Baaghi TV

Author: +9251

  • رحیم یارخان انجمن آڑھتیاں نیوغلہ منڈی کامشاورتی اجلاس

    رحیم یارخان انجمن آڑھتیاں نیوغلہ منڈی کامشاورتی اجلاس

    رحیم یارخان( )انجمن آڑھتیاں نیوغلہ منڈی کامشاورتی اجلاس صدرانواراحمدنجمی کی صدارت میں منعقدہواجس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالجبارورک نے آڑھتی برادری کودرپیش مسائل خصوصاً ایف بی آرکی جانب سے آڑھتیوں کی سالانہ فیس لائسنس مارکیٹ کمیٹی 7500سے بڑھاکر75000کرنے پرانتہائی تشویش اورپریشانی کااظہار کیااوردوسری جانب سے پنجاب ریونیواتھارٹی کی طرف سے آڑھتیوں پرلگایاگیا17فیصدسیلزٹیکس کوظالمانہ اقدام قراردیاگیا‘ آڑھتی برادری نے حکومتی سطح پران دونوں معاملات کواٹھانے اورانجمن کوہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اس کے علاوہ نئے سیزن کپاس جوشروع ہوچکاہے اس کی پیمنٹ صرف نقدہوگی تیسرے دن جوخریدارپیمنٹ نہ کرسکااس کی بولی بندکردی جائے گی بابت تعمیرمسجدبقایاجات ودیگرپرونوٹ وغیرہ بھی آڑھتی برادری کوجلدازجلدجمع کرانے کاپابندبنایاگیا‘ اجلاس میں آڑھتی برادری نے متفقہ فیصلہ کیاکہ ہم صرف اورصرف اپنی انجمن کے کیے ہوئے فیصلوں کے پابندہیں مارکیٹ کمیٹی ہمارے انجمن کے کسی بھی معاملہ میں دخل اندازی سے دوررہے تاکہ ہم غلہ منڈی کی بہتری کے لیے ہرفیصلہ کرسکیں‘ چوہدری انواراحمدنجمی نے کہاکہ آڑھتی برادری کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے حکومت ملکی معیشت میں اہم کرداراداکرنے والی آڑھتی برادری پربے جاپابندیاں نہ لگائے‘ اجلاس میں سینئرنائب صدرافتخاراحمد‘ چوہدری محمداشرف‘ محمدارشدکمبوہ‘ حاجی ریاض احمدگجر‘ عبدالحمیدباجوہ‘ حاجی سلطان محمود‘ احمدکمبوہ‘ حافظ شاہد‘ صادق علی‘ محمدظفر‘ کاشف لطیف سمیت آڑھتی برادری کی کثیرتعدادموجودتھی۔

  • اساتذہ کو مہلت مل گئی ! کب تک ؟ ضرور پڑھیئے

    اساتذہ کو مہلت مل گئی ! کب تک ؟ ضرور پڑھیئے

    لاہور : اساتذہ بھی قومی ٹیکس سسٹم کا حصہ بن گئے ، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام ڈی ای اوز کو اپنے ماتحت افسران اور اساتذہ کے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے 2 اگست تک کی مہلت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام ڈی ای او سیکنڈری، ڈی ای او ایلیمنٹری مرد، ڈی ای اور ایلیمنٹری خواتین، ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن، ڈی ای او لٹریسی لاہور کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اساتذہ اپنے ریٹرن فائل نہیں کر رہے ہیں۔

    1300 فٹ پر پینے کے قابل پانی کے لیے 20 ٹیوب ویلز لگائے جارہے ہیں . واسا
    https://login.baaghitv.com/wasa-will-installed-20-new-tubwells-in-lahore/
    سی ای او ضلع لاہور نے مراسلے میں افسران کو ماتحت اساتذہ اور دیگر افسران کے ریٹرن جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے 2 اگست تک کا وقت دے دیا گیا ہے.

  • کاشتکاروں کو سہولیات دینے کیلئے نئی ایگریکلچر پالیسی نافذ کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب

    کاشتکاروں کو سہولیات دینے کیلئے نئی ایگریکلچر پالیسی نافذ کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں اربوں روپے کی واجب الادا رقوم، بھاری قرضے، تباہ حال انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کی بدترین صورتحال سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، ماضی میں بڑے تسلسل سے ترقیاتی منصوبوں کا ڈھول پیٹا گیا لیکن ترقی کا یہ سفر صرف کھوکھلے نعروں تک محدود رہا جس کے باعث پسماندہ علاقے ترقی سے محروم رہے اور ان علاقوں کی پسماندگی میں اضافہ ہوا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار یکساں ترقی کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے اور محدود وسائل کے باوجود پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جامع پلان مرتب کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام کی ضروریات کے پیش نظر پہلی مرتبہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ترقیاتی سرگرمیوں میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور کاشتکاروں کو سہولتیں دینے اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے نئی ایگریکلچر پالیسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت پروکیورمنٹ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم اور منڈی ایپ متعارف کرائی جا چکی ہے جبکہ نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی کے تحت کھالہ جات کی اصلاح، بارانی علاقوں میں چھوٹے ڈیم، تیل دار اجناس کا فروغ، گندم، چاول اور گنے کی پیداوار میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت سے ماڈل آکشن مارکیٹ بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسی طرح کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی اور زرعی مداخل پر سبسڈی کے علاوہ فصلوں کے بیمے کی سکیم بھی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں دودھ و گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے ”پنجاب انیمل ہیلتھ ایکٹ2019ء“ لایا جا رہا ہے اور  بہاولپور میں چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز قائم کی گئی ہے -اسی طرح قبائلی اور دور دراز علاقوں کیلئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اختراعی منصوبہ ہے – حکومت بچھڑوں کے تحفظ اور دیہات میں پولٹری سکیم کے پراجیکٹ شروع کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں واٹر پالیسی اور پنجاب واٹر ایکٹ 2019ء تحریک انصاف کی حکومت کے نمایاں اقدامات میں شامل ہیں۔ راولپنڈی کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ”ڈا ڈوچہ ڈیم اور ڈسٹرکٹ چکوال کیلئے ڈیم بنایا جائے گا۔اسی طرح دریائے ستلج پر واقع اسلام بیراج کی توسیع کی جائے گی جس سے 10 لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہو گا۔ پنجاب بھر میں ایک ہزار میل سے زیادہ طویل کھالوں کی لائننگ کا منصوبہ ساڑھے 9 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ پنجاب کی چار بڑی نہروں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے مکمل ہونے سے آبپاشی کیلئے وافر پانی میسر ہو گا۔ گریٹرتھل کینال چوبارہ برانچ میں تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز تر کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح تریموں اور پنجند بیراج کی اپ گریڈیشن پر کام ہو رہا ہے۔ جلال پور کینال پراجیکٹ مکمل ہونے سے جہلم اور خوشاب کے سوادو لاکھ مکین اور ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مشکل ترین اقتصادی حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کا عہد نبھا رہی ہے۔ قومی خزانے کے امین ہیں اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کریں گے۔

  • 1300 فٹ پر پینے کے قابل پانی کے لیے  20 ٹیوب ویلز لگائے جارہے ہیں . واسا

    1300 فٹ پر پینے کے قابل پانی کے لیے 20 ٹیوب ویلز لگائے جارہے ہیں . واسا

    لاہور : لاہوریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واسا نے لاہور میں‌20 نئے ٹیوب ویلز لگانے کا فیصلہ کیا ہے . پانی کے معیار کو جانچنے کے لیے واسا کا زیر زمین پانی سے متعلق ماڈلنگ اور سٹڈی کروانے کا فیصلہ، ایم ڈی واسا سے نیسپاک کے وفد نے ملاقات کی اور میکنیزم پر تبادلہ خیال کیا۔

    واسا ذرائع کے مطابق واٹر ایکسپرٹ ڈاکٹر افتخار صابر نے جی ایم نیسپاک جاوید منیر سے ملاقات کی اورڈیٹا بیس ماڈل کے خدوخال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ڈائریکٹر ہائیڈرولوجی عارف بٹ، ڈائریکٹرز پی اینڈ ڈی اور واسا جی آئی ایس ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔

    پڑھی لکھی اسمبلی کے ممبران پارلیمانی روایت سے ناواقف نکلے، درد سر بن گئے

    جی ایم نیسپاک سے ملاقات میں یہ طئے کیا گیا کہ سٹڈی کو 20 مہینے میں مکمل کیا جائے گا اور پیپرا رولز کے تحت کنسلٹنٹ کو ہائر کیا جائے گا اور فیز وائز پانچ مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔

    جی ایم نیسپاک اور ایم دی واسا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سنٹرل ڈیٹا بیس کا قیام ماڈل کی تخلیق کیا جائے گا، تجرباتی بنیادوں پر شہر میں 1300 فٹ گہرے 20 ٹیوب ویلوں کی تنصیب کا کام کیا جائے گا، گراؤنڈ واٹر فلو ماڈل اور سالوٹ ٹرانسپورٹ ماڈل کا قیام ہے۔

  • مریم نواز کی قادیانی مرزا مسرور سے ٹیلیفونک رابطہ کی تردید، کہا یہ سراسر جھوٹ ہے

    مریم نواز کی قادیانی مرزا مسرور سے ٹیلیفونک رابطہ کی تردید، کہا یہ سراسر جھوٹ ہے

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر قادیانی مرزا مسرور سے ٹیلیفونک رابطہ سے متعلق پھیلائے جانے والے جھوٹ کی شدید مذمت کی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نےلکھا ہے کہ ٹی وی چینل کا ایک فرضی امیج پھیلایا گیا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں اور یہ فیک ہے، انہوں نےلکھا ہے کہ ایسا کرنےو الوں‌ کو شرم آنی چاہیے،

    واضح رہے کہ کسی نے ٹی وی چینل پر چلنے والی بریکنگ نیوز کا فیک امیج بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جس پر مریم نواز نے اس کی سختی سے تردید کی ہے،

  • پڑھی لکھی اسمبلی کے ممبران پارلیمانی روایت سے ناواقف نکلے، درد سر بن گئے

    پڑھی لکھی اسمبلی کے ممبران پارلیمانی روایت سے ناواقف نکلے، درد سر بن گئے

    لاہور : کیا حال ہوگا اس ملک کی عوام کا جہاں قانون بنانے والوں کو قانون کی الف ب کا بھی پتہ نہیں.یہی مثال پنجاب کی پڑھی لکھی اسمبلی پر پوری اترتی ہے جہاں ارکان پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد پارلیمانی روایات سے ناواقف نکلی،

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی پارلیمانی روایات سے واقف ہی ہے. جس کے باعث مفاد عامہ کے حوالے سے جمع کرایا گیا بزنس اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے درد سر بن گیا.

    یوم آزادی بھرپور طریقے سےمنائیں گے، ضلعی حکومت کا اعلان

    ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال میں اب تک 705 تحاریک التواء جمع کرائی جاچکی ہیں، جن میں سے 439 تحریک التوائے کار قوعد و ضوابط کے برعکس ٹھہریں،

    اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ارکان اسمبلی نے قواعد کے برعکس 632 قراردادیں بھی جمع کرائی، پہلے پارلیمانی سال میں 922 قراردادیں جمع ہوئیں،922 میں سے 632 قراردادیں اسمبلی سیکرٹریٹ نے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے پر مسترد کر دیں۔

  • برطانوی اخبار کی خبر، ڈیلی میل کو رسائی دینے میں کس کا کردار ہے؟ مریم اورنگزیب نے دعویٰ کر دیا

    برطانوی اخبار کی خبر، ڈیلی میل کو رسائی دینے میں کس کا کردار ہے؟ مریم اورنگزیب نے دعویٰ کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہتی ہوں ہمیشہ جیت حق کی ہوتی ہے، قوم جاگتی رہی توایسے ہی حق کی جیت ہوتی رہےگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌نے کہاکہ یہ تحریک انصاف نہیں تاریک انصاف ہے، انہوں نے پاکستانی عوام کی روٹی بند کردی،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلےکہاتھاوزیراعظم اور شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کورسائی دی، واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر پر شہباز شریف عدالت نہیں گئے صرف اخبار سے شکایت کی ہے۔

  • یوم آزادی بھرپور طریقے سےمنائیں گے، ضلعی حکومت کا اعلان

    یوم آزادی بھرپور طریقے سےمنائیں گے، ضلعی حکومت کا اعلان

    لاہور: تو بھی پاکستان ہے ، میں بھی پاکستان ہوں ، ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی شایان شان منانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں، سرکاری و غیرسرکاری عمارتیں برقی قمقموں سے جگمگائیں گی جبکہ فائرورکس اور مختلف تقریبات بھی ہوں گی۔

    https://youtu.be/5cRwUOOn7wg

    ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کےمطابق یوم آزادی کی مناسبت اگر پریڈ یا کوئی بھی سرگرمی ہوئی تو بھر پور تعاون کریں گے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے یوم آزادی کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں‌ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے اصغر جوئیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فائر ورکس گریٹر اقبال پارک، ساون میلہ جیلانی پارک اور شہر کی بلند و بالا سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کرنے بارے فیصلہ کیا۔
    سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت گر گئی ، ایک شخص زخمی
    بریفنگ میں‌ ڈی سی لاہور کو بتایا گیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت کنال پر قومی ہیروز کے بڑے بڑے قد اور پورٹریٹ لگائے جائیں گے، یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب حضوری باغ میں ہو گی، جہاں پرچم کشائی ہوگی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر میوزیکل ایونٹس ہوں گے، مختلف مقامات پر یوم آزادی کے حوالے سے کیمپس لگائے جائیں گے۔

    https://youtu.be/5THkhCm6ITM

    ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اصغر جوئیہ نے کہا کہ لاہور شہر کے انڈر پاسز اور چوک چوراہوں کو سجایا جائے گا، تحریک آزادی کے ہیروز کے پورٹریٹ آویزاں ہونگے محکمہ سول ڈیفنس ریلی اورمشعل برادر ریلی بھی نکالی جائیں گی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی یوم آزادی کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔

    ڈی سی لاہور نے حکم دیا کہ اس سلسلےمیں سکولوں میں صفائی ستھرائی کا دن منایا جائے گا، پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائی سکولوں میں پودے لگائے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں ملی نغموں، تقریروں اور کوئز کے مقابلے ہونگے۔

    ڈی سی لاہور نے اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں‌کہا کہ اس دن اللہ نے ہمیں آزادی دی تھی تو اب ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس آزادی پر اللہ کا شکر ادا کریں اور اس دن آزادی کی خوشیاں منائیں. صالحہ سعید نے یقین دہانی کرائی کہ مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروائیں گے، فٹ بال، بیڈمنٹن، کراٹے، ٹائیکو ئنڈو، ہاکی، رولر سکیٹنگ، ٹگ آف وار، سائیکلنگ اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی سندھ کی فکس اٹ کارکنان پر تشدد کی مذمت، عالمگیر خان و دیگر کی رہائی کا مطالبہ

    پی ٹی آئی سندھ کی فکس اٹ کارکنان پر تشدد کی مذمت، عالمگیر خان و دیگر کی رہائی کا مطالبہ

    پی ٹی آئی سندھ کےسیکرٹری اطلاعات جمال صدیقی نے فکس اٹ کارکنان پرحملے کی مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمال صدیقی نے گرفتار کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ سندھ حکومت کوجگانےپرجواب میں لاٹھی اورگولی چلائی جاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کارکنان کوکچھ ہواتواس کی ذمہ دارسندھ حکومت ہوگی،

    دریں اثناء فکس اٹ کے بانی رہنما عالمگیر خان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، عالمگیرخان تین تلوارپرپریس کانفرنس کرنے کے لیے پہنچے تھے،

  • سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت گر گئی ، ایک شخص زخمی

    سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت گر گئی ، ایک شخص زخمی

    لاہور:سلنڈر دھماکے غیر معیاری سلنڈر یا غیر ذمہ داری سندر روڈ پر سلنڈر پھٹنے کے باعث حویلی کی چھت گر گئی، جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق سندر روڈ پر واقع حویلی کی سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 35 سالہ شخص ظہیر زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا،
    ’گولڈن بابا‘ 16 کلو سونا پہننے والی سرکار کے 300 محافظ ، یہ بابا کوں ہے ؟ ضرور جانیئے
    ریسکیو حکام نے بتایا کہ ظہیر غیر قانونی سلنڈر کی ری فلنگ کررہا تھا۔یاد رہے کہ سلنڈر پھٹنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھئ کئی واقعات ہوچکے ہیں، حکومتی وارننگ کی پرواہ کیے بغیر ایل پی جی یا دیگر گیسیں کھلی فروخت کی جارہی ہیں.