Baaghi TV

Author: +9251

  • برازیل : قیدیوں کے درمیان خونریز جھڑپ، ہلاک شدگان کی تعداد 57 ہوگئی

    برازیل : قیدیوں کے درمیان خونریز جھڑپ، ہلاک شدگان کی تعداد 57 ہوگئی

    برازیل کے شمالی صوبہ پارا میں واقع ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان خونریزلڑائی میں مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر 57 ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی صوبہ پارا کی ایک جیل میں پیر کو قیدیوں کے درمیان پرتشدد لڑائی ہوئی جس میں ابتدائی طور پر 16قیدی مارے گئے۔ بعدازاں عمارت میں آگ لگا دی گئی جس سے دم گھٹنے سے مزید 41قیدی مارے گئے۔
    برازیل ، قیدیوں کے مابین جھڑپ میں 52 ہلاک
    یاد رہے کہ دو کریمنل گینگز کے درمیان تصادم ہوا۔

    جیسے ہی جھڑپ شروع ہوئی، گینگز نے کم ازکم دوافسران کو یرغمال بنا لیااور آگ لگا دی جس کی وجہ سے گھٹن کے باعث کئی قیدی ہلاک ہوگئے۔ گینگز نے سیکورٹی گارڈز کو پانچ گھنٹے تک عمارت میں گھسنے نہیں دیا۔

    حالیہ برسوں میں برازیل کی جیلوں میں حریف گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپیں عام بات ہو گئی ہے۔

  • اساتذہ کے تبادلوں پر یکم اگست تک پابندی عائد کردی گئی

    اساتذہ کے تبادلوں پر یکم اگست تک پابندی عائد کردی گئی

    پشاور:اب نئے تبادلے ای ٹرانسفر پالیستی کے تحت ہوں گے . محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اساتذہ کے تبادلوں پر یکم اگست تک پابندی عائد کر دی۔

    ذرائع کے مطابق مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ نئی ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں اساتذہ کے تبادلوں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے ٹرانسفر میرٹ پر ہوں گے، تبادلوں کے عمل میں شفافیت آئے گی۔

    میں‌جیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    ضیاء اللہ خان بنگش نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم اگست 2019 کو ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت ایپ لانچ کی جائے گی۔یاد رہے دو ماہ قبل وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ تعلیم کی ای ٹرانسفر پالیسی کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔

    وزیراعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کے آن لائن نظام کی وجہ سے اساتذہ اوردفتری عملے بشمول طلباء کا قیمتی وقت بھی ضائع ہونے سے بچ سکے گا۔جس کی وجہ سے اساتذہ کی کارکردگی میں واضح فرق آئے گا۔

  • میں‌جیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    میں‌جیت گئی ، اور وہ ! ماہرہ خان نے کیا کہہ دیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

    کراچی: میں جبیت گئی ماہرہ خان کے اس جواب پر ہوئی کوئی حیران دکھائی دے رہاہے. پاکستان کی معروف اور نرم مزاج اداکارہ نے اپنے اوہر ہونے والی تنقید کے بارے میں‌ بہت مثبت جواب دے کر سب کو حیران کردیا . سنئیرز کی تنقید پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

    سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرمعروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم حال میں جیتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں اور کیسے کرتے ہیں یہ ہمارا مستقبل ہے۔

    فلم انڈسٹری میں کامیابیوں کے حوالے سے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اسےاس پر مجھے فخر ہے اور میں اپنے مداحوں کی جانب سے سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں اپنے سینئر اداکاروں کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے اور دوسری اداکاراؤں کے لیے راستہ بنایا۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے وہی کیا جو میں نے سوچا تھا اور جو میں حاصل نہیں کر سکی اس کی مجھے تکلیف بھی نہیں ہے۔پاکستانی اداکارہ نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم انڈسٹری ہماری ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ نفرت بھری دنیا میں ہم محبت کا انتخاب کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا تھا کہ ماہرہ خان اداکارہ نہیں ماڈل ہیں اور انہیں اس عمر میں ہیروئن کا نہیں ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے۔جس پر ماہرہ ‌خان کافی دنوں سے خاموش تھیں لیکن حالیہ مثبت جواب نے ماہرہ خان کو پھرممتاز کردیا ہے.

  • پاک ترک تعلقات میں مینگو جیسی میٹھاس پائی جاتی ہے: سفیر پاکستان

    پاک ترک تعلقات میں مینگو جیسی میٹھاس پائی جاتی ہے: سفیر پاکستان

    پاک ترک تعلقات میں مینگو جیسی میٹھاس پائی جاتی ہے: سفیر پاکستان

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی کی رہائش گاہ پر گزشتہ سات سالوں کی روایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے امسال بھی مینگو فیسٹویل کا اہتمام کیا گیا۔

    یہ مینگو فیسٹویل ترکی میں گزشتہ سات سالوں سے بڑی باقاعدگی سے منعقد ہوتا چلا آرہا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اس فیسٹویل میں شرکت کرکے پاکستان کے مینگوز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں سے لے کر سرکاری حکام،تاجروں سے لے کر سفارتکاروں تک مختلف طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا گیا۔

    سفیر پاکستان کے ریذیڈنٹس کے لان کو پاکستان کے قومی پرچم کے رنگ کے غباروں سے سجایا گیا تھا اور لان میں پاکستان سے متعلق تصاویر کی نمائش بھی کی گئی تھی۔

    تقریب کا افتتاح سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی ، متعدد ترک اراکین پارلیمنٹ اور مختلف ممالک کے سفیروں نے مشترکہ طور پر کیا۔

    واضح رہے کہ چند ماہ پہلے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کا دورہ کیا تو اس موقع پر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کی پاکستان میں تبدیلی کے لیے طویل جدوجہد پر کہا کہ ہم ان کا اور ان کے وفد کا انقرہ میں خیر مقدم کرتے ہیں، اردوان نے کہا پاکستان، افغانستان، ترکی سہ فریقی اجلاس افغان امن عمل میں معاون ثابت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی فاؤنڈیشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے لیے صدارتی محل پہنچے تھے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا اور انھیں گارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا۔پاک ترک تعلقات کافی دیرنہ ہیں اور دونوں برادر ممالک آپس میں تاریخی اسلامی تہذیب کے حوالے سے گہری مماثلت رکھتےہیں.

  • بوسنیا ہرزیگوینیا: موستار میں "453 ویں روایتی موستار پل ڈائیو” کا اہتمام

    بوسنیا ہرزیگوینیا: موستار میں "453 ویں روایتی موستار پل ڈائیو” کا اہتمام

    بوسنیا ہرزیگوینیا کے جنوبی شہر موستار میں "453 ویں روایتی موستار پل ڈائیو” کا اہتمام کیا گیا۔ پل کو 1566 میں سلطنت عثمانیہ کے مشہور معمار سینان کے شاگرد معمار خیر الدین نے تعمیر کیا۔

    اس تاریخی پل پر منعقدہ روایتی ڈائیو مقابلے میں 29کھلاڑیوں نے شرکت کی جنہوں نے 28 میٹر کی بلندی سے دریائے نیریتوا میں چھلانگیں لگائیں۔
    مقابلے میں سر کے بل چھلانگ لگانے کی کیٹیگری میں ‘لارنس لیستو ‘ مسلسل 13 ویں دفعہ پہلے نمبر پر رہے۔جبکہ عمودی چھلانگ کی کیٹیگری میں ایگور کازچ مسلسل ساتویں دفعہ پہلے نمبر پر رہے ۔

    اس ڈائیو مقابلے کو ہزاروں مقامی اور غیر ملکی تماشائیوں نے دیکھا۔
    یہ مقابلہ 1566 میںپل کی تعمیر کے بعد سے لے کر اب تک جاری ہے اور اس میں بوسنیا ہرزیگوینیا، سلووانیا، سربیا، کروشیا، کوسووا، مقدونیہ، مونٹی نیگرو اور دیگر ممالک سے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔

  • بھارت، راجیہ سبھا میں آج تین طلاق بل پیش کیا جائے گا

    بھارت، راجیہ سبھا میں آج تین طلاق بل پیش کیا جائے گا

    بھارتی حکومت آج راجیہ سبھا میں مسلم خواتین سے متعلق تین طلاق بلپیش کرنے والی ہے۔ گزشتہ ہفتہ اس بل کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے پاس کر دیا گیا تھا۔
    تیسری مربتہ لوک سبھا سے طلاق بل منظور
    کانگریس اس بل کی مخالفت کر رہی ہے اور اس نے اپنے سبھی راجیہ سبھا اراکین کو حاضر رہنے کو کہا ہے تاکہ راجیہ سبھا سے اس بل کو پاس کرانے میں مرکزی حکومت کامیاب نہ ہو۔

    یاد رہے کہ تین طلاق بل میں تین طلاق کی روایت کو ختم اورغیرقانونی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مرد کو تین سال کی قید کی سزا اورجرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کوالاونس دینے کی سہولت ہے۔

  • یمن: الحدیدہ فیکٹری پر حوثیوں کی شدیدگولہ باری

    یمن: الحدیدہ فیکٹری پر حوثیوں کی شدیدگولہ باری

    یمنی وزیر اطلاعات کی طرف نے الحدیدہ فیکٹری پر حوثیوں کی گولہ باری کی شدید مزمت کی ہے
    یمنی وزیر اطلاعات معمرالاریانی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں الحدیدہ میں اخوان ثابت صنعتی و تجارتی مرکزمیں دودھ کی فیکٹری پر حوثی باغیوں کے حملے میں ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی فیکٹری پر گولہ باری کے نتیجے میں وہاں پرکام کرنےوالا ایک ملازم جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےتھے جب کہ فیکٹری کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

    معمر الاریانی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے الحدیدہ میں روزانہ کی بنیاد پر فیکٹریوں کو حملوں کا نشانہ بنا کر سویڈن میں طے پائےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی شدت پسند شہری آبادی اور شہری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ دودھ فیکٹری پرحملے کے بعد اقوام متحدہ کی جنگ بندی ٹیم کو واضح موقف اختیارکرنا چاہیے تاکہ حوثیوں کی طرف سے بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند کیا جا سکے۔
    یہ بھی پڑھیں:یمنی فوج کی باقم میں پیش قدمی، حوثیوں کی کمک تباہ

  • جاپان، ہوکائڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    جاپان، ہوکائڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    جاپان کے شہر ہوکائڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 تھی ۔ عمارتیں گر گئیں ، لینڈ سلائیڈنگ اور متعدد افراد کی موت کاخدشہ
    چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی،تفصیل جانیےرپورٹ میں
    حکام نے توقع کی کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا کیونکہ وہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    زلزلے کا وقت مقامی وقت کے مطابق 3 بجے کے قریب تھا۔زلزلہ ساپورو کے جنوب مشرق میں ، تقریبا 45 میل کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔

    زلزلے کے نتیجے میں ہوکائڈو جزیرے پر اندھیرا چھا گیا ۔ حکام کے مطابق بجلی مکمل طور پر بحال ہونے تک ایک ہفتہ ہوسکتا ہے ۔
    بلیک آوٹ کے درمیان ، ہوکائڈو پر توماری نیوکلیئر پاور پلانٹ کو ہنگامی طور پر 10 گھنٹے تکجنریٹروں سے چلایا گیا، یہاں تک کہ اس پلانٹ کو بجلی بحال کردی گئی۔

  • چین نے سعودی عرب سے یومیہ 10لاکھ بیرل تیل خرید کرنا شروع کردیا

    چین نے سعودی عرب سے یومیہ 10لاکھ بیرل تیل خرید کرنا شروع کردیا

    امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندی کےبعد سعودی عرب نے چین کو متبادل کے طورپر تیل کی درآمد کا وعدہ پورا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندیوں کے بعد سعودی عرب نے چین کو تیل کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ سعودیہ نے بیجنگ کے ساتھ کیا وعدہ پورا کردیا ہے اور اس وقت چین سعودی عرب سے یومیہ ایک ملین بیرل کے قریب تیل خرید رہا ہے۔ چین کی جانب سے سعودی عرب سے تیل کی خریداری کا یک نیا ریکارڈ ہے۔

    چینی کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ بیجنگ ایشیائی ملکوں میں سعودیہ عرب کا خام تیل خریدنےوالا سب سے بڑاملک بن گیا۔ پچھلے ماہ چین نے 7 لاکھ 72 ہزار میٹر ٹن تیل سعودی عرب سے خرید کیا جو کہ ایک اعشاریہ 89 ملین بیرل کے برابر ہے۔
    واضح رہے کہ جولائی 2018ء کو سوئٹرزلینڈ کے دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ امریکی ایرانی تیل کی برآمدات مکمل طور پر بند کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا ایران کو عالمی منڈی میں اپنے تیل کی سپلائی سے نہیں روک سکتا۔ ایسا کرنا امریکیوں کے بس کی بات نہیں۔ میں کہتا ہوں‌ کہ اگر اتنی ہمت اور جرات ہے تو ایران کا تیل بند کر کے دکھائو اور اس کے بعد اس کے نتائج بھی دیکھو۔

    ایرانی صدر کا یہ بیان امریکا اور خطے میں تیل برآمد کرنے والے دوسرے ملکوں کے لیے کھلی دھمکی تھی۔ اس دھمکی کے ساتھ ساتھ ایرانی بحریہ نے خطے میں فرضی دشمن سے نمٹنے کی تیاری کے لیے مشقیں بھی شروع کردیں۔

  • پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو نے لاکھوں روپے لوٹ لئے

    پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو نے لاکھوں روپے لوٹ لئے

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) خان پور کے رہائشی ہارون الرشید نے بتایا کہ وہ اپنے گاؤں سے 20 لاکھ مالیت کے 19 جانور فروخت کرنے جارہا تھا کہ جہانیاں کے علاقہ کوٹ سنگین خان کے قریب نیلی بتی والی کار نے زبردستی روک لیا, کار میں سے 4 مسلح افراد نکلے جن میں سے 2 نے پولیس یونیفارم پہن رکھے تھے, انھوں نے ہمیں گن پوائنٹ پر ٹرک سے نیچے اتارا اور تشدد کرنا شروع کردیا, جس کے بعد جانوروں سے بھرا ٹرک اور تقریبا ایک لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے, پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ کے وقت سرکل جہانیاں میں پیٹرولنگ پولیس سمیت 10 پولیس کی سرکاری گاڑیاں اور 4 موٹر سائیکل سوار گشت ڈیوٹی پر معمور تھے, یاد رہے چند روز قبل ایسے ہی4 کار سوار ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرکے سرکاری اسلحہ چھین لیا تھا جس کے بعد سیکورٹی سخت کرتے ہوئے علاقہ میں پولیس کی 4 اضافی گاڑیاں گشت پر معمور کی گئیں تھیں جس کے بعد گشت کرنے والی گاڑیوں کی تعداد 10 جبکہ موٹر سائیکل کی تعداد 4 ہوگئی تھی, ہائی سیکورٹی کے باوجود ڈاکو 20 لاکھ مالیت کے جانور لے اڑے۔