Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی میں فکس اٹ اور پیپلز پارٹی کارکنان میں تصادم کیوں ہوا؟ ایس ایس پی نے اصل بات بتا دی

    کراچی میں فکس اٹ اور پیپلز پارٹی کارکنان میں تصادم کیوں ہوا؟ ایس ایس پی نے اصل بات بتا دی

    کراچی میں فکس اٹ اور پیپلز پارٹی کارکنان میں تصادم ہوا ہے، فکس اٹ کے کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد کو حراست میں لے لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق وزیربلدیات سندھ سعید غنی کےآفس کے باہر فکس اٹ کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، ایس ایس پی شیراز نذیر نے کہاکہ فکس اٹ کےکارکنان احتجاج کرنے پہنچے تھے تاہم اس دوران پیپلزپارٹی کارکنان کے پہنچنے پر تصادم ہو گیا،

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کارکنان زیادہ تھے،تصادم میں دونوں جانب کےلوگ زخمی ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ تصادم میں پولیس والےبھی زخمی ہوئےہیں، کارکنان کی گرفتاری اورزخمی افراد کی معلومات اکٹھی کررہےہیں،

  • ’گولڈن بابا‘ 16 کلو سونا پہننے والی سرکار کے 300 محافظ ، یہ بابا کوں ہے ؟ ضرور جانیئے

    ’گولڈن بابا‘ 16 کلو سونا پہننے والی سرکار کے 300 محافظ ، یہ بابا کوں ہے ؟ ضرور جانیئے

    میروت:بھارت مرکزی بینک کے بعد سب سے زیادہ سونے رکھنےوالا بابا ’گولڈن بابا‘ اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے . اتر پردیش میں 16 کلوگرام سونے کے زیور بنانے والا طلائی زیوروں سے لدے اس شخص کا نام ہی ’گولڈن بابا‘ رکھ دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندووں کی اس سرکار کا نام سدھیر مکر ہے اور وہ گزشتہ 26 سالوں سے کانور یاترا میں شریک ہو رہے ہیں۔گولڈن بابا کا کہنا ہے کہ وہ پہلے 26 کلو سونے کے زیور پہنا کرتے تھے لیکن اب خرابی صحت کے باعث انہوں نے اس وزن کو صرف 16 کلو گرام تک محدود کر دیا ہے۔
    بڑی تباہی ٹل گئی، سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا
    سونے کے زیوروں میں چند طلائی زنجیریں، دیوی دیوتاؤں کے نام سے بنے ہوئے لاکٹ، انگوٹھیاں اور بریسلٹ شامل ہیں۔دوسری طرف گولڈن بابا کا کہنا ہے کہ یہ زیور انہوں نے اپنی رقم سے خریدے ہیں، اس کے لیے نہ ہی کسی سے رقم مانگی ہے اور نہ ہی قرض مانگا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈن بابا کی حفاظت کے لیے اس ارد گرد ہر وقت 250 سے 300 کے درمیان لوگ موجود رہتے ہیں جو ان کے چاہنے ولے گردانے جاتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

    مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

    مقبوضہ کشمیر میں ذہنی تناؤ سے تنگ آکر ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی کی طرف سے خودکشی کا یہ تازہ واقعہ بانڈی پورہ کے چونٹی مولہ علاقہ میں پیش آیا ہے، بھارتی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی،

    زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی ہلاک ہو گیا، خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت 26 سالہ پون کمار کے بطور ہوئی ہے، واضح رہے کہ کشمیری مجاہدین کے حملوں کے خوف اور گھر جانے کیلئے چھٹی نہ ملنے پر بھارتی فوج میں خودکشیوں کےو اقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں،

  • ’آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو بہتر تھا‘ اسد عمر

    ’آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو بہتر تھا‘ اسد عمر

    سابق وزیرِخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں چلے گئے نہ جاتے تو بہترہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سےخطاب کے دوران اسد عمرکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہورہے تھے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ پانڈا بانڈ سکوک پر کام ہو رہا تھا لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسے مؤخر کرنا پڑا، پاکستانی معیشت کو مکمل طور پر بدلنے کا موقع سینسر کیا گیا۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ساری صورتحال بتائی کیونکہ فیصلہ اُنہیں کرنا تھا، جس پر وزیراعظم نے کہا میں رسک لینے والا بندہ ہوں لیکن سب کہہ رہے ہیں کہ پروگرام لینا ہو گا۔

    رکن قومی اسمبلی نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے پورے انتظام کو کینسر زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے آئندہ نسلوں کی خوشحالی کے فیصلے کرنا ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ قوم نے کرنا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ قوم کی خوشحالی کے فیصلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی اشرافیہ کو اس ملک پر اعتماد کرنا ہو گا، اور این ایف سی کا ماڈل آئینی ترمیم سے بدلنا ہو گا۔

  • بڑی تباہی ٹل گئی، سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا

    بڑی تباہی ٹل گئی، سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا

    واشنگٹن : شہاب ثاقب یا کچھ اور بڑی تباہی ٹل گئی، سیارچہ زمین کے قریب سے گزر گیا.خلا میں گھومتے ایک آوارہ گرد سیارچے نے اس وقت سائنسدانوں کو حیران کر دیا جب وہ ان کی نظروں سے اوجھل رہتے ہوئے زمین کے سر پر آن پہنچا۔

    ناسا کے سائنسدانوں نے اس حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بنیادی طور پر یہ ایک بڑی پتھریلی چٹان تھی جو خلا میں گھومتی ہوئی زمین کے قریب آ گئی، اس کی چوڑائی 187 سے 427 فٹ (57 سے 130 میٹر) تھی اور اپنے چھوٹے حجم کے باعث یہ خلا پر نگاہ رکھنے والے اداروں کی عقابی نظروں سے محفوظ رہ پائی۔

    ناسا سائنسدانوں کے مطابق اس کا نام سیارچہ 2019 اوکے رکھا گیا ہے اور سائنسدانوں کو اس کی موجودگی کا پتا اس وقت چلا جب یہ زمین سے صرف ایک دن کی دوری تک پہنچ گیا۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز یہ چٹان زمین سے صرف 45000 میل کے فاصلے سے گزری اور اس کی رفتار 54000 میل فی گھنٹہ تھی۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اگریہ زمین سے ٹکراجاتا تو اس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ تھا ،

    یاد رہے کہ 2005 میں امریکی کانگریس نے ناسا کو حکم دیا کہ وہ ایسی چٹانوں اور سیارچوں پر نظر رکھے جو خلا میں گھوم رہے ہیں اور کسی بھی وقت زمین کا رخ کر کے یہاں قیامت برپا کر سکتے ہیں . حکم میں کہا گیا تھا کہ 140 میٹر یا اس سے چوڑی تمام چٹانوں کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھی جائے اور 2020 تک 90 فیصد سیارچوں کو دریافت کر لیا جائے۔

    ناسا سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ چٹان تو کوئی نقصان پہنچائے بغیر گزر گئی ہے تاہم ایسی بہت سی چٹانیں خلا میں موجود ہیں جن کے وجود کے بارے میں انسان لاعلم ہے اور وہ کسی بھی وقت زمین پر تباہی برپا کر سکتی ہیں۔

  • ماڈل بازاروں میں خریداروں کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں، میاں اسلم اقبال کی ہدایت

    ماڈل بازاروں میں خریداروں کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں، میاں اسلم اقبال کی ہدایت

    صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے ماڈل بازار گلشن راوی کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال نے اشیائےضروریہ کی قیمتوں،معیاراورانتظامات کاجائزہ لیا، عوام کومعیاری اشیاءسستےداموں فراہمی کےلئےماڈل بازارلگائےگئےہیں،

    میاں اسلم اقبال نے ہدایت کی ہے کہ ماڈل بازاروں میں خریداروں کیلئےہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں، اشیائےضروریہ کےمعیاراورقیمتوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

  • بستی ملوک : ڈاکو راج دن دیہاڈے قائم

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بستی ملوک دن دیہاڑے ڈاکیتی2 کی وارداتیں۔ڈاکوایک عدد 125موٹرسائیکل اور ایک عدد قیمتی موبائل چھن کر فرار۔
    تفصیلات کے مطابق بستی ملوک غلہ منڈی میں نادرآفس کے سیکورٹی گارڈ سے تین ڈاکیت اسلحہ کی نوک پر 125موٹرسائیکل چھن کر فرار باآسانی فرار ہوگئے سیکورٹی گارڈ چھٹی کی وجہ سے آفس میں کچھ تعمیراتی کا کروا رہا تھا مسلح افراد نے گارڈ سمیت دیگر کام کرنے والے افراد کو اسلحہ دیکھا کے ایک طرف کھڑا کیا اور موٹرسائیکل کے اڑے جبکہ ایک اور واردات میں 125پر سوار ڈاکوں نے رہا چلتے شہری سے قیمتی موبائل چھن لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دن دیہاڑے ڈاکیتی کی سینگین وارداتوں پر شہریوں میں شدید بے چینی کی لہر دوڈ گئی۔

  • شمالی وزیرستان میں‌ شہید ہونے والے سپاہی نوید خان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    شمالی وزیرستان میں‌ شہید ہونے والے سپاہی نوید خان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    وزیرستان میں شہادت کارتبہ پانے والے سپاہی نوید خان کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقےایبٹ آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے،

    بلوچستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سمیت چار جوان شہید

    شمالی وزیرستان، سرحد پار سے فائرنگ،پاک فوج کے چھ جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہیدکی نمازجنازہ وٹروےکالومیراکےمقام پراداکی گئی، اس موقع پر مقامی سیاس، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت شہر بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہید کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا،

    وزیرستان و بلوچستان، پاک فوج کے 10 جوان پاک سرزمین پر قربان

    بلوچستان میں شہید کیپٹن عاقب کا تعلق پنجاب کے کس شہر سے؟

    نمازجنازہ میں پاک فوج کےجوانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی. شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا.

  • بھارت میں ننھی پری سے اجتماعی زیادتی ، انسان نما درندے تصاویر بھی بناتے رہے

    بھارت میں ننھی پری سے اجتماعی زیادتی ، انسان نما درندے تصاویر بھی بناتے رہے

    بھارتی ریاست راجستھان میں کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی ، درندوں نے تصاویر بھی بنائیں

    باغی ٹی وی رپورٹ :بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں ننھی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں.ملزموں میں سے دو افراد نے درندگی کا فعل انجام دیا جبکہ دو دوسرے ساتھی اس گھناؤنے فعل میں ان کی مدد کرتے رہے . اسی دوران انہوں نے درندگی کی تصاویر بھی بنائیں جسے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور وہ وائرل ہو گئیں.

  • پی ایف یو جے، پی یو جے اور ایمرا کا 3 اگست کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان

    پی ایف یو جے، پی یو جے اور ایمرا کا 3 اگست کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان

    صحافتی اداروں سے صحافی کارکنوں‌ کی برطرفیوں، میڈیا سینسر شپ اور میڈیا مالکان کے ہاتھوں صحافیوں کے معاشی قتل عام کیخلاف صحافتی تنظیموں نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ، پنجاب یونین آف جرنلسٹ اور ایمرا کی جانب سے 3 اگست ہفتہ کے دن پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،

    صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں رانا محمد عظیم، اعظم چوہدری، شہزاد حسین بٹ، شاہد چوہدری و دیگر کا کہنا ہے کہ صحافی کارکنوں‌ کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف بھی بھرپور آواز بلند کی جائے گی.