Baaghi TV

Author: +9251

  • محنت کبھی ضائع نہیں جاتی، نابینا افراد کی جدوجہدرنگ دکھاگئی ، ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    محنت کبھی ضائع نہیں جاتی، نابینا افراد کی جدوجہدرنگ دکھاگئی ، ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    لاہور: بالآخر نبینا افراد نے بھی سکھ کا سانس لیا ، بڑی طویل جدوجہد کے بع بصارت سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ۔عدالت نے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا

    نابینا افراد کو مستقل کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں محکمہ فنانس کوحکم دیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ خصوصی افراد کو آئندہ سڑکوں پر نہ آنا پڑے۔

    لاہورہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں‌لکھا ہے کہ سپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ نابینا افراد کےحقوق کیلئے مزیداقدامات کرے، محکمہ فنانس، انتظامیہ اقدامات کرے. ریاست سپیشل افراد کیلئے مزید اسامیاں پیدا کرے۔

    نابینا افراد کی محنت کو جلا بخشنے کا یہ فیصلہ جسٹس علی باقرنجفی نے8 صفحات پرجاری کیا، کیا، عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • شہباز شریف بنام چیف سیکرٹری ،جیل میں نواز شریف کو گرمی لگتی ہے، AC تو لگوادیں

    شہباز شریف بنام چیف سیکرٹری ،جیل میں نواز شریف کو گرمی لگتی ہے، AC تو لگوادیں

    لاہور:شہباز شریف نواز شریف کو جیل میں‌لگنے والی گرمی برداشت نہ کرسکے، شہباز شریف نے لاہور جیل میں‌ سیکڑوں قیدیوں کی پرواہ کیے بغیرنواز شریف کے لیے AC مانگ لیا ،

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط میں خط سے متعلق خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ خبرکےمطابق پنجاب حکومت نےآئی جی جیل کوخط لکھ کر اے سی اتارنے کی ہدایت کی ہے جو کہ تشویش ناک بات ہے۔

    چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں میاں شہبازشریف نے کہاکہ جیل سےاے سی اتارنا میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیکل بورڈ کی سفارش ہے کہ نوازشریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں رکھا جائے۔کیونکہ ڈر ہے کہ کہیں‌میاں نواز شریف کو گرمی پریشان نہ کرے

    شہباز شریف نے چیف سیکرٹری کو خط میں کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل میں میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر سہولیات فراہم کی جائیں نوازشریف کو دی جانے والی سہولیات واپس لینے کیلیے کسی سیاسی دباو کو قبول نہیں کریں گے۔

  • غلطی ہو جانے پر فوراََ معافی مانگنے کی قائل ہوں،حریم فاروق

    غلطی ہو جانے پر فوراََ معافی مانگنے کی قائل ہوں،حریم فاروق

    پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی ہو جائے تووہ فوراََ معافی مانگنے کی قائل ہیں-
    حریم فاروق نے نجی ٹی وی پرگفتگوکرتے ہوئے فلم”جانان”کے سیٹ پر اداکارہ مینہ خان کے ساتھ تنازعہ کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس کا سرعام جواب دینا مناسب نہیں سمجھتیں اور نہ ہی وہ کسی پر بات کرنے کی قائل ہیں
    حریم فاروق کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کا اپنے ساتھی دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہو جائےتو وہ فوراََ معافی مانگ لیتی ہیں .ان کا کہنا تھا کہ فلم”پرچی”ان کے دل کے بہت قریب ہے-

  • بابر اعظم نے انگلینڈ میں ایک بار پھر دھاک بٹھا دی

    بابر اعظم نے انگلینڈ میں ایک بار پھر دھاک بٹھا دی

    ٹاؤنٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز بابراعظم نے انگلینڈ میں ایک بار پھر دھاک بٹھا دی، بابر اعظم نے سمرسیٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہیمپ شائر کے خلاف ناقابل شکست 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جس میں 61 گیندوں پر 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، لیکن بابر اعظم کی اس شاندار اننگز کے باوجود ان کی ٹیم سمرسیٹ میچ ہارگئی،
    تفصیلات کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کا میچ ہیمپ شائر اور سمرسیٹ کے درمیان کھیلا گیا ، سمرسیٹ نے ٹاس جیت کرفیلدنگ کا فیصلہ کیا، اور سمرسیٹ کو بلے بازی کی دعوت دی،سمرسیٹ نے 20 اوورز میں 172 رنز بنائے جن میں بابر اعظم کے 95 رنز نمایاں تھے اس کے بعد ہیمپ شائر ٹوٹل کا تعاقب کرتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا اور وکٹیں گرنے کےساتھ ساتھ رنز بھی بنتے رہے ، اور آخر میں لیم ڈاسن نے 39 گیندوں پر شاندار 47 رنز بنائے اور ہیمپ شائر کو میچ 3 گیندیں پہلے جتوا دیا،
    جیمز فلر کو پیلئر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا،

  • افغانستان: بم دھماکے میں 4 افرادہلاک،20زخمی

    افغانستان: بم دھماکے میں 4 افرادہلاک،20زخمی

    افغان صوبہ غزنی کے ضلع آب بند میں بم دھماکہ سے 4افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے صوبہ غزنی کے ضلع آب بند میں ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ۔
    افغانستان:افغان طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے 29 کمانڈوز ہلاک کئی زخمی

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    یاد رہے کہ طالبان کی پورے افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں۔ گذشتہ جمعرات کو بھی غزنی صوبہ میں طالبان اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک گھنٹہ طویل جھڑپ ہوئی جس میں ضلعی پولیس چیف اور تین دیگر آفیسر مارے گئے تھے۔

  • بورے والا : سینکڑوں ایکڑ پر فصلیں تباہ

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے میں نہر میں شگاف پڑ گیا ہے
    تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں229/ ای بی کے قریب راجباہ تھری ایل میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔
    شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں. ابھی تک شگاف بند کرنے کیلئے محکمہ کی طرف سے کوئی آپریشن شروع نہیں ہو سکا مقامی لوگوں کا کہنا ہے اب چلتی نہر کے ساتھ شگاف بند کرنا نا ممکن ہے پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے اب شگاف بند کرنے کیلئے نہر کا بند کرنا ضروری ہے

  • پتوکی: سیلفی لینے کا شوق ، لڑکا دریا میں ڈوب کر ہلاک

    پتوکی: سیلفی لینے کا شوق ، لڑکا دریا میں ڈوب کر ہلاک

    پتوکی :سیلفی کے شوق نے کئ گھر اجاڑدیئے مگر پھر بھی منچلے باز نہیں آرہے، اطلاعات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ پتوکی میں‌پیش آیا جہاں سیلفی لینے کے دوران 24 سالہ نوجوان دریا میں ڈوب گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق 24 سالہ عدیل لاہور صدر کینٹ کا رہائشی ہے جو فیملی کے ساتھ چھٹی منانے آیا تھا۔

    امدادی ٹیم نے نوجوان کی لاش تلاش کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔اس سے قبل 15 جولائی کو وادی سوات سیر کرنے آئے کراچی تعلق رکھنے والے شخص اور ان کی بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    17 سالہ اریش کا سیلفی لیتے ہوئے پاؤں لڑکھڑایا اور وہ دریا میں جا گری جس کو بچانے کے لیے والد نجیب شجاع نے دریا میں چھلانگ لگادی۔ نجیب شجاع کی لاش گریگلن اسٹاپ کے قریب دریا سے مقامی نوجوانوں نے ڈھونڈ نکالی جبکہ بعد ازاں لڑکی کی لاش بھی مل گئی تھی۔

  • کھرا سچ کے پروڈیوسرنوید شیخ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی

    کھرا سچ کے پروڈیوسرنوید شیخ ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی

    کھرا سچ کے پروڈیوسر نوید شیخ گذشتہ رات موٹرسائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔

    نوید شیخ شو کی تیاری کر کے رات دیر گئے گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کو حادثہ پیش آیا۔

    حادثہ کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔

    نوید شیخ کے بازو میں فریکچرہو گیا۔ نوید شیخ کو طبی امداد کے گھر شفٹ کر دیا گیا ہے۔

  • اسرائیلی فوج نے غزہ میں کتنے گھر مسمار کئے،جانئے اس رپورٹ میں

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں کتنے گھر مسمار کئے،جانئے اس رپورٹ میں

    گذشتہ 11 سال کے دوران قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے 46 ہزار مکانات مسمار کردیے۔
    اسرائیل فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنا بند کرے: اقوام متحدہ
    المیزان مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری ایک رپورٹ انکشاف کیا گیا ہے کہ 2008ء سے 2019ء کے وسط تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے 11 ہزار 290 مکانات مکمل طورپرتباہ کر دیے جب کہ 35 ہزار 290 مکانات جزوی طورپر متاثر ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق لاکھوں فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ 3لاکھ 92ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جن میں ایک لاکھ 36 ہزار خواتین اور ایک لاکھ 92ہزار بچے شامل ہیں جو غزہ کی کل آبادی کا 19 اعشاریہ چھ فی صد ہیں۔

  • امریکہ نے بھارت کو خوش کر دیا . پاکستان امریکی ڈبل گیم پر حیران

    امریکہ نے بھارت کو خوش کر دیا . پاکستان امریکی ڈبل گیم پر حیران

    واشنگٹن: پاکستان کے بعد اب امریکہ نے بھارت کے لیے بھی ایک خوشخبری چھوڑی ہے.بھارت نے امریکہ کو ایف 17 میں‌ تکنیکی مدد فراہم کر کے پاکستان سے حساب برابر کردیا ہے.

    بھارت نے امریکہ کے فیصلے کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کا فطری اتحادی ہے اور ایف 17 میں تکنیکی مدد معاہدے کا حصہ ہے

    دوسری طرف امریکی حکام نے واشنگٹن میں پالسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں امن کو ترجیح دیتا ہے اور دنوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل پر زور دیتا ہے. امریکہ کی بھارت کو تکنیکی مدد بھارت میں جنگی جہازوں کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے.