Baaghi TV

Author: +9251

  • صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    صوابی،ضلع کونسل ہال میں پبلک لیزان کمیٹی کی اجلاس

    پشاور ۔ 28 جولائی (اے پی پی)ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع کونسل ہال شاہ منصور میں تھانہ زیدہ ، تھانہ اتلہ گدون اور تھانہ یارحسین کے پبلک لیزان کمیٹی کی میٹنگ منعقدہوئی ۔ میزان کمیٹیوں کا الگ الگ اجلاس ہوا جس میں ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین ، ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز کیڈٹ ، ڈی ایس پی صوابی لقمان خان،ایس ایچ اوز لیاقت شاہ، راز محمد اور آصف خان کے علاوہ لیزان کمیٹیوں کے ممبران اور عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر پولیس آفسران نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک اور جرائم کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے پر پی ایل سی کی خدمات قابل تعریف ہیں ، معمولی تنازعات کو حل کرنے، عوام کو مشکلات سے بچانے اور سستا انصاف فراہم کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر کمیٹی کے مشکور ہیں ۔

  • الطاف حسین نہ بنیں ایسا نہ ہو آپ کو لیبیا جانا پڑے، فواد چوہدری کا مولانا فضل الرحمن کی تقریر پر ردعمل

    الطاف حسین نہ بنیں ایسا نہ ہو آپ کو لیبیا جانا پڑے، فواد چوہدری کا مولانا فضل الرحمن کی تقریر پر ردعمل

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے کوئٹہ ملین مارچ سے کئے گئے خطاب پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی زبان،کلام اور اقدام سیاسی جماعت اور سیاسی لیڈرشپ کے نہیں بلکہ دہشت گرودوں والے ہیں، سیاست آئین کی حدود میں کریں الطاف حسین بننے کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کو لیبیا نہ جانا پڑے جہاں حالات ایسے نہیں کہ آپ وہ آرام دہ زندگی گزار سکیں جو پاکستان میں گزار رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے آج کوئٹہ میں انتہائی سخت اور دھمکی آمیز تقریر کی گئی ہے جس میں ریاستی اداروں‌ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر وہ بضد رہیں گے تو ہم بھی مقابلہ کیلئے تیار ہیں،

  • فیصل آباد میں گٹ والا فاریسٹ پارک میں چڑیا گھر کے قیام کی منصوبہ بندی

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت پنجاب گٹ والا فاریسٹ پارک میں چڑیا گھر کے قیام کی منصوبہ بندی پر غور کرے گی تاکہ شہریوں اور خصوصی طور پر بچوں کے لئے تفریحی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکے ۔ یہ بات انچارج صوبائی وزیر فاریسٹ ‘ وائلڈ لائف و فشریز محمد رضا حسین بخاری نے ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز رانا نجابت اور محکمہ جنگلات کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انچارج صوبائی وزیر نے کہا کہ جنگلات اور وائلڈلائف کے تحفظ و فروغ کے لئے تحقیقی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے اس ضمن میں ان شعبوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے تفریحی سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز ہے جس کے لئے متعدد منصوبے زیر غور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گٹ والا فاریسٹ پارک کی جدید تقاضوں کے مطابق تزئین و آرائش کی گئی ہے جس میں چڑیا گھر کے قیام کی بہترین گنجائش موجود ہے اس ضمن میں تمام تر انتظامی و تکنیکی پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ انہوںنے بتایا کہ گٹ والا میں وائلڈ لائف پارک کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات کرے گے ۔ ڈویژنل کمشنر نے انچارج صوبائی وزیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصل آباد کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فیصل آباد میں بچوں کی دلچسپی و تفریح کے لئے چڑیا گھر کے قیام کی بے حد ضرورت ہے اس ضمن میں ابتدائی منصوبہ بندی کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرکے نہ صرف شہریوں کا مطالبہ پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ وائلڈ لائف کی ترقی کے ساتھ ساتھ شہری ترقی میں مزید تفریحی منصوبے کا آغاز ہو گا.

  • فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کا اجلاس

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
    مانیٹرنگ آفیسر ثمینہ سیف نیازی نے تحصیل ہسپتالوں کی مانیٹرنگ رپورٹس سے آگاہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد ‘ ڈسٹرکٹ مینجر پنجاب ہیلتھ فسٹیلیز مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر نوازش گورایہ ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ‘ سینئر میڈیکل آفیسرز اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ رورل ہیلتھ سنٹرز میں ادویات کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنائیں اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے مانیٹرنگ افسران سے کہا کہ وہ حقائق پر مبنی رپورٹس تیار کریں تاکہ کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تمام متعلقہ انڈیکیٹرز پورے ہونے چاہئیں جس کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دینے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شعبہ صحت پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے لہذا افسران اپنے ذمہ ٹاسک کو مکمل کریں تاکہ معمولی سی غفلت یا عدم توجہی کے باعث ضلع کی مجموعی کارکردگی متاثر نہ ہو

  • فیصل آباد میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد

    فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں صنعت زار سوشل ویلفیئر میں سیمینار منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شفیق احمد آصف مہمان خصوصی تھے ۔مینجر صنعت زار محمد سلیم بلندیا،انسٹرکٹرز اور زیر تربیت طالبات بھی موجود تھیں۔ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے احتیاط لازمی ہے لہذا ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے اور صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ ڈینگی لاروا کو افزائش کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ روز اینٹی ڈینگی ڈے منانے کا مقصد شہریوں کو ڈینگی سے بچاﺅ کا احساس برقرار رکھنا ہے ۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنے گھروں اور ارد گرد خواتین کو بھی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی تلقین کریں۔انہوں نے کہا کہ گملوں کے ارد گرد پانی جمع نہ ہونے دیں اور فالتو سامان کو تلف کردیں کیونکہ موجودہ بارشوں کے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے خدشات موجود ہیں لہذا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے صنعت زار سے ملحقہ لان اور دیگر مقامات پر ڈےنگی لاروا کی افزائش کی ممکنہ جگہوں کو بھی چیک کیا۔مینجر صنعت زار نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ڈینگی سے بچاﺅ ممکن ہے اس سلسلے میں آگاہی پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اور ڈینگی کی افزائش کے سدباب کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

  • اگست میں جعلی حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اگلا پڑاؤ کہاں ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے واضح اعلان کر دیا

    اگست میں جعلی حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اگلا پڑاؤ کہاں ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے واضح اعلان کر دیا

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریاستی اداروں کو واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس ملک کوپرامن دیکھنا چاہتے ہیں اور اسکی خاطر قربانیاں دیں، ملک کے آئین اور جمہوریت کا ساتھ دیا، لیکن اگر آپ بضد ہیں اور ناجائز ملک پر جبراً مسلط رہیں گے تو پھر ہم بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ آج کا ملین مارچ آخری ہے اب ہمارا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا، اگست کے مہینہ میں جعلی حکومت مستعفی ہو جائے وگرنہ اکتوبر میں انشاءاللہ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور اس حکومت کا خاتمہ کردیں گے۔

    کوئٹہ میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں‌نے کہاکہ چین کی سرمایہ کاری کوضائع کردیاگیا، ہم جمہوریت کےساتھ کھڑے ہیں، ہم پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مہنگائی نےعوام کاجیناحرام کردیاہے، ریاست کی بقاء کا دارومدار معیشت پرہوتا ہے، ملکی معیشت کی کشتی ہچکولےکھارہی ہے،

  • ’دھڑک بھڑک‘  آج ریلیز کیا جانے کا امکان ، شائقین شدت انتظار میں

    ’دھڑک بھڑک‘ آج ریلیز کیا جانے کا امکان ، شائقین شدت انتظار میں

    اسلام آباد: مومنہ اور درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کی شراکت سے بننے والی فلم سپر اسٹار کا نیا گانا ’’دھڑک بھڑک ‘‘ آج ریلیز کیا جارہا ہے.

    اس فلم میں‌شیراز اوپال اور راکتیما مکھرجی کی آواز میں گایا گیا گانا فلم کے ہیرو بلال اشرف اور کبریٰ خان پر فلمایا گیا ہے۔یاد رہے کچھ روز پہلے فلم سپر اسٹار کا چوتھا گانا ’’غلط فہمی‘‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا اور چند گھنٹے میں ہی لاکھوں لوگوں نے اس گانے کو سنا اور پسند کیا گیا۔

    چین میں ” طیفاان ٹربل” کے سپر ہیرو علی ظفرکا بادشاہوں کی طرح استقبال ،

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل ریلیز ہونے والے گیت ’نوری‘ نے دھوم مچا دی تھی اور یوٹیوب پر اب تک اسے نو لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔
    ’نوری‘ میں ماہرہ خان کے غیرمعمولی رقص نے جہاں شائقین کو مسحور کر دیا وہاں اس کی موسیقی بھی چاروں اور چھا گئی۔

    اس سے پہلے فلم کا ایک اور گانا ’ان دنوں‘ریلیز کیا گیا تھا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے تھے۔عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا یہ گانا فلم کے مرکزی اداکاروں ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمایا گیا ہے۔

  • کراچی، رینجرز نے بچے کے اغواء میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے

    کراچی، رینجرز نے بچے کے اغواء میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے

    کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کے اغوا میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان میں عبدالغفار،پروین،عبدالحمید،فرمان شامل ہیں، اغواکاروں نے5 سالہ اسد کو گلستان جوہرسےاغوا کیا تھا،

    ملزمان کی طرف سے بچے کی رہائی کے لیے تاوان طلب کیا گیا تھا تاہم رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء میں‌ موث ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے،

  • سپورٹس ڈپلومیسی : بھارتی ٹیبل ٹینس ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار

    سپورٹس ڈپلومیسی : بھارتی ٹیبل ٹینس ٹیم پاکستان آنے کے لیے تیار

    اسلام آباد: کھلاڑی پاکستان اور بھارت کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے سپورٹس ڈپلومیسی کرنے لگے انڈین ٹینس ایسوسی ایشن ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان آنے پر رضامند ہوگیا۔ انڈین ٹینس ایسوسی ایشن نے ڈیوس کپ کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی فہرست پاکستان کو ارسال کر دی۔

    بھارتی ٹیبل ٹینس بورڈ کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیم میں‌14رکنی فہرست میں انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سابق صدر انیل کھنہ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مہیش بھوپاتی بھارتی ٹینس ٹیم کے نان پلینگ کپتان ہوں گے۔

    دیگر بھارتی کھلاڑیوں می‌ٹینس عالمی رینکنگ میں 89 پوزیشن پر موجود پرجنیش پربھاکارن بھی انڈین اسکواڈ میں شامل ہیں۔روہن بھوپانا، رام کمہار، دیوج شرن بھی بھارتی ٹینس ٹیم میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان 1964کے بعد اب بھارت کے خلاف پہلی بار ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کر رہا ہے۔ڈیوس کپ ٹائی میں دونوں حریف 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں مد مقابل ہوں گے۔

  • آزاد کشمیر حکومت کا شہریوں‌ کو بارشوں اور سیلاب سے بچانے کیلئے بڑے منصوبہ کا اعلان

    آزاد کشمیر حکومت کا شہریوں‌ کو بارشوں اور سیلاب سے بچانے کیلئے بڑے منصوبہ کا اعلان

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ارلی وارننگ سسٹم نصب کیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ گھروں کی تعمیر،راستوں کی بحالی،نقصان کےازالےکےلیےاقدامات کئےجائیں گے، ندی نالوں کےقریب آبادیوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاجائےگا،

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ پاک فوج نےریلیف اورریسکیوکےکاموں میں بہت معاونت کی،
    واضح رہے کہ چند دن قبل نیلم میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا اور دو گاؤں سیلاب میں بہہ گئے تھے. اس موقع پر پاک فوج نے ریسکیو کا زبدست کام کیا. اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے کی بات کی گئی ہے،