Baaghi TV

Author: +9251

  • رانا ثناء اللہ کے بعد اب علاوالدین بھی  گرفتار ، انٹی نارکوٹس فورس کی ایک اور بڑی  کامیابی

    رانا ثناء اللہ کے بعد اب علاوالدین بھی گرفتار ، انٹی نارکوٹس فورس کی ایک اور بڑی کامیابی

    لاہور : رانا ثناء اللہ کے بعد انٹی نارکوٹس فورس کی ایک اور کامیابی ، اے این ایف نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے حامد علاؤالدین کی بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم کے قبضے سے تین سو گرام ہیروئن کے کیپسول برآمد۔

    لاہور سے ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے والے حامد علاؤالدین نامی ملزم کو بھی ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا، ملزم حامد علاؤالدین غیر ملکی پرواز سے دبئی جا رہا تھا۔

    میں‌جیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    انٹی نارکوٹس فورس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 300 گرام ہیروئن کے کیپسول برآمد کئے گئے، ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی،یادرہے کہ اس سے قبل بھی اے این ایف نے بیرون ملک ہیروئین سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی ہیں.

  • شام کے صوبہ میں دھماکہ 4 فوجی ہلاک جبکہ 9دیگر زخمی ہو گئے ۔

    شام کے صوبہ میں دھماکہ 4 فوجی ہلاک جبکہ 9دیگر زخمی ہو گئے ۔

    شام کے جنوبی صوبہ السویدا میں باردوی سرنگ میں دھماکہ ہونے سے 4 فوجی ہلاک جبکہ 9دیگر زخمی ہو گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق سیریئن آبزویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق داعش کے زیر قبضہ صوبہ السویدامیں بارودی سرنگ ہٹانے کی کوشش کے دوران فوجی ہلاک ہو ئے ۔

  • یوم آزادی کے موقع پر  ہر شہری اپنے حصے کا  ایک درخت لگائے

    یوم آزادی کے موقع پر ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت لگائے

    سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی) یوم آزادی کے موقع پر جہاں پاکستانی قوم ملک سے محبت کے اظہار کیلئے اپنی چھتوں پر قومی پرچم لہرائے گی وہاں پر اگر ہر پاکستانی قومی پرچم کیساتھ ایک پودا لگائے تو پاکستان نہ صرف فضائی آلودگی سے پاک ہوگا بلکہ سر سبز و شاداب پاکستان بھی معرض وجود میں آئیگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک ٹمبر مافیا کیخلاف سخت کاروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک پاکستان سرسبز و شاداب نہیں ہوسکتا اتنے درخت لگائے نہیں جاتے جتنے روزانہ کی بنیاد پر کاٹے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے ہر گزرتے دن کیساتھ خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے شفیق الرحمن نے کہا کہ حکومت یوم آزادی کے موقع پر درختوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر تحریک چلانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ ہر شہری اپنے حصے کا درخت لگائے۔

  • عراق کا بصرہ میں امریکی بڑا بحری فوجی اڈہ تیارکرنے کا اعلان

    عراق کا بصرہ میں امریکی بڑا بحری فوجی اڈہ تیارکرنے کا اعلان

    عراق کی حکومت نے البصرہ شہر میں عالمی معیار کا بڑا بحری فوجی اڈہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی وزارت دفاع کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بصرہ گورنری میں جس بڑے نیوی اڈے کےقیام کا اعلان کیا گیا ہے اس پرجلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بصرہ میں قائم کیا جانے والا بحری فوجی اڈہ ملک کی دفاعی ضرورت کےلیےاہمیت کا حامل ہوگا۔

    عراقی وزارت دفاع کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب حال ہی میں وزیر دفاع نجاح الشمری ، وزیر ٹرانسپورٹ عبداللہ لعیبی، پارلیمنٹ کی دفاع وسیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین محمد رضا،آرمی چیف کے معاون برائے آپریشنز میجر جنرل عبدالامیر رشید یار اللہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے البصرہ کا دورہ کیاتھا۔

  • مولانا فضل الرحمن ختم نبوتؐ مارچ کے نام پر اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں

    مولانا فضل الرحمن ختم نبوتؐ مارچ کے نام پر اپنی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں

    سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی) مولانا فضل الرحمن ختم نبوتؐ مارچ کے نام پر اپنی سیاسی دکانداری بند کریں مولانا فضل الرحمن بتائیں کہ انہوں نے ختم نبوتؐ مارچ میں کتنی بار ختم نبوتؐ کا ذکر کیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا نکتہ نظر اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کیلئے اسلام کی سربلندی کی بجائے اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت سے سرشار مسلمان مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو سمجھیں وہ ختم نبوتؐ کے نام پر آپ کو اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں ان کی کسی بات میں نہ آئیں کیونکہ ان کی سیاسی دکانداری اب ختم ہوچکی ہے جس کو چمکانے کیلئے انہوں نے ختم نبوتؐ ملین مارچ کا نام دیا ہے جبکہ یہ مارچ اسلام آباد کیلئے ہے۔

  • جسٹس عظمت سیعد شیخ  چیف جسٹس  آصف سعید کھوسہ کی کرسی پر بیٹھ گئے ، وہ کیوں‌ ؟ اس خبر میں‌جانیئے

    جسٹس عظمت سیعد شیخ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی کرسی پر بیٹھ گئے ، وہ کیوں‌ ؟ اس خبر میں‌جانیئے

    اسلام آباد:جسٹس عظمت سیعد شیخ اب ہوں گے پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس ، سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس عظمت سعید شیخ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان کا یہ دورہ طئے شدہ تھا

    میں‌جیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ گزشتہ شب روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ روس میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ چیف جسٹس روس میں‌ اہم تقریبات میں خطاب بھی فرمائیں‌گے

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد بھی چیف جسٹس کے ہمراہ روس کے دورے پر ہیں۔ان کی غیر موجودگی میں‌جسٹس عظمت سعید عدالتی امور سنبھالیں‌گے

  • ایران برطانیہ کشیدگی، برطانیہ نے نیا جنگی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں بھیج دیا

    ایران برطانیہ کشیدگی، برطانیہ نے نیا جنگی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں بھیج دیا

    برطانیہ ایران کشیدگی کے سبب برطانیہ کا روانہ کردہ نیا جنگی بحری جہاز ایچ ایم ایس دنجان آبنائے ہرمز میں پہنچ گیا ہے۔
    برطانیہ نے ایران سے تیل بردار جہاز کو آزاد کرنے کا پھر مطالبہ کر دیا
    شاہی بحری بیڑے سے تعلق رکھنے والا ایچ ایم ایس دنجان بحری جہاز علاقے میں پہلے سے موجود ایچ ایم ایس مونتروز جنگی جہاز کے ہمراہ برطانوی بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کی نگرانی کرے گا۔

    اس بحری جہاز کے فرائض اگست کے اختتام پر ختم ہو رہے ہیں، بعد ازاں یہ جہاز مشرق وسطی کے ایک دوسرے علاقے میں لنگر انداز ہوگا۔

    یاد رہے کہ برطانیہ سے منسلک جبلِ طارق خود مختار انتظامیہ نے 4 جولائی کوگریس ون نامی ایرانی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
    بعد ازاں ایرانی پاسداران انقلاب قوتوں نے 19 جولائی کو برطانوی آئل ٹینکر اسٹینو امپیرو کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔

    تہران اور برطانیہ ایک دوسرے پر "ہائی جیکنگ ” کرنے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

  • ایم پی اے عمر تنویر بٹ چیئر مین فوڈ اتھارٹی نامز د

    ایم پی اے عمر تنویر بٹ چیئر مین فوڈ اتھارٹی نامز د

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحر یک انصاف کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو چیئر مین فوڈ اتھارٹی نامز دکردیا جبکہ میاں طارق عبد اللہ ،مسز شاہد ہ احمد اور عادل پرویز ایم پی اے کو ممبر نامزد کر دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی ٰ نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عمر تنویر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئر مین نامزد کیا ۔ جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔عمر تنویر بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیاجائیگا اور کسی بھی قسم کے مافیا کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے

    واضح رہے کہ سال 2018میں فوڈ اتھارٹی کے ویجیلنس سیل نے 31کروڑ کا ملاوٹی سامان تلف جبکہ ہیڈ کوارٹر ونگ نے 6ہزار882مقدمات کی سنوائی کی۔فوڈ لیب نے 13ہزار716نمونے ٹیسٹ،47ہزار671فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ اور28ہزار890فوڈ ورکرز کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں لیول ون کی ٹریننگ دی گئی۔

  • قیدوں کو لانے اور لے جانے ہونے والے اخراجات کرڑوں میں ، آئی جی نے ریکارڈ مانگ لیا

    قیدوں کو لانے اور لے جانے ہونے والے اخراجات کرڑوں میں ، آئی جی نے ریکارڈ مانگ لیا

    لاہور :قیدیوں کو لے جانے اور لانے پر کروڑوں روپے خرچ آنے کی خبر نے آئی جی پنجاب کو ہلا کر رکھ دیا . ان رپورٹ کے تناظر میں‌ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر سے اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس وقت لاہو سمیت پنجاب بھر کی جیلوں سے ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی پر لایا اور لے جایا جاتا ہے جس پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں مراسلے میں تمام اضلاع سے گاڑیوں کے اخراجات، تیل کے اخراجات اور اہلکاروں کی تنخواہوں اور خرچے کے بارے میں تمام رپورٹس مانگی گئی ہیں، مراسلہ میں قیدیوں کی روزانہ پیشیوں پر اخراجات کو کم کرنے کی تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔

    میں‌جیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    یاد رہے کہ کچھ دنوں سے یہ خبریں‌گردش کررہی تھیں کہ پولیس حکام قیدیوں کو لانے اور لے جانے کے اخراجات بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں.اس آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ تمام رپورٹس ملنے کے بعد قیدیوں کی عدالتوں میں پیشیوں پر اخراجات کو مانیٹر کیا جائیگا تاکہ اضافی اخراجات پر کنٹرول کیا جا سکے۔

  • خراب موسم، پی آئی اے کی اندرون ملک متعدد پروازیں منسوخ

    خراب موسم، پی آئی اے کی اندرون ملک متعدد پروازیں منسوخ

    خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی اندرون ملک متعدد پروازیں منسوخ

    تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی چند پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے سکھر کی دوطرفہ پروازیں PK 536 اور PK 537، کراچی سے گوادر کی دوطرفہ پروازیں PK503 اور PK504کراچی سے ملتان کی دوطرفہ پروازیں PK580 اور PK581 اورسکھر سے اسلام آباد کی دوطرفہ پروازیں PK 631 اور PK632 منسوخ کر دی گئیں۔
    ترجمان نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے باعث پی آئی اے نےکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرلئیے ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے کراچی سمیت دیگر اسٹیشنز پر عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔بارشوں کے باعث کراچی آنے والی پروازوں کا رخ موسم کی خرابی کے باعث دیگر اسٹیشنز پر ڈائیورٹ کرنے پر مختلف ائیرپورٹس پر مسافروں کا خیال رکھا جائے اور اگر کراچی سے موسم کی خرابی کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوتی ہیں تو مسافروں کو ائیرپورٹ پر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
    دوسرے شہروں سے کراچی آنے والی پروازیں موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوجاتی ہیں تو ان ائیرپورٹس پر مسافروں کو سہولتیں فراہم کی جائینگی۔موسم کی خرابی کی وجہ سے ائیرپورٹ آنے والے پی آئی اے کے مسافر ہیلپ لائن 11178676پر رابطہ کریں،