کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2019-20ء کاشیڈول جاری
لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی )پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2019-20ء کےلئے شیڈول جاری کردیا گیا ،انتخابات تین مراحل میں مکمل ہوں گے ۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے محمد اکبر ملک کو الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق سدرن اور نادرن سرکل سے چھ ، چھ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے پولنگ 27اگست صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہو گی اور اسی روز نتاءج کا اعلان کیا جائے گا ۔ وائس چیئرمین ( ناردن سرکل)اور سینئر وائس چیئرمین ( سدرن سرکل )کے عہدوں کےلئے پولنگ 7ستمبر کو ہو گی اور اسی دن نتاءج کا اعلان کیا جائے گا ۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے لئے پولنگ 30ستمبر کو ہو گی ۔ ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ 30ستمبر کو لاہور میں منعقد ہو گی جس میں مکمل نتاءج کا اعلان کیا جائے گا ۔
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ریاست کی بقاءکادارومدار معیشت پرہوتاہے، ملکی معیشت کی کشتی ہچکولےکھارہی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق کوئٹہ میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چین کی سرمایہ کاری کوضائع کردیاگیا، ہم جمہوریت کےساتھ کھڑے ہیں، ہم پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں،
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مہنگائی نےعوام کاجیناحرام کردیاہے، ریاست کی بقاء کا دارومدار معیشت پرہوتا ہے، ملکی معیشت کی کشتی ہچکولےکھارہی ہے،
لاہور: ہیپا ٹائٹس پاکستان میں غلبہ پانے لگی ، تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے شکار مریضوں میں دوسرے اور ہیپاٹائٹس بی میں آٹھویں نمبر پر آ گیا، ایک اندازے کے مطابق پنجاب میں ہر سو میں سے 9 افراد ہیپاٹائٹس سی اور 2 افراد ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں۔
پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر یاد اللہ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ میں ہیپاٹائٹس سی سے ایک کروڑ اور ہیپاٹائٹس بی سے 28 لاکھ افراد متاثر ہیں۔ وہاڑی، حافظ آباد، پاک پتین اور بہاولنگر میں سی جبکہ جنوبی پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ مریض موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 سال میں صرف 7 لاکھ 17 ہزار 700 افراد کو چیک کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 88 ہزار 537 مریضوں کا علاج جاری ہے، اسکریننگ کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔
پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر یاد اللہ کے مطابق ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو اسپتالوں میں 116 جبکہ بڑے اسپتالوں میں 17 ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے کلینک اپنا کام کر رہے ہیں لیکن ماہرین کہتے ہیں مرض کو روکنا ہے تو لوگوں کو اپنی اسکریننگ لازمی کرانا ہو گی۔
دوسری طرف ہیپا ٹائٹس سے متاثر ہونے والے مریضوں کے بارے میں یہ بڑی پریشان کن رپورٹس آ رہی ہیں . لاہور کے کسی بھی بڑے سرکاری ٹیچنگ اسپتال میں ہیپاٹائٹس اے اور ای کی سہولت موجود نہیں ہے جبکہ میؤ اسپتال میں روزانہ ہیپاٹائٹس اے اور ای کے 80 مریض لائے جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ٹاؤن شپ کے قریب جناح اسپتال میں آئی جی ایم ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں. اس کے علاوہ سنت نگر، کرشن نگر کے قریب میؤ اسپتال میں ہیپاٹائٹس اے اور ای کے ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں۔ گلبرگ اور اچھرہ کے قریب سروسز اسپتال میں بھی ہیپاٹائٹس اے اور ای کے ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔
ڈاکٹر یاد اللہ کے مطابق ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب تاحال ہیپاٹائٹس اے اور ای کے ٹیسٹوں کے لیے مشینری نہیں خرید سکا ہے جبکہ متعدد کیسز رپورٹ ہونے کے باوجود ریکارڈ مرتب نہیں کیا جا رہا۔ ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد نجی لیبارٹریز سے اپنے ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ کیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پنجاب سیف سٹیزافسران نےوزیرداخلہ کومختلف شعبہ جات پربریفنگ دی،
آئی جی پنجاب کی تجویز پر ننکانہ صاحب میں اسمارٹ آئی سی تھری کی منظوری دی گئی ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اسمارٹ آئی سی تھری کو نومبر سے پہلے مکمل کرلیاجائےگا،
ویتنام : بالآخر سائنسدان ڈینگی بخارکے توڑ کے لیے ویکسین تیار کرلی گئی ہے. یوں بڑے عرصے کے بعد انسان کو مچھر کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی .تاہم انسانوں پر استعمال کی منظوری فی الحال نہیں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ویتنام میں کام کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ٹران کے مطابق ویکسین تیار کرنے میں 20 سال لگے اور اسے مختلف تجرباتی مراحل سے گزارا گیا ہے۔
ڈاکٹر ٹران نے بتایا کہ ویکسین کتنی محفوظ ہے اور اس کی تاثیر کے حوالے سے سات سال تک دس ممالک میں کامیاب تجربات کیے گئے جن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ڈینگی بخار کے توڑ کے لیے ویتنام میں 2011 سے 2019 تک 2336 بچوں کو مذکورہ ویکسن دی گئی جن کی عمر دو سے 14 سال کے درمیان تھی اور تمام بچے بغیر کسی طبی پیچیدگی کے محفوظ رہے۔
ڈاکٹر ٹران نے اس ویکسین کے متعلق بتایا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی تجربے کے نتائج حوصلہ افزا رہے جہاں 9 سے 16 سال کے بچوں پر اس ویکسین کو آزمایا گیا ہے۔ 54 ممالک میں اس ویکسین کو استعمال کرنے کی منظوری مل چکی ہے اور متعدد میں اس کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ ڈینگی مادہ مچھر کے کاٹنے سے پاکستان بالخصوص لاہور شہر میں سیکڑوں لوگ بیمار ہوگئے تھے اور چند مریض تو اس کی وجہ سے وفات پا گئے تھے . ڈینگی مادہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ہے جو زیادہ تر ترقی پذیر ممالک میں پائی جاتی ہے اور ہر لاکھوں افراد اس سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔
رحیم یارخان :
صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں ایک نیا قانون پاس کیا گیا ہے جس کے تحت جنوبی پنجاب کے لئے مختص فنڈز پنجاب کے دوسرے حصوں کو ٹرانسفر نہیں کئے جا سکیں گے تاکہ جنوبی پنجاب کی برسوں پرانی محرومیاں ختم کی جا سکیں گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے دو سالوں کے دوران جنوبی پنجاب کے لئے مختص کردہ 265ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز سابق وزیراعلی میاں شہبازشریف نے لاہور اور اپر پنجاب کو ٹرانسفر کردیئے تھے جو جنوبی پنجاب کے ساتھ غیر معمولی امتیازی سلوک تھا انہوں نے کہاکہ قبل ازیں جنوبی پنجاب پر مشتمل 31فیصد آبادی کے لئے 17فیصد فنڈز مختص کئے جاتے تھے لیکن 2019-20ء کے بجٹ کے جنوبی پنجاب کے لئے ریکارڈ 35فیصد فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس سے توقع ہے کہ جنوبی پنجاب میں پچھلے کافی عرصے سے رکے ہوئے ترقیاتی کام مکمل ہو سکیں گے – انہوں نے کہاکہ پچھلے دس سالوں کے دوران پاکستان کو "کاسمیٹکس” سیاست کے ذریعے چلایا گیا ہے اور خزانہ خالی ہونے کے باوجود اشتہارات کے ذریعے پنجاب اور پاکستان کو ترقی یافتہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن حقیقت میں جب انہوں نے پنجاب کے وزیرخزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تو پنجاب کا خزانہ بالکل خالی تھا انہوں نے کہاکہ صحت‘ تعلیم‘ سڑکیں اور صاف پانی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اور صرف 27کلو میٹر کی ٹرین 300ارب روپے میں چلانااب پنجاب کی ترجیحات نہیں رہی – انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر پاکستانی معیشت کو مکمل طور پر صحت مند بنانے کے لئے ہمیں کچھ سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں تاہم توقع ہے کہ ایک دو سال کے دوران پاکستان کی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہونے سے پاکستان کاشمار بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہونے لگے گا انہوں نے کہاکہ رواں سال پنجاب میں 350ارب روپے ترقیاتی فنڈز کے لئے مختص کئے گئے ہیں جس سے توقع ہے کہ اس مالی سال کے اختتام تک پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھ جائیں گے -انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خاں کے حالیہ دورہ امریکہ سے پاکستان "آئسولیشن” سے باہر آ گیا ہے جبکہ کشمیر بارے امریکی صدر ٹرمپ کی نئی پالیسی سے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا ہے اور توقع ہے کہ اس دورے کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا ایک نیا دور قائم ہوگا -قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے اور توقع ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے کے بعد حقیقی طور پر نیا پاکستان ابھر کر سامنے آئے گا-انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت کاایک سال مکمل ہونے کے باوجود حکومتی سطح پر کوئی کرپشن سکینڈل سامنے نہ آنا دراصل نیا پاکستان ہے جوکرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح کا منہ بولتا ثبوت ہے -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب صدر میاں احسان الحق نے پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور صوبائی وزیر خزانہ سے جرنلسٹس کالونی کے فوری قیام کا مطالبہ کیا -تقریب سے ایم پی ایز چوہدری محمد شفیق اور چوہدری آصف مجید نے بھی خطاب کیا اور یقین دلایا کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے -قبل ازیں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا-تقریب میں ایم پی اے مخدوم فواز حسین ہاشمی‘ڈی سی جمیل احمد جمیل‘ ڈی پی او عمر سلامت‘ اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم‘پرنسپل خواجہ فرید کالج پروفیسر ڈاکٹر اجمل بھٹی‘ چوہدری محمد نعیم شفیق‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طالب رندھاوا‘ صدر ڈسٹرکٹ بار حسان مصطفی‘ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مخدوم ذوالفقار حیدر‘ چوہدری محمد اکرام‘ انواراحمد نجمی‘ چوہدری محمد اشرف‘ مولاناعبدالرؤف ربانی‘ احمد شاہ ہمدانی‘ سلیم بھلر‘ ڈاکٹر اقبال حسن‘ راناراحیل احمد‘ رانامحمد خاں‘ چوہدری محمد عابد بوٹا‘ ذکاء اللہ چیمہ‘ چوہدری عبدالحمید‘ احمد خاں لنڈسمیت صحافیوں‘ شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی –
فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف اور شہری ترقی کے لئے میونسپل کارپوریشن کی سروسز کے معیار میں مزید اضافہ کیا جائے اس ضمن میں دستیاب وسائل کو دانشمندی سے استعمال کرتے ہوئے عوامی بہبود اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں کو مکمل کریں ۔ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہری ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب ‘ ارکان اسمبلی چوہدری لطیف نذر ‘ شکیل شاہد ‘ میاں خیال احمد کاسترو کے علاوہ راجہ ریاض احمد ‘ چوہدری فیض اﷲ کموکا ‘ شیخ خرم شہزاد کے نمائندے ‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خان نیازی ‘ چیف آفیسر سردار نصیر احمد ‘ ایکسئین خالد محمود ‘ ایم او ریگولیشن الیاس شاکر و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی عمدہ کارکردگی سے ہی عوامی مسائل تیز رفتاری سے حل ہوتے ہیں جس کے لئے افسران اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اعلی نظم و نسق کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی و مذہبی تہواروں پر میونسپل کارپوریشن کے انتظامات شایان شان ہونے چاہیںکیونکہ یہ ادارہ شہریوں کے لئے نمائندہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اجلاس کے دوران مختلف حلقوں میں اہم سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سٹریٹ لائٹس کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سرگرمیوں میں مکمل شفافیت برقرار اور محلوں کی سٹریٹ لائٹس کو بحال رکھنے کے لئے ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ثمرات شہریوں تک پہنچنے چاہیں اس ضمن میں غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چالو کرنے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کریں۔اس موقع پر واٹر فلٹریشن پلانٹس اور سٹریٹ لائٹس کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر اور میاں خیال احمد کاسترو کی سربراہی میں دو الگ الگ کمیٹیز بنائی گئیں جن کی رپورٹس کی روشنی میں ضروری محکمانہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ اجلاس کے دوران مختلف شہری علاقوں میں جمعہ ‘ اتوار اور دیگر ایام کے بازاروں کے انعقاد اور مویشیوں کے شہر سے انخلاءکے امور پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لحاظ سے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا اچھا تاثر ابھر کر سامنے آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری سہولتوں کی فراہمی اور مسائل کے حل کے سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے لہذا نئے پاکستان میں تبدیلی کے مثبت اثرات واضح طور پرنظر آنے چاہیں ۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی آمدن و اخراجات میں توازن پیدا کرنے اور حکومت کی کفایت شعاری مہم پر موثر انداز میں عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ شہری ترقی کے منصوبوں کے لئے وسائل میں اضافہ بے حد ضروری ہے لہذا میونسپل کارپوریشن کو غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور ریونیو کی وصولی میں اضافہ کرنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ پرائس میکنزم کے تحت عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے لئے جمعہ و اتوار بازاروں کے منظم انداز میں انعقاد کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے جس کے لئے بلدیاتی قوانین اور قائمہ طریقہ کار پر عملدرآمد ہونا چاہئے ۔ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر ‘ سٹریٹ لائٹس ‘ واٹر فلٹریشن پلانٹس اور عوامی ضرورت کی دیگرترقیاتی سکیموں کے بارے میں تجاویز پیش کیں اور کہا کہ علاقائی خوشحالی اور عوامی بہبود کے لئے ترقیاتی عمل کو مل جل کر آگے بڑھائیں گے ۔ اس سے قبل چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد نے بریفنگ کے دوران مختلتف شہری سڑکوں کی تعمیر ‘سٹریٹ لائٹس کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ انہوںنے بتایا کہ 310 مقامات کے سروے کے نتائج کے مطابق شہر میں 2209 بھینسیں موجودہ ہیں جن کے انخلاءکے لئے اپریشن کیا جائے گا اس مقصد کے لئے چھ مقامات پر کانجی ہاﺅس قائم کئے گئے ہیں جن میں ضبط کئے گئے مویشیوں کو رکھا جائے گا۔
صوبائی وزیر برائے اطلاعات آرٹس کونسل الحمراء میں ’’چلڈرن آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ‘‘ کا افتتاح آج کریں گے
لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی )لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یوم آزادی قومی جوش و خروش سے منایا جا ئے گا،ان شاندار تقریبات کا آغازآج سے’’چلڈرن آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ‘‘ سے ہوگا ۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت میاں محمد اسلم اقبال،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ء اطہر علی خان کے ہمراہ ورکشاپ کا افتتاح کریں گے ۔ اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ الحمرا میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبا ت 29جولائی سے 14اگست 2019تک جاری رہیں گی،نمائشوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو قائدین پاکستان کی جدوجہد سے آگاہ کیا جائے گا،اس موقع پر شہداء کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کی نسبت سے ڈرامہ فیسٹیول، ٹاک شوز،بچوں کے پروگرامز، آزادی واک اور ملی نغموں کے شوزپیش کئے جائیں گے جن کے انتظامات مکمل کر لئے جا چکے ہیں ، یوم آزادی پاکستان کی تقریبات میں ملک و قوم کی سلامتی،ترقی و خوشحالی کی دعائیں بھی کی جائیں گی ۔
عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ عمران خان امریکہ ٹرمپ سے بھیک مانگنے امریکہ گئےتھے.عمران خان بہادر نہیں بلکہ بزدل انسان ہیں.امریکہ ایک دہشت گرد ملک ہے اور مسلمانوں کا دشمن ہے.مظفرگڑھ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کا کہنا تھا کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست اور حامی نہیں رہا۔افغانستان میں پاکستان کی مخالفت بہت زیادہ ہوچکی ہےاس لیے افغانستان سے جنگ لڑنا وقت کی ضرورت ہے.عوامی راج پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اگر چور ہیں تو ان سے پیسے کیوں نہیں لیے جاتے۔نواز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں ڈال کر ہیرو بنایا جارہا ہے.جمشید دستی نے اعتراض اٹھایا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو جلسے کرنے سے کیوں نہیں روکا جا رہا.ان کا کہنا تھا کہ عمران خان،نواز شریف اور آصف زرداری سب ایک ہی ہیں.سابق ممبرقومی اسمبلی جمشیددستی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بزدل ہوچکی ہے کرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہےجبکہ ایک میسج پر تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کیے جارہے ہیں.جمشیددستی نے دفاع وطن پر مامورفوجیوں کی شہادت کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فوجیوں اور انکے اہلخانہ کو کو سلام پیش کرتا ہیں۔فوج نے ہمیشہ ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں.
لاہور : پاکستان کے نامور گلوکار اداکار کو جس طرح چین میں اعزاز سے نوازا گیا اور دنیا کے شوبز سے وابستہ شخصیات نے جس طرح علی ظفر کا اس تقریب میں استقبال کیا ۔ اس پر پاکستان میں خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے ممتاز صحافی ، تجزیہ نگار، اینکر مبشر لقمان نے علی ظفر کی شاندار کارکردگی اور چین میں پانچویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لیے نامزد ہونے اور دنیا بھر کی بڑی بڑی شخصیات کی موجودگی میں چین میں جس طرح اعزاز دیا گیا اور استقبال کیا اس پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Mashallah what a huge honour both for Pakistan and Ali Zafar and all associated with this super hit. Way to go Team Teefa https://t.co/gZ2exkWWfu
"کھرے سچ” کے میزبان مبشر لقمان نے علی ظفر دی گئی عزت کو پاکستان کی عزت سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اصل میں پاکستان کی عزت ہے ۔ انہوں نے علی ظفر کے ساتھ کام کرنے والے دیگر اداکاروں اور کرداروں کو بھی خراچ تحسین پیش کیا ۔