Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت، مراد آباد میں کھدائی کے دوران مغل دور کے 698سکے برآمد

    بھارت، مراد آباد میں کھدائی کے دوران مغل دور کے 698سکے برآمد

    بھارتی صوبہ اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں کھدائی کے دوران مغل دور کے 698سکے برآمد ہو ئے ہیں۔

    ان سکوں پر عربی، فارسی زبان میں اس کی قیمت درج ہے۔ یہ سکے 400 سے 500 سال قدیم مانے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سکے مغل دور کے ہو سکتے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے محکمہ آثار قدیمہ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیاہے۔

    یاد رہے کہ ہماچل میں ایک جگہ مزدور کھدائی کر رہے تھے. جہاں پر ایک باکس میں بند سکے ملے۔ بعد میں مزدوروں اور ٹھیکیدار میںان کی تقسیم کے لیے تنازعہ ہو گیا۔ جس کی شکایت پولیس میں کر دی گئی اور پولیس نے ان سکوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ مرادآباد کے مونڈھا پانڈے علاقے کے برولا گاوں کے رہائشی محمد نبی کو یہ سکے سڑک کھدائی کے دوران ملے۔

  • وزارت حج نے جدید ٹیکنالوجی سے حج اور آسان بنا دیا ،حجاج کرام سفرسے پانچ ایپلیکشن انسٹال کرنا نہ بھولیں

    وزارت حج نے جدید ٹیکنالوجی سے حج اور آسان بنا دیا ،حجاج کرام سفرسے پانچ ایپلیکشن انسٹال کرنا نہ بھولیں

    اسلام آباد:روڈ ٹو مکہ میں مزید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری، وزارت مذہبی امور نے حج پر جانے والے افراد کے لئے پانچ ایپلیکشن متعارف کرا دی ہیں یہ ایپلیکیشنز حج کی ادائیگی اور سعودی عرب میں رہائش سے متعلق مدد فراہم کریں گی۔

    وزارت حج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پیش کی گئی اپلیکیشن اینڈراؤیڈ اسمارٹ فون موبائل رکھنے والے صارفین کے لئے ’ پلے اسٹور‘ میں دستیاب ہے۔

    یادرہےکہ امسال2 لاکھ سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے، حکومت کی جانب سے تمام ججاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے پانچ ایپلیکشنز متعارف کرائی گئی ہیں۔یہ ایپلیکیشنز کیا ہیں ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے.پہلی جو ایپلی کیشن ہے اس کا نام ہے "منیٰ لوکیٹر ایپ”
    وزارت حج کے مطابق یہ ایپلیکشن لوگوں کو جائے رہائش تک پہنچانے، منیٰ مکتب، ٹرین اسٹیشنز، کیمپس تک جانے کا راستہ، مساجد، اسپتال منیٰ کی مختلف اہم جگہوں تک پہنچانے میں مدد فراہم کرے گی۔دوسری ایپلی کیشن جسے”ال مقصد”کا نام دیا گیا ہے یہ مدد فراہم کرے گی لوگوں کو مسجد الحرام کی اندرونی 3 ڈی سمت شناسی فراہم کرے گی۔اس ایپلیکشن سے لوگ مسجد الحرام میں کھڑے ہو کر اپنے مقام کا تعین کر سکیں گے اور اندازہ لگا سکیں گے کہ انہوں نے کس جانب جانا ہے۔وزارت حج کے مطابق تیسری ایپلی کیشن جو کہ ” پاک حج معاون” کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے اس مدد سے ججاج کرام اپنے متعلق تمام اہم معلومات جان سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اس ایپلی کیشن میں جماعت کی معلومات، اس عمارت کا پتہ جس میں ان کی رہائش ہے، سفری معلومات اور اس طرح کی دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی۔چوتھی جو ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے اس کانام "رہنما حج” رکھا گیا ہے

    وزارت حج کے آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپلیکشن حج کی ادائیگی اور مناسک حج کے حوالے سے لوگوں کو مکمل راہنمائی فراہم کرے گی۔اس ایپلیکشن کو اینڈوائڈ موبائل صارفین پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

    سب سے اہم اور مکمل فیچر والی جو ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے اسے "پاک حج گائڈ” کا نام دیا گیا ہے یہ اپیلی کیشن اس حوالے سے زیادہ اہم ہے کہ اس میں‌تقریبا پہلی چار ایپلی کیشنز میں‌دی گئی سہولیات اس میں پائی جاتی ہیں

    وزارت حج پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ ایپلیکشن حجاج کرام کو عمرا کی ادائیگی، حج ، زیارت مدنیہ اور وہ اہم باتیں جو دوران حج یاد رکھنا لازمی ہیں کہ حوالے سے تعلیم فراہم کرے گی۔

  • اسرائیلی حکام نے سینئر فلسطینی سماجی کارکن، مصنفہ اور کالم نگار خاتون کو جیل سے رہا کر دیا

    اسرائیلی حکام نے سینئر فلسطینی سماجی کارکن، مصنفہ اور کالم نگار خاتون کو جیل سے رہا کر دیا

    قابض اسرائیلی حکام نے سینیر فلسطینی سماجی کارکن، مصنفہ اور کالم نگار خاتون لمیٰ خاطر کو جیل سے رہا کردیا۔

    42 سالہ لمیٰ خاطرکا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ اس کے شوہر حازم الفاخوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پرلکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ لمیٰ صہیونی جیل سے آزاد ہوگئی ہیں۔

    یادرہے کہ لمیٰ خاطر کو اسرائیلی حکام نے ایک سال قبل حراست میں لیا تھا۔ انہیں 13 ماہ تک انتظامی حراست کے تحت قید رکھا گیا اور 4000
    شیکل جرمانہ کی سزا وصول کرنے کے بعد رہا کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد لمیٰ خاطر کو 34 دن تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، سرگودہا ریجن کی تمام نادرا ای فرنچائزز پر سہولت فراہم کر دی گئی

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، سرگودہا ریجن کی تمام نادرا ای فرنچائزز پر سہولت فراہم کر دی گئی

    سرگودھا۔26جولائی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا(پراجیکٹس) محمد بلال نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کیلئے سرگودہا ریجن کی تمام نادرا ای فرنچائزز پرسہولت فراہم کر دی گئی ہے، آن لائن درخواست جمع کروانے کیلئے فیس 250روپے ہے۔جوکسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا کی ای سہولت فرنچائز پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم فارم پر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی جبکہ خواہشمند افراد گھر بیٹھے https://nphp.nadra.govt.pk.ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں۔

  • ہر فلم میں آئٹم سانگ کا ہونا ضروری نہیں،سارہ علی خان

    ہر فلم میں آئٹم سانگ کا ہونا ضروری نہیں،سارہ علی خان

    سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئیں لیکنن نا مناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا-
    ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن آئٹم سانگ میں نا مناسب لباس کی وجہ سے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کر دیا-کیوں کہ پہلی بات تو یہ کے کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ کا ہونا ضروری نہیں ہے.پاکستان فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی مزید بہتری کی جانب بڑھ سکتی ہے-
    سارہ علی خان نے کہا کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آئٹم سانگ کی بغیرفلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کرسکتی،میں اس بات کی مکمل طور پر مخالفت کرتی ہوں-

  • چارسدہ بارشوں نے تباہی مچادی مکانات منہدم کئے افراد زخمی

    چارسدہ بارشوں نے تباہی مچادی مکانات منہدم کئے افراد زخمی

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تحصیل تنگی کے علاقہ سور کمر میں بارش سے کچے مکان کی چھت گر گئی.
    چھت گرنے کے نتیجے میں 9 افراد ملبے تلے دب گئے, مقامی ذرائع
    زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت پڑوسیوں نے ملبے سے نکال دیا زخمیوں میں عزیزاللہ، اسکی 2 بیویاں، 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے.تمام زخمیوں کو پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا, مقامی ذرائع

  • بھارتی صوبہ بہار میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

    بھارتی صوبہ بہار میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

    بھارتی صوبہ بہارکے ضلع پٹنہ میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
    بھارت، طالبہ سے چلتی گاڑ ی میں ہوئی زیادتی
    پولیس ذرائع کے مطابق گابھ تل محلہ کی رہنے والی 45سالہ سیما دیوی اور اس کی بیٹی22سالہ تروتما دیوی گھر میں اکیلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر ان کا گلا کاٹ دیا۔

    لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے دانا پور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ابھی تک قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تاہم پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

    مقتولہ کے بیٹے رشی کمار نے تھانے میں آکر واقعہ کی اطلاع دی۔ رشی پرائیوٹ بینک میں ملازم ہے۔

  • سیالکوٹ سے لندن ، اب چلیں گیں پی آئی اے کی پروازیں

    سیالکوٹ سے لندن ، اب چلیں گیں پی آئی اے کی پروازیں

    سیالکوٹ: پی آئی اے نے ترقیوں کی اور منزلیں طئے کرنی شروع کردیں . اب سیالکوٹ، جہلم اور دیگر قریبی اضلاع کے لوگوں کو لندن اور دیگر بیرون ممالک سفر کرنے کے لیے سیالکوٹ سے سہولت میسر ہوگی .پی آئی اے نے سفرآسان بنا دیا

    پی آئی ائے حکام کے مطابق سیالکوٹ سے لندن کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سیالکوٹ سے لندن براہ راست فضائی سروس سے سمندرپار پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔

    پی آئی اے حکام کے مطابق آزاد کشمیر، جہلم، اور گجرات کے رہائشیوں کو بھی زیادہ سہولت میسر ہوگی۔سیالکوٹ سے لندن پروازیں شروع کرنے سے پی آئی اے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔جس سے سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔

  • امریکا نے پاکستان کیلئے ملٹری امداد بحال کر دی

    امریکا نے پاکستان کیلئے ملٹری امداد بحال کر دی

    امریکا نے پاکستان کو لاجسٹک اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
    پاکستان کی کامیابی، امریکا نے ایسا اعلان کر دیا کہ بھارت سن کر آگ بگولا ہو جائے
    پینٹا گون کے مطابق امریکی کانگریس نے 125ملین امریکی ڈالر کی ملٹری سیلز کی منظوری دی جس سے پاکستانی ایف 16طیاروں کی 24گھنٹے مانیٹرنگ ہو سکے گی۔

    امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق جنوری 2018میں صدر ٹرمپ نے جو سیکورٹی امداد معطل کی تھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی۔ صرف وہی امداد بحال کی گئی ہے جس کا تعلق بارڈر ٹینشن سے ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ اس سیل کے ذریعے امریکی فارن پالیسی اور نیشنل سیکورٹی کو بھی فائدہ ہو گا اور امریکی فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے ایف 16 کی 24گھنٹے مانیٹرنگ ہو سکے گی۔

    امریکا نے بھارت کے سی 17 ٹرانسپورٹ طیاروں کے لیے بھی 67 کروڑ ڈالر کے سپورٹ پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آلات اور سپورٹ کی مجوزہ فروخت سے خطے میں فوجی توازن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

  • معطل ہونے کا رنج انتقامی کاروائی مہنگی پڑ گئی

    معطل ہونے کا رنج انتقامی کاروائی مہنگی پڑ گئی

    ایم ایس سلانوالی کو دھمکیاں دینے اور ہسپتال میں دھاوا بولنے پر سابق ایم ایس ڈاکٹر قلب عباس شیرازی کے خلاف مقدمہ درج
    سرگودھا۔26جولائی (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے کرپشن کے الزام میں معطل سابق ایم ایس ڈاکٹر قلب عباس شیرازی کا اپنے چار حمایتیوں سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سلانوالی میں دھاوا بولنے اور موجودہ ایم ایس کی سیٹ پر براجمان ہونے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سابق ایم ایس ڈاکٹر قلب عباس شیرازی سمیت پانچ افراد کے خلاف موجودہ ایم ایس ڈاکٹر تاج محمد چدھڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔