Baaghi TV

Author: +9251

  • عراق کی 14 سالہ ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی نجلہ کی کہانی ، نجلہ کی زبانی ، نیویارک ٹائمز نے بہت کچھ بتادیا

    عراق کی 14 سالہ ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی نجلہ کی کہانی ، نجلہ کی زبانی ، نیویارک ٹائمز نے بہت کچھ بتادیا

    بغداد : عراق کی 14 سالہ نجلہ اماد لفتا ایک بازو سے محروم ہونے کے باوجود دنیائے عرب کی بہترین ٹیبلس ٹینس کی کھلاڑی ہیں. نجلہ بتاتی ہیں کہ اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور نہ معذوری کو آڑے آنے دیا

    نیویارک ٹائمز نے عراق کی 14 سالہ نجلہ اماد لتفا کی کہانی نجلہ کی زبانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دائیں ٹانگ گھٹنے کے قریب سے کٹی ہوئی ہے اور میری بائیں ٹانگ ٹخنے کے قریب سے کٹی ہوئی ہے. جبکہ میرا دایاں بازو کندھے کے قریب سے جدا ہے

    نجلہ اپنی کہانی خود بتاتی ہیں کہ ان تمام تر معذوریوں کے باوجود میں ٹیبل ٹینس ایک اتھلیٹ کی طرح آسانی سے کھیلتی ہوں . نیویارک ٹائمز نے نجلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نجلہ اس معذوری کے باوجود 4 چاندی اور 4 ہی کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں . نجلہ نے مصر میں‌ہونے والے بین الاقوامی ٹورنا منٹ میں یہ اعزازجیتے ہیں

    یا د رہے کہ نجلہ ایک بم دھماکے کا شکار ہوگئی تھی جس کے متعلق اس کا کہنا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو اسے ایسے محسوس ہوا کہ اس کا بازو جسم سے جدا ہو کر دور جا گرا ہے. میرا جسم بری طرح تباہ ہوگیا تھا لیکن آج میں پھر سے نئے عزم کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں اور میری یہ دعا ہے کہ میرا وطن عراق امن کا گہوارہ بن جائے اور وہاں زندگیاں لوٹ آئیں

  • ملک لوٹنے والوں کا بلاامتیازاورشفاف احتساب ضروری ہے ,ڈاکٹر طارق سلیم

    ملک لوٹنے والوں کا بلاامتیازاورشفاف احتساب ضروری ہے ,ڈاکٹر طارق سلیم

    راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مشکل چیلنج قبول کرنے کے دعوے کرنے والے اسمارٹ کپتان نے اپنے ہی وزیرخزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کا متبادل پروگرام مستردکرکے اسدعمرکوگھربھیج دیا اور آئی ایم ایف کا وزیرخزانہ مقررکرکے غلامی اختیارکرلی،گرین پاسپورٹ کی عزت بحال کرنے کا نعرہ اچھا، لیکن ہرعمل اس کے برعکس ہے پوری دنیا سے بھیک مانگنے اورعوام پرقرضوں وٹیکسوں کا بوجھ لادنے کے باوجود ملکی معیشت بدترہے،مہنگائی اوربے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے سرمایہ کارملک چھوڑکرجارہے ہیں۔کامیاب دورے کا جشن منانے اوراسے ورلڈ کپ جیسی کامیابی سے تعبیرکرنے والی تحریک انصاف کے وزیراعظم سے امریکہ،دورے کے دوران کئے وعدوں اور 48گھنٹوں کیلئے دئیے ٹاسک کی رپورٹ مانگ رہا ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلامک سنٹرمیں اجتماع سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ ملک لوٹنے والوں کا بلاامتیازاورشفاف احتساب ضروری ہے اپوزیشن کے ساتھ حکومت میں بیٹھے لٹیروں کوبھی کٹہرے میں لایا جائے،ایک سال میں حکومت نے صرف چورڈاکوکا شورکیا لیکن اب تک ایک روپیہ بھی قومی خزانے میں واپس نہ لاسکی، قوم ملک لوٹنے والوں کوجیل میں ڈال کر اے سی اورٹی وی کی واپسی پرپوائنٹ اسکورنگ نہیں قومی دولت کی واپسی چاہتی ہے،حکومتی صفوں میں بھی کرپٹ،بددیانت اورقرضے معاف کروانے والے فیصلہ سازی میں کرداراداکررہے ہیں، لٹیروں کی جگہ ایوان اقتدارکی بجائے جیل کی کال کوٹھڑی ہونی چاہیے۔

  • سربراہ پاک بحریہ کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

    سربراہ پاک بحریہ کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

    سربراہ پاک بحریہ کی طرف سے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف کی جانب سے حملوں میں شہادت پانے والے افسر اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے،

    نیول چیف کی جانب سے شہید افسر اور جوانوں کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، واضح‌ رہے کہ آج شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کاروائیوں‌ میں دس جوان شہید ہوئے ہیں،

  • میں نے سب کچھ لکھوا کر پاکستان سے باہر رکھوا دیا ہے….مریم نواز نے ایسا کیوں‌ کہا؟ بڑی خبر

    میں نے سب کچھ لکھوا کر پاکستان سے باہر رکھوا دیا ہے….مریم نواز نے ایسا کیوں‌ کہا؟ بڑی خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب انشاءاللہ انکی باری ہے۔ مجھے کچھ کہا یا کیا تو میں نے سب کچھ لکھ کر پاکستان سے باہر کسی کے پاس امانتاً رکھوا دیا ہے۔


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں‌ نے لکھا کہ جیسے ہی ان میں سے کسی نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو وہ سب پبلک ہو جائے گا۔ مریم نواز کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کیا مریم نواز کو اپنی گرفتاری کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جو انہوں نے یہ پیغام لکھا ہے،

  • نہ گھر عرفان صدیقی کا نہ الاٹمنٹ ان کے نام پر، پھر گرفتار کیوں‌ کیا؟ مریم اورنگزیب

    نہ گھر عرفان صدیقی کا نہ الاٹمنٹ ان کے نام پر، پھر گرفتار کیوں‌ کیا؟ مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نہ گھرعرفان صدیقی کا ہے ، نہ الاٹمنٹ اُن کے نام پر ہے، نہ ہی کرائے کا ايگریمنٹ انہوں نے کیا پھر عرفان صدیقی کو کیوں گرفتار کیا گيا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ 78 سالہ شخص کو ہتھکڑی لگاکر جیل بھیج دیا گيا، عرفان صدیقی کو صرف نواز شریف سے تعلق کی بنا پر سزا دی جارہی ہے، اس حکومت نےاستادوں کوہتھکڑی لگانے کی روایت رکھ دی ہے،

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج عرفان صدیقی کو نہیں پورے ملک کےماہرین تعلیم کو ہتھکڑی لگائی گئی ہے، واضح رہے کہ آج عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے جس پر شہباز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں نے اس کی مذمت کی ہے،

  • دیار غیر میں‌ پاکستانی ڈرائیور کا بہیمانہ انداز میں قتل

    دیار غیر میں‌ پاکستانی ڈرائیور کا بہیمانہ انداز میں قتل

    نیویارک : امریکہ میں 29 سالہ پاکستانی نعمان سلیمی کو بہیمانہ انداز سے قتل کردیا گیا . یہ وقوعہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں پیش آیا جہاں پاکستانی نوجوان ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کر کے لاش کو سڑک پر پھینک دیا گیا۔

    نیویارک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مطابق نعمان سلیمی نامی پاکستانی ڈرائیور کو 25 جولائی کی رات کو بہیمانہ انداز میں قتل کر کے اٹلاٹک اوینو پر مردہ حالت میں پھینک دیا گیا تھا جبکہ قاتل نعمان سلیمی کی ٹیکسی لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔

    دوسری طرف نیویارک اسٹیٹ فیڈریشن آف ٹیکسی ڈرائیورز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریزارٹ، کسینو بروکلین سے سورای اٹھائی تھی جبکہ نعمان ٹیکسی چلانا چھوڑ کر فارمیسی کمپنی جوائن کرنے جارہا تھا۔

    نیویارک پولیس ابھی تک قاتل نہیں پہنچ سکی اس لیے پولیس حکام کے اعلان کے مطابق قاتلوں کے متعلق کوئی بھی معلومات دینے پر اس شخص کو 5 ہزار ڈالڑ کی انعامی رقم دی جائیگی۔

  • ن لیگ کے حوالہ سے حکومت نے کیا ایسا فیصلہ کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈر کے مارے گھر جانا چھوڑ دیا

    ن لیگ کے حوالہ سے حکومت نے کیا ایسا فیصلہ کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈر کے مارے گھر جانا چھوڑ دیا

    تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا فیصلہ، مسلم لیگ نے کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 284 کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے امن وامان کوبرقراررکھنےکے لیےن لیگ کے284 کارکنان کوحراست میں لینے کےآرڈرزجاری کر دئیے ہیں، ن لیگی کارکنان کوایم پی او3کےتحت حراست میں لیا جائے گا. احکامات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلرز،پارٹی عہدیداران و کارکنان کو گرفتار کرنے کے کہا گیا ہے،

    ن لیگ کے 284 کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اور انہیں گرفتار کر کے ایک ماہ کے لئے لاہور کی کیمپ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر رہی ہے، حکومت نے امن و امان کے قیام کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے.

  • امریکی صدر ٹرمپ کا میکسیکو بارڈر پر دیوار تعمیر کرنے کا اعلان

    امریکی صدر ٹرمپ کا میکسیکو بارڈر پر دیوار تعمیر کرنے کا اعلان

    امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو بارڈر پر دیوار تعمیر کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے دیوار کی تعمیر کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کوگرین سگنل دیا گیا ہے،

    امریکی عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنٹاگون ملٹری فنڈزکے2.5ارب ڈالردیوارکےلیےمختص کیےجاسکتےہیں،

  • لیہ،منصوبے کا کریڈٹ لینے پر حکومتی رکن قومی اسمبلی اور سابق ن لیگی وزیر میں ہوا تصادم

    لیہ،منصوبے کا کریڈٹ لینے پر حکومتی رکن قومی اسمبلی اور سابق ن لیگی وزیر میں ہوا تصادم

    لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور آزاد رکن اسمبلی میں تصادم ہوا ہے، دونوں نے آپس میں عوام کے سامنے ایک دوسرے کو خوب گالیاں‌ دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیہ کی تحصیل کروڑ لرل عیسن میں دریائے سندھ کے کٹاؤ سے آبادی کو محفوظ بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے 45 کروڑ روپے منظورکئے ہیں.لاہورسے لیہ آنے والی ٹیکنیکل ٹیم نےنشیبی علاقے راکھ واں پر منصوبے کا جائزہ لیا،مسلم لیگ ن کے سابق وزیر،آزادرکن اسمبلی احمد علی اولکھ کا ٹیکنیکل ٹیم کےسامنے منصوبےپر اپنی کارکردگی کا اظہار کیا تو کریڈٹ لینے پرتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی طیش میں آگئے،عبدالمجیدخان نیازی نےآزاد رکن اسمبلی احمد علی اولکھ کو سب کے سامنے برابھلا کہا.

    عبدالمجید خان نیازی نے کہا کہ پہلےتم صوبائی وزیرتھے تو مکینوں کا خیال کیوں نہیں آیا،پہلےدورمیں گرانٹ کی منظوری نہیں کرائی،اب یہاں اپنی کارکردگی بتارہے ہو، اس موقع پر دونوں نے آپس میں ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں، عوام کی بڑی تعداد موقع پر تماشا دیکھتی رہی

  • کاروبار حکومت نہیں ، حکومت مخالفین  کے آئے روز جلسے جلوسوں سے تباہ ہورہاہے ، حکومت ریلیف دے

    کاروبار حکومت نہیں ، حکومت مخالفین کے آئے روز جلسے جلوسوں سے تباہ ہورہاہے ، حکومت ریلیف دے

    لاہور: لاہور کے تاجروں نے آئے روز جلسے جلوسوں کی وجہ سے کاروبار کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار قرار دیا ہے. تاجروں کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر جلسے جلوس، تاجروں کا معاشی طور پر بھرکس نکل گیا، جلسے جلوسوں سے تنگ تاجران تنگ آمد بجنگ آمد پر آمادہ ہوگئے، حکومت سے ریلیف کا مطالبہ

    ذرائع کے مطابق آج مال روڈ کے تاجران کا گرینڈ لکسز ہوٹل میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صدر سہیل محمود بٹ، جنرل سیکرٹری زاہد میر،سہیل ظفر، نثار بزمی، چیئرمین مال روڈ راجہ حامد ریاض، لیاقت جٹ اور ناصر انصاری سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ صدر سہیل محمود بٹ نے کہا کہ مال روڈ پر ہڑتالوں اور احتجاج کے باعث کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    تاجروں نے سیاسی جماعتوں کی معیشت مخالف سیاست سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کاروبار کو نقصان جتنا حکومت مخالف قوتوں نے پہنچایاہے اتنا حکومت کی پالیسوں سے نہیں پہنچا، حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں کو ریلیف دے اور ٹیکس میں کمی کرے