Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی وزیرخارجہ کی برطانوی وزیرداخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    امریکی وزیرخارجہ کی برطانوی وزیرداخلہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر خارجہ ڈومنیک راب سے فون پر مختلف عالمی مسئلوں پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیر خارجہ مائک پومپیو نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنیک راب سے فون پر مختلف اہم عالمی مسئلوں پر بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم(ناٹو)کو مضبوط کرنے اور ایران کے بڑھتے نیوکلیائی پروگرام سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی بات کی۔

  • انٹرنیٹ پر عائد سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کریں‌ کس نے کس کو کہہ دیا ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    انٹرنیٹ پر عائد سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کریں‌ کس نے کس کو کہہ دیا ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    اسلام آباد :انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری صارفین کی حمایت میں‌بول پڑے، فواد چوہدری نے حکومت سندھ سے درخواست کی کہ وہ انٹرنیٹ پر عائد کیے جانے والے سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت نے انٹرنیٹ پر 19.5فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا ، یہ اقدام ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے .انھوں نے درخواست کی کہ اس کی وجہ سے نوجوان بالخصوص طلبہ کو نقصان ہوگا .

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس اب ہر شخص کی بنیادی ضرورت بن گئی ہے اگر سندھ حکومت فیصلہ واپس لے گی تو یہ ایک اچھا اقدام ہوگا۔یاد رہے کہ جہاں اس وقت انٹرنیٹ کا استعمال بہت بڑھ گیا وہاں اس کی قمیتوں میں اضافہ کرکے صارفین پر بہت بڑا بوجھ بھی ڈال دیا گیا ہے

  • مقبوضہ کشمیر، سیکورٹی فورسز کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات

    مقبوضہ کشمیر، سیکورٹی فورسز کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات

    بھارتی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میں فوری طور پر سیکورٹی فورسز کی مزید 100 کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، دو کشمیری گرفتار
    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ وادی میں انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے اور مجموعی طور پر امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فورسز کی اضافی 100کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان میں سی آر پی ایف کی 50کمپنیاں،بی ایس ایف کی 10،ایس ایس بی کی 30 اور آئی ٹی بی کی 10کمپنیاں شامل ہیں۔

    بھی تعینات کی گئی تھیں اور انہیں واپس بھیجنے کے بجائے امرناتھ یاترا ڈیوٹی پر مامور کیا گیا۔

    یاد رہے کہ فوج کی اتنی بڑی تعداد کے باوجودکشمیریوں کی تحریک آزادی اسی جوش وجذبہ کے ساتھ جاری ہے۔

  • گرفتاری کاخوف، سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے دورہ سوئٹرز لینڈ منسوخ کر دیا

    گرفتاری کاخوف، سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے دورہ سوئٹرز لینڈ منسوخ کر دیا

    سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے گرفتاری اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے خوف سے سوئٹرزلینڈ کا دورہ منسوخ کردیا۔
    اسرائیل نے فلسطینی قصبہ عراقیب کو147ویں بار صفحہ ہستی سے مٹا دیا
    عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کے مطابق ایہود اولمرٹ نے وزارت قانون اور وزارت خارجہ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے بعد اپنا دورہ سوئٹرزلینڈ منسوخ کیا۔ ان پر 2008ءمیں بہ طور وزیراعظم فلسطین پر جنگ مسلط کرنے اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیاجاتا ہے۔

    سوئس حکام نے اسرائیلی وزرات قانون اور وزارت خارجہ کو پیغام بھیجا تھا کہ سابق وزیراعظم کو کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ وزارت خارجہ اور وزارت قانون نے ایہود اولمرٹ سے کہا کہ ان کا دورہ سوئٹرزلینڈ اسرائیل کے لیے پریشانی کا موجب بن سکتا ہے۔ اس لیے وہ اپنا دورہ منسوخ کریں۔

  • بھارت: 16 سالہ بچے کو چوری کے شبہ میں مار دیاگیا، 6 افراد گرفتار

    بھارت: 16 سالہ بچے کو چوری کے شبہ میں مار دیاگیا، 6 افراد گرفتار

    بھارتی شہر نئی دہلی میں 16 سالہ بچے کو چوری کے شک میں کچھ لوگوں نے اس قدر مارا کہ وہ جان کی بازی ہار گیا۔ اس واقعہ کی خبر پھیلنے کے بعد پولیس نے 6 افرادکو گرفتار کر لیا ہے۔
    بھارت:4عمر رسیدہ افراد کے قتل میں ملوث 8افراد گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آدرش نگر کے لال باغ علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ ایک گھر میں نابالغ لڑکا گھسا تو لوگوں نے چوری کے شبہ میں اس کو پیٹنا شروع کر دیا۔یہاں تک اس نے دم توڑ دیا۔

    پولس نے مقدمہ درج کر 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
    یاد رہے کہ پورے بھارت میں موب لنچنگ عام ہو چکی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان اور دیگر اقلیتیں بنی ہیں۔

  • پولیس نے جاری کی رحیمیار خان شہر کے متحرک بدمعاش گروپس کی لسٹ

    پولیس نے جاری کی رحیمیار خان شہر کے متحرک بدمعاش گروپس کی لسٹ

    یہ ہیں رحیم یار خان شہر کے متحرک بدمعاش گروپ جن کے آئے دن کے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے شہر کا امن خراب ہوتا رہتا ہے.ان گروپس کے ارکان کے پاس انتہائی مہلک ہتھیار ہر وقت موجود رہتے ہیں جو شہر میں کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتے ہیں .ان گروپس میں لڑکوں کی اکثریت نوجوان ہیں جنہیں بدمعاشی کا تازہ تازہ شوق ہوتا ہے اور ان گروپس کے سرغنہ نہ صرف انہیں اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں بلکہ انہیں اسلحہ رکھنے کا شوق بھی ڈالتے ہیں اور منشیات کا عادی بھی بناتے ہیں.جس سے ان کا ممنوعہ اسلحہ بیچنے اور منشیات کا دھندہ بھی چلتا ہے .

  • مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، دو کشمیری گرفتار
    بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو کپوارہ کے علاقے بیگ پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے۔ بھارتی فوجی آئے دن کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے بہانے گرفتار کرتے ہیں یا پھر شہید کر دیتے ہیں۔ان سب کارروائیوں کے باوجود کشمیری قوم کے حوصلے اب بھی بلند ہیں۔

  • غزہ، اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 56 فلسطینی زخمی

    غزہ، اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 56 فلسطینی زخمی

    اسرائیلی سرحد کے قریب مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران کم ازکم 56 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
    غزہ، اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 56 فلسطینی زخمی
    غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف الکیددراکے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں 38 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 22بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔

    اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا۔
    یاد رہے کہ مشرقی غزہ میں’ گریٹ مارچ آف رٹرن‘ ریلی کے دوران ہونے والے ہفتہ وار مظاہروں میں غزہ کے سینکڑوں مظاہرین نے شرکت کی۔ مظاہروں میں اب تک 306 فلسطینی شہید ہو چکے ہیںجبکہ کم از کم 17 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  • فلم ’’راؤنڈ اباؤٹ‘‘ سینما گھروں میں ریلیز ، شائقین کی بڑی تعداد پہنچ گئی ، وہ کیوں ؟ سنیئے ذرا !

    فلم ’’راؤنڈ اباؤٹ‘‘ سینما گھروں میں ریلیز ، شائقین کی بڑی تعداد پہنچ گئی ، وہ کیوں ؟ سنیئے ذرا !

    لاہور : لاہور کے سینما گھروں میں پھر رونقیں بحال ہونے لگیں. اداکاراور ہدایتکار ارباز خان کی فلم ’’ راؤنڈ اباؤٹ ‘‘ شہر کے سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی، فلم کی کہانی ایکشن اور رومانس پر مبنی ہے۔ اس فلم کے ریلیز ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا ہے.

    یاد ہے کہ اس فلم کے حوالے سے کافی دنوں سے شہر بھر میں مختلف سینماگھروں میں مارکیٹنگ کی جارہی تھی اور اس کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی جارہی تھی تاکہ بڑی تعداد اس فلم کو دیکھ سکے، فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکار ارباز خان ، ماہی خان، آصف خان، افتخار ٹھاکر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کو شہر کے 30 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔

  • پی ایچ اے ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ اخلاق خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر ورغلانے کے چکروں میں گرفتار

    پی ایچ اے ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ اخلاق خواتین کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر ورغلانے کے چکروں میں گرفتار

    لاہور : ایف آئی اے سائبر ونگ حرکت میں آگیا ، سائبر ونگ نے پی ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فرخ اخلاق کو گرفتار کرلیا ، ایف آئی اے حکام کے مطابق فرخ اخلاق خواتین کو احساس پروگرام میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر ورغلا رہا تھا .فرخ اخلاق کی اس حرکت کی وجہ سے کئی خواتین نے ایف آئی اے کو شکایات بھی کی تھیں

    معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری کنول شازب نے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی کہ فرخ‌اخلاق خواتین کو نوکریوں‌کا جھانسہ دیکر ورغلارہا ہے.ایف ائی اے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ فرخ اخلاق کو ٹریپ ریڈ کے دوران ایک خاتون سے ملنے کے بہانے ہوٹل میں بلایا گیا تھا.جس پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے.