Baaghi TV

Author: +9251

  • شعیب ملک کے بعد کون سے پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لائیں گے، جانئے اس رپورٹ میں

    شعیب ملک کے بعد کون سے پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لائیں گے، جانئے اس رپورٹ میں

    شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر نے بھارت میں شادی کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز رفتار باولر حسن علی بھارتی شہر میوات سے تعلق رکھنے والی سامیہ آرزو سے شادی کریں گے۔سامیہ عمارات ائیرلائنس میں انجینئر ہیں۔

    تاہم حسن علی نے اس کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق 20 اگست کو ان کا نکاح دبئی میں ہوگا۔

    سامیہ آرزو کے والد لیا قت علی کے مطابق وہ اس تقریب میں شرکت کے لئے 17 اگست کوروانہ ہو جائیں گے۔ نکاح کی تقریب دبئی کے جمیرہ کے اٹلانٹس ہوٹل میں ہوگی۔

    یاد رہے کہ یہ دوسری دفعہ ہو گا جب کوئی پاکستانی کھلاڑی اپنی بیوی بھارت سے بیاہ کر لے جائے گا۔ قبل ازیں شعیب ملک نے ہندوستان کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔ پاکستان کے دو عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان نے بھی ہندوستانی خواتین سے شادی کی ہے۔

  • سرگودہا یونیورسٹی کے حق میں بینکنگ کورٹ کا بڑا فیصلہ،جانیے اس خبر میں

    سرگودہا یونیورسٹی کے حق میں بینکنگ کورٹ کا بڑا فیصلہ،جانیے اس خبر میں

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)صدر مملکت عارف علوی نے بنکنگ محتسب کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے سرگودھا یونیورسٹی کے حق میں فیصلہ دیدیا۔تفصیل کے مطابق بنکنگ محتسب نے نومبر2018 ء میں سرگودھا یونیورسٹی میں قائم نجی بنک کی برانچ کو منافع کے شیئر کی رقم یونیورسٹی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا اور بنکنگ محتسب کے اس حکم پر نجی بنک نے صدر پاکستان سے اپیل کی جس پر صدر پاکستان نے بھی سرگودھا یونیورسٹی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے بنک کو منافع کے شیئر کی رقم فوری جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یونیورسٹی آف سرگودھا نے کیمپس میں قائم نجی بنک کی برانچ کی طرف سے دی جانے والی منافع کی رقم کا کم شیئر دینے کی تین مختلف سرماریہ کاری کےمتعلق شکایت کی جس میں بتایا گیا کہ 2015ء میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری کے دور میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے بنک میں 40کروڑ کی سرمایہ کاری کی جبکہ سب سے زیادہ منافع دینے والے بنک میں رقم کی سرمایہ کاری کی گئی جوکہ 10.5فیصد تھا اور اس پر بنک نے چار کروڑ 21لاکھ15ہزار 68روپے کی بجائے 3کروڑ8لاکھ 84 ہزار3 سو 84روپے منافع ادا کیا اس طرح 1کروڑ 12لاکھ 30ہزار 6سو 84روپے کم ادا کئے گئے۔اسی طرح 27کروڑ50لاکھ کی ایک اور سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کی شرح کے شیئر میں بنک نے 2کروڑ62لاکھ پچاس ہزار منافع کی رقم کی بجائے2کروڑ11لاکھ 25ہزار کی ادائیگی کی اور یونیورسٹی خزانہ کواس مد میں 51لاکھ 25ہزار کا نقصان اٹھانا پڑا اسی طرح2015کے دوران تیسری 12کروڑ 50لاکھ کی سرمایہ کاری کی رقم پر 88لاکھ 99ہزار تین سو 15روپے کی بجائے 82لاکھ72ہزار 6سو 2 روپے ادا کئے گئے اور یونیورسٹی خزانہ کو مجموعی طور پر ایک کروڑ69لاکھ82ہزار3سو 97 روپے منافع کی کم ادائیگی کی گئی۔یونیورسٹی آف سرگودھا کی موجودہ انتظامیہ نے معاملہ کو فوری طور پر بنکنگ محتسب کے پاس اٹھایا جس پر بنکنگ محتسب نے سماعت کے بعد نجی بینک کو یونیورسٹی آف سرگودھا کے خزانہ میں ایک کروڑ69لاکھ82ہزار3سو 97 روپے کی رقم بطور منافع اکاؤنٹ میں ادائیگی کا حکم دیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2015کے دوران اُس وقت کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری ودیگر نے اُس وقت کی بنک انتظامیہ کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے یونیورسٹی خزانے کو نقصان پہنچایا جس کا انکشاف ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔یاد رہے کہ نیب لاہور نے کچھ روز قبل ہی یونیورسٹی کو پرائیویٹ سب کیمپس لاہور اور منڈی بہاؤالدین کیس میں ملزمان سے پلی بارگین کے بعد ریکوری کی مد میں 9کروڑ41لاکھ روپے کے چیک رجسٹرار کے حوالے کیے جو کہ یونیورسٹی خزانے میں جمع کرا دیئے گئے ہیں جس میں سے سب کیمپس لاہور اور منڈی بہاؤالدین کے طلبہ کو زائد فیسوں کی مد میں وصول کیے گئے 5کروڑ روپے سے زائد واپس کیے جائیں گے جبکہ دیگر ریکوریوں میں سابق پرائیویٹ سب کیمپسز گوجرانوالہ، فیصل آباد سے بھی 15لاکھ کی رقم شامل ہے جبکہ متذکرہ تین کیمپسز سے92لاکھ کی مزیدریکوری بھی متوقع ہے جو کہ سرگودھا یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے اور اس سے یونیورسٹی خزانے کو مجموعی طور پر کروڑوں کا فائدہ ہو گا جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کرپٹ عناصر کی بیخ کنی اور ان کیخلاف مسلسل جاری رکھ کر ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہے۔

  • تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ، کہاں اور کیوں بند کئیے ؟ ضرور جانیئے

    تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ، کہاں اور کیوں بند کئیے ؟ ضرور جانیئے

    کراچی:طالب علموں کی موجیں ہوگئیں. بارشوں کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند،تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی میں کے تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

    بارش کی وجہ سے دوسری جانب جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی آج ہونے والے تمام پرچے منسوخ کر دیے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کراچی میں صبح سے جاری بارش کے باعث شہر میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شامل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔حکومت نے ہنگامی حالات سے نبٹنے کا اعلان بھی کردیا ہے.

  • کراچی: بارش تورک گئی مگر فٹ پاتھوں پر بھی  پانی چڑھ گیا

    کراچی: بارش تورک گئی مگر فٹ پاتھوں پر بھی پانی چڑھ گیا

    بارش رکنے کے بعد کراچی میں جل تھل ، پانی فت پاتھوں پر چڑھ گیا

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح ہونےوالی بارش کا سلسلہ تھم گیا.بارش سے فٹ پاتھوں پر پانی کھڑا ہوگیا.بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا.فیڈرل بی ایریا، ملیر سمیت کئی علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی.
    واضح رہےکہ گزشتہ روز سے کراچی میں‌بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہے. سندھ میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولپور،کوہاٹ،مالاکنڈ، قلات، مکران ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • پاکستان نے بہترین خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا، چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی

    پاکستان نے بہترین خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا، چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی بہترین خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کو ناک آؤٹ کیا ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے اب طالبان نے بھی امن کی خاطر عمران خان سے ملنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس سے افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نےباغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاست کو لوٹ مار کیلئے استعمال کرنیوالے عبرت کا نشان بنتے جارہے ہیں اب پاکستان میں سیاسی وہی لوگ کرینگے جو اسے خدمت کا ذریعہ بنائیں گے ماضی قریب میں لوگوں نے لوٹمار کے ذریعے عوام کو معاشی طور پر کنگال کیا ہے جس سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ عمران خان کی بہتر حکمت عملی سے ملک معاشی طور پر بھی مستحکم ہونے کی جانب گامزن ہے۔

  • نوبیاہتا دلہن آگ میں جھلس کر جاں بحق، قتل یا خودکشی؟ تحقیقات شروع

    نوبیاہتا دلہن آگ میں جھلس کر جاں بحق، قتل یا خودکشی؟ تحقیقات شروع

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع رامبن کے ہوچک اکڑال میں ایک نو بیاہتا دلہن نے مبینہ طور پر اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کرآگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    بھارت: ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے کی خودکشی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے علاقے دیسہ سے تعلق رکھنے والی اکیس سالہ سپنا دیوی کی شادی صرف 18دن قبل سندیپ سنگھ ساکنہ ہوچک تحصیل اکڑال کے ساتھ ہوئی۔ اس کا شوہر سندیپ سنگھ بی ایڈ کی تعلیم کیلئے جموں میں مقیم تھا۔

    سپنا دیوی کے ورثاء نے اسے خودکشی ماننے سے انکار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات اور ساس سسر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ورثا کے مطابق یہ کیسے ممکن ہے کہ پاس کے کمرے میں بہوآگ لگا کر خودکشی کرے اور ساتھ کمرے میں سوئے ساس سسر کواس کی خبر تک نہ ہو۔
    ورثا نے مزید کہا کہ کہ وقوعہ کی شام لڑکی نے اپنے والد سے فون پر بات کی اور اس دوران سپنا فون پر روئی بھی تھی۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ سپنہ دیوی کوباقاعدہ سازش کے تحت مبینہ طورآگ لگائی گئی اور اس کی اعلی سطحی تحقیقات کی جانی چاہئے۔

  • شہر میں پختہ تجاوزات میں تیزی، شہریوں کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

    شہر میں پختہ تجاوزات میں تیزی، شہریوں کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا شہر میں پختہ تجاوزات ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہیں مختلف مقامات پر تاجروں نے پختہ تجاوزات آہستہ آہستہ بڑھانا شروع کردی ہیں جبکہ فٹ پاتھوں پر قبضوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا نے شہر کو تجاوزات سے پاک کیا گیا تھا مگر اب تاجروں نے دوبارہ از خود تجاوزات کرنا شروع کردی ہے جبکہ بلاک نمبر 3-2 میں پھٹہ مافیا پھر سرگرم ہے قبل ازیں انتظامیہ نے انہیں زمین پر کپڑے رکھ کر اشیاء فروخت کرنے کی مشروط اجازت دی تھی مگر بلدیاتی ادارے ختم ہوتے ہی قبضہ مافیا نے بلاک نمبر 3-2 میں دوبارہ پھٹے رکھنا شروع کردیئے ہیں اور یہ سلسلہ پختہ تجاوزات کی طرف نکتہ آغاز ہے اگر اسے فوری طور پر نہ روکا گیا تو تجاوزات شہریوں کیلئے وبال جان بن جائیں گی۔ شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • حوثی باغیوں کی بمباری سے 10 معصوم شہری جاں بحق

    حوثی باغیوں کی بمباری سے 10 معصوم شہری جاں بحق

    حوثی ملیشیا کی بمباری سے یمن کے صوبے صعدہ میں 10 معصوم شہری جاں بحق ہو گئے.
    تفصیلات کے مطابق یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے صعدہ صوبے کے ضلع قطابر میں آل ثابت قبیلے کے بازار کو کیٹوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 10 نہتے شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔الاریانی نے اپنی ٹویٹ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی کارروائی کو بھیانک قتل عام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وحشیانہ بم باری میں غیر حتمی رپورٹ کے مطابق 10 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے جن میں کئی بچے شامل ہیں۔
    واضح رہےکہ آج ہی کے دن حوثیوں کی طرف سے فیکٹری پر بمباری کی گئی ہے جس کے بعد کافی نقصان ہواہے .

  • چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طبیعت ناساز

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی طبیعت ناساز

    اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ شبر زیدی اے ایف آئی سی میں طبی معائنہ کروارہے ہیں۔

    میں‌جیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    ذرائع کے مطابق شبر زیدی چند دنوں سے اپنی طبیعت کو کچھ بہتر محسوس نہیں‌کررہے تھے. جس کی وجہ سے ان کی روزمرہ کی مصروفیات بھی متاثر ہورہی تھیں . ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد شبر زیدی نے اے ایف آئی سی میں طبیعت چیک کروانے کا فیصلہ کیا

  • عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا

    عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا

    سرگودہا( نمائندہ باغی ٹی وی) پی ایچ اے سرگودھا اپنے قیام کے مقاصد کی تکمیل کو مقدم رکھتے ہوئے سرگودھا کو سر سبز و شاداب روپ دینے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکنہ اقدامات کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس حوالہ سے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سعد اللہ وڑائچ نے رحمت اللعالمین پارک کے ہنگامی دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے روشن، تابناک و صحت مندانہ، محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے روایت شکن اقدامات کررہی ہے جس کے نتیجہ میں ماحول کی تبدیلی ممکن ہورہی ہے، ملک میں نئے پودے اور درخت لگانے کے حوالہ سے حکومتی کاوشیں کسی تعارف کی محتاج نہیں ورنہ اس سے قبل کسی بھی حکومت نے اس اہم مسئلہ پر کبھی توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا سعد اللہ وڑائچ نے رحمت اللعالمین پارک میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے واکنگ ٹریک کو مزید بہتر بنانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکس میں تفریح اور واک کے لئے آنے والے افراد کو حائل مسائل اور پریشنانی کے خاتمہ کے حوالہ سے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ضروری ہے اور اس حوالہ سے غفلت و کوتاہی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔