Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کی امریکہ سے 30 جدید ترین ڈرونز خریدنے کے فیصلہ پر نظرثانی

    بھارت کی امریکہ سے 30 جدید ترین ڈرونز خریدنے کے فیصلہ پر نظرثانی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ کشمیر پر ثالثی کے بیان پر بھارت کا غصہ کم نہ ہوا اور اس نے 30 جدید ترین ڈرونز خریدنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جدید ترین ڈرونز کی قیمت چھ ارب ڈالر تک ہے اور یہ فرانسیسی رافیل طیاروں سے بھی زیادہ مہنگے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی ڈرون کو 20 جون کو ایران نے خلیج فارس میں مار گرایا تھا جبکہ پاکستان ان سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مگ 21 کی تباہی کے بعد بھارتی فضائیہ کی توجہ لانگ رینج میزائل خریدنے پر ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی اور کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے ان سے ثالثی کرنے کا کہا ہے۔

    صدر ٹرمپ کے اس انکشاف پر بھارتی ایوانوں میں زلزلہ پیدا ہو گیا اور وزیرخارجہ نے کسی بھی قسم کی ثالثی کی بات کی تردید کر دی، تاہم بھارتی حکومت ابھی تک دباؤ میں ہے۔

    امریکہ کے بعد چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئی جسے بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی سے لوگوں میں‌ شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں، محبوبہ مفتی

    کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی سے لوگوں میں‌ شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں، محبوبہ مفتی

    مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر بنیادی طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کے فیصلے سے وادی کشمیر میں لوگوں کے اندر شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں، سیکورٹی فورسز کی اضافی کمپنیاں بھیجنے کا فیصلہ صحیح نہیں ہے،

    انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگوں کے دل و دماغ میں شکوک پیدا ہوئے ہیں، بھارتی فوج کے ذریعے تو آپ جموں وکشمیر میں عارضی طور پر امن قائم کرسکتے ہیں لیکن دیرپا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ضروری ہے، واضح‌ رہے کہ بھارت سرکار کی طرف سے دس ہزار سے زائد مزید فوج تعینات کرنے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے،

  • ترکی افواج کا شمالی عراق میں پنجہ  آپریشن  72 جنگجو ہلاک

    ترکی افواج کا شمالی عراق میں پنجہ آپریشن 72 جنگجو ہلاک

    شمالی عراق کےخرقوک علاقے میں جاری پنجہ آپریشن میں بے بس کیے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ کاروائیوں میں PKK کے 72 کارکنان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

    پنجہ آپریشن کے ما تحت شمالی عراق کا علاقے متینہ میں فضائی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، اس دوران ان کی پناہ گاہوں اور اسلحہ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    دفتر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کے ضلع بطلس کی تحصیل تاتوان کے نواحی علاقوں میں فضائی تعاون کے حامل آپریشن میں تین مسلح دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں کاروائی جاری ہے۔

  • خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی

    خیبر پختونخوا حکومت نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی

    خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بالائی علاقوں میں تباہی مچا دی، صوبائی حکومت نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے کے نام سے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے، موبائل ایپ پر موسمی صورت حال، خبرداری، حادثات اور قدرتی آفات سے متعلق نقشے اور امدادی کاروائیوں کی تازہ ترین معلومات دستیاب ہوں گی۔

    صوبائی محکمہ ریلیف کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سے متعلق ایپ پی ڈی ایم اے کی تیار کردہ ایپ کو پلے سٹور سے با آسانی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے، معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دی گئی ہیں۔ شہریوں نے الرٹ سروس متعارف کروانے کے اقدام کو سراہا۔

  • شہبازشریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں صرف شکایت کی ہے، شہزاد اکبر

    شہبازشریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں صرف شکایت کی ہے، شہزاد اکبر

    معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر پر شہباز شریف عدالت نہیں گئے صرف اخبار سے شکایت کی ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ خبر دینے والا صحافی آج بھی اپنے دعوی پر قائم ہے، شہباز شریف عدالت نہیں گئے صرف اخبار سے شکایت کی، شہبازشریف کا میرے خلاف مقدمہ کرنے کا دعویٰ کہاں گیا، شہباز شریف کی 4 صفحات پر مشتمل شکایت میں خبر کی تردید نہیں کی گئی، میں نے واضح کیا تھا کہ کس طرح پیسہ ٹرانسفر کیا گیا۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف نے شکایات میں کہا کہ خبر عوامی مفاد میں نہیں تھی، شہباز شریف نے اخبار سے شکایت کی کہ ان کا موقف شامل نہیں کیا گیا، منظور احمد اور محبوب علی کون ہیں اس کا جواب شہبازشریف نے نہیں دیا، میرا دعویٰ ہے کہ شہبازشریف لندن کی عدالت میں نہیں جائیں گے تاہم میں وعدہ کرتاہوں کہ اگر آپ عدالت میں نہیں گئے تو میں خود جاؤں گا، شہبازشریف سے درخواست ہے کہ وہ مجھے لیگل نوٹس بھیجیں۔

    معاون خصوصی احتساب کا کہنا تھا کہ 10سالوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بن چکاہے، کرپشن تحقیقات کی بات کریں تو کہتے ہیں سی پیک خطرے میں ہے، شہباز شریف نے بڑے چور اپنے داماد علی عمران کو باہر بھگا دیا، منی لانڈرنگ کی بات کرو تو کہتے ہیں برطانیہ سے تعلقات خطرے میں ہیں تاہم ہمارے تعلقات اور فنڈنگ اس سے متاثر نہیں ہوتی۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 11روز گزرنے کے بعد بھی پنجاب سپیڈ کی طرف سے کوئی مقدمہ سامنے نہیں آیا، مال بنانے میں ریکارڈ سپیڈ جبکہ مقدمہ کرنے میں پراسرا خاموشی کیوں!

    واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز گل کہہ چکے ہیں کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف تاحال دعویٰ دائر نہیں کیا ہے، برطانوی اخبار نے شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کے فنڈز کھانے کی خبر شائع کی تھی، دو ہفتے گزرنے کے باوجود شہباز شریف کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر نہیں کی گئی ہے،

  • صوفی ازم، وقت کی اہم ضرورت ۔۔۔ زین اللہ خٹک

    صوفی ازم، وقت کی اہم ضرورت ۔۔۔ زین اللہ خٹک

    صوفی ازم لفظ کے بارے میں محتلف روایات موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق صوفی عربی لفظ ‘صوف’ سے ہے جس کے معنی اون کے ہیں۔ کیونکہ شروع میں مسلمان اون کے بنے ہوئے کپڑے استعمال کرتے تھے۔ دوسری رائے یہ ہے کہ یہ لفظ ‘صفہ’ سے ماخوذ ہے جو صحابی حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں علم حاصل کرتے اور ذکر کرتے تھے۔ بعض ماہرین کے مطابق یہ یونانی Sophia سے ماخوذ ہے۔جو معاشرے میں عقل شعور کی ترویج کرتے تھے۔ ایک رائے یہ بھی ہے کہ عربی لفظ صفا سے ہے جسکی معنی خالص اور صاف کے ہیں۔ کیونکہ صوفی دلوں کو بغض، گناہوں، اور برائیوں سے پاک صاف کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق صوفا جو لوگ اسلام سے پہلے خانہ کعبہ کی خدمت کرتے تھے۔ المختصر صوفی وہ لوگ ہیں۔ جو بغیر کسی لالچ اور، ذاتی مفاد کے تمام انسانوں کے دلوں کو پاک و صاف کرنے کی کوشش کریں۔ دل کی صفائی و اصلاح صوفی ازم کا کام ہے۔ بنیادی طور پر صوفی ازم کسی مذہب کا محتاج نہیں کیونکہ صوفی ازم بین المذاہب سوچ وفکر ہے۔ صوفی ازم مختلف ناموں سے ہر مذہب میں موجود ہے۔ صوفی کا کام پیار، محبت، امن، بھائی چارہ اور قربانی کا درس دینا ہے چاہے مذہب ہندو ازم ہو، عیسائیت ہو یا اسلام، سکھ ازم ہو یا بدھ مت۔ لہذا موجود دور میں نفرتوں، لالچ،خود غرضی، انتہا پسندی اور دیگر معا شرتی بیماریوں کے خاتمہ کے لیے صوفی ازم کی ترویج وقت کی ضرورت ہے۔

  • ترکی شامیوں کو "رضاکارانہ واپسی” پر مجبور کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

    ترکی شامیوں کو "رضاکارانہ واپسی” پر مجبور کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

    انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ترکی کے حکام شامی پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر ان سے "رضاکارانہ واپسی” کے فارم پر دستخط کروا رہے ہیں۔ اس کے بعد انہیں جبری طور پر شمالی شام واپس بھیجا جا رہا جو اس وقت جنگ کا علاقہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق استنبول کے گورنر کے دفتر نے شامی پناہ گزینوں کو 20 اگست بروز پیر تک کی مہلت دی ہے تا کہ وہ ترکی کے ان صوبوں میں واپس لوٹ جائیں جہاں ترکی آمد پر ان کی رجسٹریشن کی گئی تھی۔ بصورت دیگر ان پناہ گزینوں کو شام کے علاقوں میں جبری واپسی کا سامنا کرنا ہو گا۔

    دوسری جانب استنبول میں شامی شہریوں اور پناہ گزینوں کا دفاع کرنے والوں نے باور کرایا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کو نہ صرف ان کی رجسٹریشن کے صوبوں میں بھیجا گیا بلکہ ان میں بعض کو شام کے صوبے اِدلب کی سمت بے دخل کیا گیا ہے۔ یہ شام میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول آخری مرکزی علاقہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کو اس وقت بشار حکومت کی جانب سے حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تا کہ وہاں مسلح اپوزیشن پر قابو پایا جا سکے۔

    اقوام متحدہ نے جمعے کی شام بتایا کہ گذشتہ دس روز میں شامی حکومت اور اس کے حلیفوں کی جانب سے کیے جانے والے فضائی حملوں میں کم از کم 103 شہری جاں بحق ہوئے جن میں 26 بچے شامل ہیں۔

  • ایرانی جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے  ویانا میں اجلاس

    ایرانی جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ویانا میں اجلاس

    ایرانی جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک 2015 میں طے پانے والے اس سمجھوتے کو بچانے کی کوشش میں آج ویانا میں اکٹھا ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج کے اس اجلاس میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں کی جا رہی ہے۔ یہ اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے سابقہ اجلاس کے ایک ماہ بعد منعقد کیا جا رہا ہے جو ثمر آور ثابت نہیں ہوا تھا۔

    تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کی شدت میں اضافہ مئی 2018 میں جوہری معاہدے سے امریکی علاحدگی کے نتیجے میں ہوا۔ اس اقدام کے بعد واشنگٹن نے ایران پر دوبارہ سے کڑی پابندیاں عائد کر دیں جنہوں نے ایرانی معیشت کی کمر توڑ دی۔

    جوہری معاہدے میں شامل رہنے کے لیے ایران کا یورپی ممالک بالخصوص جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ملکوں (برطانیہ، جرمنی اور فرانس) سے اصرار ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں، جن سے امریکی پابندیوں کو چکمہ دیا جا سکے۔

    امریکی پابندیوں کا جواب دینے اور یورپی ممالک کو متحرک کرنے کے لیے ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی بعض پاسداریوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرنا شروع کر دیا ہے۔

    ایران اب افزودہ یورینیم کی 300 کلو گرام کی مقررہ حد اور یورینیم کی افزودگی کے 3.67 % کے مقررہ تناسب سے تجاوز کر رہا ہے۔ اسی طرح تہران نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو وہ عدم پاسداری کے سلسلے میں ستمبر کے آغاز پر اضافی اقدامات کرے گا۔ تاہم جوہری معاہدے کے یورپی شراکت داروں کی جانب سے ایران پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے کہ وہ سمجھوتے کا پابند رہے۔

  • ٹرانسفارمر پھٹ گیا ، افسوسناک واقعہ7 افراد جھلس کر شدید زخمی

    ٹرانسفارمر پھٹ گیا ، افسوسناک واقعہ7 افراد جھلس کر شدید زخمی

    لاہور : بارش کی وجہ سے بادامی باغ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے ایک خاتون سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ بادامی باغ میں ٹرانسفر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 1 خاتون سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے،

    کشمیر پر ثالثی کا نام کیوں‌ لیا ؟ امریکہ سے 30 جدید ڈرون کیوں خریدیں ، بھارت نے غصہ کرلیا

    ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا، سلنڈر پھٹنے کے بعد علاقے کی بجلی بھی معطل ہوگئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ٹرانسفارمر کا تیل گرنے سے شہری زخمی ہوئے، 2 افراد کا جسم 40 فیصد جھلس گیا جبکہ 5 افراد معمولی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

  • سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

    سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں پڑ گئی اور پی سی بی کے تھنک ٹینک نے سرفراز کے متبادل کے طور پر نئے کپتان کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 32 سال کے سرفراز احمد نے 13 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دئیے ہیں جہاں ٹیم پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں 4 ٹیسٹ جیتے اور 8 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    اب اطلاعات ہیں کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ سے قبل بورڈ نے وکٹ کیپر کو جو اس وقت قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ میں کپتان ہیں، ان سے طویل دورانیے کی ٹیسٹ قیادت سے علیحدہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

    2 اگست کو لاہور میں کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اس بارے میں معاملات کو آگے بڑھائے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سرفراز احمد کی ون ڈے اور ٹی 20 قیادت پر ابھی معاملات زیر غور ہیں۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر نائب کپتان اسد شفیق کو کپتان بنانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

    اس کے برعکس بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اس وقت نیشنل بینک کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ٹیسٹ کپتانی کا قرعہ فعال ان کے نام نکلنے کا قوی امکان ہے۔

    29 سال کے شان مسعود جنہیں ورلڈ کپ میں سرفراز احمد امام الحق اور فخر زمان کے ساتھ تیسرے اوپنر کی حیثیت میں لے کر جانے کے خواہش مند تھے، پاکستان کے لیے 15 ٹیسٹ کی 30 اننگز میں 26.43 کی اوسط سے 793 رنز بنا چکے ہیں۔

    بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے شان مسعود نے آخری ٹیسٹ سیریز اس سال جنوبی افریقا میں کھیلی تھی، جہاں تین ٹیسٹ میں شان مسعود نے 2 نصف سنچریوں کی مدد 228 رنز بنائے تھے۔

    شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے پر بورڈ میں چند افراد تحفظات کا شکار ہیں، البتہ پی سی بی کے تھنک ٹینک نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا