Baaghi TV

Author: +9251

  • اتحادی جماعتیں سوشل میڈیا پر دست وگریباں

    اتحادی جماعتیں سوشل میڈیا پر دست وگریباں

    کراچی:وفاق میں مل کر حکومت کرنے والے کبھی کبھار سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا غصہ نکالنے پر مجبور ہوجاتے ہیں. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے سوشل میڈیا پر میئر کراچی وسیم اختر کو کھری کھری سنا دیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک ویڈیو میں عالمگیر خان نے الزام عائد کیا کہ گلشن اقبال 13 ڈی کی سڑک نجی بلڈر کیلئے کھودی گئی۔ذرائع کے مطابق معاملے پر میئر کراچی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر دست و گریبان ہونے والوں کو گورنر سندھ نے عالمگیر خان اور وسیم اختر کو گورنر ہاؤس بلا کر معاملہ رفع دفع کرایا۔دوسری جانب کورنگی میں پانی کی لائن ڈالنے کا کریڈٹ لینے پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی آمنے سامنے آگئے۔

  • کوئٹہ ملین مارچ مشکلات پھر عوام کو۔

    کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام آج ہاکی گراونڈ کےسامنے زرغون روڈ پر تحفظ ختم نبوت ملین مارچ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں یاد رہے کہ اس ملین مارچ سے جمیعت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے۔ جب کے ملین مارچ کے سلسلے میں کوئٹہ کے مین روڈ سریاب فلائی آور ڈبل روڈ چوک ٹریفک کیلیے مکمل بند ہیں اور متبادل راستہ یا ملین مارچ کا ٹریفیک پلان نا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • پاک امریکا تعلقات میں ٹرمپ کی صاحبزادی کا بھی مثبت کردار ہے،فردوس عاشق اعوان

    پاک امریکا تعلقات میں ٹرمپ کی صاحبزادی کا بھی مثبت کردار ہے،فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں ٹرمپ کی صاحبزادی کا بھی مثبت کردار ہے، ایوانکا کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش خوش آئند ہے۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، روزگار کا فروغ اور احساس پروگرام کی حمایت خوش آئند ہے، ایسےاقدامات وزیراعظم کے خواتین کو با اختیار بنانے کے وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عورتوں کے حقوق ہمارے دین اور آئین کا حصہ ہیں، اقتصادی محاذ پر کامیابی کیلئے خواتین کی معاشی ترقی ناگزیر ہے، دنیا میں ان معاشروں نے ترقی کی جہاں خواتین کا مرکزی کردار رہا۔

  • اسپیکر نے 14 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ، کون کون نااہل ہوگئے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    اسپیکر نے 14 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ، کون کون نااہل ہوگئے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    کرناٹک : کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے 14 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ ان میں کانگریس کے 11 اور جے ڈی ایس کے 3 ارکنا اسمبلی شامل ہیں۔ 3 ارکان اسمبلی کو اسپیکر نے اس سے پہلے ہی نااہل قرار دے دیا تھا۔

    چیئرمین سینیٹ نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ غفور حیدری کی مراعات میں کمی کردیhttps://login.baaghitv.com/chairman-senate-finished-honorarya-of-abdul-ghafoor-haidri/

    بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی پارٹیوں سے بغاوت کرنے کی وجہ سے ان کو نااہل قرار دے گیا ہے ۔اپنے فیصلے کے دفاع میں‌اسپیکر نے رمیش کمار نے کہا کہ میں نے کوئی چالاکی یا ڈرامہ نہیں کیا، بلکہ مہذب طریقہ سے فیصلہ لیا ہے۔

    کشمیر پر ثالثی کا نام کیوں‌ لیا ؟ امریکہ سے 30 جدید ڈرون کیوں خریدیں ، بھارت نے غصہ کرلیاhttps://login.baaghitv.com/why-us-offer-to-solve-kashmir-issue-inda-got-anger-and-delay-drone-treaty/

    اسپیکر کی طرف سے جو ارکان نااہل قرار دیئے گئے ہیں‌ان میں‌کانگریس کے بیراٹھی بسوراج، منی رتنم، ایس ٹی سوم شیکھر، روشن بیگ، آنند سنگھ، ایم ٹی بی ناگراج، بی سی پاٹل، پرتاپ گوڈا پاٹل، ڈاکٹر سودھاکر، شیوراج ھیبار اور شری منت پاٹل۔جے ڈی ایس: گوپالییا، ناراین گوڈا اور اے ایچ وشوناتھ۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے اس فیصلہ کے بعد یدی یورپا کیلئے اکثریت ثابت کرنا اب آسان نہیں ہوگا ۔ کرناٹک میں اکثریت کیلئے کم ازکم 105 اراکین چاہیئے جو اب مشکل ہے کیوں کہ 17 باغی اراکین اسمبلی کو اسپیکر نے نا اہل قرار دے دیاہے ۔

  • مسافر ٹرین کی انوکھی نجکاری ، منافع کے بجائے ریلوے کوخسارہ برداشت کرناپڑگیا ،

    مسافر ٹرین کی انوکھی نجکاری ، منافع کے بجائے ریلوے کوخسارہ برداشت کرناپڑگیا ،

    پاکستان ریلوے کی مسافر ٹرین کی انوکھی نجکاری سامنے آئی گئی منافع کے بجائے ریلوے کوخسارہ برداشت کرناپڑگیا ، خوشحال خان ایکسپریس کی تین سال کے لیے سالانہ 844ملین روپے پر نجکاری کی گئی ،2017میں معائدے پرنظرثانی کرکے502ملین روپے سالانہ کرنے سے ریلوے کو 311ملین روپے کاخسارہ برداشت کرناپڑا

    تفصیلات کے مطابق ایکسپریس کی تین سال کے لیے سالانہ 844ملین روپے پر نجکاری کی گئی ،2017میں معائدے پرنظرثانی کرکے اس کو502ملین روپے سالانہ کردیاگیا،معائدے پر نظرثانی کرنے سے ریلوے کوخوشحال خان خٹک کو چلانے کی وجہ سے 311ملین روپے کاخسارہ برداشت کرناپڑا،نجکاری کے باوجودخوشحال خان سے سب سے زیادہ خسارہ ریلوے کو برداشت کرناپڑا۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ ریلوے نے 2016میں4ٹرینوں کی تین سال کے لیے نجکاری کی جس میں پشاور سے کراچی جانے والی خوشخال خان خٹک ایکسپریس بھی تھی خوشحال خان ایکسپریس کو ریلوے کی پرائیوٹ کمپنی پراکس نے سالانہ844ملین سالانہ پر لیا تھا ۔2017میں معاہدے پر نظرثانی کی گئی اور رقم سالانہ 844ملین سے کم کرکے 502ملین روپے کردیاگیا۔ریلوے نے مالی سال 2018-19 میں اس گاڑی کوچلانے پر 813ملین روپے خرچ کئے جبکہ معائدے کے تحت ریلوے کوپراکس کمپنی نے 502ملین روپے سالانہ اداکئے ۔ اس طرح ریلوے کو منافع ہونے کے بجائے صرف اس ٹرین سے311ملین روپے کا خسارہ برداشت کرناپڑا جو تمام مسافر ٹرنیوں سے سب سے زیادہ ہے ۔

    اس حوالے سے ریلوے کے اس وقت کے چیف کمرشل منیجراور موجودہ پراکس کمپنی کے سربراہ عبدالمجید رازی نے کہاکہ 2016میںجب معائدہ ہواتھااس وقت خوشحال ایکسپریس کے ساتھ اے سی کی کوچز تھیں بعد میں ہٹادی گئیں جس پر معائدے پر نظرثانی کی گئی اور سالانہ 502ملین روپے کردی گئی اے سی کوچزکاکرایہ زیادہ ہوتاہے ۔ سی ای او ریلوے آفتاب اکبر نے کہاکہ 2016میں جب ہم نے اس کاجائزہ لیاتواس وقت خوشحال خان کی آمدن 350ملین روپے سالانہ تھی جس پر اس کی نجکاری کرناکافیصلہ کیاپہلی نجکاری 844ملین میں ہوئی مگر کمپنی نے کچھ عرصے بعد معائدے سے علیحدگی اختیارکرلی کہ ہم اس گاڑی سے اتنا نہیں کماسکتے ہیں جس پر2017میںدوبارہ نجکاری کی گئی اور وہ 502ملین سالانہ میں ہوئی ۔اس نجکاری کی وجہ سے ہم نے 150ملین اضافی کمائے ہیںاور خسارے میں 150ملین کی کمی کی گئی ہے ۔محمد اویس

  • کشمیر پر ثالثی کا نام کیوں‌ لیا ؟ امریکہ سے 30 جدید ڈرون کیوں خریدیں ، بھارت نے غصہ کرلیا

    کشمیر پر ثالثی کا نام کیوں‌ لیا ؟ امریکہ سے 30 جدید ڈرون کیوں خریدیں ، بھارت نے غصہ کرلیا

    نئی دہلی: بھارت نے امریکہ کو اپنی نراضگی دکھانا شروع کردی ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ کشمیر پر ثالثی کے بیان پر بھارت کا غصہ کم نہ ہوا اور اس نے 30 جدید ترین ڈرونز خریدنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔

    عرفان صدیقی رہا ہوگئے ، عدالت نے ضمانت منظور کرلی

    بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے بھارتی اخبارنے کہا ہے کہ جدید ترین ڈرونز کی قیمت چھ ارب ڈالر تک ہے اور یہ فرانسیسی رافیل طیاروں سے بھی زیادہ مہنگے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی ڈرون کو 20 جون کو ایران نے خلیج فارس میں مار گرایا تھا جبکہ پاکستان ان سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مگ 21 کی تباہی کے بعد بھارتی فضائیہ کی توجہ لانگ رینج میزائل خریدنے پر ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی اور کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے ان سے ثالثی کرنے کا کہا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ غفور حیدری کی مراعات میں کمی کردیhttps://login.baaghitv.com/chairman-senate-finished-honorarya-of-abdul-ghafoor-haidri/

    صدر ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کے اس انکشاف پر بھارتی ایوانوں میں زلزلہ پیدا ہو گیا اور وزیرخارجہ نے کسی بھی قسم کی ثالثی کی بات کی تردید کر دی، تاہم بھارتی حکومت ابھی تک دباؤ میں ہے۔

    دوسری طرف امریکہ کے بعد چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئی جسے بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی قوتوں کی طرف سے بڑھتے ہوئے دباو کو پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی سے منسوب کیا جارہا ہے

  • افغان شہریوں کے لئے پاکستانی ویزے کا اجرا محدود

    افغان شہریوں کے لئے پاکستانی ویزے کا اجرا محدود

    پاکستانی سفارت خانے نے نوسر بازوں کے خلاف کارروائی تک افغان شہریوں کے لئے ویزے کا اجرا محدود کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے افغان شہریوں کے لئے ویزے کا اجرا محدود کردیا ہے، اس حوالے سے سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانی نوسرباز گروہ لوگوں سے پیسے لے کر سفارت خانے کے قونصلر سیکشن تک جانے کے لئے رسائی دیتا ہے، نوسر باز گروہ کو پولیس کی بھی تائید حاصل ہے اور اس گروہ کے خلاف پولیس بھی کارروائی نہیں کر رہی، نو سر بازوں کے خلاف کارروائی کے بعد مکمل ویزا سروس کھول دی جائے گی۔

    سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اب صرف بزرگ، مریض، خواتین، اور کاروباری حضرات کو ویزے جاری کئے جائیں گے، نوسر بازوں کے خلاف کارروائی کے بعد مکمل ویزا سروس کھول دی جائے گی۔

  • عرفان صدیقی رہا ہوگئے ، عدالت نے ضمانت منظور کرلی

    عرفان صدیقی رہا ہوگئے ، عدالت نے ضمانت منظور کرلی

    اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی ۔عرفان صدیقی کے وکلا کی جانب سے گزشتہ روز ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جو مجیسٹریٹ مہرین بلوچ نے منظورکر لی۔

    یاد رہے کہ عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ میں جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا . ان کی گرفتاری پر صحافی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل آیا تھا . عرفان صدیقی پر کسی مکان کی خریداری کے حوالے سے الزام عائد تھا . عدالت نے عرفان صدیقی کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا

  • بھارت : کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیرجئے پال ریڈی چل بسے۔

    بھارت : کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیرجئے پال ریڈی چل بسے۔

    بھارت میں کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق مرکزی وزیرجئے پال ریڈی وفات پا گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مرکزی وزیرجئے پال ریڈی علاج کے دوران اتوار کی شب حیدرآباد کے ایک اسپتال میں چل بسے۔

    ان کی عمر77برس تھی، پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

    انہیں شدید بخار پر20جولائی کو ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرو انٹرولوجی میں داخل کروایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ چل بسے۔

  • چیئرمین سینیٹ نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ غفور حیدری کی مراعات میں کمی کردی

    چیئرمین سینیٹ نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ غفور حیدری کی مراعات میں کمی کردی

    اسلام آباد: مدت گزرنے کے باوجود مولانا عبدالغفور حیدری مراعات لیتے رہے جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردیے۔
    کرایہ بچاو : 30بیٹھکیں نکالیں ٹرین پر مفت سفر کریں

    عتبر ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے حکم پر مولانا عبدالغفور حیدری سے نائب قاصد اور ویٹر کی سہولت واپس لے لی گئی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ویٹر اور نائب قاصد کی سہولت کی مدت جولائی 2019 میں ختم ہو چکی ہے، ملازمین کی سہولت فوری طور پر واپس لے لی جائے۔

    عرفان صدیقی رہا ہوگئے ، عدالت نے ضمانت منظور کرلی