Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈی ایس پیز کی ترقی کےلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس( کل) ہوگا

    ڈی ایس پیز کی ترقی کےلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس( کل) ہوگا

    ڈی ایس پیز کی ترقی کےلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس( کل) ہوگا

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈکا اجلاس( کل) 31جولائی بروز بدھ کمیٹی روم سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں ڈی ایس پی سے ایس پی رینک کی پروموشن کا جائزہ لیاجائیگا ۔ ایس پی رینک پر ترقی کے لیے 77 ڈی ایس پیز کے پیپر شارٹ لسٹ میں شامل ہیں جنہیں گریڈ 17سے 18 میں ترقی دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔

  • وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی احتساب بیورو کو فعال کیا جائے گا، سید جعفر شاہ

    وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی احتساب بیورو کو فعال کیا جائے گا، سید جعفر شاہ

    وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی احتساب بیورو کو فعال کیا جائے گا، سید جعفر شاہ

    گلگت ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ سے با بو سے ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن کے نمائندہ فد نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور کرپشن کے خلاف وفاقی حکومت کی طرز پر اقدامات کئے جائیں گے کرپشن ختم کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، کڑا احتساب وقت کی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی قومی احتساب بیورو کو فعال کیا جائے گا تاکہ کرپشن کو مکمل طور پر روکا جا سکے ۔ اس موقع پر بابو سے ڈاکٹر حسین علی، افتخار حسین، منظور حسین وسان اور ڈاکٹر اکبر حسین پر مشتمل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد نے کہا کہ بابو سے ڈو یلپمنٹ آرگنائز یشن علاقے میں امن و اتحاد اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کر رہی ہے اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھا تی ہے تاکہ قومی وسائل لوٹنے والوں کا احتساب ہو سکے اور عوام کی وسائل تک رسائی بآسانی ہو سکے ۔

  • حج 2019، عازمین حج کی طبی امداد کے لیے سعودی اقدامات، جان کر ہر کوئی عش عش کر اٹھے

    حج 2019، عازمین حج کی طبی امداد کے لیے سعودی اقدامات، جان کر ہر کوئی عش عش کر اٹھے

    سعودی عرب میں عازمین حج کی ہرممکن طبی امداد کو یقینی بنانے کے لیے بلڈ بینک اور لیبارٹریزقائم کر دی گئی ہیں۔ لیبارٹریز 24گھنٹے کھلی ہوں گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے 16لیبارٹریز قائم کی گئی ہیںجن میں ماہر ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 8بلڈ بنک بھی قائم کیے گئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان لیبارٹریز میں کم ازکم وقت میں حجاج کرام کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ان لیبارٹریز اور بلڈ بنک کی سرپرستی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

  • سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور کا ہندو خاتون سے ایسا سلوک کہ پوری قوم کا سر فخر سے ہوا بلند

    سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور کا ہندو خاتون سے ایسا سلوک کہ پوری قوم کا سر فخر سے ہوا بلند

    سعودی عرب میں‌ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی ہے کہ پوری پاکستانی قوم پر اس پر فخر کر سکتی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ریاض میں ایک ہندو خاتون نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ سفر کیا تو وہ اپنا پرس بھول گئی جس میں ہندو خاتون اور اس کے بیٹے کا پاسپورٹ، 50 ہزار ریال، ڈالر، کارڈ اور اہم دستاویزات تھیں تاہم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے آج مذکورہ خاتون کا گھر ڈھونڈ کر اسے وہ پرس واپس کر دیا جس میں تمام اشیاء‌ موجود تھیں،

    ہندو خاتون نے پرس چیک کیا تو اس میں سب چیزیں اسی طرح موجود تھیں جس پر خاتون نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو ساتھ کھڑا کر کے ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کے بارے میں ہندوستانیوں کے دلوں میں نفرت بھری جاتی ہے لیکن آج مجھے ایسےایماندار پاکستانی سے مل کر فخر محسوس ہو رہا ہے جس نے ہمارے پاسپورٹ ، ساری رقم اور دیگر اشیاء واپس کر دی ہیں. ہندو خاتون نے کہاکہ میں‌ آج اس پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور سے مل کر بہت خوش ہوں جس نے میرے ہندو ہونے کے باوجود میرا سب کچھ واپس کر دیا، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال پیش کرنے والے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجارہا ہے،

  • کاشتکار کیڑے مکوڑوں کے خلاف موثر تدارک کےلئے سپرے کرنے کےلئے بہتر طریقہ استعمال عمل میں لائیں ، ڈاکٹر زاہد محمود

    کاشتکار کیڑے مکوڑوں کے خلاف موثر تدارک کےلئے سپرے کرنے کےلئے بہتر طریقہ استعمال عمل میں لائیں ، ڈاکٹر زاہد محمود

    کاشتکار کیڑے مکوڑوں کے خلاف مءوثر تدارک کےلئے سپرے کرنے کےلئے بہتر طریقہ استعمال عمل میں لائیں ، ڈاکٹر زاہد محمود

    ملتان ۔ 29 جولائی (اے پی پی)سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ کیڑے مکوڑوں کے خلاف مءوثر تدارک کے لیے سپرے کرنے کے لیے بہتر طریقہ استعمال عمل میں لائیں تا کہ سپرے کے خاطر خواہ نتاءج حاصل ہو سکیں ۔ انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں کو سپرے کے رہنما اصول اختیار کر نے پر زور دیا ہے جس کے مطابق کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سپرے کرتے وقت منہ پر کپڑا یا ریسپیریٹر ;82;espirator لگائیں یا سپرے کِٹ کا ستعمال کریں ۔ ننگے بدن ہرگز سپرے نہ کریں سپرے مشین کی ٹینکی پانی سے آدھی بھر یں ، پھر زہر ڈالیں اور ٹینکی کو مناسب سطح تک بھریں ۔ زہر پوڈر کی شکل میں ہو تو علیحدہ پانی میں حل کر کے ٹینکی کی چھلنی میں ڈالیں ۔ سپرے کے لئے ہا لو کون نوزل استعمال کریں ۔ نوزلوں کی پھوار باریک اور ایک جیسی ہونی چاہئے ۔ سپرے کے دوران نوزل کی اونچائی فصل سے ڈیڑھ تا دو فٹ رکھیں ۔ تیز ہوا میں سپرے نہ کریں ۔ سپرے صبح یا شام کریں ۔ سپرے اس طرح کی جائے کے کھیت کا کوئی حصہ بغیر سپرے کے رہ نہ جائے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کاشتکار سپرے کرنے کے بعد سپرے مشین کو اچھی طرح دھوئیں ،اس کی صفائی کریں ،کسی اچھے صابن سے اپنے ہاتھوں کو دھولیں اور اور سپرے سے آلودہ کپڑوں کو تبدیل کر لیں اور اگر سپرے سے کسی قسم کا جسمانی نقصان ہو جائے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے

  • نائیجیریا، حملوں میں 65 افراد ہلاک

    نائیجیریا، حملوں میں 65 افراد ہلاک

    جنوب مشرقی نائیجیریا میں دوران تدفین بوکوحرام کے تین حملوں میں 66دیہاتی ہلاک ہو گئے۔
    نائیجیریا پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک
    بورنو ریاست کے گورنر محمد بلاما کے مطابق کہ ریاست کے ضلع نگنزائی میں تدفین کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

    مقامی حکام کے مطابق، شمال مشرقی نائیجیریا میں جنگی اجتماع کے دوران بوکو حرام کی جانب سے مشتبہ حملے کے بعد کم از کم 65 افراد ہلاک ہو گئے ہیں.

    حملے میں زخمیوں کی تعداد 10ہے جن میں سے آٹھ کی حالات تشویشنک ہے۔

  • پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے بحیثیت وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا چارج سنبھال لیا

    پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے بحیثیت وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا چارج سنبھال لیا

    پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے بحیثیت وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا چارج سنبھال لیا

    مانسہرہ ۔ 29 جولائی (اے پی پی) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے بحیثیت وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی چارج سنبھال لیا ہے ۔ اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس جولائی 2016ء سے جولائی 2019ء تک بحیثیت وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی اپنے فراءض منصبی سر انجام دے چکے ہیں ۔ نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ معروف ماہر تعلیم کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اس سے قبل ہزارہ یونیورسٹی کے رجسٹرار، ڈین آرٹس اور پرو وائس چانسلر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ ہزارہ یونیورسٹی آمد سے قبل پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں مختلف پوزیشنوں پر خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی اداروں میں مختلف تعلیمی و تحقیقی پراجیکٹس میں بحیثیت کوآرڈینیٹر فراءض سرانجام بھی دیئے ہیں ۔

  • لاہور چیمبر کاتاجر برادری کے حقیقی تحفظات کو دور کرنے کا مطالبہ

    لاہور چیمبر کاتاجر برادری کے حقیقی تحفظات کو دور کرنے کا مطالبہ

    لاہور چیمبر کاتاجر برادری کے حقیقی تحفظات کو دور کرنے کا مطالبہ

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے تاجر برادری کے حقیقی تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کےا ہے کہ تاجروں کے مسائل حل کیے بغیر ریونیو ٹارگٹ سمیت دیگر اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے بعد سے اب تک صنعتی و تجارتی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں ، کاروباری حجم سکڑ رہے ہیں اور تاجروں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے، پالیسیوں میں ترامیم کے ذریعے تاجر برادری کے تحفظات دور کیے جائیں ‘ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام، زیادہ پیداواری لاگت، غیرموافق کاروباری ماحول اور دیگر بہت سے مسائل کی وجہ سے معیشت سکڑ رہی ہے، انڈسٹری اور تجارت متاثر ہورہی ہے، ایسی پالیسیاں وضع اور موجودہ پالیسیوں میں ترامیم جو کاروبار دوست ماحول پیدا کےا جا نا چاہئے جو صنعت و تجارت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں ‘انہوں نے مطالبہ کےا کہ حکومت خریداروں کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط واپس لے اور فکسڈ ٹیکس کی کیٹیگریز کو فائنل کرے تاکہ تاجروں کو ریلیف ملے‘لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک نے پسماندگی سے نکل کر معاشی استحکام حاصل کیا، پاکستان میں بھی معاشی لیڈر بننے کے لیے تمام وسائل موجود ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ 1600 ;200;ءٹمز پر ڈیوٹی زیرو کی لیکن دوسری طرف تین ہزار ;200;ءٹمز پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی عائد کی گئی جس کی وجہ سے مصنوعات مہنگی اور مقامی صارفین کی قوت خرےد مےں کمی آئی‘ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ سے وابستہ سیکٹرز کے لیے زیر وریٹنگ کی سہولت کے خاتمے سے بر;200;مدی شعبہ متاثر ہوا ہے، حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تب تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک حکومت اور تاجر برادری کے درمیان اعتماد سازی نہ ہو ۔

  • مقبوضہ کشمیر، پی ڈی پی کارکن حملے میں زخمی

    مقبوضہ کشمیر، پی ڈی پی کارکن حملے میں زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی کارکن نامعلوم بندوق برداروں کے حملہ میں زخمی ہو گیا۔

    واقعہ ضلع کے ماتری گام گاﺅں میں پیش آیا جہاں لطیف احمد شاہ پر اس کے باغ میں گولیاں چلاکر حملہ کیا گیا۔

    زخمی لطیف کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔

  • بی جے پی لیڈر نے مسلمانوں کے حوالے سے حیران کن مطالبہ کر دیا

    بی جے پی لیڈر نے مسلمانوں کے حوالے سے حیران کن مطالبہ کر دیا

    اقلیتی طبقہ کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والے بی جے پی لیڈر رنجیت شریواستو نے مسلمانوں کے حوالے سے ایک حیران کن مطالبہ کر دیا ہے۔
    بھارت : مسلمان کیپٹن کو رات کے اندھیرے میں‌ لوہے کے راڈ مار کر مار دیا.
    بی جے پی لیڈر نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ مسلمانوں کے گھر سے گایوں کو واپس لیا جانا چاہیے۔

    اپنے بیان میں رنجیت نے گائے کے مسلمانوں کے گھر میں رہنے کو لو جہاد قرار دیا ہے۔ رنجیت کے مطابق ”مسلمانوں کے گھر سے گایوں کو واپس لیا جانا چاہیے۔ جب ہم اپنی لڑکیوں کو ان کے گھر جانے پر ’لو جہاد‘ کا نام دیتے ہیں تو گﺅ ماتا کا ان کے گھر میں ہونا بھی لو جہاد ہی ہے۔ گائے ان کے گھر سے کسی بھی قیمت پر واپس لی جانی چاہیے۔“