Baaghi TV

Author: +9251

  • یونیورسٹی، ہاسٹل میں نوجوان کی پُرسرار ہلاکت ، پولیس معمہ تلاش کرنے میں ناکام

    یونیورسٹی، ہاسٹل میں نوجوان کی پُرسرار ہلاکت ، پولیس معمہ تلاش کرنے میں ناکام

    لاہور : یونیورسٹی میں نوجوان کی ہلاکت پولیس کے لیے معمہ بن گئی . اطلاعات کے مطابق سپیریئر یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 22 سالہ نوجوان کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

    سپیریئر یونیورسٹی میں ساتھی عینی شاہد طلبا کا کہنا تھا کہ عمران کے ہاسٹل کا دروازہ چار روز سے بند تھا، دروازہ توڑنے پر کمرے میں عمران کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ عینی شاہدین کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔

    دوسری طرف ہلاک ہونے والے نوجوان کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ عمران ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا اور سپیریئر یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔ عمران کے لواحقین کو اطلاع کر دی گئی ہے، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

  • سعودی عرب، دو تیز رفتار راکٹ بردار جہازوں کا افتتاح

    سعودی عرب، دو تیز رفتار راکٹ بردار جہازوں کا افتتاح

    سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ اسٹاف فہد الغفیلی نے فرانس میں 2تیز رفتار راکٹ بردار جہازوں کا افتتاح کردیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب فرانس کے اشتراک سے 39 راکٹ بردار جہاز تیار کررہا ہے۔
    ہم سعودی عرب کو ہتھیار بیچتے رہیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
    فہد الغفیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان جہازوں سے ہماری بحریہ کی حربی کارکردگی بہتر ہو گی۔ سعودی قیادت وژن 2030ء کے تحت بحریہ کی مستقبل کی ضرورتیں پوری کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے یہ منصوبہ فرانسیسی کمپنی سی ایم این کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں فرانسیسی کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

  • تامل ناڈو بیٹی باپ کا کس طرح ہاتھ بٹاتی ہے ؟ دیکھیئے اس ویڈیو میں

    تامل ناڈو بیٹی باپ کا کس طرح ہاتھ بٹاتی ہے ؟ دیکھیئے اس ویڈیو میں

    تامل ناڈو :بیٹیاں باپ کی آنکھوں میں چھپے خواب کو پہچانتی ہیں……اور کوئی دوسرا اس خواب کو پڑھ لے تو برا مانتی ہیں
    تامل ناڈو میں ایک بیٹی اپنے باپ کی مدد کرتی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ‌ایک باپ ٹرک کا ویل کھولنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ اسے bench press کھول کر ویل تبدیل کر سکے
    https://twitter.com/HatindersinghR/status/1154638904030457856
    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ سے ویل کے نٹ بولٹ نہیں کھولے جارہے تو بیٹی اپنے باپ کو مشکل میں دیکھ کر سکون میں نہ رہ سکی ، بیٹی لوہے کا راڈ لے کر نٹ بولٹ کھولنے کی کوشش کرتی ہے . اس ویڈیو میں کبھی بیٹی اور کبھی باپ ویل کھولنے کی کوشش کرتے ہیں.

  • شام، گذشتہ دس دنوں کے دوران فضائی حملوں میں کتنے شہری مارے گئے، جانئے اس رپورٹ میں

    شام، گذشتہ دس دنوں کے دوران فضائی حملوں میں کتنے شہری مارے گئے، جانئے اس رپورٹ میں

    شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں بشمول روسی لڑاکاطیاروں کی بمباری مسلسل جاری ہے۔گذشتہ دس دنوں کی بمباری کے دوران 100سے زائد شہری مارے گئے ہیں جن میں 26بچے بھی شامل ہیں۔بعض علاقوں میں نماز جمعہ بھی ادا نہیں ہو سکی۔
    شام: ایران نواز گروپوں پر اسرائیلی بمباری، اہم ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے عسکریت پسندوں کے کنٹرول والے علاقوں میں بمباری جاری ہے۔ گذشتہ دس دنوں کے دوران 103شامی شہری مارے گئے جن میں کم ازکم 26بچے بھی شامل ہیں۔ گذشتہ تین ماہ کے دوران چار لاکھ سے زائد شامی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔شامی حکومت کی طرف سے سکولز، ہسپتالوں، مارکیٹوںاور بیکریز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    ہوائی حملوں کا نشانہ عام شہری تھے۔بمباری ابھی بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
    دوسری طرف فضائی حملوں کی وجہ سے عندلیب کے بعض علاقوں میں نماز جمعہ ادا نہ کی جا سکی، قبل ازیںشدید بمباری کی وجہ سے نمازیوں کے لیے مسجدوں میں جا کر نماز پڑھنے میں رکاوٹ ہو رہی ہے

  • مرید عباس قتل کے عینی شاہد کو زہر دے کر قتل کردیا گیا

    مرید عباس قتل کے عینی شاہد کو زہر دے کر قتل کردیا گیا

    کراچی: کراچی میں ایک بار عینی شاہد کو گواہی کی وجہ سے قتل ہونا پڑا، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اینکر مرید عباس کے عینی شاہد ندیم کو ہپستال میں زہر دے دی گئی جس کے وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئے ہیں. ڈرائیور ندیم اینکر مرید عباس کیس کا چشم دید گواہ تھا، ندیم کی باڈی کو مردہ خانے منتقل کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے ایم ایس سیمی جمالی نے عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کے وفات کی تصدیق کردی، ڈرائیور ندیم کو کچھ روز پہلے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام نے یہ جواز پیش کیا ہے کہ ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم نے کیڑے ماڑ دوائی پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور ندیم کا گواہ بھی تھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کراچی میں عینی گواہوں کو جان کی قربانی دینا پڑی .

  • تبدیلی آگئی ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ، عوام پریشان حال

    تبدیلی آگئی ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ، عوام پریشان حال

    اسلام آباد : حکومت کے رویے میں رویے میں تبدیلی آگئی ، غریب عوام کیلئے بنائے جانے والے یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور کوکنگ آئل 5 سے 15 روپے فی کلو مہنگے کر دئیے گئے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی فراہمی تو ممکن نہ ہوسکی لیکن قیمتوں میں اضافہ ضرور کردیا گیا ہے،

    یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے مختلف برانڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 روپے سے لے کر 15 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے ان سٹورز کی افادیت ختم ہو رہی ہے

    یاد رہے کہ حکومت کے اس رویے پر عوامی ردعمل سامنے آیا ہے ، جس میں شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کم از کم یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں یوٹیلٹی سٹورز سے سستے داموں اشیا خرید سکے۔

  • سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، پاسپورٹ کی تجدید میں مزید توسیع

    سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، پاسپورٹ کی تجدید میں مزید توسیع

    اسلام آباد : حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری ملازمین کو ایک اور سہولت فراہم کردی گئی ،سرکاری ملازمین کے پاسپورٹس کی تجدید کی تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کر دی، دو ماہ میں پاسپورٹس نہ بنوانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 ستمبر تک سرکاری ملازمین پاسپورٹس کی تجدید کروا سکیں گے۔90 روز کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ہزاروں ملازمین کے پاسپورٹس کی تجدید نہ ہوسکی تھی، پاسپورٹ انتظامیہ کے مطابق مزید 2 ماہ کی مہلت سے سرکاری ملازمین بروقت تجدید کرالیں۔

  • بھارت، ممبئی میں موسلادھار بارشیں، کاروبار زندگی شدید متاثر

    بھارت، ممبئی میں موسلادھار بارشیں، کاروبار زندگی شدید متاثر

    بھارتی شہر ممبئی گذشتہ کئی دنوں سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال ہے۔ بارشوں سے کاروبار زندگی متاثر ہے۔ 50سے 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
    بھارت : بارش سے 488افراد ہلاک ہوچکے ہیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سڑکوں پر کھڑے پانی کی وجہ سے بھاری ٹریفک جام ہے۔ گردونواح کی زندگی بھی متاثر ہے۔ پانی کی وجہ سے کئی روڈ بند ہو چکے ہیں۔

    اوسطاً ہر پرواز 30منٹ لیٹ ہے۔ اب تک 9جہازوں کے روٹ تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔
    شہر کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ آنے والے تین دنوں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • دنیاپور : نماز جمعہ کے موقع پر کھلی کچہری

    ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی جامعہ مسجد الجنت دوکوٹہ چوک دنیاپور میں کھلی کچہری۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے نماز جمعہ کے بعد عوام کے مسائل سنے اورانکے فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
    ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔مساجد میں کھلی کچہریاں سے معاشرے میں پر امن فضا قائم کی جا سکتی ہے۔
    آئندہ بھی پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط رکھنے کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
    کسی بھی ملک اور معاشرئے کی پولیس عوامی تعاون کے بغیر مکمل کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔
    آپ لوگ پولیس کی دست وبازو ہیں۔
    کھلی کچہری کے اختتام پر ملک کی امن، سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا مانگی گئی۔

  • ملکی تازہ ترین ، وزیراعظم نے اہم قائدین کو اسلام آباد طلب کرلیا

    ملکی تازہ ترین ، وزیراعظم نے اہم قائدین کو اسلام آباد طلب کرلیا

    اسلام آباد : اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک سے نبٹنے کے لیے حکمت اختیار کرنے کے لیے عمران خان نے پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس میں اپوزیشن کے مستقبل کی تحریک کو روکنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    متبرذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک میں تاجروں کی شرکت سے روکنے کے لئے بھی مستقل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے بھی تاجروں سے رابطے کے لئے مستقل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم دینگے۔

    ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی حکمت عملی طئے کی جائے گی . یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں‌اتحادی جماعتوں سے بھی مشاور ت کی جائے گی