Baaghi TV

Author: +9251

  • ابھی بات چیت چل رہی ہے ،بات پکی نہیں ہوئی، کرکٹر حسن علی کا موقف

    ابھی بات چیت چل رہی ہے ،بات پکی نہیں ہوئی، کرکٹر حسن علی کا موقف

    کرکٹر حسن علی نے اپنے بیان میں بھارت میں شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ حسن علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی بات چیت چل رہی ہے تاہم بات پکی نہیں ہوئی۔
    شعیب ملک کے بعد کون سے پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لائیں گے، جانئے اس رپورٹ میں
    ذرائع کے مطابق حسن علی کی ہونے والی دلہن سامیہ آرزو کا تعلق بھارت سے ہے تاہم ابھی وہ دبئی میں مقیم ہیں۔سامیہ امارات ائیرلائنس میں انجینئر ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ شادی 20اگست کوان کا نکاح دبئی میں ہو گا۔

  • امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کی آمدن میں بڑا اضافہ…

    امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کی آمدن میں بڑا اضافہ…

    شنگھائی: چینی کمپنی ہواوے نے کہا ہے کہ امریکہ کی پابندیوں کے بوجود ہواوے ٹیکنالوجی کمپنی کی آمدن میں 23.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور پچھلے سال کی نسبت اس سال کے پہلی سہ ماہی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور یہ اضافہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ امریکہ نے ہواوے پر شدید قسم کی پابندیاں عائد کی اور پوری دنیا میں اس مہم کو پھیلایا گیا کہ ہواوے کا گوگل اور گوگل پراڈکٹس کیساتھ معاہدہ حتم ہوگیا ہے اور ہواوے کے صارف اب ان کے استعمال اور فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے، اگلی اثناء میں امریکہ اور چائنہ کے درمیان پھر نیا تجارتی معاہدہ طے پاگیا ، اورسارا معاملہ رفع دفع ہوگیا
    لیکن ایسا تصور کیا جا رہا تھا کہ ہواوے ٹیکنالوجی کی جگہ عالمی مکارکیٹ میں حتم ہو جائے گی لیکن ہواوے نے یہ ثابت کیا ہے وہ ایک گلوبل ٹیک جائنٹ بن چکا ہے اور اس کی مارکیٹ حتم کرنا تقریبا ناممکن ہے

  • بیوروکریسی میں تقرر وتبادلے

    بلوچستان (اے پی پی) محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بشیر احمد بازئی کمشنر ژوب ڈویژن کا تبادلہ کرکے انہیں ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم مقررکیا گیا جبکہ تقرری کے منتظر سہیل الرحمن بلوچ کو کمشنر ژوب ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے،نیاز احمد نیچاری کو چیف کنٹرولر گورنمنٹ پرنٹنگ اینڈ سٹیشنری ڈیپارٹمنٹ کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثناء سید مہراب شاہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور کو تبدیل کرکے انہیں محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • بی اے ، بی ایس سی نتائج ، لڑکیاں لڑکوں پر بازی لے گئیں.

    بی اے ، بی ایس سی نتائج ، لڑکیاں لڑکوں پر بازی لے گئیں.

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات 2019 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئےپوزیشن ہولڈرزکا اعلان کردیا.پنجاب یونیورسٹی بے اے بی ایس سی امتحانات میں لڑکیاں تمام ٹاپ پوزیشنز ہر بازی لے گئیں۔

    یونیورسٹی اعلان کے مطابق بی ایس سی میں وی آئی پی گرلز ڈگری کالج تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر کی 714 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن لی ، جبکہ بی ایس سی میں پنجاب کالج آف سائنس اوکاڑہ کی طالبہ اقرا انمول کی 682 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن لینے میں‌کامیاب رہی،

    نتائج کےمطابق بی ایس سی میں پنجاب کالج آف کامرس شکر گڑھ کی طالبہ ابیحہ فاطمہ کی 673 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن لینے میں‌کامیاب ہوگئی

    یونیورسٹی نتائج کے مطابق بی اے میں پنجاب کالج آف سائنس لاہور کی طالبہ طوبی افضل کی 646 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں‌کامیاب رہی جبکہ
    بی اے میں اوکاڑہ کی پرائیوٹ امیدوار انیزا احمد کی 631 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں‌کامیاب رہی .بی اے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن کی طالبہ صدف فریاد کی 628 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن

    پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل صبح 10:30 پر الرازی ہال میں منعقد ہو گی. جس میں‌پوزیشن ہولڈرز کو انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا

  • 11 سال کی محنت رنگ لے آئی . میاں بیوی نے پبلک سروس کمیشن امتحان میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی

    11 سال کی محنت رنگ لے آئی . میاں بیوی نے پبلک سروس کمیشن امتحان میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی

    چھتیس گڑھ :پیار ہوتو ایسا ہو، وفا ہو تو ایسی ہو، میاں بیوی کی 11 سال بعد پبلک سروس کمیشن مقابلے کا امتحان میں‌نمایاں پوزیشن لینے کا خواب پورا ہوگیا.

    بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے انوبھ سنگھ اور اس کی بیوی ویبا سنگھ نے دن رات محنت کرکے مقابلے کے امتحان میں‌پہلی اور دوسری پوزشین لے کر سب کو حیران کردیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں‌میاں بیوی نے عہد کیا تھا کہ وہ دونوں دن رات محنت کرکے پبلک سروس کمیشن کا امتحان نمایاں پوزیشن میں‌پاس کرکے کسی اچھے عہدے پر کام کریں‌گے.میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانوبھ سنگھ اور اس کی بیوی ویبا سنگھ نے بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے اور ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلتے ، خاون انوب سنگھ نے بتایا کہ جب میں تھک جاتا تو میری بیوی مجھے حوصلہ دیتی اور جب میری بیوی تھک جاتی تو میں اس کو حوصلہ دیتا تھا


    انوبھ سنگھ اور اس کی بیوی ویبا سنگھ نے نے مزید بتایا کہ ان کی 11 سال کی محنت رنگ لے آئی ہے اور اب ہم دونوں میاں بیوی ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں‌ ملازمت کرنے کا سوچ رہے ہیں. آج ہم بہت خوش ہیں اور آئندہ بھی ایسے ہی مل کر محنت کرتے رہیں گے

  • امریکی ہوائی اڈے پر میزائل لانچر برآمد

    امریکی ہوائی اڈے پر میزائل لانچر برآمد

    امریکہ میں واشنگٹن ہوائی اڈے پر تفتیش کے دوران ایک شخص کے تھیلے سے میزائل لانچر برآمد کیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق باقاعدہ تفتیش کے دوران ایک شخص کے تھیلے میں میزائل لانچر پایا گیا۔ تھیلے کے مالک کے مطابق وہ فوجی ہے اور کویت سے اپنے گھر جا رہا تھا اور میزائل لانچر کو یادگار کے لئے رکھنا چاہتا تھا۔میزائل لانچر کو فائر بریگیڈ کے حوالے کر دیا گیا۔

    بعد ازاں اس شخص کو اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

  • لیبیانے ترکی کا ڈرون طیارہ مار گرایا

    لیبیانے ترکی کا ڈرون طیارہ مار گرایا

    لیبیا نے دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقے العزیزیہ میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے زیر انتظام میڈیا سینٹر نے ایک بیان میں واضح کیا کہ جاسوسی اور تصویر کشی کے لیے مخصوص یہ ڈرون طیارہ اس وقت گرایا گیا جب وہ طرابلس کے جنوب میں واقع علاقے العزیزیہ کی جانب جا رہا تھا۔

    دارالحکومت طرابلس کو مسلح ملیشیاؤں اور دہشت گرد تنظیموں سے آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز رواں سال 4 اپریل کو ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک لیبیا کی فوج ترکی کے 10 کے قریب ڈرون طیارے مار گرانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ یہ طیارے وفاق کی حکومت کی فورسز کی پیش قدمی کے واسطے کوریج فراہم کرنے کے واسطے استعمال ہوئے۔ لیبیا کی فوج معیتیقہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون طیاروں کے کنٹرول روم کو بھی تباہ کر چکی ہے۔
    واضح رہے کہ ترکی پر الزام ہے کہ وہ لیبیا میں وفاق کے خلاف لڑنے والوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں‌ مظاہرین نے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ وفاق کی حکومت کو اسلحے کی فراہمی روک دے جو طرابلس پر مسلح ملیشیاؤں کے کنٹرول کو سپورٹ کر رہی ہے۔

    مظاہرین نے لیبیا کی قومی فوج کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں باور کرایا گیا تھا کہ وہ طرابلس میں مسلح ملیشیاؤں کے خلاف معرکے میں فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • واشنگٹن کا افغانیوں کیلئے نیا پیغام

    واشنگٹن کا افغانیوں کیلئے نیا پیغام

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو اگلے امریکی انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج کی تعداد میں نمایاں کمی کے احکامات دے دئیے۔
    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور افغان صدر اشرف غنی کا فون پر رابطہ
    اطلاعات کے مطابق مائیک پومپیو نے اکنامک کلب آف واشنگٹن میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ”مجھے یہ احکامات صدر سے خود ملے ہیں، وہ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی انخلا کر رہے ہیں“۔

    مائیک پومپیو کے مطابق واشنگٹن چاہتا ہے کہ افغانی اپنے ملکی معاملات کو خود دیکھیں۔
    مائیک پومپیوکا کہنا تھا کہ ” ہم تمام افغانوں سے بات کر رہے ہیں، جن میں حکومت، اپوزیشن اور طالبان شامل ہیں۔“
    یاد رہے کہ امریکہ نے آج سے انیس سال قبل 9/11کو ٹریڈ سنٹر حملہ کے بعد افغانستان پر چڑھائی کی تھی۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا طیارہ حادثہ پر افسوس۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا راولپنڈی کے قریب پاکستان ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے پر اظہارافسوس
    (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے افرادکے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہے،اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کے قریب پاکستان ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے پرانتہائی دکھ اور افسوس ہوا،انہوں نے کہاکہ وہ طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں اورپسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

  • کنگنا رناوت کی فلم”ججمنٹل ہے کیا”کے پوسٹرکے چربہ ہونے کا الزام

    کنگنا رناوت کی فلم”ججمنٹل ہے کیا”کے پوسٹرکے چربہ ہونے کا الزام

    غیر ملکی اداکارہ نے فلم”ججمنٹل ہے کیا”کے پوسٹر کے چربہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے-
    بالی ووڈ فلم سازاپنی چربہ سازی کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہیں-اداکارہ کنگنا رناوت اور راج کمارراؤ کی نئی فلم”ججمنٹل ہے کیا”کے فلم سازوں پر بھی چوری کا الزام سامنے آیا ہے
    ہنگری کی فن کارہ فلورہ بورسی نے کہا ے کہ”ججمنٹل ہے کیا کا پوسٹرہوبہواس کے پوسٹر کا چربہ ہے-
    فلورہ بورسی نے الزام لگایا ہے کہ”ججمنٹل ہے کیا”کے فلم سازوں نے اس کے پوسٹر کی کاپی کی ہے اورفن کی چوری کے مرتکب ہوئے-فلورہ بورسی نے کہا ہے کہ بھارتی فلم سازوں کی یہ حرکت نا مناسب ہے،اگرانہیں اس کے فن کی نقل کرنی ہی تھی تو پہلے اخلاقی طور پر اجازت لینی چاہیے تھی-