Baaghi TV

Author: +9251

  • سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا مری میں زیرتعمیر دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

    سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا مری میں زیرتعمیر دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

    سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا مری میں زیرتعمیر دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تعمیراتی کام بر وقت مکمل کیا جائے، ندیم محبوب

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی ) سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے مری میں زیرتعمیر دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ اور تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقار اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی بھی موجود تھے، دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس میں والی بال، باسکٹ بال اور 7اے سائیڈ سینٹھک فٹ بال کی سہولیات کی فراہمی کےلئے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جاری ہے ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے اس موقع پرافسران کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تعمیراتی کام بر وقت مکمل کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ سپورٹس کے فروغ کےلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں بہترین انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے‘ سپورٹس گراوَنڈز اور کمپلیکس تعمیر ہورہے ہیں تاکہ دور درازکے علاقوں کے شہریوں کو بھی سپورٹس کے یکساں مواقع مل سکیں ۔

  • راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر کو بڑا عہدہ دے دیا گیا

    راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر کو بڑا عہدہ دے دیا گیا

    راولپنڈی:ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 15 عمر تنویر بٹ کو اہم عہدہ دے دیا گیا, ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو چیرمین فوڈ اتھارٹی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے حلقہ پی پی 15راولپنڈی کینٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی پنجاب کا چیرمین لگا دیا ہے قریبی ذرائع کے مطانق وزیر اعلی پنجاب نے نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد منگل سے وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے

  • مریم نواز کا چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام، کیا کہا جانیئے اس خبر میں

    مریم نواز کا چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام، کیا کہا جانیئے اس خبر میں

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک قدم اور آگے بڑھیں اور بے گناہ نواز شریف کو رہا کریں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ عرفان صدیقی کے معاملے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کی کھنچائی کی ہے، اگر ضمانت نہ ہوتی تو خود بلا کر دیتے

    مریم نواز نے مطیع اللہ جان کی اس ٹویٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بہت اچھا کیا۔ اب ایک قدم اور آگے بڑھیں اور بے گناہ نواز شریف کو رہا کریں۔ آپ نے فرمایا ہے کہ خود بلا کر ضمانت دیتے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ دے سکتے ہیں۔ انصاف کا علم بلند کیجیے۔

  • 2روزہ پنجاب انٹر ڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ (آج)سے شروع ہوگی

    2روزہ پنجاب انٹر ڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ (آج)سے شروع ہوگی

    2روزہ پنجاب انٹر ڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ (آج)سے شروع ہوگی

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 2روزہ پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ (آج) بروز منگل سے شروع ہوگی ۔ چیمپئن شپ کے مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ہو ں گے ۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ صوبائی وزیرکھیل رائے تیمورخان بھٹی کی قیادت میں سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کےلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے اور ہمارا مشن سپورٹس کا فروغ ہے ۔ پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں 9 ڈویژن کی ٹی میں شرکت کر رہی ہیں ۔ پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل ، امورنوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی ہونگے ۔ چیمپئن شپ میں 8ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے ۔

  • لیڈیز ٹوائلٹ سے متعلق عدالت میں ایسی حیران کن رپورٹ آ گئی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں

    لیڈیز ٹوائلٹ سے متعلق عدالت میں ایسی حیران کن رپورٹ آ گئی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں

    عدالتوں میں خواتین کے لیے بیت الخلاء کے لیے نئی رپورٹ آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے 16000 عدالتی احاطوں میں سے تقریباً 15 فیصد عدالتی احاطوں میں خواتین کے لیے بیت الخلاء کا انتظام نہیں ہے۔

    بھارتی حکومت کے اہم منصوبہ ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت سپریم کورٹ نے گزشتہ سال نومبر میں عدالتی احاطوں، خصوصاً ضلعی عدالتوں میں واقع بیت الخلاءکو 6 مہینوں کے اندر بہتر حالت میں کرنے کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔

    تھنک ٹینک ’وِدھی سنٹر فار لیگل پالیسی‘ کے کیے گئے ایک سروے کے مطابق عدالتی احاطوں میں واقع بیت الخلاءکی حالت بدترہے۔

    رپورٹ کے مطابق 15 فیصد عدالتی احاطوں میں خواتین کے لیے بیت الخلاءنہیں ہے۔ جن ریاستوں میں خواتین کے لیے بیت الخلاءنہیں ہے ان میں آندھرا پردیش،آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، منی پور، ناگالینڈ، اڈیشہ، پنجاب، پڈوچیری، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش کے 69 فیصد عدالتی احاطوں میں لیڈیز ٹوائلٹ نہیں جبکہ اڈیشہ اور آسام میں بالترتیب60 فیصد اور59 فیصد عدالتی احاطوں میںخواتین کے لیے بیت الخلاءنہیں ہے۔ گوا جھارکھنڈ، اتر پردیش اور میزورم ایسی ریاستیں ہیں جہاں عدالتی احاطوں میں بیت الخلاءکی تعداد سب سے کم ہے۔ جھارکھنڈ میں صرف 8 فیصد عدالتی احاطوں میں بیت الخلاءہیں جبکہ اتر پردیش میں یہ شرح11 فیصد اور میزورم میں 13 فیصد ہے۔

    سروے کے مطابق جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کی ضلع عدالت احاطہ میں خاتون اور مرد کسی کے لیے بھی بیت الخلاء نہیں ہے۔

  • لاہور سمیت پنجاب بھرمیں774 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 893 زخمی

    لاہور سمیت پنجاب بھرمیں774 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 893 زخمی

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں 774 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 893 زخمی

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی ) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 774ٹریفک حادثات میں 5ا فراد جاں بحق جبکہ893زخمی ہو گئے، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ361معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کرطبی امداد فراہم کی جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے، اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں ، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 364ڈرائیورز،کم عمرڈرائیورز23،مسافر409اور125پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ187ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت لاہور218متاثرین کے ساتھ پہلے ،فےصل آباد 69حادثات میں 81متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان52حادثات میں 56متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا ۔

  • سعودی عرب، قرات اور اذان کے عالمی مقابلہ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

    سعودی عرب، قرات اور اذان کے عالمی مقابلہ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

    سعودی عرب میں حکومت کی جنرل تفریحی اتھارٹی نے قرات قرآن اور اذا ن کے عالمی مقابلوں کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
    96 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے.
    جنرل تفریحی اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان مقابلوں میں دنیا بھر کے شرکاء کی زبردست دلچسپی کے مدنظر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22 جولائی سے بڑھا کر 18اگست کردی گئی ہے۔

    یادرہے کہ اب تک 162ملکوں کے تیس ہزار سے زائد شرکاء اپنے نام کا اندراج کرا چکے ہیں۔ ان مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو بالترتیب پانچ ملین ریال اور دو ملین ریال بطور انعام دیئے جائیں گے۔جب کہ انعامات کی مجموعی مالیت ایک کروڑ بیس لاکھ ریال ہے۔

  • ایل ڈی اے کرپشن کیس ، احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع

    ایل ڈی اے کرپشن کیس ، احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع

    ایل ڈی اے کرپشن کیس ، احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )احتساب عدالت لاہور نے ایل ڈی اے سٹی اربوں روپے کرپشن سکینڈل کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روزہ کی توسیع کر دی،احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی، عدالتی سماعت کے دوران نیب تفتیشی افسر کی جانب سے احد چیمہ کے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الفاء سٹیٹ کے مالک گرفتار ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی ،ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے، ابتدائی اندازے کے مطابق اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں ، اب تک ایل ڈی اے سٹی میں سترہ سو بارہ فائلیں فروخت کیں اور پیسے اکٹھے کئے،عدالت نے احد چیمہ کو دوبارہ 9 اگست کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

  • شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں, جماعت اسلامی

    شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے ملک دشمن عناصر ہیں, جماعت اسلامی

    اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے وزیر ستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 10جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بہادر نوجوانوں پر فخر ہے۔وزیر ستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے ان واقعات میں ملک دشمن عناصر کافرما ہیں ، جن کو بھارت اور دیگر دشمن قوتوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ، اسرائیل اور امریکہ پاکستان کو عدم ستحکام سے دوچا ر کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں ،معصوم اور بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس گٹھ جوڑ کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرا بادی کے دورے کے موقع پر علاقے کی موثر شخصیات سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔
    میاں محمد اسلم نے کہا آئے روز بھارتی حکمرانوں کی طرف سے پاکستان بارے منفی خیالات اور دھمکی آمیز رویہ سامنے آتا رہتا ہے۔ ہندوستان پاکستان کے حوالے سے نفرت کی تمام حدود پار کرچکا ہے۔اگرہندوستان سمجھتا ہے کہ پاکستان ، اس کی فوج اور سول آبادی مغلوب ہوجائے گی تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔انھوں نے کہا پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ دشمن خطے میں اجارہ داری کا خواب دیکھ رہا ہے۔ اس کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

  • لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، اراکین گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد شاہد چوہدری، رانا طاہر، حسن تیمور جکھڑ، محمد حسنین چوہدری، گل نواز احمد، قاسم رضا اور فاطمہ مختار بھٹی نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے،

    صدر ارشد انصاری نے اجلاس میں بتایا کہ کلب گرانٹ میں اضافہ کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے منظور ی کی جا چکی ہے اور جلد ہی گرانٹ ریلیز کر والی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری زاہد عابد نے کلب کے مالی اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔

    صدر ارشد انصاری نے اجلاس میں بتایا کہ صحافی کالونی کے رہائشیوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ بقایاجات ذمہ واجب الادا 1 کروڑ 24 لاکھ روپے کی معافی کا لیٹرجاری ہوگیاہے جبکہ پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن نے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی تکمیل کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، کالونی میں پانی کی سپلائی اور سیوریج کا نظام واسا کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں جلد ہی واسا کالونی کا نظام سنبھال لے گا جبکہ بجلی کا نظام لیسکو کے حوالے کرنے کیلئے بھی لیسکو حکام سے مثبت بات چیت جاری ہے،کالونی میں ہسپتال اور سکول کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایف بلاک کے ترقیاتی کام شروع کرنے کیلئے منیجنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر نے کا حکم دیدیاہے۔انھوںنے مزیدبتایا کہ صحافی کالونی فیز ٹو کی زمین کی خریداری کے حوالے سے محکمہ اطلاعات نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے جہاں سے یہ کمشنر لاہور اور بورڈ آف ریونیو میں جائے گی ، امید واثق ہے کہ یہ کام بہت جلد عملی طور پر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

    سینئرنائب صدر ذوالفقار علی مہتو نے بتایاکہ صحافی کالونی کی نورکنی مینجمنٹ کمیٹی نے صحافی کالونی میں حفاظتی انتظامات بہتر بنادیئے ہیں جبکہ جھاڑیوں کی صفائی اور عارضی ماڈل بازار کے قیام پر کام شروع ہو چکا ہے۔رہائشیوںکے لئے پلمبراور الیکٹریشن کی 24 گھنٹے کی سروس بھی شروع کردی گئی ہے۔ اجلاس میں میرٹ کے مطابق ممبرشپ سکروٹنی کے جاری عمل پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی گئی۔  ممبرگورننگ باڈی قاسم رضا اور سینئر ممبر عطیہ زیدی کے مابین تنازع پر معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرلیا گیا۔ 

    اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ممبران کی فیملیز کے لئے فیملی روم تعمیرکیاجائے گا تاہم نئے کمرے کی تعمیر تک فیملیز صدر،سیکرٹری اور لیڈیزروم میں بیٹھ سکتی ہیں۔  سوشل میڈیاپر کردارکشی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی قراردادمتفقہ طور پر منظورکرتے ہوئے گورننگ باڈی کے سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق نوٹس جاری کئے بغیر آئندہ مستقبل میں کلب کے کسی عہدیداریاممبرکی کردارکشی کرنے والے کی ممبرشپ ختم کردی جائے گی ۔