Baaghi TV

Author: +9251

  • فیصل آباد میں گاڑیوں کی پارکنگ کے مسئلہ کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر کا اجلاس

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )فیصل آباد شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ کے گھمبیر مسئلہ کو حل کرنے کے لئے موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔اس سلسلے میں فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی عمدہ کارکردگی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی نے فیصل آباد پارکنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایم ڈی پارکنگ کمپنی عامر ذیشان نے اس موقع پر کمپنی کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اس وقت شہر میں پارکنگ کی 43سائٹس فنکشنل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انورسعید،فنانس اینڈ پلاننگ آفیسر ڈاکٹر رانا تنویر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا نوید،پنجاب پولیس وٹریفک پولیس اورانجمن تاجراں سٹی کے نمائندہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیصل آباد پارکنگ کمپنی کی سروسز کو مزید بہتر اور وسیع بنانے کے لئے منصوبہ بندی کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے مزیدسائٹس کے قیام کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔اجلاس کے دوران سالانہ ترقیاتی بجٹ،ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان نے پارکنگ کمپنی کی سروسز کو مزید جامع بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • اسٹیج ڈرامہ” پسندنہ پسند مرضی آپ کی ” انڈسٹری کے بڑے نام کام کرنے کو تیار۔

    اسٹیج ڈرامہ” پسندنہ پسند مرضی آپ کی ” انڈسٹری کے بڑے نام کام کرنے کو تیار۔

    اسٹیج ڈرامہ” پسندنہ پسند مرضی آپ کی ” انڈسٹری کے بڑے نام کام کرنے کو تیار۔

    زاہد شاہ نے ملکی تاریخ کے سب سے میگا بجٹ ڈرامے کی تیاریاں شروع کردی۔ خوبصورت موسیقی اورسپر ساؤنڈ ٹریکس کے ساتھ ڈرامے میں کو نہایت مہارت سے پیش کیا جائے گا۔ طاس سے قبل سب سے مہنگے ڈرامے بنانے کا اعزاز بھی میرے ہی پاس ہے۔ جو جنون اور دھن کے پکے ہوتے ہیں ان کی پرواز کا سفرہمیشہ جاری رہتاہے۔ اسٹیج ڈرامہ پسند نہ پسند مرضی آپ فن کی دنیا کو حیران کردے گا،زاہد شاہکراچی (29جولائی 2019)ملک کے نامور رائیٹر ڈائیریکٹر زاہد پاکستان کے سب سے بڑے میگا بجٹ ڈرامے کی تیاریوں میں مصروف۔ اسٹیج ڈرامہ” پسندنہ پسند مرضی آپ کی ” جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے نام اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دینگے،زرائع کے مطابق زاہد شاہ کے نئے اسٹیج ڈرامے میں،ماضی کے فلم اسٹار شاہد اورجاوید شیخ سمیت کئی بڑے نامور ادکار ایک ساتھ اسٹیج پر کام کرتے دکھائی دینگے،اسٹیج ڈرامہ پسندنہ پسند مرضی آپکی میں کامیڈی کی دنیا کے کنگ،شکیل شاہ اورسلیم شیخ،یوسف پٹھان اور اسٹیج کی دنیا کی خوبصورت اداکارہ صائمہ حسنین سمیت دیگر فنکار بھرپورانداز میں شائقین میں اپنے فن کے جلوئے بکھیرتے ہوئے دکھائی دینگے،اس موقع معروف رائیٹر ڈائیریکٹر اور ملک میں کئی کامیاب اسٹیج ڈراموں کے خالق زاہد شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں تاریخ کے سب سے مہنگے ترین ڈرامے پرکام کرنے جارہاہوں اور اس سے قبل بھی سب سے مہنگے ڈرامے بنانے کا اعزاز بھی میرے ہی پاس ہے مگر آنے والا میرامزاحیہ اور اصلاحی ڈرامہ "پسند نہ پسند مرضی آپکی دیکھنے والوں کو خوابوں کی دنیا میں لے جائے گااور اس ڈرامے میں جو بڑے نام میں سامنے لیکر آنا چاہتاہوں ان کے ناموں کو ڈرامے کی تاریخ سے قبل بتانا قبل ازوقت ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ اس ڈرامے میں کو نہایت عمدگی اور مہارت سے پیش کیا جائے گا،جو اسٹیج کی روایات کو چار چاند لگادیگا،جبکہ موجودہ ڈرامے میں موسیقی پر بھی خاص توجہ دی جائے گی جس کے لیے سپر ساؤنڈ ٹریکس کا بندوبست کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں مخالفین کے سوالوں کے جوابات منہ پردینے کا عادی ہواچھا برا وقت آتارہتاہے مگر جو جنون اور دھن کے پکے ہوتے ہیں ان کی پرواز کا سفرہمیشہ جاری رہتاہے۔ 

  • تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی،رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر

    تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی،رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر

    تحریک انصاف عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی،رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی )پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنماء و ممبر پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز سے فرسودہ نظام کے خاتمے ،ملکی استحکام اور پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار مقام دلوانے کے سفر کا آغاز ہواہے،ایک سال قبل آنے والی تبدیلی کا سفر درست سمت میں جاری ہے ،پی ٹی آئی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں عوام کی طاقت سے سیاسی جدوجہد کی نئی مثال قائم کی ، مشکل حالات سے گزر چکے، ملک میں جلد اچھے دن آنے والے ہیں ،عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے ۔ ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنا چوری کا مال بچانے کیلئے جمع ہوئی ہیں ، ڈالر لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتناہو گا ۔

  • مولانا فضل الرحمن مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں، ن لیگ، پی پی دوری اختیار کریں، فواد چوہدری کا مشورہ

    مولانا فضل الرحمن مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں، ن لیگ، پی پی دوری اختیار کریں، فواد چوہدری کا مشورہ

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ دو تین دنوں سے فضل الرحمان مذہب کا استعمال کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کے بھارت کو واضح پیغام سے مسئلہ کشمیر پر بڑی پیش رفت ہوئی، مولانا فضل الرحمان کو ایسی صورتحال میں کیڑے نظر آنے لگے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی نے کرائے پر حاصل کیا ہے، وزیراعظم نے آج واضح کیا سیاسی آزادیاں حاصل رہیں گی ،

    فواد چوہدری نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مذہبی کارڈ پر فضل الرحمان سے دوری اختیار کریں،اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں میں نہ کھیلے، آپ کو مسلح ہوکر سیاست نہیں کرنی ، وزیراعظم نے آج واضح کیا سیاسی آزادیاں حاصل رہیں گی ، اپوزیشن کو کنٹینر ،سبیلیں دیں گے آپ کرنےوالے بنیں ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن فضل الرحمان سے دوری اختیار کریں،

  • امریکی پابندیوں کے اثرات سے نکلنے ایران نے کوشش شروع کردی

    امریکی پابندیوں کے اثرات سے نکلنے ایران نے کوشش شروع کردی

    امریکی پابندیوں سے نکلنے کے لیے ایران نے کوشش شروع کر دی ایران نے اپنے اتحادی ملک عراق کے ساتھ ایک نیا تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے میں ایران اور عراق نے ایک مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کے قیام اور اشیاء کے تبادلے کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

    ایران کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران امریکی پابندیوں کے اثرات سے نکلنے کے لیے اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کر رہا ہے۔ عراق کے ساتھ اشیاء کے تبادلے اور مشترکہ سرمایہ کاری فنڈ کا معاہدہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    خیال رہے کہ ایران نے عراق کے ساتھ یہ تجارتی سمجھوتہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکا کی طرف سے ایران پرعاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے
    رواں سال کے آغاز پر امریکہ نے ایران سے تیل درآمد کرنے والے آٹھ ممالک کا استثنٰی بھی ختم کر دیا تھا۔

    امریکہ کا یہ موقف ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے اور اپنے جوہری پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے جب کہ وہ خطے میں امریکہ کے اتحادی ممالک کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔

    ایران ان امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے جوہری پروگرام کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر زور دیتا آیا ہے۔

    خطے میں کشیدگی کے باعث امریکہ نے جنگی بیڑے اور فوجی بھی مشرق وسطیٰ بھیج دیے تھے.

  • اپنے کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں ‘ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

    اپنے کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں ‘ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

    محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کے ضرررساں کیڑوں اور وائرس کا حملہ کھالوں اور وٹوں کے کناروں پر موجود جڑی بوٹیوں سے شروع ہوتا ہے

    لاہور ۔ 29 جولائی(اے پی پی ) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کے ضرررساں کیڑوں اور وائرس کا حملہ کھالوں اور وٹوں کے کناروں پر موجود جڑی بوٹیوں سے شروع ہوتا ہے‘لہٰذا کھال اوروٹوں کوجڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں ‘ کپا س کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے فصل کی بہتر کاشت اور ابتدائی نگہداشت بہت اہمیت کی حامل ہے‘ بجائی کے بعد کپاس کے کھیت میں جڑی بو ٹیوں کے اگاءو سے پیشگی تحفظ بہت ضروری ہے کیو نکہ جڑی بوٹیاں کپاس کی فصل کو غیر معمولی نقصان پہنچاتی ہیں ‘ جڑی بوٹیاں فصل کی پیداوار میں بہت زیادہ کمی کا موجب بنتی ہیں ‘ فصل کے نقصان دہ کیڑوں کو محفوظ پناہ گاہ مہیا کرتی ہیں ‘ خوراکی اجزاء مثلاً پانی، ہوا، روشنی اور نامیاتی مادوں کے حصول میں فصل کی حصہ دار ہوتی ہیں ‘ کپاس کی پتہ مروڑ وائرس اورر ملی بگ کے پھیلاءو کا موجب بھی بنتی ہیں ‘ کاشتکار ہر بار وتر آنے پر گوڈی کریں ،اس سے کپاس کی فصل کی جڑیں بھی مضبوط ہوں گی اور کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو جائیں گی‘ترجمان نے بتایا کہ بارشوں میں کپاس کی فصل کی خصوصی دیکھ بھال کریں اور اگر بارش کا پانی زیادہ کھڑا ہو جائے تو اس کو کسی ساتھ والے خالی کھیت میں منتقل کردیں کیونکہ کپاس کا پودا پانی کے معاملے میں بہت حساس ہوتا ہے اور اگر بارش کا پانی 48 گھنٹے تک کھڑا رہے تو کپاس کا پودا مرنا شروع ہو جاتا ہے اور پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ اگر بارش کا پانی زیادہ مقدار میں اکٹھا ہو جائے تو پمپ کی مدد سے پانی کو کسی اور کھیت میں منتقل کر دیا جائے تاکہ کپاس کی فصل نقصان سے محفوظ رہے‘ترجمان نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار ضرررساں کیڑوں سے تحفظ کیلئے ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاءوٹنگ کریں اور کیڑوں کے حملہ مشاہدہ میں آنے پر محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی مشورہ سے سپرے کریں ‘اگر کپاس کی رنگت پیلاہٹ مائل ہو جائے تو محکمہ زراعت پنجاب کے عملے سے مشورہ کے بعد مناسب گروتھ ریگولیٹر کا سپرے کریں ‘ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید بارشیں ہونے کی توقع ہے لہذٰا کاشتکار حضرات اپنی فصلوں کی دیکھ بھال کیلئے ریڈیو اور ٹی وی سے نشر ہونے والی موسمی پیش گوئی پر نظر رکھیں ‘بارانی علاقوں میں کاشتکارمون سون کی بارشوں کے وتر کو محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ زراعت کے تجویز کردہ طریقوں کے مطابق گہرا ہل چلائیں تاکہ تل،مونگ،ماش،باجرہ اور جوار کی کاشت کا بندوبست ہو سکے ۔

  • نیا شناختی کارڈ بنانا حیرت انگیز حد تک ہوا آسان، نادرا نے کی نئی پالیسی جاری، اہم خبر

    نیا شناختی کارڈ بنانا حیرت انگیز حد تک ہوا آسان، نادرا نے کی نئی پالیسی جاری، اہم خبر

    نادرا نے کونسلر اور چیئرمینوں کے پاس موجود تصدیق کا اختیار ختم کردیا ہے، ﻧﺌﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ، ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮﺗھ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽ ﺷﺮﻁ ﺧﺘﻢ کر دی گئ یہے، اسی طرح ﻓﺎﺭﻡ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ﻣﯿﭩﺮﮎﮐﯽﺳﻨﺪ ، ﭘﺎﺳﭙﻮﺭﭦ، ﮈﻭﯿﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ کا ﮨﻮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ہے، ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﻮ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ، ﺷﻨﺎ ﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭ ﮈ ﮨﻮﻟﮉﺭ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﺎ ﻣﻤﺒﺮ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎ ﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮ ﻧﮯﮐﺎ ﻣﺠﺎﺯ ﮨﻮ ﮔﺎ، ﻓﺎﭨﺎ ﮐﮯ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺷﮩﺮﺳﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ، ﻧﺎﺩﺭﺍ ﺣﮑﺎﻡ ﻧﮯ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻧﺌﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯼ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺳﮯ ﻋﻤﻠﺪﺭﺁﻣﺪ ﮐﯿﺎ ﺟﺎئے گا، ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻧﺌﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮﺗﮫ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ، ﺷﮩﺮﯼ ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯽ ﺳﻨﺪ، ﭘﺎﺳﭙﻮﺭﭦ، ﮈﻭﻣﯿﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺍﺻﻞ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﭘﺮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ ۔ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﻮ ﺧﺎﻭﻧﺪ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮﺍﺋﺰﮈ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ ﺻﺮﻑ 20ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺍﺷﭩﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ،

    ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮨﻮﻟﮉﺭ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﺎ ﻣﻤﺒﺮ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎﺋﯽﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﺠﺎﺯ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﺴﯽﮔﺰ ﯾٹڈ ﺁﻓﯿﺴﺮ ﺳﮯ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ ، ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﻨﻨﺪﮦ ﮐﻮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺩﻓﺘﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ، ذرائع ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺑﭽﮯ ﮐﺎ ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮﺗﮫ ﺳﮍﭨﯿﻔﮑﯿﭧﮐﯽ ﺷﺮﻁ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ۔ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ
    ﻭﺍﻟﺪ ﯾﺎﻭﺍﻟﺪﮦ ﮐﮯ ﺍﺻﻞ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﭘﺮ ﺑﭽﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺍﻭﺭﺗﺎﺭﯾﺦ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔
    ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈﮔﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ، ﺍﺷﭩﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮨﯽ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔ ﮐﺎﺭﮈ ﻭﺻﻮﻟﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺻﻞ ﭨﻮﮐﻦ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﺧﻮﺩﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ، ﺍﮔﺮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺍﺻﻞ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭ ﻭﺻﻮﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺍﺗﮭﺎﺭﭨﯽ ﻟﯿﭩﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ۔ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﮨﻮﻡ ﮈﻟﯿﻮﺭﯼ ﮐﯽ ﺑﮭﯽﺳﮩﻮﻟﺖ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ۔ ﻧﺎﻡ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺧﺒﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺷﺘﮩﺎﺭ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﮐﺎﻡﺑﮭﯽ ﺍسٹﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﭘﺮ ﮨﻮﮔﺎ۔ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈﺑﻨﻮﺍﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﻧﭽﺎﺭﺝ ﻧﺎﺩﺭﺍ ﺁ ﻓﺲ ﮨﺮ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭﮐﺎ ﻻﺯﻣﯽﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﮐﺮﯾﻨﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮﻓﺎﺭﻡ ﭘﺮﺩﺳﺘﺨﻂ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻤﻨﭩﺲ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﻨﮕﮯ.

  • پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا، ایم ڈی وسیم احمد خان صدارت کریں گے

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا، ایم ڈی وسیم احمد خان صدارت کریں گے

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا، ایم ڈی وسیم احمد خان صدارت کریں گے

    لاہور ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس 2 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کمیٹی کی سربراہی کریں گے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان ( ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور سیکرٹری کمیٹی)، مدثر نذر(ڈائریکٹر اکیڈمیز) اور ہارون رشید ( ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ) اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق جن کا کنٹریکٹ 31 جولائی تک ہے ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد بھی شرکا کمیٹی کو بریفینگ دینے کے ساتھ آئندہ کےلئے تجاویز دیں گے ۔ کرکٹ کمیٹی ایک ایڈوائزری پینل ہے جس کی ذمہ داری سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ہے ۔ قومی مینز اینڈ ویمنز کے ساتھ ساتھ انڈر ۔ 19 اور انڈر ۔ 16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر تمام اراکین اجلاس میں شرکت کےلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچیں گے ۔ اجلاس کے بعد کوئی پریس کانفرنس نہیں کی جائے گی ۔ کمیٹی چیئرمین پی سی بی کو سفارشات بھجوائے گی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے دو اراکین ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور قومی ٹیم کی ورلڈ کپ اور گذشتہ چند سالوں کی کارکردگی کی رپورٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں گے، دونوں کوچز کا کنٹریکٹ ورلڈ کپ تک تھا تاہم مکی آرتھر قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ ذراءع کا کہنا ہے مکی آرتھر کے معاہدے میں اگلے برس مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک معاہدے میں توسیع ہوسکتی ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر چیف سلیکٹر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہوئی اور کپتان سرفراز احمد سے بھی تینوں فارمیٹ میں سے کسی ایک یا دو کی کپتانی کی ذمہ داری واپس لئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس بات کے روشن امکانات ہیں کہ سرفراز احمد سے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی واپس لی جاسکتی ہے تاہم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی کے بارے میں غور جاری ہے ۔ سرفراز احمد کی کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ٹیسٹ اور ون ڈے کےلئے نیا کپتان سامنے آسکتا ہے ۔ اس عہدے کےلئے عماد وسیم ، شان مسعود، اسد شفیق اور دیگر کرکٹرز کا نام زیر غور ہے جبکہ انضمام الحق کے 31 جولائی کو کنٹریکٹ کے ختم ہونے کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی اور اس کےلئے بھی کئی نام زیر غور ہیں ۔

  • سندھ میں شدید بارشیں، 30 جولائی کو صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    سندھ میں شدید بارشیں، 30 جولائی کو صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت نے مسلسل بارشوں کے باعث 30 جولائی کو صوبے بھر میں نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے یہ اعلان حالیہ بارشوں کے پیش نظر کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے والدین، اساتذہ اور طلبہ کو سکول پہنچنے میں مشکلات ہونگی، اس لیے ان کی سہولیات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے تعلیمی اداروں میں 30 جولائی کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
    واضح رہے کہ کراچی بھی بارشوں کی وجہ سے ڈوبا ہوا ہے. گورنرہاؤس کے قریب پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے، گورنرہاؤس اوراطراف کی سڑکوں پرپانی جمع ہونےسےشہریوں کومشکلات کاسامنا ہے، میئروسیم اختر نے گورنرسندھ کےساتھ شہرکےمختلف علاقوں کادورہ کیا ہے،

    میئرکےاپنےعلاقےجمشیدٹاؤن میں گٹراُبل پڑے ہیں، پی ای سی ایچ ایس بلاک6میں سیوریج اوربارش کاپانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، سیوریج کابوسیدہ نظام،وسیم اخترکےعلاقےکی گلیاں تالاب کےمناظرپیش کرنےلگیں،

  • فرانس: پولیس مقابلہ میں 3 اسمگلر ہلاک

    فرانس: پولیس مقابلہ میں 3 اسمگلر ہلاک

    جنوبی فرانس میں پولیس مقابلے کے دوران منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ارکان ہلاک ہلاک ہو گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق یہ افراد طویل عرصے سے منشیات اسمگلنگ میں مصروف تھ