راولپنڈی:رات گئے افسوس ناک حادثہ پیش آگیا, راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 7 رابی سینٹر کے قریب تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت 12 افراد شہید اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں شہید 4 افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دی گئیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے 12 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ ملبے میں دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے 4 سے 5 گھروں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
Author: +9251
-

برازیل ، قیدیوں کے مابین جھڑپ میں 52 ہلاک
برازیل کی شمالی ریاست پارا کی ایک جیل میں قیدیوں کے مابین پ±رتشدد تصادم ہوا جس میں کم از کم 52 قیدی مارے گئے۔
جرائم پیشہ گینگ کی مہارت، انٹر نیشل ایئر پورٹ سے منوں سونا چرا لیا.جانیے دلچسپ کہانی
یہ حادثہ التامیرا علاقائی اصلاحی مرکز میں پیش آیا۔دو کریمنل گینگز کے درمیان تصادم ہوا۔جیسے ہی جھڑپ شروع ہوئی، گینگز نے کم ازکم دوافسران کو یرغمال بنا لیااور آگ لگا دی جس کی وجہ سے گھٹن کے باعث کئی قیدی ہلاک ہوگئے۔ گینگز نے سیکورٹی گارڈز کو پانچ گھنٹے تک عمارت میں گھسنے نہیں دیا۔
-

لبنان، کام پر پابندیوں کے خلاف فلسطینی پناہ گزینوں کااحتجاج جاری رہے گا
فلسطینی تنظیم حماس نے کہا کہ لبنان کے تمام کیمپوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وزیر لیبر روزگار پر عائد پابندیاں ختم نہیں کر دیتے۔
لبنان، متنازعہ قانون کے خلاف فلسطینی 26جولائی کو احتجاج کریں گے
حماس نے لبنان کے وزیر لیبر سے کہا کہ وہ اس مسئلے کو حکومت کو منتقل کرنے سے پہلے اس پر غور کریں ،فلسطینیوں سے لبنان میں پناہ گزینوں والا سلوک کیا جائے نا کہ غیر ملکیوں جیسا۔ -

اسرائیلی آبادکاروں کی وادی اردن کے قریب نئی چوکی کی تعمیر
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کی زمینوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
اسرائیلی فوج نے الخلیل سے 102 فلسطینی مزدور گرفتارکر لیے
صہیونی آبادکاروں نے حال ہی میں شمالی وادی اردن میں المرمالہ کر علاقے میں متعدد عارضی مکان خریدے ہیں۔ اسی طرح قابض اسرائیلی حکام نے نئی چوکی کی تعمیر کے لیے ایک نئی سڑک تعمیر کی ہے۔یاد رہے کہ 2012 سے اب تک فلسطینیوں کی زمینوں پر 32 کے قریب نئی اسرائیلی چوکیاں تعمیر کی گئی ہیں جن میں سے زیادہ تر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد بنائی گئی ہیں۔
-

قابض اسرائیلی پولیس کا فلسطینی نوجوان پر بہیمانہ تشدد
قابض اسرائیلی پولیس نے العیسویہ ضلع میں فلسطینی نوجوان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کے دوران نوجوان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض صہیونی فوج کی جانب سے رات گئے چھاپوں میں 12 فلسطینی اغوا
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے 26 سالہ فادی عبید کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے پولیس کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا، اسرائیلی پولیس اسکے گھر کی چھت کوچوکی کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔پولیس نے عبید کے گھر کے اندر شور پیدا کرنے والے گرینیڈ پھینکے اور مرچوں کا سپرے کیا۔عبید کو گرفتار کرنے سے پہلےبری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسی دوران العیسویہ میں مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی پولیس کے دوران پر تشدد جھرپیں پھوٹ پڑیں۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے مشتعل نوجوانوں پر بھاری مقدار میں آنسوگیس کے گولے پھینکے۔ -

تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم میں توسیع، انجینئر افتخار چوہدری اور احمد وقاص جنجوعہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر
پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے انجینئر افتخار چوہدری اور احمد وقاص جنجوعہ کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ذمہ داران کی تعیناتیوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں، یہ نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں،
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے انجنیئر افتخار چوہدری اور احمد وقاص جنجوعہ کے لئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے،
-

سوڈان ،ریلی میں فائرنگ،5افراد جاں بحق
سوڈان میں خوراک اور فیول کی قلت کے خلاف نکالی گئی ریلی میں فائرنگ سے 4سکول طالب علموں سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔
سوڈان میں بغاوت کی کوشش ناکام، فوج نے جرنیل، کئی سرکاری افسران اور سیاستدان دھر لیے
ریلی سوڈان کی ریاست کرڈوفان کے دارالحکومت العبید میں نکالی گئی۔ریلی سے جڑی ڈاکٹروں کی کمیٹی نے بتایا کہ پرامن ریلی میں سنائپر فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہو گئے جن میں سے 4سکول کے طالب علم ہیں۔
مقامی صحافیوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔
دریں اثنا حکام نے العبید کے چار قصبوں میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے -

میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح افراد کبھی نہیں دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر
پاکستان کے نامور صحافی، سینئر تجزیہ نگار اور معروف اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں نے تو کبھی حافظ محمد سعید کے مسلح افراد نہیں دیکھے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 24 نیوز پر پروگرام کھرا سچ میں یہ بات انہوں نے اس وقت کی جب سینئر صحافی ارشاد احمد عارف نے مدارس کے حوالہ سے بات کی اور حافظ محمد سعید کے مدارس کا ذکر کیا، اس موقع پر مبشر لقمان نے کہاکہ میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح افراد کبھی نہیں دیکھے اور جب بھی دیکھا ہے ان کے رفاہی کام دیکھے ہیں، زلزلہ ہو یا سیلاب ان کے کارکنان رفاہی کام کرتے نظر آتے ہیں،
پروگرام کے دوران ارشاد احمد عارف نے کہاکہ مدارس کے خلاف الزام تراشی درست نہیں ہے، اٹھارہ ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں، اگر کوئی ایک دو مدرسے کسی غلط سرگرمی میں ملوث پائے گئے ہیں تو ان کی بنیاد پر سب مدارس کے خلاف کاروائی کی باتیں کرنا درست نہیں ہے.
-

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ شعیب اکمل ہاشمی
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ شعیب اکمل ہاشمی
ملتان ۔ 29 جولائی (اے پی پی)چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع ملتان کاچارج سنبھالنے کے بعد شعیب اکمل ہاشمی نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے ملکی معیشت کومستحکم کرنے میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ان کودرپیش مسائل کوحل کرنے میں کوشاں ہے ۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہاکہ وہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات کو بروقت متعلقہ اداروں کو ارسال کردی جائیں گی ۔ شعیب اکمل ہاشمی نے کہاکہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کرتے رہیں گے ۔
-

عمران خان کے حامد میر کو ان فالو کرنے پر چند منٹوں میں ایسا طوفان برپا ہوا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے سینئر صحافی حامد میر کو ٹویٹر پر ان فالو کرنے کی خبر اور ٹویٹر پر ان فالو حامد میر کا ٹرینڈ چلنے کے بعد آج ہی کے دن حامد میر کے دو لاکھ فالور کم ہو گئے ہیں، ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ آڈٹ کے حوالہ سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کے 3.1 ملین فالورز فیک اکاؤنٹس ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر ایک کروڑ سے زائد فالورز ہیں اور ان کا شمار ان عالمی رہنماﺅں میں ہوتا ہے جنہیں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان نے نے صرف 19 لوگوں کو فالو کر رکھا تھا جن میں سے ایک کم ہو کر اب 18 رہ گئے ہیں. جن اکاؤنٹس کو انہوں نے فالو کر رکھا ہے ان میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت ، جمائمہ خان، شوکت خانم ہسپتال اور نمل کالج وغیرہ شامل ہیں۔
عمران خان کے حامد میر کو ان فالو کرنے پر جب ٹویٹر پر ان کے خلاف ٹرینڈ چلا تو صرف بارہ منٹ میں اٹھارہ ہزار سے زائد لوگوں نے انہیں ان فالو کر دیا، حامد میر کو ان فالو کرنے پر سوشل میڈیا پر یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ اچانک وزیر اعظم عمران خان نے ایسا کیوںکیا ادھر سینئر تجزیہ کار حامد میر نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک صحافی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک سیاست دان اپوزیشن میں ہو کر اسے فالو کرے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان فالو کر دے، میں کہتا ہوں میڈیا پر پابندیاں ہیں مگر وہ یہ بات ماننے کو تیا ر نہیں۔ ‘
وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے آج ہی ٹویٹر پر حامد میر کو ان فالو کیا گیا ہے جس کے بعد سے لوگوں کی طرف سے انہیں ان فالو کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ان فالو حامد میر کا ٹرینڈ بھی ٹویٹر پر ٹاپ پر رہا ہے.
