Baaghi TV

Author: +9251

  • تم کو اللہ پوچھے گا ۔۔۔ فرحان شبیر

    تم کو اللہ پوچھے گا ۔۔۔ فرحان شبیر

    میں جس فلیٹ یا اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہوں ( کرائے پر ) اسکی قیمت کوئی ڈیڑھ کروڑ کے قریب ہے ۔ مجھے یہ فلیٹ پسند بھی ہے اور خواہش ہے ایسا ہی کبھی پیسے ہوئے تو خرید بھی لوں ۔ میں ہی کیا ہم سب میں کتنے ہی لوگ ہیں جو ایسے ہی ایک اچھے مکان یا فیلٹ کا خواب دیکھتے ہیں ۔ آخر کو انسان کے پاس ایک اپنا گھر تو ہو کہ کل کلاں کو کچھ ہوگیا تو فیملی کرائے کے مکانوں میں دھکے نہ کھاتی پھرے روز روز مالک مکان سے جھک جھک نہ ہو۔ کیوں کے کرائے پر اچھے مکان کے ملنے سے بھی زیادہ اچھا مالک مکان کا ملنا ایک بڑی نعمت ہے ۔

    پاکستان کی پینتالیس فیصد آبادی تو ایک سو پچیس فیصد روز پر زندگی گزار رہی ہے یعنی کہ ساڑھے بیس کروڑ میں سے آٹھ کروڑ لوگ تو سیدھے سیدھے کسی اچھے مکان کے خریدنے کی دوڑ سے ہی باہر نکل جاتے ہیں اور باقی کے چار چھ کروڑ بھی بس ابا یا دادا کے اچھے وقتوں کی زمینوں کو بیچ کر یا آبائی گھروں میں ہی پورشن بنا بنا کر اپنے لئیے چھوٹے چھوٹے آشیانے بنا رہے ہیں ۔ سالوں گھر کو رنگ روغن اور مرمت کرانے کے پیسے ہی نہیں نکل پاتے ۔ پچیس تیس ہزار کا کام آجائے تو بھائی بھائی میں جھگڑا ہوجاتا ہے کہ کون کام کرائے گا اور کون اس ٹوٹ پھوٹ کا ذمہ لے گا ۔ میں نے بجلی کے بلوں کے پیسے تقسیم ہوتے وقت پنکھوں اور اے سی تک کے کم زیادہ استعمال پر بحث مباحثہ ہوتے دیکھا یے ۔ افسوس تو یہ کہ ایک طرف تو ہمارے ملک کے تیرہ چودہ کروڑ عوام سو سو دو دو سو روپے کا حساب رکھ کر چل رہے ہوتے ہیں تو دوسری جانب ہمارے حکمران اور ہمارے افسران اس غریب اور محروم قوم کا پیسہ اس بے دردی سے لٹاتے رہیں کہ تفصیلات سامنے آنے پر خون کھول اٹھتا ہے ۔

    اب یہی دیکھئیے کہ کپتان نے اپنے امریکہ دورے کے دوران صرف فضائی سفر کے اخراجات کی مد میں ہی گیارہ سے بارہ کروڑ روپے بچائے ہیں ۔ ظاہر ہے ہمارے دانشوڑوں کی نظر میں یہ کوئی بڑی رقم نہیں ۔ لیکن ہم جیسے مڈل کلاسیوں کے لئیے یہ بہت بڑی رقم ہے ۔ ہم میں سے کتنوں نے ہی کبھی خواب میں بھی دس بارہ کروڑ اپنے بینک اکاونٹ میں جمع ہونے کا سوچا بھی نہیں کہ ہمیشہ ہی اخراجات اور آمدنی کا مقابلہ ہی چلتا چلا آرہا ہے ۔ لاکھوں لوگوں کا اکاونٹ کبھی سکس فگرز میں جا ہی نہیں پاتا ۔ ایک ڈیڑھ کروڑ کا مکان بنانا ایک پوری زندگی کھا جاتا ہے وہ بھی کتنی ہی خواہشوں اور کتنی ہی حسرتوں کا گلہ گھونٹ کر اور کتنی ہی جگہ اپنی عزت نفس خود داری اور عزت و احترام کو گروی رکھ کر ۔

    اب جب ہم جیسے ٹٹ پونجئیے یہ دیکھتے ہیں کہ ہمارے حکمران جب امریکہ جاتے تھے تو انکے لئیے پورے کا پورا long-range, wide-body , twin-engine, 300-seater jet airliner Boing-777 فکس کر دیا جاتا تھا تو خون کھول اٹھتا ہے کہ اس طرح سے تو کوئی دشمن کے پیسے کو بھی نہیں خرچ کرتا کہ حضور اب PIA کا یہ پورا بوئنگ 777 آپکے ڈسپوزل پر اور اسکے ساتھ ایک جہاز اسٹینڈ بائی پر تاکہ اس کو کچھ جائے تو دوسرا جہاز سرکار کے لئیے فوری تیار ہو ۔ یعنی مرے کو مارے شاہ مدار ۔ مرتی ہوئی PIA کے دو جہازوں کے نکالنے سے پی آئی اے کا سارا ٹائم ٹیبل درہم برہم ہوتا ہو تو ہوجائے حکمرانوں کی نقشہ بازیوں اور شاہ خرچیوں پر کمی نہ ہو ۔ پھر جہاز میں سے سیٹیں نکال کر کر بیڈ روم ، پریس روم، اور دیگر لاونجز بنانے کی رنگ بازیاں الگ جیسے چین جاپان جیسے امیر ملکوں کے حکمران ہوں ۔

    پھر یہی نہیں کہ صرف جہاز کا خرچہ ہی ایک چونچلا ہوتا یہاں تو پی آئی اے کے لئیے ہمارے مغل شہنشاہوں کے لئیے انکی پسند کے کھانے اور ناشتے بنانا بھی ایک درد سر ہوا کرتا تھا کہ نجانے کب سرکار کا دل لسی کے لئیے مچل جائے یا کب بھنڈی کی فرمائش آجائے ۔ پتہ نہیں یہ لوگ پاکستان کے مسائل کا حل ڈھونڈنے جاتے تھے یا پکنک منانے جو پکوانوں سے لیکر سونے جاگنے کے آرام کا زیادہ خیال رکھا جاتا تھا ۔ اس پر بھی دل مان جاتا اگر ان دوروں کا کوئی فائدہ بھی ہوتا مگر یہاں تو غیر ملکی حکمرانوں کے سامنے فدویانہ انداز میں گردنیں جھکانے ، پرچیاں ہاتھ میں تھامنے اور دنیا بھر سے الزامات کی پوٹلی اٹھا کر واپس آنے کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا تھا ۔

    ظاہر ہے اس حال میں دنیا کا کونسا ملک آپکو سیریس لے گا جارہے ہیں دنیا کو پاکستان کی مالی مشکلات سے نکالنے میں مدد لینے اور انویسٹمینٹ لانے اور حال یہ ہو مرسیڈیز اور کیڈیلک گاڑیوں کے قافلوں کے قافلے جھرمٹ میں ہوں ۔ فائیو سٹار ہوٹلوں میں پوری پوری بارات لیکر ٹہر رہے ہوں اور دنیا سے کہہ رہے ہوں کہ پیچھے گھر میں بچوں کو پڑھانے کے لئیے اور گھر چلانے کے لئیے پیسے نہیں ہیں ۔ ملک اور قوم قرضوں کے انبار میں دب رہی ہو اور حکمران چالیس پینتالیس لاکھ فی گھنٹہ کے حساب سے بوئنگ 777 سے آنا اور جانا کریں اور یوں ان حکمرانوں کے آنے اور جانے کے 28 گھنٹوں کی مسافت کی قیمت قوم کو گیارہ سے بارہ کروڑ میں پڑے ۔ کسی کی پوری عمر گذر جاتی ہے ایک کروڑ نہیں کماتا اور کسی کے چند گھنٹوں کے سفر کا خرچہ ہمارے جیسے کئی مڈل کلاسیوں کی پوری زندگی کی کمائی سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے ۔

    حالانکہ ہیڈز آف اسٹیٹ کے دوروں لئیے چھوٹے طیارے رکھے گئے ہیں پی آئی اے کے فلیٹ میں 2 عدد us-made,12-seater Gulfstrean Jet موجود ہیں جنہیں سربراہان مملکت کے لئیے ہی رکھا گیا ہے لیکن پھر بھی ہمارے حکمرانوں کا اپنے پورے خاندانوں سے لیکر مالشیوں تک کو پورے پورے بوئنگ بھر بھر کر یورپ اور امریکہ جانا اور بدھوں کی طرح لوٹ کر آنا غصہ دلا دیتا ہے ۔ اور یہ سوچ کر مزید غصہ آتا ہے سابقہ حکمرانوں کے ساتھ جہاز غول در غول جانے والے صحافیوں کو بھی یہ توفیق نہیں ہوسکی کہ میاں صاحب سے کبھی پوچھ ہی لیتے یہ قوم کے پیسوں سے نانا جی فاتحہ کیوں پڑھائی جارہی ہے ۔ ہم تو اتنا ہی کہتے ہیں کہ دنیا کو جتنا بھی چکر دے دو جب اوپر جاوگے تو تم کو تو اللہ پوچھے گا ۔

  • آئندہ 24 گھنٹے بڑے اہم ، مزید مون سون بارشوں کا امکان

    آئندہ 24 گھنٹے بڑے اہم ، مزید مون سون بارشوں کا امکان

    اسلام آباد: مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک بھر میں وقفے وقفے سے جاری ، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ژوب ڈویژن، کشمیر اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
    افغان طالبان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہ
    محکمہ موسمیات کی طرف یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں، اس کے علاوہ کراچی، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظر آباد،بہاولپور، ملتان، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    قومی کرکٹربابراعظم انگلش کاؤنٹی میں چھاگئےhttps://login.baaghitv.com/cricketer-babar-aazam-good-perception-in-english-caonty/

    محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ژوب، قلات ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی اور لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا لوگ اس دوران احتیاط سے کام لیں.

  • عمانی وزیر خارجہ اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

    عمانی وزیر خارجہ اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

    عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی ہمسایہ ملک ایران کے اہم دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یوسف بن علوی گزشتہ روز ایران پہچنے جہاں وہ اپنے ہم منصب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت اعلٰی ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں خطے کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص امریکہ کے ساتھ ایران کی حالیہ کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خلیج عمان و آبنائے ہرمز میں امن و سلامتی قائم رکھنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ عمان نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے مابین خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث رہیں گے۔

  • ایک لاکھ نان فائلرز ہوجائیں تیار ، ایف بی آر نے وارننگ دے دی

    ایک لاکھ نان فائلرز ہوجائیں تیار ، ایف بی آر نے وارننگ دے دی

    اسلام آباد:اتنی بڑے بڑے بنگلوں میں رہتے ہو، بڑی بڑی گاڑیوں کے بغیر سفر نہیں کرسکتے . پھر اس کے باوجود قومی خزانے میں ٹیکس کیوں نہیں دیتے ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 500 مربع گز کے گھر اور 1000 سی سی انجن کے حامل گاڑی رکھنے والے ایک لاکھ نان فائلرز کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

    افغان طالبان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہ

    ایک لاکھ نان فائلز کو نوٹس کے حوالے سے ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم یقیناً ایسے افراد کو نوٹس جاری کریں گے جنہیں انکم ٹیکس آرڈینینس کے تحت اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے تھے۔

    شبر زیدی نے انٹریو میں کہا کہ حکومت نے کئی مرتبہ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے اور اثاثے ظاہر کرنے کی آخری تاریخوں میں توسیع کی ہے مگر اب ہم نے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    قومی کرکٹربابراعظم انگلش کاؤنٹی میں چھاگئےhttps://login.baaghitv.com/cricketer-babar-aazam-good-perception-in-english-caonty/

    چیئر مین ایف بی آر شبرزیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے 80 لاکھ سے ایک کروڑ افراد کی فہرست مرتب دی ہے جن کے پاس 500 یا اس سے زائد مربع گز کا گھر اور ایک ہزار یا اس زائد سی سی انجن کی گاڑی اور بیرون ملک بنک اکاؤنٹس موجود ہیں۔

  • ٹھٹھہ: پیر پٹھو سے حاضری سے واپسی پر شہریوں کی بس الٹ گئی، 3 بچوں سمیت 4 جاں بحق

    ٹھٹھہ: پیر پٹھو سے حاضری سے واپسی پر شہریوں کی بس الٹ گئی، 3 بچوں سمیت 4 جاں بحق

    ٹھٹھہ: سیر کی خوشیاں منانے والے ، گھر والوں کو ہمیشہ کے لیے غم دے گئے،پکنک منانے کی غرض سے جانے والے کراچی کے شہریوں کی بس الٹ گئی، حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹھٹھہ کے علاقے بگھاڑ موری کے قریب اس وقت پیش آیا، جب کراچی سے کلری جھیل جانے والی تیز رفتار بس الٹ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے،

    افغان طالبان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہhttps://login.baaghitv.com/afghan-taliban-ready-to-talk-with-afghan-govt/

    ٹھٹھہ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان درگاہ حضرت جمیل شاہ داتار پیر پٹھو سے حاضری دے کر کلری جھیل جارہے تھا۔واقعے کے بعد سول اسپتال مکلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

    قومی کرکٹربابراعظم انگلش کاؤنٹی میں چھاگئےhttps://login.baaghitv.com/cricketer-babar-aazam-good-perception-in-english-caonty/

    اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ ریشماں، 5 سالہ اسد، 6 سالہ عرفان اور 7 سالہ افشاں کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ حادثے میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے۔

  • افغان طالبان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہ

    افغان طالبان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہ

    کابل: افغان طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات ہوتے ہوئے نظر آنے لگے، افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں افغان طالبان کی طرف سے برف پگھلنے لگی ہے،افغان طالبان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، براہ راست مذاکرات کا سلسلہ آیندہ دو ہفتوں کے اندر شروع ہو سکتا ہے۔

    یہ تبدیلی نہیں تو اور کیا ہے ، شوہر تھانے پہنچ گیا ، تھانیدار بھی حیران رہ گیا ، جانیئے وہ کیوں ؟

    دوسری طرف یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک افغان وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی سطح پرافغان طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تیاری کی جا رہی ہے جس میں ایک پندرہ رکنی وفد حکومت کی نمایندگی کرے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی افغان طالبان حکومت کی بہ جائے امریکی ٹیم کے ساتھ گزشتہ کئی ماہ سے مذاکرات کر رہے ہیں، دوحہ، قطر میں اس سلسلے میں کئی ادوار چلے جس میں پاکستان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

    قومی کرکٹربابراعظم انگلش کاؤنٹی میں چھاگئےhttps://login.baaghitv.com/cricketer-babar-aazam-good-perception-in-english-caonty/

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں امن کے قیام کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا،

  • ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ڈسپوزل ورکس کا سر پرائز وزٹ

    ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ڈسپوزل ورکس کا سر پرائز وزٹ

    چنیوٹ
    ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ڈسپوزل ورکس کا سر پرائز وزٹ حالیہ بارشوں کے باعث عملہ کو حاظر اور ہمہ وقت ایکٹو رہنے کی ہدایات جاری کیں
    چنیوٹ میں حالیہ موسلادھار بارشوں کے باعث شہر بھر میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کےلئے ڈپٹی کمشنر نے ڈسپوزل ورکس کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقعہ پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سی او ضلع کونسل ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ودیگر بھی تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مشنری کا جائزہ لیا اور عملہ کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایات دیں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا ڈسپوزل ورکس کی موٹرز اور مشنری چوبیس گھنٹے ورکنگ میں رہنی چاہیے تاکہ شہر سے بارش کے پانی کی جلد از جلد نکاسی ہوسکے اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہے تاکہ شہریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے

  • کالعدم تنظیموں  پر نظر ہے، قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیںگے، لاہور پولیس

    کالعدم تنظیموں پر نظر ہے، قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیںگے، لاہور پولیس

    لاہور :کالعدم تنظیمیں یاد رکھیں کہ کسی کو کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت نہیں ، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پوری طرح نظر ہے

    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی پی اور بی اے ناصر نے کہا کہ حکومت نے کھالی جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا منصوبہ بنالیا ہے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، سی ٹی او ملک لیاقت، ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

    یہ تبدیلی نہیں تو اور کیا ہے ، شوہر تھانے پہنچ گیا ، تھانیدار بھی حیران رہ گیا ، جانیئے وہ کیوں ؟
    قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں‌ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں قیام امن کیلئے ہوائی فائرنگ اور لاﺅڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہرصورت میں یقینی بنائی جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

    اپنی گفتگو میں سی پی او لاہور نے کہا کہ کرپشن اورغلط اقدامات کو روکنا پولیس کی اجتماعی ضرورت ہے۔ شہریوں سے غلط سلوک تمام کارکردگی پر پانی پھیر دیتا ہے، شہریوں سے حسن سلوک نہ کرنے والے اہلکاروں کی وجہ سے پورے محکمے کا غلط تاثر جاتا ہے۔

    پولیس اہکاروں کے رویوں اور اخلاق سے متعلق انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پولیس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبان ہر ہفتے سٹاف کو ضابطہ اخلاق پڑھ کر سنائیں۔

    آخر میں سی پی او لاہور نے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرانی دشمنیوں کے خاتمے کے لئے لاہور پولیس ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ عمائدین علاقہ کی مدد سے دشمنی والوں کو سمجھایا جائے کہ نسل در نسل قتل و غارت سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔

  • خالصتان قیام کے لیے ، دنیا بھر کے سکھوں کی ریفرنڈم 2020 تحریک زور و شور سے جاری، اہم رپورٹ

    خالصتان قیام کے لیے ، دنیا بھر کے سکھوں کی ریفرنڈم 2020 تحریک زور و شور سے جاری، اہم رپورٹ

    بھارت کے ہندوتوا تسلط سے آزادی کے لیے سکھوں کا ریفرنڈم 2020 زور و شور سے جاری،دنیا بھر سے سکھ متحرک

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب سمیت سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر کےسکھ قائدین بھارتی قبضے سے خو د کو آزاد کرانے اور خالصتان سکھ سٹیٹ قائم کرنے کے لیے کافی عرصے سے کوشاں ہیں اسی سلسلے میں پنجاب کو آزاد کرانے کے حوالے سے مہم زوروشورسے جاری ہے 2020ء میں پنجاب کو آزاد کرانے کے حوالے سے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی ہوگا۔ جس کے لئے اگست میں پوری دنیا میں سکھوں کی ووٹ رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوگا اور نومبر میں ریفرنڈم ہوگاجس میں بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود سکھ برادری اپنا ووٹ کا حق استعمال کرے گ.پنجاب کے لوگ اپناحق خود مختاری استعمال کرکے جمہوری عمل کو مکمل کریں گے۔ ریفرنڈم کے لئے پولنگ شمالی امریکہ، یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، کینیا اور مشرق وسطی کے ممالک اور ہندوستانی پنجاب میں ہو گی۔

    گورنر پنجاب ریفرینڈم 2020 میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب انہوں نے غلطی سے اپنے آفیشل اکائنٹ سے سکھوں کے ریفرینڈم 2020 کی تصویر شئیر کی۔

  • اقوام محتدہ کو بھی ماننا پڑا کہ بلین ٹری منصوبہ سے خاتمہ ہوا ہے ، کس چیزکا ؟ روپورٹ ملاحظہ فرمائیں

    اقوام محتدہ کو بھی ماننا پڑا کہ بلین ٹری منصوبہ سے خاتمہ ہوا ہے ، کس چیزکا ؟ روپورٹ ملاحظہ فرمائیں

    بیجنگ:چین کے شہر کوبوچی میں اقوام متحدہ کے ایگزیکٹو سیکرٹری برائے انسداد کٹائی جنگلات کی مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک اسلم سے ملاقات میں پاکستان میں شجرکاری مہم کی بہت تعریف کی اور کہا کہ اس سے پاکستان میں ماحولیات میں‌ہونے والی تبدیلیوں میں بہتری آئی ہے.

    اقوام متحدہ کے ایگزیکٹو سیکرٹری نے وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجرکاری کے ذریعے پاکستان میں جنگلات کا خاتمہ روکنے کی کوشش کی اقوام متحدہ نے تعریف کی ہے۔ بنجر زمین کو بہتر بنانے سے متعلق کوششوں کو سراہا ہے۔

    جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ، کیوں کی ؟ پولیس نے تحقیقات شروع کردی

    کوبوچی میں ساتویں بین الاقوامی ڈیزرٹ فورم میں پاکستانی نمائندے ملک امین اسلم نے شرکت کی تھی اور شجرکاری کے ذریعے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کے بارے میں بھی بتایا تھا۔اس موقع پر جنگلات کے خاتمے پر قابو پانے کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن کے ساتھ مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

    یاد رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ ماہرین نے اس کا کریڈٹ بلین ٹری سونامی منصوبے کو قرار دیا تھا