Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد، لہتراڑ روڈ پر برما پل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری، ایک سال کے عرصہ میں مکمل ہو گا

    اسلام آباد، لہتراڑ روڈ پر برما پل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری، ایک سال کے عرصہ میں مکمل ہو گا

    برما پُل پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں خستہ حالی کا شکار بوسیدہ پل کو منہدم کرنے کا عمل جاری ہے جسے آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں کنڑیکٹر نے کیمپ آفس بنانے کے بعد سائٹ پر مطلوبہ مشینری اور سٹاف کی تعیناتی کر دی ہے۔ ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ پُل کی تعمیر سے منسلک تمام کام ساتھ ساتھ کیے جائیں۔اس سلسلے میں خستہ حالی کے شکار پُل کو منہدم کرنے کے ساتھ ہی نئے پُل کی پائلنگ کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس بات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ پُل کے پائلنگ کے کام کے ساتھ ساتھ گریڈر کاسٹنگ شروع کر دی جائے گی جبکہ اسی دوران نالے کی پروٹیکشن بشمول حفاظتی دیوار کی تعمیر کو مکمل کیا جائے گا۔

    سی ڈی اے انتظامیہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ پُل کے منہدم شدہ حصے کے ملبے کو فوری طور پر ہٹائے تاکہ جیسے ہی منہدم کرنے کا عمل مکمل ہو سائٹ کو تعمیراتی کام کے لیے کلیئر کیا جا سکے۔ یہ بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ کسی بھی نا خوشگوار حادثے سے بچنے کے لیے سائٹ کے اطراف سائن بورڈز اور وارننگ بورڈزکی تنصیب کی جائے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر اس ایریاء میں ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    سی ڈی اے انتظامیہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو مزید ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی کام کی موئثر نگرانی کے لیے سائٹ پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور پُل کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں باقاعدگی کے ساتھ پراگریس رپورٹ جمع کروائیں۔ لہتراڑ روڈ پر تعمیر کیا جانے والا یہ پُل 152میٹر طویل جبکہ 11.5میٹر چوڑا ہو گا۔ اس پُل کی تعمیر کو ایک سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائیگا۔ پُل کی تعمیر سے نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ علاقے کے رہائشیوں کی مشکلات کا سدِ باب بھی ممکن بنایا جا سکے گا۔
    محمد اویس

  • چین میں ” طیفاان ٹربل” کے سپر ہیرو علی ظفرکا بادشاہوں کی طرح استقبال ،

    چین میں ” طیفاان ٹربل” کے سپر ہیرو علی ظفرکا بادشاہوں کی طرح استقبال ،

    لاہور :گزشتہ برس ریلیز ہونے والی علی ظفر کی ایکشن کامیڈی فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔جس میں شرکت کے لیے علی ظفر جب چین کے صوبہ شانشی میں پہنچے تو جس طرح علی ظفر کا بھر پور استقبال کیا گیا اس سے پہلے پاکستان کے کسی گلوکاریا اداکار کا نہیں ہوا .

    نامور گلوکار اداکار جب تقریب میں پہنچے تو وہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے بڑے بڑے نامور اداکاروں ، گلوکاروں کی طرف سے جس قدر عزت افزائی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی .


    چین کے صوبے شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹر نیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں "طیفا ان ٹربل ” بھی دنیا کی ٹاپ 10 فلموں 152 بہترین موویز جو کہ دنیا کے 5 براعظموں کے 36 ملکوں میں ممتاز مقام بنانے میں کامیاب رہی .

    “طیفاان ٹربل ” علی ظفر کو ملنےوالا اعزاز پاکستان کا اعزاز ہے. مبشر لقمان
    https://login.baaghitv.com/mashallah-what-a-huge-honour-both-for-pakistan/
    علی ظفر نے اس اعزاز خوش کن لمحات کا تزکرہ کچھ اس طرح کیا کہ اس کے لیے اس سے بڑھ کر اور اعزاز اور کیا ہوسکتا ہے کہ یہ پاکستان کی عزت ہے جو میں دیکھ رہا ہوں

    یاد رہے کہ نامور گلوکارواداکار علی ظفر اور مایا علی کی کامیاب فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو چین کے صوبہ شانشی میں منعقد ہونے والے پانچویں جیکی چن انٹرنیشنل ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لیے نامزد کیاگیا تھا ۔

  • شارٹ فلم مقابلے، شائقین کو سرفہرست فل میں دکھائیں گئیں

    شارٹ فلم مقابلے، شائقین کو سرفہرست فل میں دکھائیں گئیں

    شارٹ فلم مقابلے، شائقین کو سرفہرست فل میں دکھائیں گئیں

    لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی )شہر کے نجی سینما میں شارٹ فلم مقابلے میں سرفہرست رہنے والی فل میں شائقین کو دکھائیں گئیں ،لاہور کے نجی سینما کی زیر اہتمام پوری دنیا سے شارٹ سڑوریز فلمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں تین ہزار فلموں میں سے سلیکٹ ہونی والی فل میں شائقین کو دیکھائی گئیں ۔ سینما میں موجود ملکی اور غیر ملکی مندوبین نے اس عمل کو فلم انڈسٹری کے لیے خوش آئند قرار دیا ۔ ہدایتکار سید نور نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے لوگوں کے آنے سے فلم انڈسٹری میں ٹیلنٹ کا اضافہ ہوگا ۔ تقریب میں بتایا گیا کہ پاکستان سے ہی صرف دوسو فل میں موصول ہوئی ہیں جو بہترین ہیں ۔

  • عید الاضحی کے مو قع پر نمائش کی جانیوالی فلم ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کر یگی‘ حیدر سلطان

    عید الاضحی کے مو قع پر نمائش کی جانیوالی فلم ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کر یگی‘ حیدر سلطان

    عید الاضحی کے مو قع پر نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی پنجابی فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کر یگی‘ حیدر سلطان

    لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی ) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ انہیں قوی امید ہے کہ عید الاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی جانے والی میری پنجابی فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کر یگی جس سے پنجابی فلموں کو فروغ ملے گا‘انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عید الفطر پر نمائش ہونے والی میری والی فلم ’’شریکے دی اگ ‘‘نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور جس طرح پنجابی فل میں بننا ا ور نمائش ہونا شروع ہوئی ہیں ا نہیں یقین ہے کہ بہت جلد پنجابی فلموں کا دور واپس آئے گا‘انہوں نے کہا کہ پنجابی فلم کے فروغ کیلئے میرے ساتھ معمر رانا ، شان ، شفقت چیمہ ، اچھی خان، بابر خان ، مسعود بٹ ، پپو گجر ، اعجاز کامران سمیت دیگر بھی بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں ۔ اس فلم کے ہدایتکار مسعود بٹ ہیں جو اس سے قبل بھی کئی کامیابی سپر ہٹ فل میں بنا چکے ہیں ۔

  • دریاوں اور ;200؛ ابی ذخائر میں پانی کی صورتحال

    دریاوں اور ;200؛ ابی ذخائر میں پانی کی صورتحال

    دریاوں اور ;200;ابی ذخائر میں پانی کی صورتحال

    لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی )تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے ;200;ابی ذخائر میں اتوار کے روز پانی کی ;200;مد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاءو کی صورت حال حسب ذیل رہی ۔ دریا ئے سندھ میں (تربیلاکے مقام پر)پا نی کی ;200;مد 308100 کیوسک اور اخرج 177600 کیوسک، دریا ئے کابل میں (نوشہرہ کے مقام پر)پا نی کی ;200;مد90000 کیوسک اور اخراج 90000 کیوسک، در یا ئے جہلم میں (منگلاکے مقام پر) پا نی کی ;200;مد47800 کیوسک اور اخراج 10000کیوسک، دریا ئے چناب میں (مرالہ کے مقام پر) پا نی کی ;200;مد96300 کیوسک اور اخراج 69900 کیوسک رہا ۔ بیراج ۔ جناح میں پا نی کی ;200;مد 255800 کیوسک اور اخراج 247800 کیوسک،چشمہ میں پا نی کی ;200;مد 267700 کیوسک اوراخراج 265600 کیوسک، تونسہ میں پا نی کی ;200;مد258600 کیوسک اور اخراج236900 کیوسک، پنجند میں پا نی کی ;200;مد24000 کیوسک اور اخراج 7500 کےوسک،گدو میں پا نی کی ;200;مد 221100 کیوسک اور اخراج 190100کیوسک، سکھر میں پا نی کی ;200;مد160200 کیوسک اور اخراج106600 کیوسک، کوٹری میں پا نی کی ;200;مد101900 کیوسک اور اخراج58500 کیوسک رہال ۔ ریزروائرز ۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1522;46;75 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4;46657;ملین ایکڑ فٹ رہا ۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1184;46;75 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3;46;437 ملین ایکڑ فٹ رہا ۔ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 638;46;15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641;46;00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0;46;040 ملین ایکڑ فٹ رہا ۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی ;200;مد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاءو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی ;200;مد و اخراج کی تفصیل صبح 6 بجے کی ہے ۔

  • کرکٹ ہو گی اب ہر بڑے شہرمیں ، پی ایس ایل میچز مزید شہروں میں کرانے پر غور

    کرکٹ ہو گی اب ہر بڑے شہرمیں ، پی ایس ایل میچز مزید شہروں میں کرانے پر غور

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی اور لاہور کے علاوہ میچز پشاور، ملتان، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے اسٹیڈیمز میں بھی کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق 20 فروری 2020 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کروائے جانے کا امکان ہے۔جبکہ فائنل سمیت 11 مقابلوں کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کو ملنے کا امکان ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو اس بار نو میچز ملیں گے۔

    پی سی بی نے ملک بھر میں‌کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور، ملتان، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے اسٹیڈیم میں پہلی بار پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی میں آٹھ اور ملتان میں چار جبکہ پشاور اور آزاد کشمیر کو ایک، ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

    اساتذہ کو مہلت مل گئی ! کب تک ؟ ضرور پڑھیئے
    https://login.baaghitv.com/ceo-relex-teachers-to-fill-tax-return-till-2-august/
    خیال رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا تاہم اس کے بعد سے لیگ آہستہ آہستہ پاکستان منتقل ہورہی ہے۔کرکٹ سے وابستہ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر پی سی ایل کا انعقاد بھرپور طریقے سے ہوجاتا ہے تو اس سے کرکٹ مزید مقبول ہو گی

  • ہیپاٹاءٹس سے بچاو کا عالمی دن منایا گیا

    ہیپاٹاءٹس سے بچاو کا عالمی دن منایا گیا

    ہیپاٹاءٹس سے بچاءو کا عالمی دن منایا گیا

    لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی )پا کستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹاءٹسسے بچاءو کا عالمی دن گزشتہ روز 28جولائی کو منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو جگر کے مہلک امراض سے بچاءو با رے شعور و ;200;گاہی فرا ہم کر نا تھا تا کہ وہ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں ۔ اس دن کے حوا لے سے سرکاری و غیر سرکا ری سطح پر اور اس مہلک بیما ری پر کا م کرنے والی مختلف فلا حی تنظیموں کے زیر اہتمام آگہی سیمینارز، واکس ،ورکشاپس اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا ۔ طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں جگر کے امراض کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ غیر معیاری طرز زندگی اور مضر صحت پانی ہے ۔

  • ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لڑکے اورلڑکی نے اسلامقبول کر لیا

    ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لڑکے اورلڑکی نے اسلامقبول کر لیا

    رحیم یارخان ( )ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لڑکے اورلڑکی نے اسلامقبول کر لیا،تفصیل کے مطابق میر پور ماتھیلو ضلع گھوٹکی کی رہائشی آرطیدختر بھگوان داس نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر جامعہ اسلامیہ کےمہتمم،اسلامیہ گروپ سکولز اینڈ مدارس کے چیئرمین،جے یو آئی کے مرکزیرہنما اورمتحدہ مجلس عمل کے صدرقاری ظفر اقبال شریف کے ہاتھ پراسلام قبولکر لیااس موقع پر علامہ خالد محمودایڈوکیٹ،چوہدری نثار احمدایڈوکیٹ،میاں انس ظفر،میاں عبدالرحمن ظفر،مولانا مزمل رفیق اورمعززینعلاقہ موجودتھے،اس موقع پر آرطی کا اسلامی نام عائشہ بی بی رکھاگیا،نومسلمہ نے بتایا کہ اللہ رب العالمین کا صدہا بار شکر ادا کرتی ہوں کہ جس نے مجھ پر ہدایت کے راستے کھولے اورمجھے ایمان کی دولت سے مالا مالکیا،نومسلمہ نے بتایا کہ جب میں اپنے مذہب میں عورتوں کے ساتھ کیا جانےوالا ناروا سلوک دیکھتی دوسری طرف اپنی مسلمان سہیلیوں سے عورتوں کیاسلام میں عزت وحقوق کے بارے اورمذہبی مقامات کی فضلیت اوراوب واحترام کےبارے میں بتاتیں تو میرا دل یہ کہتا کہ کاش میں بھی مسلمان ہوجاؤ ں۔ آجالحمد اللہ میں مسلمان ہو کر صاحب ایمان ہو گئی ہوں،قاری ظفر اقبال شریفنے بتایا کہ اسلام ہی مکمل ضابطہ حیات ہے اوراسلام نے ہی عورتوں کے حقوقکی پاسداری کی ہے،اسلامی تعلیمات پر عمل پیراہوکر دونوں جہانوں کیسعادتیں حاصل ہوسکتی ہیں،اسی طرح دبئی میں رہائش پذیر ہندو نوجوان پپو جینے قاری ظفر اقبال شریف کے دبئی اورقطر کے دورے کے دوران اسلامی تعلیماتسے متاثر ہوکر ان کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا اسلامی نام پپو علی خانرکھا گیا اس موقع پر ڈاکٹر طاہر مسلم،چوہدری اعظم شبیر،چوہدری سکندرعلی،سہیل چوہدری،حافظ مدثر سہیل موجود تھے۔

  • کرنٹ لگنے سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے

    کرنٹ لگنے سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں واپڈا اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی نے غریب محنت کش کو لاکھوں روپے کے مویشیوں سے محروم کردیا۔کرنٹ لگنے سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ سلارہ روڈ تحصیل دار باغ کی بستی میں کھمبے میں ارتھ آنے کی وجہ سے متعدد بھینسیں جان کی بازی ہار گئیں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی واپڈا کے اہلکار موقع پر نہ پہنچ سکے کھمبے کے آس پاس کئی فٹ زمین میں ارتھ آنے کی وجہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر واپڈا کی طرف سے اگر اس ارتھ کو ٹھیک نہ کیا گیا تو مزیدجانی نقصان کا خدشہ ہو سکتا ہے متاثرہ شخص گلزار گلوترنے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے

  • 25ہزار اور 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہو گی

    25ہزار اور 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہو گی

    25ہزار اور 7500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ےکم اگست کو ہو گی

    لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ےکم اگست بروز جمعرات کومنعقد ہوگی ۔ ےہ رواں سال کی 21ویں جبکہ مجموعی طور پر 79ویں قرعہ اندازی ہے ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں ۔ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700 انعامات دیئے جائیں گے ۔ قرعہ اندازی کی تقریب ےکم اگست صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان کوءٹہ میں منعقد ہوگی،مپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کاچناءو کیا جائےگا ۔ درایں اثناء مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی ےکم اگست بروز جمعرات کو ہوگی ۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3 لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 22ویں اور مجموعی طور پر30ویں قرعہ اندازی ہے ۔ اس ضمن میں ایک تقریب ےکم اگست صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔