Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی، کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    کراچی، کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    محکمہ تعلیم سندھ اور آل پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ (اپسما)نے مون سون بارشوں کے پیش نظر کل چھٹی کا اعلان کر دیا۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی میں کل شہر کے تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

    اپسما سندھ کے سنٹرل چیئرمین سیدطارق شاہ نے کہا کہ اساتذہ اور طلباءکی سیفٹی کے لیے کل تما م پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔

    دریں اثناء کراچی یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شامل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبہ سے متعلق اجلاس، جلد تکمیل کیلئے خصوصی ہدایات

    وزیر اعظم کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبہ سے متعلق اجلاس، جلد تکمیل کیلئے خصوصی ہدایات

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا ہے جس میں وزیرریلوےشیخ رشید ، وزیرِمنصوبہ بندی خسرو بختیار نے شرکت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ ریلوے نے وزیر اعظم کو ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیرِ اعظم عمران خان کی ایم ایل ون منصوبےپر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریل کی سواری عام آدمی کی سواری ہے ، ریلوے کاسفر اور اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ایم ایل ون سی پیک منصوبوں کا نہایت اہم ، تذویراتی منصوبہ ہے، ایم ایل و ن منصوبے کی تکمیل سے ریلوے کے نظام میں جدت آئے گی، ایم ایل ون منصوبے سے عوام کو مال برداری و سفرکی بہتر سہولیات میسر آئینگی،

  • آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )صوبا ئی دارالحکومت لاہور میں مون سون با رشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، بارش کے بعد چلنے والی تیز ہوا کے با عث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں لاہورڈویژن،گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواءوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور زیادہ تر مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم ابر آ لود رہے گا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورڈویژن ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثرمقامات پر تیز ہواءوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری رہا ۔ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی02 ،نارووال 07،جہلم11،لاہور، ائیرپورٹ 26،سٹی22،سیالکوٹ ائیرپورٹ 09،سٹی08، گوجرانوالہ 25،گجرات میں 06 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ سوموارکے روز لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد رہا ۔

  • مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

    مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

    مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کر دی ہے ۔ انسداد منشیات عدالت لاہور کے جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اے این ایف حکام سے چالان کی تفصیلی کاپیاں طلب کر لیں ۔ دوران سماعت فاضل جج خالد بشیر نے ریمارکس دیے کہ رانا ثناء اللہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں تو انہیں روسٹرم پر بلوا لیں جس پر انھیں روسٹرم پر بلوایا گیا ۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے ملزم سے پوچھا گیا کہ آپ کا جیل میں میڈیکل کیا گیا تھا جس پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میرا معمول کے مطابق میڈیکل کیا گیا مگر میری میڈیکل رپورٹس اور ادویات نہیں دی جا رہی ہیں ،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ تحریری درخواست دائر کریں اس پر اے این ایف اور جیل حکام کا جواب ریکارڈ پر آجائے گا ۔ رانا ثناء اللہ نے اس دوران عدالت سے استدعا کی کہ میری میڈیکل رپورٹس کرائی جائیں ۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کی میڈیکل کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے 31 اگست تک جیل حکام کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی ۔ علاوہ ازیں سماعت شروع ہونے سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور سابق ایم این اے طلال چودھری نے رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی ۔

  • ایم ڈی بیت المال کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، ایک سال کی کارکردگی پیش کی

    ایم ڈی بیت المال کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، ایک سال کی کارکردگی پیش کی

    ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کی وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آفس میں ملاقات ہوئی ہے، ایم ڈی پاکستان بیت المال نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان بیت المال کی ایک سال کی کار کردگی پیش کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ایم ڈی پاکستان بیت المال نے وزیر اعظم کو احساس پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں شروع ہونے والے دارلاحساس سنٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس میں 10 ہزار سے زائد بچوں کو مکمل کفالت سمیت تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی، معذور افراد کی بحالی کے حوالے سے پاکستان بیت المال کی جانب سے دی جانے والی سہولیات، جدید تقاضوں کے ہم آہنگ اسسٹیو ڈیوائس، مصنوعی اعضاء اور معاشی بحالی کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی،

    ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان بیت المال کی جانب سے مہلک بیماریوں میں مبتلا مستحق افراد کے علاج و معالجہ اور درخواست کے طریقہ کار کی آسانی اور سائیلین کو معلومات کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا، پاکستان بیت المال کی موبائل ایپ اور سائیلین کی آسانی کے لئے شروع کیے جانے والے ون ونڈو آپریشن کے بارے بھی بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے بیت المال کی جانب سے مستحق افراد کی آسانی اور فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے،

  • کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کب ہو گا اور امام الحق کا معاملہ کیوں بگڑا؟ ایم ڈی پی سی بی نے بتا دیا

    کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کب ہو گا اور امام الحق کا معاملہ کیوں بگڑا؟ ایم ڈی پی سی بی نے بتا دیا

    ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ ایم سی سی ورلڈ کمیٹی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان بھارت کرکٹ جلد بحال ہو تاکہ شاہقين کرکٹ کو عمدہ کرکٹ ديکھنے کو ملے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کپتان کے مستقبل کا فیصلہ دو اگست کی میٹنگ میں نہیں ہو گا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز ستمبر کے آخر میں ہے ابھی کپتان يا ٹيم کے اعلان کي کوئی جلدی نہیں ۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہیڈ کوچ ۔ اسپورٹ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی پر تجاویز تيار کي جاہيں گي۔ ايم ڈي پي سي بي کا کہنا تھا کہ کرکٹ کميٹي کے اجلاس ميں ابھی ہم نے صرف کارکردگی کا جائزہ لینا ہے پھر فیصلے کرنے ہیں ديکھا جاے تو پاکستان ٹیم کی کارکردگی اوسط درجے کی رہي ہے ٹيم کي کارکردگي ميں تسلسل نہیں ہے ،

    امام الحق کے سوشل ميڈيا پر واقع پر ان کا کہنا تھا کہ امام الحق سے بات ہوئی ہے ۔ وہ معافی مانگ رہا تھا کہ اس سے غلطی ہوئی ‏اس کا کہنا تھا کہ معاملہ غلط فہمی کي بنا پر بڑھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امام الحق کو بتا دیا ہے کہ پی سی بی اب کیا معیار چاہتا ہے ۔ اور ایسا رویہ قابل قبول نہیں ہے وہ پاکستان کے سفیر ہیں وسيم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جنرل کونسل کی میٹنگ جلد بلا رہے ہیں ۔ فرنچائز کے ساتھ مل کر پلاننگ کر رہے ہیں ۔ پی ایس ایل اجلاس میں تاخیر ہونا قابل قبول نہیں فرنچائز نے سرمایہ کاری کی ہو ئی ہے ان کے خدشات دور کریں گے فرنچائز کے ساتھ لانگ ٹرم تعلق قائم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیئے آیا ہوں میرا کوئی سیاسی بیک گراونڈ نہیں ۔ میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور غلط حقائق بیان کیئے جا رہے ۔ نہ تو مجھے بڑا گھر ملا ہے نہ گاڑی نہ نوکر میری کارکردگی کا جائزہ لیں کردار کشی نہ کریں ۔ ڈومیسٹک کرکٹ لاگو کرنے کے لیئے آئین میں ترامیم کی ضرورت ہے

  • مری کا گورنمنٹ ہاؤس عوام کیلئے کھول دیا گیا، ہوٹل کے طور پر ہو گا استعمال، ڈاکٹر شہباز گل

    مری کا گورنمنٹ ہاؤس عوام کیلئے کھول دیا گیا، ہوٹل کے طور پر ہو گا استعمال، ڈاکٹر شہباز گل

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے گزشتہ حکومتوں کی گورنمنٹ ہاوس مری میں شاہانہ طرززندگی پر ویڈیو جاری کردی ہے اور کہا ہے کہ خود کو مغلیہ بادشاہ سمجھنے والوں نے اپنی عیاشی کیلئے عوامی دولت کو بے دردی سے لوٹا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ گورنمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کیلئے سابقہ حکمرانوں نے60کروڑ سے زائد ضائع کیے، ملک کو 30ہزار ارب کے قرضوں تک پہنچانے والوں کی عیاش طرز زندگی دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، قومی دولت سے ذاتی آسائش خریدنے کی کرپشن کرپٹ لیگ کا طرہ امتیاز رہا، شہنشاہ معظم اور وہی عہد صاحبان نے عوام کی دولت کو باپ کا مال سمجھ کر لٹایا،

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کیا وعدہ پورا کیااور گورنمنٹ ہاؤس مری کو عوام کیلئے کھول دیا ہے، اب یہ عوام کیلئے نو گو ایریا نہیں رہے گا؛ تمام پاکستانی یہاں بکنگ کروا کر قیام کرسکتے ہیں، مری کا گورنمنٹ ہاوس عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے اور اسے ہوٹل کے طور پر استعمال کیا جائے گا، اس کیلئے بکنگ اوپن کر دی گئی ہے،

  • فیصل آباد میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام انتظامی مشینری متحرک ہے جس میں محکمہ تعلیم کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین نے انسداد ڈینگی کے موضوع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مندر روڈچنیوٹ میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی ای او سکینڈری / فوکل پرسن رائے ارشاد‘ مختلف سکولوں کی ہیڈ مسٹریس روبینہ چوہدری‘ رفعت اسماعیل‘ سعدیہ شہاب‘ ٹیچرز مس طاہرہ‘ مدثر نذر اور بڑی تعداد میں محکمہ تعلیم کے دیگر افسران و سٹاف کے ارکان موجود تھے۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کو اجاگر کرنے کے لئے تمام محکموں و طبقات نے مل جل کر کام کرنا ہے اور محکمہ تعلیم کو اپنے حصے کا کردار واضح طور پر اداکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکول کھلنے سے قبل سکولوں کی عمارتوں کی چھتوں‘ واٹر پمپس و پانی کی ٹینکیوں کی جگہوں‘ لان اور دیگر تمام حصوں کو اچھی طرح چیک کرکے معیاری صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں کیونکہ بارشوں کے باعث کسی جگہ پانی جمع ہونے کے باعث ڈینگی لاروا کی افزائش کے خدشات ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے ضلع کے تمام سکولوں کا معائنہ کرکے صفائی ستھرائی کا خود جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو بھی انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کاپابندبنایا جائے اور ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق احساس کو اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم میں ان کی بھرپور معاونت حاصل کریں۔ ڈی ای او سکینڈری رائے ارشاد نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر سے متعلق عوامی آگاہی بے حد ضروری ہے لہذا سکولوں میں اسمبلی کے وقت طالب علموں کو احتیاطی تدابیر سے ضرور آگاہ کریں تاکہ وہ اس پیغام کو اپنے گھروں تک پہنچائیں۔ سیمینار سے مختلف سکولوں کی ہیڈمسٹریس‘ ٹیچرز‘ سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں میں صفائی ستھرائی‘ اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کی ممکنہ جگہوں سے پانی کو خشک کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھتوں پر کاٹھ کباڑ اور ایسے برتن نہ رکھیں جن میں پانی جمع ہو سکتا ہو جوکہ ڈینگی لاروا کی پیدائش کا باعث بنتا ہے۔سیمینار میں کمپیرنگ کے فرائض مس طاہرہ نے انجام دئیے جبکہ طالبات نے انسداد ڈینگی کے پیغام پر مبنی نغمہ اور ٹیبلو پیش کیا.

  • مراکشی باشندے کو فرانس چھوڑنے کا حکم

    مراکشی باشندے کو فرانس چھوڑنے کا حکم

    فرانس کی عدالت نے سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں مراکشی باشندے کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی عدالت نے ریذیڈنٹ اجازت نامہ رکھنے والے 31 سالہ مراکشی باشندے کو فیس بک پر نفرت آمیز مواد اور ریمارکس شیئر کرنے کے الزام میں 2018 ء میں ملک چھوڑنے کے حکومتی فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے فوری فرانس چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے.
    واضح رہے کہ فرانس میں مسلم خواتین پر پردہ پر پابندی ہے وہ پبلک مقامات پر اپنا چہرہ نہیں ننگا کرنے کی پابند ہیں ورنہ ان کو سخت جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے
    اس سے آگے بڑھ کر فرانس کی سینیٹ نے بچوں کو اسکول لانے والی ماؤں کے اسکارف پہننے پر بھی پابندی کا قانون منظور کر لیاگیا۔

    فرانس کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں مسترد ہونے والے بل کو سینیٹ نے 186 ووٹوں سے پاس کیا جب کہ بل کی مخالفت میں 100 ووٹ پڑے۔ 159 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

    بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لیے آنے والی خواتین کے اسکارف پر پابندی سے متعلق بل دائیں بازو کی اسلام مخالف ریپبلکنز پارٹی نے پیش کیا تھا۔

  • فیصل آباد میں آرٹس کونسل کے زیراہتمام ساون کے گیتوں کامقابلہ

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیراہتمام ساون کے گیتوں کامقابلہ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی اس موقع پرمہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر طارق خاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل) مصور خاں نیازی،ڈائریکٹر آرٹس کونسل صوفیہ بیدار کے علاوہ شائقین موسیقی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔مقابلہ میں نوجوان مردوخواتین نے ساون کے حوالے سے مختلف گیت پیش کئے۔ڈویژنل کمشنر نے مقابلہ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ عوامی تفریح کے لئے پروگرامز کا انعقاد خوش آئنداقدام ہے۔انہوں نے مقابلہ میں شریک فنکارانہ صلاحیتوں کی مہارت کی بھی تعریف کی اورفنون لطیفہ کے مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کے تسلسل سے انعقاد پر آرٹس کونسل انتظامیہ کی کاوشوں قابل ستائش ہیں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے مقابلہ گائیکی میں شرکت پر کمشنر،ڈپٹی کمشنراوردیگر مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اورساون کے گیتوں کے مقابلہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس موسم کی کیفیت اوراحساسات کو اجاگر کرنے کے لئے اس پروگرام کاانعقاد کیا گیا ہے۔