Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالرسستا ہو گیا، روپے کے مقابلے قیمت میں کمی واقع

    ڈالرسستا ہو گیا، روپے کے مقابلے قیمت میں کمی واقع

    ڈالر کی قیمت میں کمی،روپے کے مقابلے سستا ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا.اب ڈالر 45 پیسے سستا ہو گیا، ڈالر کی قیمت 160.50 ہو گئی.اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 160.00روپے اورقیمت فروخت 160.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت خریدمیں 20پیسے کی کمی،قیمت فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید میں 15پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے جبک یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 20پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • قندھار میں افغان فوجی کے ہاتھوں 2امریکی فوجیوں کا قتل

    قندھار میں افغان فوجی کے ہاتھوں 2امریکی فوجیوں کا قتل

    صوبہ قندھار میں افغان فوجی نے فائرنگ کرکے 2 امریکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
    افغانستان:امریکہ نے اپنے دو اور فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی.تعداد 2300 سے تجاوز کرگئی

    عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
    جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے ہید کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں ایک سال توسیع کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہید کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں ایک سال توسیع کا امکان

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کا امکان ،
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کا امکان ، ٹیسٹ ٹیم کا اظہرعلی کو کپتان بنائےجانے کا امکان ہے.بابر اعظم کو سرفراز کا نائب مقرر کیا جائے گا.

  • چلی، بس الٹنے سے چھ کی ہلاکت ، 40 زخمی

    چلی، بس الٹنے سے چھ کی ہلاکت ، 40 زخمی

    چلی کے اوہگنس علاقے کی شاہراہ میں ڈبل ڈیکر بس کے الٹ جانے سے کم از کم چھ افراد کی موت ہو گئی اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔
    میلسی : دو بسیں آپس میں ٹکرا گئی

    ذرائع نے بتایا کہ اوہگنس علاقے میں ڈبل ڈیکر بس پلٹ گئی۔ حادثے میں 40 سے زائد افراد کے زخمی ہو گئے اور جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

  • ٹک ٹاک کمپنی کے مالک کا بڑا فیصلہ …

    ٹک ٹاک کمپنی کے مالک کا بڑا فیصلہ …

    سوشل میڈیا پر تھوڑے عرصے میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی ایپ ٹک ٹاک بنانے والی کمپنی بائٹ ڈانس کے مالک زینگ ایمنگ نے اعلان کیا ہے کہ بائٹ ڈانس اب ٹک ٹاک کے نام سے سمارٹ فون بنانے جا رہی ہے جو کہ پہلے سے موجود تمام سمارٹ فون کمپنیوں کے ریکارڈ توڑ دے گا اور مارکیٹ میں اپنا نام پیدا کرے گا،
    ٹک ٹاک کے موجودہ مستقل صارف 500 ملین سے زیادہ ہیں اور یہ سماجی رابطوں کی سائٹ ایپ سٹور سے ایک بلین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہے، ٹک ٹاک کی موجد کمپنی بائٹ ڈانس ٹک ٹاک علاوہ بھی کئی ایپلیکیشن بنا چکی ہے جن میں فلپ چیٹ، ٹوٹیو، نیوز ایگریگییٹر شامل ہیں، لیکن ٹک ٹاک اس کی سب سے مشہور پروڈکٹ ہے،
    اس سوشل ایپ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پیسہ کمانے میں بھی ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں ٹک ٹاک کی ابھی تک کی کمائی 75 ارب ڈالر ہے جو کہ مشہور ٹرانسپورٹ اوبر کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک اب اپنا سمارٹ فون متارف کروانےجا رہی ہے،

  • پولیس والوں کا حساب  شروع ، کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا ، اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

    پولیس والوں کا حساب شروع ، کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا ، اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

    لاہور: اب پولیس افسران کو بھی حساب دینا پڑے گا کہ اس نے کیا کمایا اور کہاں خرچ کیا . فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کے اثاثہ جات اور آمدن کی تفصیلات طلب کر لیں

    ذرائع کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کو ٹیکس ریٹرن خود جمع کرانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آئی جی آفس میں ایف بی آر کا عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق اگر کوئی افسر یا اہلکار ٹیکس ریٹرن جمع کروا رہا ہے تو وہ اسے مستثنیٰ حاصل ہوگا۔حکومت کی جانب سے سرکاری افسران و ملازمین کو اپنے اثاثے اور آمدن کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آمدن اور آثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔پنجاب پولیس کے افسران نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی اپنے نام کی جگہ دوسرے لوگوں کے نام لے رکھی ہیں جس کا کسی کو علم نہیں ہے۔

  • عرب اتحاد نے حوثیوں کا آپریشن روم تباہ کر دیا

    عرب اتحاد نے حوثیوں کا آپریشن روم تباہ کر دیا

    عرب اتحاد نے حوثیوں کا آپریشن روم تباہ کر دیا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز صعدہ صوبے کے مشرقی ضلع کتاف میں ایران نواز باغی حوثی ملیشیا کے آپریشنز روم کو تباہ کر دیا۔وادی "حضوان” میں اتحادی طیاروں کی اس کارروائی میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    اتحادی طیاروں نے اسی ضلع میں وادی الفحلوین میں باغی ملیشیا کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے اور ملیشیا کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

    سعودی اتحاد کی جانب سے یہ عسکری کارروائیاں جیوسٹرٹیجک اہمیت کے حامل پہاڑی علاقے الفحلوین پر کی گئیں.یہاں یمنی فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے اور باغیوں کی کاروائیاں تیز ہونے کے بعد اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے.واضح رہے کہ صعدہ صوبہ ہوثیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے.

  • بریگزٹ تنازعہ ، برطانوی پائونڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

    بریگزٹ تنازعہ ، برطانوی پائونڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

    لندن: نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کے لیے مشکلات بڑھنے لگیں ، نوڈیل بریگزٹ کا خوف،برطانوی پائونڈ کو دھچکا لگ گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ایک فیصد سے زائد کی کمی، برطانیہ میں ملکی کرنسی پاؤنڈ کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک فیصد سے بھی زائد کی کمی دیکھی گئی۔

    نو بریگزٹ تنازعے میں‌شدت نے برطانیہ کو نقصان پہنچانا شروع کردیا . برطانوی ماہرین معیشت کے مطابق برٹش پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنی کم ترین سطح پر آ گیا۔

    بڑی تبدیلی ، ایران نے سعودی عرب سے مذاکرات کا اعلان کر کےدنیا کو حیران کردیا

    دوسری طرف بریگزٹ کے حامی اس نقصان کا ذمہ دار بورس جانسن کو قرار دیے رہے ہیں‌جو یورپی یونین سے ہر صورت جدا ہونا چاہتے ہیں.اس کی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے کسی باقاعدہ ڈیل کے بغیر ہی نکل جانے کے حوالے سے پھیلتا ہوا سیاسی خوف بنا۔ پیر کو بعد دوپہر پاؤنڈ کی ڈالر کے مقابلے میں قدر ایک فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 1.2255 ڈالر کے برابر رہ گئی تھی۔

  • اسرائیل نے 3سالہ فلسطینی بچے کے سمن جاری کر دئیے

    اسرائیل نے 3سالہ فلسطینی بچے کے سمن جاری کر دئیے

    اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسویہ سے 3 سالہ بچے محمد ربی کو طلب کر لیا کہ وہ مبینہ طور پر اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر پتھر پھینک رہے تھے جب وہ محلے میں چھاپے مار رہے تھے۔
    قابض اسرائیلی پولیس کا فلسطینی نوجوان پر بہیمانہ تشدد
    عیسویہ فالو اپ کمیٹی کے ممبر محمد ابو حماس نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے بچے کو سمن طلب کیا اور اس کے اہل خانہ کو منگل کے روز اسے تھانے لانے کا حکم دیا۔

    ابوحماس نے کہا، عیسویہ محلے کے بچوں کا بھی بڑوں کی طرح پیچھا کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف مہم شروع کردی ہے ، جس میں درجنوں فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں سے کچھ بچے بھی ہیں۔

  • سیلاب کاخطرہ منڈلانے لگا ،  موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں اور ڈیموں کی سطح بلند

    سیلاب کاخطرہ منڈلانے لگا ، موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں اور ڈیموں کی سطح بلند

    اسلام آباد: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان میں شدید بارشوں اور پہاڑوں سے سے بڑی مقدار میں آنے والے پانیوں سے دریاوں اور ڈیموں میں‌پانی کی سطح بلند ہونے لگی .اور یہ رفتار اسی طرح رہی تو سیلاب آنے کا خطرہ بھی پیدا ہوسکتا ہے

    ذرائع کے مطابق ان بارشوں کی وجہ سے اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد3 لاکھ کیوسک اور اخراج 2لاکھ 40ہزارکیوسک ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 49ہزار200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے. چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 92ہزار 200کیوسک اور اخرا ج 2 لاکھ 81 ہزار200کیوسک ہے.

    دوسری طرف بارشوں کی وج سے پانی کی بہت زیادہ مقدار سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 95ہزار 600کیوسک اور اخراج 69 ہزار900 کیوسک ہے. نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 94 ہزار900 کیوسک اور اخراج 94 ہزار900 کیوسک ہے۔یاد رہے کہ پانی کی مقدار میں اضافے کا یہ سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے.