Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی اور پاکستان کے درمیان مشترکہ بحری مشق "ایلدز” کامیاب مرحلہ مکمل ہوگیا

    ترکی اور پاکستان کے درمیان مشترکہ بحری مشق "ایلدز” کامیاب مرحلہ مکمل ہوگیا

    کراچی:ترکی کی بحریہ نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں آج اختتام پزیر ہوگئیں. پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین مشترکہ مشق ” کو ایلدز ” کا نام دیا گیا تھا .

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین مشترکہ مشق ” ایلدز ” بحری مشقیںمختلف نوعیت کے مشترکہ آپریشنز پر مشتمل تھی ، ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ مشق کا مقصد عسکری تعلقات اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے ۔
    کرایہ بچاو : 30بیٹھکیں نکالیں ٹرین پر مفت سفر کریں
    یاد رہے کہ ان دو طرفہ مشق ” ایلدز ” کے دوران انسداد دہشت گردی، مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی مشق بھی کی گئی ہے،

    پاکستان اور ترکی کے درمیان ان مشقوں کے حوالےسے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین گہرے پیشہ ورانہ تعلقات ہیں، پاک بحریہ اور ترکش نیوی کے مابین دوطرفہ اور بین الاقوامی مشقوں میں باہمی تعاون ہمیشہ جاری رہتا ہے۔

  • کرایہ بچاو : 30بیٹھکیں نکالیں ٹرین پر مفت سفر کریں

    کرایہ بچاو : 30بیٹھکیں نکالیں ٹرین پر مفت سفر کریں

    ماسکو: سستی کو ختم کرنے اور ورزش کو اختیار کرنے کا نیا ڈھنگ ، روس میں مسافروں کے لیےزبردست پیکج،30بیٹھکیں نکالیں ٹرین پرمفت سفرکریں۔روس میں عوام کوورزش کی ترغیب دینے کاانوکھامنصوبہ شروع کر دیا گیا۔کہتے ہیں صحت مند جسم کیلئے ورزش بہت ضروری ہے۔

    دوسری طرف شہریوں‌کا کہنا ہے کہ شائد اس لئے روس میں عوام کوورزش کی ترغیب دینے کاانوکھامنصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹرین پرمفت سفرکرناہے تومیٹرو ریل اسٹیشن پرتیس بیٹھکیں نکالیں اورفری ٹکٹ لے لیں،روسی حکام کی شہریوں کوانوکھی پیشکش کر دی ہے۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

    ساون کی جھڑی پھر لگ گئی اور بارشون کا سلسلہ جاری ، لاہور، قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس میں کمی آگئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ابرم کرم برسا جس سے موسم تبدیل ہوگیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بعض علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔

    موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

  • خیبرپختونخوا میں بارش سے 5 افراد جاں بحق، چترال میں سیلابی صورتحال

    خیبرپختونخوا میں بارش سے 5 افراد جاں بحق، چترال میں سیلابی صورتحال

    خیبر پختونخوا میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا بھر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ بونیر اور مانسہرہ میں ایک ایک جب کہ شانگلہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایبٹ آباد میں 5 سالہ بچہ برساتی نالے میں جان کی بازی ہار گیا۔

    بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں18افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 6 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بارشوں سے 5 مکانات تباہ جب کہ 2 کوجزوی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ ایک اسکول مکمل تباہ جب کہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
    دوسری جانب چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث ترچ، کوشٹ اور شیشیکوہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

  • 50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ مہیا کرنے کا معاملہ وزیراعظم  تک پہنچ گیا

    50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ مہیا کرنے کا معاملہ وزیراعظم تک پہنچ گیا

    50 ہزار روپے کی خریداری پر شناختی کارڈ مہیا کرنے کا معاملہ وزیراعظم عمران خان کی میز تک پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق یکم اگست سے شرط لاگو ہوگی یا نہیں یہ فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ32 لاکھ پرچون فروش ایف بی آر کی شرط کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔

    دو روز قبل ایف بی آر فنانس ایکٹ 2019 میں ٹیکس قوانین میں ترامیم کی تفصیلات جاری کی تھیں جن کے مطابق 50 ہزار روپے سے زیادہ خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔
    بھٹہ خشت پر ساڑھے سات سے ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔
    لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائدکیا گیا ہے۔اسی طرح سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس عائد ہوگا۔

    ایف بی آر کے مطابق 30 ڈالر تک مالیت کے موبائل پر 135 روپے، 30 تا 100 ڈالر مالیت کے موبائل پر 1320 روپے، 100 تا 200 ڈالر کے موبائل پر 1680 روپے، 200 تا 350 ڈالر کے موبائل پر 1740 روپے ٹیکس عائد ہو گا۔

    350 تا 500 ڈالر کے موبائل پر پانچ ہزار 400 روپے 500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر نو ہزار 270 روپے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

  • پولیس کی ناکہ بندی پر ٹھنڈے مشروبات، بچوں کے لئے ٹافیوں اور چاکلیٹس کا انتظام

    مظفرگڑھ کے شہریوں میں پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سےضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود ناکہ بندی پوائنٹس پر شہریوں میں مشروبات ،بچوں میں چاکلیٹس اور ٹافیاں تقسیم کی گئیں.ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی جانب سے شہریوں میں پولیس کا امیج بہتر بنانے کے لیے آج ضلع بھر کے تھانوں کی پولیس کو مثبت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں.مظفرگڑھ پولیس کےترجمان وسیم خان کیمطابق ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایات پر ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر گرم موسم مسافر شہریوں کی ٹھنڈے مشروبات کا اہتمام کیا گیا۔اسی طرح ناکہ بندی پوائنٹس پر چیکنگ کے دوران بچوں میں چاکلیٹس اور ٹافیاں بھی تقسیم کی گئیں.ڈی پی او صادق علی ڈوگر کیمطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں سے تعلق مزید بہتر کرنا اور پولیس امیج کو بہتر بنانا ہے.

  • نیویارک میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا سراغ بتانے پر پانچ ہزار ڈالر کا انعام

    نیویارک میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا سراغ بتانے پر پانچ ہزار ڈالر کا انعام

    نیویارک میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا، نیویارک پولیس نے قاتل کا سراغ بتانے پر پانچ ہزار ڈالر انعام رکھ دیا

    تفصیلات کے مطابق 29 سالہ نعمان سلیمی کو جمعے کی رات قتل کیا گیا تھا، نعمان کی لاش گزشتہ روز بروکلن اسٹریٹ پر پولیس کو ملی۔ نعمان سلیمی دو دن بعد ٹیکسی سروس چھوڑ کر فارما کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے والا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے پانچ ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب نعمان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد اُس کی ٹیکسی بھی چوری کرلی گئی ہے۔

  • حج کی آمد، سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی

    حج کی آمد، سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی

    سعودی عرب میں حج کی آمد کے ساتھ ہی سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی نے بھی مانیٹرنگ بڑھا دی ہے۔ غذائی سامان، ادویات، طبی آلات کو معیاری بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام کی صحت اور تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ طبی مراکز، ہوٹلوں پر چھاپے،بیرون ملک سے آنے والے سامان چیکنگ

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی طرف سے ادویات اور خوراک کے سامان کی چیکنگ کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں ہوائی اڈوں بالخصوص جدہ ہوائی اڈے، مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے، بری اور بحری گذرگاہوں سے آنے والے خوراک کے سامان اور ادویات کو معیار کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر چیک کر رہی ہیں۔

    فوڈ اتھارٹی کی طرف سے حج مشن کےضمن میں بیرون ملک سے 9 ہزار 292 اقسام کی ادویات ، خوراک کی اقسام اور طبی آلات لانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 3007 اقسام کی اشیاء کےغیرمعیاری ہونے پرملک میں لانے سے روک دیا گیا ہے۔

  • ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے دی

    ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے دی

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ممکنہ سیلاب کی پیشن گویا ملتے ہی فلاحی تنظیم حرکت میں اگئی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے خیبر پختونخوا میں سیلاب کی وجہ سے سب زیادہ متاثرہ ضلع چارسدہ میں ہر قسم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوام الناس تک بروقت اطلاعات پہنچانے کیلئے تمام تیاریا مکمل کرلی ہے جبکہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کیلئے بھی طریقہ کار وضح کرکے اس پر عمل درامد شروع ہوچکا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن نے ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دی ہے جو 24 گھنٹے عوام اور انتظامیہ کے ساتھ روابط میں رہے گے جبکہ 500 رضاکاروں پر مشتمل ٹیم کو بھی تیار رہنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

  • پنجاب حکومت نے اگلے سال سے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کرنے کا اعلان کر دیا

    پنجاب حکومت نے اگلے سال سے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کرنے کا اعلان کر دیا

    پنجاب حکومت نے اگلے سال سے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور بچوں کا سارا وقت مضمون کو سمجھنے کے بجائے ترجمہ کرنے میں صرف ہو جاتا ہے ، اس وجہ سے بچے کچھ نیا سیکھ نہیں پاتے ، اگلے تعلیمی سال مارچ 2020 سے پنجاب کے پرائمری سکولوں میں ذریعہ تعلیم اردو کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہیڈ بلوکی بیراج کا دورہ کیا اور پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    وزیراعلیٰ کو ہیڈ بلوکی بیراج کی بحالی و اپ گریڈیشن کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ہیڈ بلوکی اور پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیڈ بلوکی بیراج پر سیلاب کی صورتحال جانچنے کیلئے فضائی معائنہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ۔ ہیڈ بلوکی سمیت دیگر دریاؤں کے بند اور پشتے وقت سے پہلے مضبوط بنائے گئے ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی صورتحال پر 24 گھنٹے نظر رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جہلم، چناب اور سندھ کے دریاؤں میں پانی کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے