Baaghi TV

Author: +9251

  • میلسی : ایک جھگڑے نے کئی جانیں لے لیں

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے چوک سٹھو کی رہائشی مسرت مائی کا اپنے خاوند الطاف سے جھگڑا پر جھوک فاضل کے قریب اپنی دوبیٹیوں 7سالہ ثریا اور 4 سالہ شمیلہ کو دھکا دینے کے بعد خود بھی نہر میں چھلانگ لگا دی. اطلاع پر ریسکیو سمیت ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انکی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا. ریسکیو ٹیم نے دونوں بچیوں کے نعشوں کو ریسکیو کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ خاتون کی تلاش جاری ہے مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کے حقائق اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں

  • ایل این جی کی کھپت میں‌کمی سے قیمتیں کم ہوگئیں

    ایل این جی کی کھپت میں‌کمی سے قیمتیں کم ہوگئیں

    لندن : ایل این جی کی کھپت میں‌کمی کی وجہ سے ایشیا میں قیمیتں کم ہونے لگیں.تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی کھپت بہت کم ہوگئی ہے جس کے اثرات اس کی قیمت پر پڑے ہیں .جاپان کی طرف سے ایل این جی کی خریداری میں‌عدم دلچسپی اور بھارت کی طرف سے بہت کم خریداری اس کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ہیں

    دنیا بھر کے ممالک کی ایل این جی کی ڈیمانڈ کے متعلق یہ حقائق سامنےآئے ہیں کہ انڈونیشیا ، اٹلی نے صرف 3 کارگو منگوانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے .یہی صورت حال آسٹریلیا کی ہے جس کا خریداری کا معاہدہ 26 جولائی کو ختم ہوگیا ہے . یاد رہے کہ ان دنوں پاکستان میں‌ایل این جی کےحوالے سے بڑی بحث ہورہی ہے. جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی خریداری میں بڑے پیمانے پر خوردبرد سے کام لیا ہے.

  • بورے : تصادم میں کئی افراد گھائل

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کچی پکی روڑ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم.
    تفصیلات کے مطابق ایکسڈینٹ میں زخمیوں میں باپ بیٹا اور والدہ شامل ہے ماں اور بیٹے کی ٹانگیں ٹوٹ گئی اور باپ کے سر پر گہری چوٹ لگی.
    زخمی ہونے والوں میں فرحان احمد ولد محمد بوٹا عمر 25 سال سکنہ 255 ای بی
    محمد بوٹا ولد محمد عزیز عمر 55 سال اورنجمہ دختر محمد بوٹا عمر 48 سال شامل ہیں

  • نیب نے بدعنوانی کے مقدمہ میں ملزمان سے لوٹی گئی قومی دولت سرگودہا یونیورسٹی کے خزانے میں جمع کرادی

    نیب نے بدعنوانی کے مقدمہ میں ملزمان سے لوٹی گئی قومی دولت سرگودہا یونیورسٹی کے خزانے میں جمع کرادی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے 9 کروڑ 41 لاکھ روپے کے چیک سرگودہا یونیورسٹی کے رجسٹرار فہد اللہ کے حوالے کردئیے ۔ سرگودہا یونیورسٹی کیس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری و دیگر ملزمان نے ملی بھگت کرکے لاہور اورمنڈی بہاءو الدین میں غیر قانونی کیمپس بنائے اور طلبہ سے کروڑوں روپے وصول کئے جب کہ غیر قانونی کیمپسز میں ملزمان نے طلبہ سے مختلف کورسز کی متعین کردہ فیس سے زائد وصولیاں کیں اور کامیاب طلبہ کو ڈگریاں بھی جاری نہ کیں ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر نیب لاہور نے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے لوٹی گئی رقوم کی برآمدگی ممکن بنائی ۔ برآمد کردہ مجموعی رقم سے 5 کروڑ 93 لاکھ روپے یونیورسٹی آف سرگودہا کے طلبہ کو واپس لوٹائے جائیں گے جس کی نگرانی نیب لاہو ر کے حکام کریں گے ۔ مزید برآں یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں غبن کی گئی 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی رقم برآمدگی کے بعد انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اکرم چوہدری کی درخواست ضمانت بھی نا منظور کر رکھی ہے اور ان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ سابق وائس چانسلر کیساتھ شریک ملزمان نے جرم کا اقرار کر کے پلی بارگین کے ذریعے فیسوں اور دیگر مدات میں لوٹی گئی رقم جمع کرائی جس کے بعد یہ رقم نیب لاہور نے سرگودھا یونیورسٹی کے خزانے میں جمع کرا دی ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی کاوشوں سے پرائیویٹ کیمپسز کے سکینڈل کو بے نقاب کیا گیا اور سابق چیف جسٹس کے از خود نوٹس پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ سابق وائس چانسلرڈاکٹر اکرم چوہدری نے دیگر ملزمان کے ہمراہ لاہور اور منڈی بہاءو الدین میں سنڈیکیٹ منظوری کے بغیر کیمپسز قائم کئے جس میں طلبہ سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا اور دیگر بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں ۔ ذراءع کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی میں 2007ء سے2013ء کے دورانیہ میں پبلک پرائیویٹ اشتراک سے لاہور و منڈی بہاءو الدین سمیت پانچ نجی سب کیمپسز کے قیام اور پنجاب بھر میں 600سے زائد نجی کالجز کے الحاق سے جن میں بیشتر گھوسٹ کالجز تھے کے ذریعے کروڑوں کی کرپشن کی گئی اور ہزاروں طلبہ کا مستقبل بھی داءو پر لگایا گیا ۔ سابق وائس چانسلر اکرم چوہدری نے ان کیمپسز کے قیام اور کالجز کے الحاق کیلئے یونیورسٹی قوانین کو پامال کرتے ہوئے لاہور سب کیمپس کو2012ء میں ایمرجنسی اختیارات استعمال کر کے قائم کیا اور سنڈیکیٹ سے باضابطہ منظوری بھی نہیں لی، 2013ء میں چار مزید سب کیمپسز منڈی بہاءوالدین، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں قائم کیے جبکہ ان کیمپسز اور کالجز میں معیار تعلیم پر بری طرح سمجھوتہ کیا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وی سی اور اس کے چہیتے نہ صرف من پسند افراد کو نوازنے ، حق داروں کی حق تلفی کرنے اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے میں بھی ملوث رہے،غیر قانونی بھرتیوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ پرائیویٹ اداروں کے الحاق کی مد میں بھی لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی اور ان سے ماہانہ کک بیکس وصول کیے گئے ۔ پبلک پرائیویٹ سب کیمپسز میں جاری بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا مقدمہ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے اور تحقیقات میں انکشاف کیا گیا کہ پبلک پرائیویٹ کیمپسز قائم کرنے کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے تجاویز نہیں لی گئیں اور نہ ان کے مشوروں کو زیر غور لایا گیا، جب کہ ان کیمپسز کے لیے قانونی ضابطہ کار کو اختیار نہیں کیا گیا حتیٰ کہ اخبار میں اشتہار دیے بغیر منظور نظر افراد کو نوازا گیا ۔ لاہور کیمپس کی سنڈیکیٹ نے کبھی منظوری ہی نہیں دی ۔ الحاق کمیٹی کی جانب سے منڈی بہاءوالدین کیمپس قائم کرنے کی تجویز کو رد کیا گیا اس کے باوجود سب کیمپس قائم کر دیا گیا ۔ تحقیقات میں یہ بات بھی منظر عام پر آئی کہ نجی کیمپسز نے سنڈیکیٹ سے2012ء میں منظور ہونے والے یونیورسٹی امتحانی قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی ۔ کیمپسز نے کم ترین میرٹ پر زیادہ طلبہ کو داخلہ دیا، قوانین پر عمل در آمد نہ کرتے ہوئے خود ہی سمسٹر امتحانات لیے اور طلبہ کو زیادہ سے زیادہ نمبروں سے پاس کیا، جب کہ نجی کیمپسز نے تعلیم یافتہ فیکلٹی بھی بھرتی نہیں کی اور نہ ہی درکار سہولیات فراہم کیں ۔ سابق چیف جسٹس کے احکامات پر قومی احتساب بیورو اپنی تحقیقات میں تیزی لائی جس کے نتیجہ میں سابق وائس چانسلر اکرم چوہدری، سابق رجسٹرار، لاہور و منڈی بہاءوالدین کیمپسز کے مالکان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور تحقیقات سے الزامات ثابت ہونے پر ملزمان سے کروڑوں روپوں کی ریکوری کی گئی جبکہ سابق وائس چانسلر کیخلاف مقدمہ احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

  • بستی ملوک : تجاوزات سے روزمرہ زندگی متاثر ہونے لگی

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) غیر قانونی پلازہ مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دنیا پورروڈ پرتجاوزات کی بھرمار ٹریفک گھنٹوں جام تجاوزات کی وجہ سے پیدل گزارنا بھی محال پلازہ مالکان ماہانہ لاکھوں کا بھتہ وصول کرتے ہیں شہریوں کا ڈی سی ملتان سے پلازہ مالکان وتجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
    بستی ملوک غیر قانونی پلازہ مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دنیا پورروڈ پر ٹریفک گھنٹوں جام تجاوزات کی وجہ سے پیدل گزارنا بھی محال شہریوں کا ڈی سی ملتان سے پلازہ مالکان وتجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بستی ملوک دنیا پور روڑ پر غیرقانونی طریقے سے تعمیر پلازہ مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے روڈ کئی کئی گھنٹوں بند رہتا ہے

    مالکان نے پلازہ جس میں تقریبا300دوکانیں ہیں لیکن اس کی پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے رش اوپرسے مالکان پلازہ کے سامنے سرکاری جگہ پر خود ہی رکشہ اسٹینڈ، ہائی ایس اڈا بنا کر ان سے روزانہ ہزاروں روپے بھتہ وصولی شروع کر رکھی ہے یہ ہی نہیں باقی جگہ پرمختلف اسٹالز لگوا کر ان سے بھی ہزاروں روپے ماہانہ کرایہ وصول کیا جارہا ہے رکشہ اسٹینڈ،ہائی ایس اڈا وسٹالزروڈ کی جگہ پر ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے

    ایمبولینس سمیت دیگر ایمرجنسی کی صورت میں انتہائی دشواری کا سامنا ہوتا ہے شہریوں نے ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ پلازہ مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ناجائز طریقے سے قائم تمام تجاوزات فوری ختم کروائی جائیں پارکنگ کی جگہ نہ چھوڑنے پر پلازہ کی دوکانیں سیل کی جاےء اور مالکان کو بھارتی جرمانہ کیا جائے . رانا اظہر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ترک صدر کی ترکی، ملائیشیا اور پاکستان سہ فریقی تعاون کے عمل کو آگے بڑھانے کی حمایت

    ترک صدر کی ترکی، ملائیشیا اور پاکستان سہ فریقی تعاون کے عمل کو آگے بڑھانے کی حمایت

    ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ وہ ترکی، ملیشیا، پاکستان سہ فریقی تعاون سلسلے کو آگے بڑھانے کے عمل کی حمایت کرتے رہیں گے۔
    طیب اردگان سب سے زیادہ مقبول عالمی رہنما ۔ ٹرمپ اور پوتین بہت پیچھے.بی بی سی رپورٹ
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔مہاتیر محمد ترکی کے دورے پر ہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ فلسطین سمیت روہنگیا بحران اور اسلام دشمنی کی طرح کے معاملات کے خلاف مشترکہ موقف کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ملائیشیا کے ساتھ ان معاملات میں باہمی تعاون کو مزید پختہ بنایا جائیگا۔

    ” محترم مہاتیر کی تجویز پر وزراءخارجہ کی سطح پر شروع ہونے والے ترکی، ملائیشیا اورپاکستان سہ فریقی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔“ انہوں نے مزید کہا۔

    صدر اردگان نے مشترکہ پریس کانفرس سے قبل مہمان صدر کو نشانِ جمہوریت بھی عطا کیا۔

  • لودھراں : چھے روز گزرنے کے باوجود ناکامی کا سامنا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی بستی روانی کی چار سالہ مناہل کی 6 روز قبل گمشدگی کا معاملہ،مقامی پولیس نے قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے گھر کے قریب سے گزرنے والی نہر میں روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن کئے،لیکن 6 روز گزرنے کے بعد بھی چار سالہ مناہل کو تلاش کرنے میں ناکامی ہوئی،ورثاء کا حکام اعلیٰ سے نہر بند کر کے ننھی مناہل کو تلاش کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • حفظان صحت، صفائی اور کھانے کے معیار پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا ، ڈی جی حج ڈاکٹر یوسفانی

    حفظان صحت، صفائی اور کھانے کے معیار پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا ، ڈی جی حج ڈاکٹر یوسفانی

    اسلام آباد : وزارت حج کی طرف سے پاکستانی عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن کمپنیوں کے ذمے پاکستانی حجاج کے کھانے ،پینے، صفائی اور خوراک کی فراہمی کی ذمہ داری ہے وہ یہ بات نوٹ کرلیں کہ کسی قسم کی غلطی اور سستی کی گنجائش نہیں ہے

    ڈی جی حج ڈاکٹر یوسفانی نے کہا کہ جن کمپنیوں کو سعودی گورنمنٹ کی طرف سے جملہ سہولیات فراہمی کا لائسنس دیا گیا ہے ان کو پاکستانی حجاج کے مینوئل فراہم کردیئے گئے ہیں.ڈاکٹر حج نے مزید بتا یا کہ حکومت پاکستان نے ہر قیام گاہ پر ایک شکایات سنٹر قائم کیا ہے جس میں‌کسی قسم کی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے.

  • ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹس کی تقرریاں و تبادلوں کے احکامات جاری

    ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹس کی تقرریاں و تبادلوں کے احکامات جاری

    ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹس کی تقرریاں و تبادلوں کے احکامات جاری

    پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی) خیبر پختونخواحکومت نے گریڈ 17کے7ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سب جیل چارسدہ میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ریاض کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان، سعود احمد کو مردان سے سب جیل دیر اپر، حشمت اللہ کوسب جیل اپردیرسے سنٹرل جیل مردان،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان امین الحق کو ڈی جے کوہاٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کوہاٹ طاہر شہباز خان وزیر کو ڈی جے بونیر ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کرک نجم حسین عباسی کوجوڈیشل لاک اپ نوشہرہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل لاک اپ نوشہرہ فلک شیر کو سنٹرل جیل کرک تعینات کر دیا گیا ہے ۔

  • خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں فنی تعلیم کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کےلئے عملی کوشیں کر رہی ہے، سیکرٹری صنعت

    خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں فنی تعلیم کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کےلئے عملی کوشیں کر رہی ہے، سیکرٹری صنعت

    خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں فنی تعلیم کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کےلئے عملی کوشیں کر رہی ہے، سیکرٹری صنعت

    پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی)سیکرٹری صنعت، تجارت و ٹیکنیکل ایجوکیشن عامر لطیف نے کہا کہصوبائی حکومت صوبے میں فنی تعلیم کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کےلئے عملی کوشیں کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں تقسیم انعامات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیکرٹری عامر لطیف نے تمام اداروں کے پرنسپل، والدین اور طلباء کو مبارکباد پیش کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا اور طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے بھرپور کوشیں کی جائےں گی ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ نئے دور کے چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کےلئے سخت محنت کرےں ۔ انہوں نے بورڈ کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور فنی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کریں ۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت مختلف شعبوں بشمول ڈپلومہ ان کامرس ،ڈپلومہ ان بزنس ایڈمنسٹریشن کے سالانہ امتحان 2019ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ چیئرمین خیبرپختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے والدین، طلبہ اور اساتذہ کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا ۔