Baaghi TV

Author: +9251

  • قبرص میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے فرائض کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع

    قبرص میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے فرائض کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے قبرص میں متعین اقوام متحدہ کی امن فوج کے فرائض کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے تو ترکی نے اس ضمن میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی رضا مندی کی عدم موجوگی کو ایک اہم سطح کی کمی قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ”مسئلہ قبرص کا اصل سبب قبرصی یونانی انتظامیہ کی جانب سے طاقت اور سرمائے کو جریزے کے مشترکہ مالک قبرصی ترکوں کے ساتھ مل بانٹنے کی عدم خواہش ہے۔ اس صورتحال میں تبدیلی نہ آنے اور سیاسی مساوات پر مبنی کسی مشترکہ زمین اور حل نقطہ نظر کی عدم تلاش تک دونوں فریقین کے درمیان نتیجہ خیز اور حقیقی سلسلہ مذاکرات کا قیام ہر گز ممکن نہ بن سکے گا۔ ”

    اعلامیہ میں علاوہ ازیں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جزیرے کے مشترکہ مالک اور سیاسی شراکت دار کی حیثیت سے قبرصی ترک ہر گز اقلیت کی حیثیت کو قبول نہیں کریں گے۔

    اعلامیہ میں مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی میں گراوٹ کی اپیل کرنے والے اس فیصلے میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی 13 جولائی کی تعاون کی تجویز کاحوالہ نہ دیا جانا بھی ایک بد قسمتی اور نا انصافی ہے۔

    واضح رہے کہ 1913ء میں برطانوی نو آبادیاتی بننے والا قبرص 1960ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ 11 سال تک فسادات کے بعد 1964ء میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی گئی جس کے بعد جزیرے کے یونان کے ساتھ الحاق کیا گیا جس پر ترکی نے 1974ء میں جزیرے پر حملہ کر دیا۔ اس کے نتیجے میں شمالی قبرص میں ترکوں کی حکومت قائم ہوگئی جسے ترک جمہوریۂ شمالی قبرص کہلاتی ہے تاہم اسے اقوام متحدہ تسلیم نہیں کرتی۔ شمالی قبرص اور قبرص ایک خط کے ذریعے منقسم ہیں جسے “خط سبز” کہا جاتا ہے۔ شمالی قبرص کو صرف ترکی کی حکومت تسلیم کرتی ہے۔ جمہوریہ قبرص یکم مئی 2004ء کو یورپی یونین کا رکن بنا۔

  • یمنی فوج کی باقم میں پیش قدمی، حوثیوں کی کمک تباہ

    یمنی فوج کی باقم میں پیش قدمی، حوثیوں کی کمک تباہ

    یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے ملک میں ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ گورنری کی باقم ڈاریکٹوریٹ میں اہم پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علب محاذ کے اطراف میں تعینات یمنی فوج کے بریگیڈ 9 کے سربراہ بریگیڈیئر ادیب الشھاب نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے باقم میں تزویراتی اہمیت کے حامل علاقے ‘نایف’ کوباغیوں کو سے آزاد کرانے کے بعد اس پر قومی پرچم پرچم لہرا دیا۔ نایف کے اطراف میں بھی متعدد اہم مقامات باغیوں کےقبضے سے آزاد کرائے گئے ہیں۔ لڑائی میں سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جب کہ دونوں طرف سے گھمسان کی جنگ کی گئی۔

    بریگیڈیئڑ الشھاب نے بتایا کہ نایف اور اس کے اطراف سے حوثی ملیشیا کےجنگجو فرار ہوگئے جب کہ لڑائی میں بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گولہ باری کےنتیجے میں حوثیوں کی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

    یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے باقم ڈاریکٹوریٹ، اس کے مرکز اور دیگر اہم مقامات کو باغیوں سے آزاد کرانے کی مہم جاری ہے۔ سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ وہ باغیوں کو اس کے گڑھ میں بدترین شکست سےدوچار کرکے چھوڑے گی۔

    ادھر ایک دوسرے سیاق میں آئینی حکومت کی معاونت میں لڑنے والی عرب اتحادی فوج نے صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ میں وادی الغول کے مقام پر حوثی باغیوں کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں حوثی جنگجو ہلاک اور ان کی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگئے۔
    یمن میں حوثیوں کا اہم فیلڈ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

  • جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ، کیوں کی ؟ پولیس نے تحقیقات شروع کردی

    جواں سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی ، کیوں کی ؟ پولیس نے تحقیقات شروع کردی

    لاہور : لاہور کے ملت پارک میں 30 سالہ لڑکی کی خودکشی کر کے گھر والوں کے لیے غم چھوڑ دیئے ، دوسری طرف پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے مزید حقائق جاننے کیلئے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ملت پارک کے علاقے سے لڑکی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے متوفی کی شناخت اصرا کے نام سے ہوئی۔

    دوسری طرف مقتولہ کے لواحقین کے مطابق اصرا کی عمر 30 سال تھی، لواحقین کا کہنا تھا کہ صبح جب اصرا کا کمرہ کھولا گیا تو اسکی لاش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔

  • یہ تبدیلی نہیں تو اور کیا ہے ، شوہر تھانے پہنچ گیا ، تھانیدار بھی حیران رہ گیا ، جانیئے وہ کیوں  ؟

    یہ تبدیلی نہیں تو اور کیا ہے ، شوہر تھانے پہنچ گیا ، تھانیدار بھی حیران رہ گیا ، جانیئے وہ کیوں ؟

    سیالکوٹ:اکثر سنتے ہیں کہ شوہر کے خلاف بیوی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی لیکن سیالکوٹ میں ایک شوہر ایک ایسی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا کہ تھانیدار بھی حیران رہ گیا .

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں شوہر تھانے شکایت لے کر پہنچ گیا کہ بیوی صبح جلدی نہیں اٹھتی اورناشتہ بھی نہیں دیتی، رپورٹ درج کی جائے۔

    سیالکوٹ کے ایک گھر میں ایسا جھگڑاہوا جس کی گونج اہل محلہ ہی نے نہیں پورے شہر نے سنی۔اہل محلہ کے مطابق سیالکوٹ کے محلہ شمس پورہ کے رہائشی اکمل کو اکثر صبح ناشتہ نہیں ملتا تھا

    اہل محلہ کے مطابق محلے میں ہر کسی کو اس بات کا علم ہے کہ زوجہ محترمہ سو کر جلدی نہ اٹھتی تھیں لہذا پراٹھے چائے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا ، تنگ آکراکمل تھانہ صدر پہنچ گیا اور بیوی کے خلاف شکایت درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ اپنی نوعیت کی اس انوکھی رپٹ پر تھانے دار نے بھی سر پکڑ لیا اور سمجھا بجھا کر میاں بیوی میں صلح کرادی۔ بیوی کا کہنا تھا کہ ایک موقع دے دیں آئندہ میاں کو شکایت کا موقع نہیں دوں گی ۔

  • قومی کرکٹربابراعظم انگلش کاؤنٹی میں چھاگئے

    قومی کرکٹربابراعظم انگلش کاؤنٹی میں چھاگئے

    لندن : پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے میچ میں دھواں داراننگزکھیل کرگوروں کوبھی اپنا گرویدہ بنالیا۔انگلش کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ویٹیلٹی بلاسٹ کے میچ میں 61گیندوں پر95رنزکی دھواں داراننگز کھیلی۔

    ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر بابراعظم نے انگلش کاؤنٹی میں بھی اپنا لوہا منوالیا۔ سمرسیٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے بابراعظم کی اننگزمیں 3چھکے اور9چوکے شامل تھے.

    یاد رہےکہ اس میچ میں بابراعظم کے علاوہ سمرسیٹ کا کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا،جس کے بابراعظم کی شانداراننگزکے باوجود سمرسیٹ ہمشائرسے یہ میچ ہار گئی۔

  • آپ نیوز کے ایم ڈی فارغ ، ورکر تنخواہوں کا مطالبہ کرنے لگے

    آپ نیوز کے ایم ڈی فارغ ، ورکر تنخواہوں کا مطالبہ کرنے لگے

    لاہور : آپ نیوز کے ایم ڈی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ، ذرائع کے مطابق جنید اقبال کو بہت سے الزامات کا سامنا تھا جن کی بنا پر ایم ڈی کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے.


    معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ آپ نیوز میں کام کرنےوالے بہت سے ورکروں کی تنخواہوں کا معاملہ بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے. یاد رہے کہ اس وقت بہت سے میڈیا گروپ اپنے ورکروں کو تنخواہیں دینے کی بجائے ان کو روزگار سے فارغ کررہے ہیں

    دوسری طرف یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ ورکروں نے آپ نیوز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی تنخواہیں دے ، یاد رہے کہ ایم ڈی آپ نیوز جنید اقبال پر انتظامی معاملات کے حوالے سے الزامات تھے

  • یورپی کمیشن کا برطانوی وزیراعظم کو انتباہ ، بریگزٹ معاہدے کی پاسداری کریں

    یورپی کمیشن کا برطانوی وزیراعظم کو انتباہ ، بریگزٹ معاہدے کی پاسداری کریں

    لندن :بورس جانسن کو آتے ہی مشکلا ت کا سامنا ، نئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے جان کلاڈ ینکر نے بریگزٹ معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

    جان کلاڈ ینکر نے کہا کہ موجودہ معاہدہ ہی برطانیہ کی اس یونین سے علیحدگی کا واحد اور بہترین راستہ ہے اور اس سے دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    اس سے قبل یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار میشل بارنیہ نے بھی کہا تھا کہ بورس جانسن جو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ناممکن ہے۔فرانس اور جمہوریہ آئرلینڈ نے بھی بریگزٹ معاہدے پر از سرنو مذاکرات کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم کو سخت خبردار کیا ہے۔بورس جانسن کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو وہ چاہتے ہیں ایسے ممکن نہیں

    دوسری طرف جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کو بات چیت کی دعوت دی ہے۔

  • تاجروں کے ساتھ غیر امتیازی سلوک تاجر رہنماء بول پڑے

    تاجروں کے ساتھ غیر امتیازی سلوک تاجر رہنماء بول پڑے

    اسلام آباد : مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ کو ئٹہ میں پو لیس کی جانب سے تاجر رہنماﺅںپر پولیس کا بہیمانہ تشدد اور کو ئٹہ کے تا جر رہنماءعبدالرحیم کاکڑ، میر یاسین مینگل سید الطاف آغاکی گر فتاری کی مذ مت کر تے ہو ئے اسے ریاستی جبر قرار دیا ہے ،انھوں نے کہا ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ تاجر دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں کو ئٹہ کی تا جر برادری مطالبہ کر تی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو ئٹہ کو فوری طور پر تبادلہ کیا جا ئے ۔کاشف چوہدری نے کہا احتجاج تاجروں کاآئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے اس حق سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ، بلوچستان کے تاجر اکیلے نہیں پورے پاکستان کے تاجر انکی پشت پر کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم اغا، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر تاجر رہنماءبھی مو جو د تھے ۔
    محمد کاشف چوہدری نے کہا 2019کے ظالمانہ بجٹ اور تاجر برادری پر لگائے جا نے والے ٹیکسز کے خلاف آئندہ چند دنوں میں تاجر تنظیموں کامشاورتی اجلاس بلا کر فیصلہ کیا جا ئے گا کہ آئندہ تین ون ،ایک ہفتہ یا غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کی جائے ،انھوں نے کہا حکومت بلوچستان فوری طور پر گرفتار تاجروں کو رہا کر ے اورسیل کئے گئے گئے 650 دکانوں کو فوری کھولنے اور تاجر دشمن ڈپٹی کمشنر کا فوری تبادلہ کرے اگر بلوچستان کے تاجروں کی مطالبات نہیں مانے تو احتجاج کا دائرہ پورے پاکستان تک وسیع کریں گے ، بلوچستان ہائی کورٹ کے ایسے کوئی احکامات نہیں ہیں جنہیںبنیاد بنا کر تاجروں کو بے روزگار اور دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے ، ہائی کورٹ کے فیصلہ کے آڑ میں تاجر دشمن اقدامات تشدد گرفتاریوں کیخلاف ملک بھر کی تا جر برادری سر اپا احتجاج ہے

  • فردوس جمال کو ماہرہ خان پر تنقید مہنگی پڑ گئی، ساتھی اداکاروں کی طرف سے جوابی وار شروع

    فردوس جمال کو ماہرہ خان پر تنقید مہنگی پڑ گئی، ساتھی اداکاروں کی طرف سے جوابی وار شروع

    کراچی : پاکستان کے سنیئر اداکار فردوس جمال کو ماڈل اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید مہنگی پڑی ، ساتھی اداکاروں نے فردوس جمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان پر ننقید ایک گھٹیا حرکت ہے،

    اداکارہ عاصمہ عباس نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس جمال نے جو ماہرہ خان کے بارے میں کہا وہ اچھا نہیں کیا ماہرہ خان ایک اچھی اخلاق والی اداکارہ ہے ، فردوس جمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یاد رکھیں کہ سنیئر کو اپنی عزت کا خود خیال کرنا چاہیے ان سے بھی بڑی بڑی غلطیاں ہوتی ہیں اور وہ صرف اس لیے نظر انداز کی جاتی ہیں کہ وہ سنیئر ہیں.

    عاصمہ عباس نے فردوس جمال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا بڑی شرم کی بات ہے کہ خود بھارتی اداکاروں کی کاپی کرتے ہیں اور دوسروں پر تنقید کرتے ہیں.
    فردوس جمال کو ماہرہ خان سے معافی معانگنی چاہیے.

    یاد رہے کہ روز قبل اداکار فردوس جمال نےایک نجی چینل کے معروف شو میں شرکت کی، اُس دوران میزبان نے فردوس جمال کو ماہرہ خان کی تصویر دکھائی اور کہا کہ آپ ان کو کوئی مشورہ دیں جس پر اداکار نے فوراً کہا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، اُن کا چہرہ ماڈلنگ کے لیے اچھا ہے لیکن اُن کی عمر اب زیادہ ہو گئی ہے۔

  • پاکستان ایک بار پھر ایرانی راکٹوں کی زد میں ، راکٹ پنجگور شہر میں آکرگرے

    پاکستان ایک بار پھر ایرانی راکٹوں کی زد میں ، راکٹ پنجگور شہر میں آکرگرے

    کوئٹہ : پاکستان پر ایران کی طرف سے راکٹ حملے ، یہ راکٹ بلوچستان کے شہر پنجگور میں آکر گرے، اطلاعات کے مطابق یہ راکٹ ایک ویران جگہ پر گرے جس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ، پاکستان پر ایران کی طرف سے یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئے راکٹ حملے ہوچکے ہیں.

    کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق پاکستان میں راکٹ حملہ ہفتے کی شب کو ہوا جس میں 3 راکٹ پنجگور کے علاقے میں فائر کیے گئے ۔ یاد رہے کہ پاکستان میں‌یہ راکٹ حملہ ، ایف سی اہلکاروں پر حملے اور افغانستان کی سرحد سے پاکستانی افواج پر حملے کسی خاص منصوبہ بندی کا حصہ ہیں ، چند ماہ قبل بھی اسی ٹائمنگ سے پاکستان میں دونوں ممالک کی سرحدوں سے حملے ہوئے تھے