Baaghi TV

Author: +9251

  • محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  ، وسیم اکرم نے وہ بات کہہ دی جس کی توقع نہ تھی !

    محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ، وسیم اکرم نے وہ بات کہہ دی جس کی توقع نہ تھی !

    لاہور : پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر کی اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان سے سنیئر کھلاڑیوں نے بڑے دکھ کا اظہار کیا ہے . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز لیفٹ آرم فاسٹ بالر وسیم اکرم نے کہاہے کہ محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرحیرانی ہوئی ہے،فاسٹ بالر27سال کی عمر میں عروج حاصل کرتا ہے وہ ریٹائر ہوگئے.


    وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر یہ لکھا ہے کہ بالر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتا ہے،محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تعریف نہیں کرسکتا۔وہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے آسٹریلیا میں 2،اگلے سال انگلینڈ میں 3ٹیسٹ کھیلنے ہیں،پاکستان کو آسٹریلیا،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں عامر کی ضرورت ہوگی۔

  • روسی ٹی وی کو معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر چار کروڑ روپے جرمانہ

    روسی ٹی وی کو معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر چار کروڑ روپے جرمانہ

    لندن :روسی صف اول کے ٹی وی آرٹی کو معاہدے کی خلاف ورزی پر بطانیہ نے تقریباً چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیابرطانیہ کے میڈیا رگولیٹرآف کام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’اے این او ٹی وی نووستی‘‘ کو برطانیہ کے نشریاتی قوانین کی خلاف کرنے پر تین کروڑ ننانوے لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    یہ پروگرام برطانوی کے لیے جاسوسی کرنے والےسابق روسی آفیسر سریگی اور ان کی بیٹی یولیا سکپیلل کو زہر دینے کے معاملے، شام کی جنگی صورت حال اور یوکرین کی نازی جرمنی پر موقف حوالے نشر کیے گیے تھے۔دوسری طرف روسی ٹی وی آر ٹی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمانہ بلاجواز اور سراسر غلط ہے۔

    آر ٹی نے مزید کہا کہ جبکہ وہ نشریات کی مبینہ خلاف ورزی پر آف کام کی قانونی جارہ جوئی کو عدالت میں چیلنج کرچکا ہے اور کیس کی کورٹ میں سماعت سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر جرمانہ نامناسب اور غیر معمولی ہے۔یاد رہے کہ روسی ٹی وی آرٹی اس وقت دنیا بھر میں نشریات فراہم کررہی ہے.

  • ایران، عراق اور شام کی زیارتوں کے لیے فریم ورک ، وزارت مذہبی امور نے اقدامات کا اعلان کردیا

    ایران، عراق اور شام کی زیارتوں کے لیے فریم ورک ، وزارت مذہبی امور نے اقدامات کا اعلان کردیا

    اسلام آباد:ایران، عراق اور شام کی زیارتیں کس طرح آسانی سے اور بہتر انداز سے کی جاسکتی ہیں .؟ ان امور پر غور کرنے اور اقدامات کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور نےپالیسی پر کام شروع کردیاہے۔ زیارت پالیسی کے تحت حج عمرہ کی مانند ٹوور آپریٹرز ماڈل برائے زائرین تیار کی جائے گی،زیارت پالیسی کی حج 2019 کے بعد کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

    وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہناہے کہ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں شعیہ علماء نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں ایران اور عراق زیارتوں کی پالیسی کے خدوخال پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بریفنگ دی۔

  • شجرکاری مہم ہم سب کی معاشرتی اوراخلاقی ذمہ داری ہے ،اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا

    شجرکاری مہم ہم سب کی معاشرتی اوراخلاقی ذمہ داری ہے ،اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا

    شجرکاری مہم ہم سب کی معاشرتی اوراخلاقی ذمہ داری ہے ،اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا

    عارف والا ۔ 26 جولائی (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ شجرکاری مہم کو نہ صرف گورنمنٹ فریضہ سمجھا جائے بلکہ یہ ہماری سب کی معاشرتی اوراخلاقی ذمہ داری بھی ہے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کےلئے اورآنے والی نسلوں کو ایک سرسبز وشاداب پاکستان دینے کےلئے مل جل کر کاوش کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا محکمہ جنگلات اور تمام محکماجات کوارڈینیشن کو یقینی بنائیں اس موقعہ پرمحکمہ فاریسٹ ،ایجوکیشن ، ریونیو ، محکمہ صحت ، اور محکمہ زراعت کے افسران بھی موجودتھے ۔

  • ترک وزیر خارجہ آسیان کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے تھائی لینڈ روانہ

    ترک وزیر خارجہ آسیان کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے تھائی لینڈ روانہ

    ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے تھائی لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ دورہ تھائی لینڈ کے شروع میں چیانگ مائی کے گورنر سوکپراچائی اور ایوان ِ تجارت کے صدر وارودوم پیتا کانوندا سے ملاقات کی۔
    ترک صدر کی ترکی، ملائیشیا اور پاکستان سہ فریقی تعاون کے عمل کو آگے بڑھانے کی حمایت
    ان ملاقاتوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان میں شعبہ سیاحت اور باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ آسیان کا وزراءخارجہ کی سطح کا 52 واں اجلاس 27 جولائی تا 3 اگست بنکاک میں منعقد ہو گا۔

  • سعودی اتحادی افواج کو دھچکا، 70 فیصد اماراتی فوج کی وطن واپسی سے سعودی عرب کی مشکلات  میں‌اضافہ

    سعودی اتحادی افواج کو دھچکا، 70 فیصد اماراتی فوج کی وطن واپسی سے سعودی عرب کی مشکلات میں‌اضافہ

    ابوظہبی: سعودی فوجی اتحاد میں دراڑیں پیدا ہونے لگیں، سعودی اتحادی افواج کا اہم اتحادی متحدہ عرب امارات نے اپنی 70 فیصد فوج وطن واپس بلالی۔ متحدہ عرب امارات سعودی اتحادی افواج کا اہم اتحادی ہے، جس کی فوج کے انخلا کے بعد یمن جنگ میں سعودی عرب کو نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی تقریباً دس ہزار کے قریب فوج سعودی اتحادی افواج کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کھڑی تھی جن میں سے ستر فیصد فوج واپس بلا لی گئی ہے۔اماراتی فوجیوں کی واپسی سے سعودی عرب کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے. یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امارات نے یہ فیصلہ امریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کے بعد کیا ہے.

  • سعودی عرب نے کس ملک کے حج کے ویزے منسوخ کیے، وجہ جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران

    سعودی عرب نے کس ملک کے حج کے ویزے منسوخ کیے، وجہ جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران

    رواں سال سعودی عرب نے ایک ملک سے حج کے لیے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مذکورہ ریاست کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے۔ سعودی عرب نے جمہوریہ کانگو سے حج کے لیے سفر کرنے والوں پر ایبولا وائرس کی وجہ سے پابندی عائد کر دی ہے۔
    مکہ میں ‘زمزمی صغیر’ کے نام سے حجاج کا استقبال، ننھے منے پھول پیش کرتے رہے
    مذکورہ سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے سامنے آیا۔ عالمی ادارہ صحت نے کانگو کے مختلف صوبوں میں ایبولا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

    سعودی وزارت کی طرف سے ایک نوٹ میں کہا گیاہے کہ کانگو کے لوگوں کو روکنے کا فیصلہ حاجیوں کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔
    ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ اس فیصلے سے کتنے افراد متاثر ہوں گے۔
    یاد رہے کہ کانگو کی تین فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

  • خیبر پختون خواہ  پبلک سروس کمشن نے درخواست فیس میں 50 فیصد اضافہ کردیا

    خیبر پختون خواہ پبلک سروس کمشن نے درخواست فیس میں 50 فیصد اضافہ کردیا

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی ہوا چل نگلی ، بے روزگار نوجوانوں پر حکومت کی طرف سے مہنگائی کے اس دور میں ایک اور وار ۔ کے پی پبلک سروس کمشن نے درخواست فیس میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

    صوبے میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان دینے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے بری خبریہ ہے کہ جہاں درخواست فیس میں پچاس فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہےوہاں کابینہ کے احکامات پرامیدواروں سے اضافی فیس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔

    صوبائی پبلک سروس کمیشن کے ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پبلک میجمینٹ سروس کی آسامیوں کے لئے درخواست فیس ایک ہزار روپے سے بڑھا کر پندرہ سو جبکہ پبلک سروس کمیشن فیس تین سو روپے سے بڑھا کر پانچ سو روپے کردی گئی ہے ۔

  • سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی تجویز نہیں دی، پی ٹی اے کی وضاحت آگئی

    سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی تجویز نہیں دی، پی ٹی اے کی وضاحت آگئی

    اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹس بند کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے اپنے چیئرمین کی جانب سے حکومت کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی تجویز کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی اے نے کہا کہ ان میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی تجویز دی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے عظیم باجوہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد بہت بڑا مسئلہ ہے، سوشل میڈیا پر جعلی ناموں سے بھی اکاؤنٹ چلائے جارہے ہیں، زیادہ ویب سائٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔

  • پی ایچ ڈی سکالرانجینئر امیر محمداپنی پی ایچ ڈی تھیسز کا دفاع31جولائی کوکرینگے

    پی ایچ ڈی سکالرانجینئر امیر محمداپنی پی ایچ ڈی تھیسز کا دفاع31جولائی کوکرینگے

    پی ایچ ڈی سکالرانجینئر امیر محمداپنی پی ایچ ڈی تھیسز کا دفاع31جولائی کوکرینگے

    پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) انجینئرنگ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالرانجینئر امیر محمدنی انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ کےمکمل انجینئرنگ سے اپنی پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کر لی ہے ۔ جس کا دفاع وہ 31جولائی (بدھ) کو2;58;00بجے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکے وڈیو کانفرنس حال میں امتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمنارکریگی ۔ ان کی پی ایچ ڈی کے سپروائزرانجینئرنگ یونیورسٹی شعبہ کمیکل کے پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس ہیں ۔ واضح رہے کہ انجینئر امیر محمد یو ای ٹی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ میں بطور لکچرر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔