فیصل آباد (اے پی پی) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل یکم اگست بروز جمعرات کو منعقد ہو گی جس میں مختلف شعبہ زندگی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 22ویں اور مجموعی طور پر30ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں ایک تقریب کل یکم اگست کی صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
Author: +9251
-
فیصل آباد میں 31 سالہ جرمن خاتون سے اجتماعی زیادتی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر )باپ کی تلاش میں پاکستان آنے والی جرمن خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ جرمن خاتون نے کچھ عرصہ قبل کلر کہار کے علاقے بھون کے رہائشی محمد عاصم کے ساتھ شادی کی ۔ رامونا 30 برس قبل جرمنی چھوڑ کر پاکستان واپس آنے والے اپنے والد کی تلاش کے لئے اپنے شوہر عاصم کے ساتھ اس کے آبائی علاقے بھون میں مقیم ہو گئی ۔ اسی دوران سوساں روڈ پررانا حیدرالیاس نے رامونا سے رابطہ کر کے اسے اس کے باپ تک پہنچانے کا جھانسہ دے کر فیصل آباد بلایا ۔ ملزم حیدر ، ایک کزن اور دو نامعلوم دوست رامونا کو مدینہ ٹاؤن کے سوساں روڈ پر واقع اپنے دفتر لے گئے جہاں ملزموں حیدر اور جاوید نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، بعدازاں اسے سوساں روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے متاثرہ خاتون نے تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کو ملزموں کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم حیدر الیاس کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر تینوں ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
-

سکول پڑھنے کے دوران معلوم ہوا کہ والدہ داکارہ ہیں، عثمان مختار
اسلام آباد :پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار عثمان مختار نے انکشاف کیا کہ ان کوسکول کے زمانے میں معلوم ہوا کہ ان کی والدہ ایک ا داکارہ ہیں۔
نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے عثمان مختار نے کہا کہ والدہ میرے ہدایت کار بننے کی خلاف تھیں لیکن میں نے اپنی محنت جاری رکھی اور جب انہوں نے فلم ”جانان“ کو دیکھا تو وہ میرے کام کی معترف ہوگئیں۔
ایک سوال کے جواب میں عثمان مختار نے کہا کہ ڈرامہ ”انا“ میں اداکاری حادثاتی طور پر کی۔عثمان مختار نے مزید کہا کہ وہ آئندہ مزید ڈراموں پر کام کرنے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں.
-

ہم بھی تمنا رکھتے ہیں،سعید اجمل نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کے کئی اور بھی خواہش مند نکلے. ایسے ہی امیدواروں میں سے سابق ٹیسٹ کرکٹ اور اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ سے متعلق ہونے والی پیش رفت کے حوالےسے ایک بیان میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے خدمات انجام دینا چاہتا ہوں اور خواہش ہے کہ ٹیم کی کامیابیوں میں بطور کوچ کردار ادا کروں۔
سعید اجمل نے کہا کہ کپتان بدلنا ضروری ہے تو بابراعظم اچھے امیدوار ہیں اور کپتان بناتے وقت پرفارمنس کو دیکھیں نہ کہ انگلش بولنے کو ترجیح دی جائے۔
محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کو افسوسناک قرار دیا اور کہا ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کے لیے ٹیسٹ چیمپئین شپ کرانے کا فیصلہ اچھا ہے۔یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف اور ہیڈ کوچ کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
-

اظہر علی ہوں گے اگلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ؟ اہم فیصلے کی گھڑیوں کا انتظار
لاہور: سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا پانے کے باوجود سرفراز کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
معتبر ذرائع کے مطابق آج کسی بھی وقت اظہر علی کی کپتانی کا اعلان ہو سکتا ہے. دوسری طرف بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ سرفراز ہی کو کپتان برقراررکھا جائے .
-

ملتان میں معمولی بارش انڈر پاس تالاب کا منظر پیش کرنے لگا
ملتان لاری اڈا پر معمولی سی بارش کے بعد انڈر پاس میں پانی کھڑا ہو گیا ہے
یہاں پہلے بهی اسی طرح بارش کے پانی میں گاڑیاں ڈوب چکی ہیں اور ہلاکتیں بھی ہوئ تھی
مگر انتظامیہ ہروقت حالت غفلت میں سوئی ہوئی ہے ان کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی ہے انڈر پاس میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پر رہا ہے
۔عوام کا
کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، DCO ملتان سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ -

وفاق المدارس العربیہ نے طیارہ حادثہ کوالمناک حادثہ قرار دیدیا ,شہداء کے درجات کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری
اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نےطیارہ حادثے کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں,شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں,ملک بھر کی مساجد و مدارس میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعاوں کا اہتمام تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق, مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے طیارہ حادثے کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں-انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں-دریں اثناء وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی ہدایت پر ملک بھر کی مساجد و مدارس میں بھی طیارہ حادثے کے شہداء,متاثرین اور لواحقین کے لیے دعاوں کا سلسلہ جاری ہے
-

محبت میں دوسرا موقع ہر کسی کا حق ہے،ملائکہ اروڑا
بالی ووڈاداکارہ ملائکہ اروڑا کی ناموراداکار ارباز خان سے طلاق کے بعد خود سے کئی سال چھوٹے اداکارارجن کپورسے تعلق رکھنے کے باعث سوشل میڈیا پرانہیں ہرروز شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتاہے-
حال ہی میں ایک انٹر ویومیں ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ انہیں لوگوں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا ان کا ماننا ہے کہ محبت میں سب کو دوسرا موقع ضرورملنا چاہیے.اورلوگوں کو کھلے ذہن سے اسے قبول کرنا چاہیے-
45 سالہ ملائکہ اروڑا کا 34 سالہ ارجن کپور سے تعلق کو خفیہ رکھنے پر کہنا تھا کہ ایسے تعلق کو ہمیشہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لوگوں کو اب ہر با ت کو سمجھنا چاہیے،ہمارے ملک میں ایسے رشتوں کو نہ جا نے کیوں غلط سمجھا جاتا ہے،سب کو اپنی سوچ وسیع رکھنی چاہیے-اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنا مذاق اڑانے والوں اور تنقید کرنے والوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی- -
مظفر گڑھ کے مشہور ومقبول کو این جی او کے حوالے کرنے پر طلباء سراپا احتجاج بن گئے
مظفرگڑھ میں سردار کوڑے خان سکول کی این جی اوکو حوالگی کے خلاف طلباءسراپا احتجاج بن گئے۔طلباء نےڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی مظفرگڑھ کیخلاف شدیدنعرے بازی کی۔
مظفرگڑھ کے سردار کوڑے خان ہائر سکینڈری سکول کوکیئر فاونڈیشن نامی این جی او کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ این جی او کے حوالے کرکے مظفرگڑھ کے اس مشہور سکول کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سکول کو پرائیویٹ آرگنائزیشن کے حوالے کرکے طلباء کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردار کوڑے خان سکول نے دہم امتحان میں پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اس کے باوجود سکول کو این جی او کے زیر سیاہ دینا سازش ہے۔مظاہرین کے مطابق سردار کوڑے خان سکول کی این جی او کو حوالگی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اس کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔ -

طالبان سے زیادہ اتحادی فوجیوں نے افغان شہریوں کو قتل کیا، رپورٹ
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں طالبان سے زیادہ افغان فورسز، نیٹوفورسز و امریکی فوجیوں نے عام شہریوں کو قتل کیا
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ تر شہریوں کی ہلاکت باغیوں کے خلاف افغان اور نیٹو فورسز کے آپریشن، جیسے فضائی حملے اور رات کے وقت مسلح تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی سے ہوئی۔
اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 413 اور عالمی فورسز نے 314 شہریوں کو ہلاک کیا جس کی کل تعداد 717 ہے، اس ہی کے بر عکس طالبان، داعش اور دیگر مسلح تنظیموں نے اتنے ہی عرصے کے دوران 531 شہری ہلاک کیے۔
حالیہ کارروائی میں قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔