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت مرزا شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کا مزود کہنا تھا کے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں کل صبح دوبارہ جائے وقوع کا معائنہ کر کے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا سکے گا جب کے شہر کے وسط میں دھماکہ ہونے سے عام شہری بھی نشانہ بنے، ڈی آئی جی عبدالرزاق۔

  • ’اوئے پہلے دعا کریں ہاں ہوجائے‘ابھی بات پکی نہیں‌ہوئی ، کرکٹر حسن علی

    ’اوئے پہلے دعا کریں ہاں ہوجائے‘ابھی بات پکی نہیں‌ہوئی ، کرکٹر حسن علی

    لاہور:کرکٹر حسن علی نے یہ کہہ کر مداحوں کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا کہ ابھی بات پکی نہیں ہوئی ، سارے معاملات دونوں خاندانوں کی ملاقات کے بعد طے ہوں گے۔

    دوسری طرف سماجی رابطوں کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ معاملات طے ہونے کے بعد جلد ہی اعلان کردوں گا۔

    یاد رہے کہ اس ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے پنجابی میں کمنٹ کیا جس کا اردو ترجمہ ہے کہ ’ہمارا ویزہ‘۔ اس کے جواب میں پاکستانی کرکٹر نے لکھا ’پہلا دعا کر کے ہوجائے‘۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہید، 24 زخمی ہوئے، کمشنر مظفر آباد ڈویژن

    کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہید، 24 زخمی ہوئے، کمشنر مظفر آباد ڈویژن

    بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز پر گولہ باری سے خاتون سمیت دو شہری شہید 24 زخمی ہوئے ہیں، کمشنر مظفرآباد ڈویژن امتیاز احمد نے کہا ہے کہ شہید ہونیوالوں میں بسمہ بی بی دختر غلام مرتضی ساکنہ کٹھہ چوگلی اور نعمان ولد مطیع اللہ ساکنہ شاردا شامل ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیلم میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں شیراز ولد غلام سرور، رضوان ولد غلام مرتضی ، عادل ولد قلندر، محمد صدیق ولد برکت اللہ، لطیف ولد دلاور، مدثر ملک ولد فرید ملک، تبسم ملک زوجہ فرید ملک، انیس الرحمان ولد اسداللہ خان شامل ہیں،

    اسی طرح کمشنر مظفرآباد ڈویژن امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ پنجکوٹ سیکٹر میں محمد عمران، وسیم مقصود ، نوراں بی بی، نوری بی بی، محمد اکمل قریشی ، محمد طفیل، محمد عقیل، نبیلہ بی بی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ وادی لیپا میں عدیل احمد، عبدالرحمان، غوثیا بی بی، گلشن بی بی زخمی ہوئے ہیں،