Baaghi TV

Author: +9251

  • کیلیفورنیا ، فائرنگ میں چار ہلاک،15 زخمی

    کیلیفورنیا ، فائرنگ میں چار ہلاک،15 زخمی

    امریکہ میں شمالی کیلیفورنیا کے گلروی شہر میں سالانہ گارلی فیسٹیول کے دوران ہوئی فائرنگ میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے اور دیگر 15 زخمی ہو گئے۔فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ہلاک ہونے والوں میں چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

    زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
    19سالہ سفید فام حملہ آور بھی مارا گیا ہے تاہم اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

  • ارشد انصاری نے صحافی کالونی کے رہائشیوں کے ذمہ واجب الادا رقم سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

    ارشد انصاری نے صحافی کالونی کے رہائشیوں کے ذمہ واجب الادا رقم سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، اراکین گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد شاہد چوہدری، رانا طاہر، حسن تیمور جکھڑ، محمد حسنین چوہدری، گل نواز احمد، قاسم رضا اور فاطمہ مختار بھٹی نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ارشد انصاری نے اجلاس میں بتایا کہ کلب گرانٹ میں اضافہ کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے منظور کی جا چکی ہے اور جلد ہی گرانٹ ریلیز کر والی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری زاہد عابد نے کلب کے مالی اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی، صدر ارشد انصاری نے اجلاس میں بتایا کہ صحافی کالونی کے رہائشیوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ بقایاجات ذمہ واجب الادا 1 کروڑ 24 لاکھ روپے کی معافی کا لیٹرجاری ہوگیاہے جبکہ پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن نے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی تکمیل کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، کالونی میں پانی کی سپلائی اور سیوریج کا نظام واسا کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں جلد ہی واسا کالونی کا نظام سنبھال لے گا جبکہ بجلی کا نظام لیسکو کے حوالے کرنے کیلئے بھی لیسکو حکام سے مثبت بات چیت جاری ہے،

    انہوں‌نے کہاکہ کالونی میں ہسپتال اور سکول کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایف بلاک کے ترقیاتی کام شروع کرنے کیلئے منیجنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر نے کا حکم دیدیاہے۔انھوںنے مزیدبتایا کہ صحافی کالونی فیز ٹو کی زمین کی خریداری کے حوالے سے محکمہ اطلاعات نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے جہاں سے یہ کمشنر لاہور اور بورڈ آف ریونیو میں جائے گی ، امید واثق ہے کہ یہ کام بہت جلد عملی طور پر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

    سینئرنائب صدر ذوالفقار علی مہتو نے بتایاکہ صحافی کالونی کی نورکنی مینجمنٹ کمیٹی نے صحافی کالونی میں حفاظتی انتظامات بہتر بنادیئے ہیں جبکہ جھاڑیوں کی صفائی اور عارضی ماڈل بازار کے قیام پر کام شروع ہو چکا ہے۔رہائشیوںکے لئے پلمبراور الیکٹریشن کی 24 گھنٹے کی سروس بھی شروع کردی گئی ہے۔

    اجلاس میں میرٹ کے مطابق ممبرشپ سکروٹنی کے جاری عمل پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ممبرگورننگ باڈی قاسم رضا اور سینئر ممبر عطیہ زیدی کے مابین تنازع پر معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرلیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ممبران کی فیملیز کے لئے فیملی روم تعمیرکیاجائے گا تاہم نئے کمرے کی تعمیر تک فیملیز صدر،سیکرٹری اور لیڈیزروم میں بیٹھ سکتی ہیں۔

     سوشل میڈیاپر کردارکشی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی قراردادمتفقہ طور پر منظورکرتے ہوئے گورننگ باڈی کے سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق نوٹس جاری کئے بغیر آئندہ مستقبل میں کلب کے کسی عہدیداریاممبرکی کردارکشی کرنے والے کی ممبرشپ ختم کردی جائے گی ۔
     

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی ) احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے مزید 11 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی، احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فواد حسن فواد کو دوبارہ 9 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، عدالتی سماعت کے موقع پرفواد حسن فواد کو کیمپ جیل لاہور سے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے ،ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد کے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کے اثاثہ جات ہیں ، راولپنڈی 15 منزلہ لگژی شاپنگ مال، حیدر روڈ پلاٹ اور قرضہ جات پر انٹرسٹ شامل ہیں ،فواد حسن فواد نے جہانگیر صدیقی گروپ کے بنک سے 3 ارب 45 کروڑ کا قرض ظاہر کیا، فواد حسن فواد کی ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق فیملی سیونگ 2 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار 822 روپے ہے ،فواد حسن فواد نیب کے روبرو 3 ارب 47 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار 822روپے کی وضاحت دے سکے، فواد حسن فواد نیب کو 1 ارب 8 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار 172 روپے سے متعلق وضاحت نہیں دے سکے ۔

  • 50 ہزار لٹر گندہ تیل قبضہ میں لے لیا گیا، کہاں‌ ہو رہا تھا سپلائی؟ اہم خبر

    50 ہزار لٹر گندہ تیل قبضہ میں لے لیا گیا، کہاں‌ ہو رہا تھا سپلائی؟ اہم خبر

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلینس ٹیم نے صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار لیٹر گندہ تیل ہوٹلوں کو سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جانوروں کی آلائشوں سے نکلاتیل آئل مل کو سپلائی کرنے والے2 آئل ٹینکرز کا 3روز تک پیچھا کر کے تمام ملوث افراد اور فیکٹری کا پتہ لگایا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی سربراہی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے آلائشوں سے آئل تیار کرنے پرحمید آئل مل کو سیل کر دیا۔ جانوروں کی آلائشوں سے نکلاتیل آئل مل کو سپلائی کرنے کی کوشش رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔لاہور اور حاصل پور برانچ سے 50 ہزارلیٹر آلائشوں اور چربی سے تیار تیل برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا،

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جانوروں کی باقیات سے تیار مضرصحت آئل کو گندے تیل میں شامل کیا جاتا تھا۔بظاہر آئل مل میں قائم فیڈ رینڈنگ یونٹ میں جانوروں کی آلائشوں سے مضر صحت آئل تیار کیا جا تاتھا۔ آلائشوں سے تیارکردہ آئل کو استعمال شدہ ا ٓئل میں ملا کر کے دوبارہ فروخت کیا جا تا تھا۔آلائشوں سے نکلا تیل بہت زیادہ سفید اور گاڑھا ہونے کے باعث استعمال شدہ تیل میں حل ہو کر اسے نئے جیسا بنا دیتا ہے،

    کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ بائیو ڈیزل کمپنی کو آئل نہ دینے اور آئل سپلائی کے ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے واضح کیا کہ آلائشوں اورچربی سے نکالا گیا تیل متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔پی ایف اے قوانین کے مطابق آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب میں محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔خوراک کے کاروبار میں دھوکہ دہی کرنے والے انسان دشمن سخت سزاؤں کے حقدار ہیں۔

  • گلیشیر پگھلنے سے دریائے چترال کی سطح بلند

    گلیشیر پگھلنے سے دریائے چترال کی سطح بلند

    گلیشیر پگھلنے سے دریائے چترال کی سطح بلند ہوگئی ہے اور سیلابی ریلے کا خدشہ ہے۔ چترال کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف مقامات پرسڑکیں اور اراضی دریا برد ہوگئیں۔
    چترال کے دروش نگر کے مقام پر دریائے چترال کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اپرچترال میں دریا کے کنارے مقیم آبادی کوالرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے چترال کے بہاو میں اضافہ ہواہے جس سے آبادی کوخطرہ ہوسکتاہے۔

  • ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی کتاب کی تقریب رونمائی کل ہو گی، پروفیسر ساجد میر صدارت کریں گے

    ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی کتاب کی تقریب رونمائی کل ہو گی، پروفیسر ساجد میر صدارت کریں گے

    پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی کتاب "ضابطہ اخلاق سیرت طیبہ کی روشنی میں” کی تقریب رونمائی کل 30 جولائی، بروز منگل مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریب کی صدارت امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر پیر نور الحق قادری ہوں گے۔ اس موقع پر تمام اسلامی مکاتب فکر کے علما ،اورسیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ ،سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی،جے یو آئی کے رہنما مولانا امجد خان، صوبائی وزیر کرنل (ریٹائرڈ )ہاشم ڈوگر، وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد افضل حیدری ،قرآن بورڈ پنجاب کے چیئرمین علامہ غلام محمد سیالوی خطاب کریں گے،

    اسی طرح سینیر صحافی مجیب الرحمن شامی، حافظ ممتاز حسین، مفتی عاشق حسین بخاری اوردیگربھی تقریب رونمائی سے خطاب کریں گے۔

  • کیسوں کی سماعت وکیل یا جج کے انتقال پر ہی ملتوی ہو گی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

    کیسوں کی سماعت وکیل یا جج کے انتقال پر ہی ملتوی ہو گی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمیں عدالت میں فیصلہ کرناچاہیے صرف دن نہیں گزارنا چاہیے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں‌ نے کہاکہ میں نے کئی بار وکلا کو کہا کہ کیس ملتوی نہیں کروں گا، فیصلےکرنےسےجوسکون ملتاہےاس کا نعم البدل نہیں، اللہ تعالٰی نے آپ کو چنا ہے، آپ کسی کا وسیلہ بنیں، کیس کے دلائل کورٹ روم میں بیٹھے سب لوگ سنتے ہیں، ہم سے فیصلے کی امید کی جاتی ہے،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ ہم وکلا کو دلائل سے راغب کر نے کا کہتے ہیں، کیسز کی سماعت ملتوی یا تو وکیل یا جج کے انتقال پر ہی ہوگی، آج صرف 41 کرمنل اپیل باقی رہ گئی ہیں، یہ اپیلیں بھی آیندہ ہفتے ختم ہو جائیں گی، لاہور میں 91،پشاور میں 5،کوئٹہ اور کراچی میں کرمنل اپیلز صفر رہ گئی ہیں،

  • گورنمنٹ ہاؤس مری عوام کیلئے کھولنے کی تقریب، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پودا لگا کر افتتاح کیا

    گورنمنٹ ہاؤس مری عوام کیلئے کھولنے کی تقریب، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پودا لگا کر افتتاح کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج گورنمنٹ ہاؤس مری کوعوام کیلئے کھولنے کاافتتاح کردیا, وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ہاؤس مری کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری کابھی افتتاح کیا,

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے گورنمنٹ ہاؤس مری کی عمارت کو عوام کیلئے کھولنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کرکے گورنمنٹ ہاؤس مری میں قیام و طعام کی سہولت حاصل کی جاسکے گی۔ گورنمنٹ ہاؤس مری کا”بوتیک ہیریٹج ریزارٹ“کی حیثیت سے ا فتتاح ایک شاندار موقع ہے۔سرکاری عمارتوں کو ریسٹ ہاؤس میں بدلنا دراصل وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا آغاز ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھر میں رہائش اختیارکر کے سادگی کی مثال قائم کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے جبکہ ماضی میں اس شعبے کو بری طرح نظرانداز کیا گیا،ہماری حکومت نے مربوط ٹورازم پالیسی کے ذریعے پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں اورحکومت کے مالی وسائل میں اضافے کیلئے سرکاری اثاثوں کا بہترین استعمال بھی پالیسی میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخی نوعیت کی حامل سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کے فروغ کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اورگورنمنٹ ہاؤس مری کی عمارت کو بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر سرکاری استعمال کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس شاندار عمارت کی گولڈن جوبلی ہوئے بھی 15 سال گزر چکے ہیں اور اس پرشکوہ عمارت کو ملکہ برطانیہ، امریکی صدر، شاہ افغانستان سمیت متعدد عالمی شخصیات کی میزبانی کا شرف حاصل رہا ہے۔ایسی تاریخی عمارت میں قیام کسی اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اب یہ اعزاز اپنے زعما تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے اور قیام و طعام کی بہترین سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔حکومت پنجاب وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ میں 177 ریسٹ ہاؤسز اور گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے اوپن کر چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں سیاحت کو صنعت کے طور پر فروغ دینے کے تمام تر مواقع استعمال کرنا چاہتی ہے اور جامع حکمت عملی کے تحت دور دراز علاقوں خاص طور پر جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ منرو،مبارکی ٹاپ، فاضلہ کچھ، بارتھی اور دیگر علاقوں کا سہانا موسم اور دلکش مناظر سیاحوں کی توجہ کے منتظر ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ریزارٹس کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں اورسیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے کیمپنگ سائٹس، سفاری، پیرا گلائیڈنگ ہوگی اور مقامی ثقافت کے فروغ کیلئے ہیرٹیج بازار بھی قائم کئے جائیں گے۔ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں لاہور کی طرز پر جلد ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ کلچرل ٹورازم کے فروغ سے نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی سیاح بھی متوجہ ہوں گے جبکہ غیرملکی سیاحوں کی آمد سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فوڈ/ فروٹ ٹورازم کا آغاز بھی ہو چکا ہے اورصوبہ کے 8 مختلف شہروں میں نئے سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ سیاحتی مقامات پر قیام کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فائبر گلاس اور سٹیل کے بنے بنائے کمرے لا رہے ہیں۔ کوٹلی ستیاں اور کوہ سلیمان کے علاقے میں پارک وے پراجیکٹ لایا جائے گا۔ کالاباغ اور نمل جھیل کے گرد و نواح میں سیاحت کے فروغ کیلئے قیام کی بہترین سہولتیں مہیا کریں گے۔ وادی سون میں ”اوچھالی جھیل“ ہر سال ہزاروں غیرملکی خوبصورت پرندوں کا میزبان مقام ہے۔ اوچھالی جھیل کو ”ایکو ٹورازم“ کے فروغ کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ دھرابی جھیل پر بھی ریزارٹ ڈویلپ کیا جائے گا۔ ٹلہ جوگیاں میں ”مذہبی ٹورازم“ کے فروغ کیلئے روہتاس فورٹ پارک وے بنائیں گے۔ تھل اور چولستان میں نئی کیمپنگ سائٹس اور ڈیزرت سفاری منعقد کی جا رہی ہیں اور ان علاقوں میں ڈیزرٹ ریلی کو مزید بہتر اور پرکشش بنا نے کیلئے ثقافتی شوز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ”مذہبی سیاحت“ کو فروغ دے رہی ہے۔ننکانہ صاحب میں ٹی ڈی سی پی کے پہلے موٹل کا افتتاح کیا گیا ہے جہاں سکھ زائرین اور دیگر سیاحوں کو قیام و طعام کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور جلد پنجاب سیاحت کے حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پہچانا جائے گا۔تقریب سے صوبائی وزیر کھیل و سیاحت تیمور بھٹی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورڈی جی پروٹوکول نے بھی خطاب کیا۔
    ٭

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے پر پیش رفت اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدرنے بھی اجلاس میں شرکت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے مربوط انداز میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور ہاؤسنگ ٹاسک فورس پنجاب مل کر منصوبے پر کام کو آگے بڑھائیں گے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے قابل عمل بزنس ماڈل تیار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور پنجاب کے بعض اضلاع میں گھروں کی تعمیر کیلئے سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس انقلابی منصوبے سے متعلقہ امور تیزی سے طے کئے جائیں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر تیزی سے عملدرآمد کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی اور پنجاب کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں لیڈ لے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میجر جنرل عامر اسلم خان، مشیروزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس پنجاب میاں یعقوب طاہر اظہار، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

  • حکومت ملک کی بہتری و ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے، رہنماء پی ٹی آئی مومنہ وحید

    حکومت ملک کی بہتری و ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے، رہنماء پی ٹی آئی مومنہ وحید

    حکومت ملک کی بہتری و ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے، رہنماء پی ٹی آئی مومنہ وحید

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء مومنہ وحید نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو منتخب کیا، حکومت پاکستان کی بہتری اور ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے، پاکستان کو خوشحال بنائےں گے، سرمایہ کاری کے فروغ سے ملک کو اپنے پاءوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات ٹیکس نیٹ میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کریں ، طاقتور کا احتساب ہوگا تو ملک ہمیشہ کےلئے بدل جائے گا، قومی دولت لوٹنے والے اپنے بچاءو کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا ۔ انھوں نے کہا کہ این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہو گا، کرپشن ختم ہو گی تو ملک ترقی کرے گا ۔