Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب بھر کی جیلوں میں ڈاکٹرز کی قلت ، قیدی بیمار ، پریشان

    پنجاب بھر کی جیلوں میں ڈاکٹرز کی قلت ، قیدی بیمار ، پریشان

    لاہور : پنجاب کی جیلوں میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے بیمار قیدی بہت پریشان ہیں . ذرائع کے مطابق جیل حکام قیدیوں کی صحت کے حوالے سے مخلص دکھائی نہیں دیتی جس کی وجہ سے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے جیل حکام کے بے حسی پر بھی بہت پریشان ہیں.

    تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ہسپتال توموجودہیں لیکن اکثرجیلوں میں ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں جسکی وجہ سے اکثراوقات جیل حکام کومشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ لاہورسمیت صوبہ بھرکی جیلوں میں 35 ڈاکٹرزکی اسامیاں خالی پڑی ہیں جیل ھکام کی جانب سے باربارمحکمہ ہیلتھ کومراسلہ بھجوانے کے باوجود ڈاکٹرز تعینات نہیں کیے گئے جسکی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قیدیوں کی طرف سے اس سلسلے میں‌ کئی مربتہ جیلوں کے اندر احتجاج کیا گیا ہے لیکن حکومت اس پر کوئی توجہ دیتی نظر نہیں آتی

  • انصاف کی جلد فراہمی کا سفر جاری ، 373 ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور 470 مقدمات کا فیصلہ کر دیا

    انصاف کی جلد فراہمی کا سفر جاری ، 373 ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور 470 مقدمات کا فیصلہ کر دیا

    لاہور : پاکستان میں‌انصاف کی جلد سے جلد فراہمی کا نعرہ حقیقت میں بدلنے لگا . پاکستان بھر میں قائم 373 ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور 470 مقدمات کا فیصلہ کر دیاجبکہ لاہور کی دونوں ماڈل کورٹس نے کسی ایک مقدمہ کا فیصلہ نہیں کیا۔ڈی جی مانیٹرنگ ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے کارکردگی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کو بجھوا دی،

    ڈی جی مانیٹرنگ ماڈل کورٹس سہیل ناصر کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں قائم 373 ماڈل کورٹس نے 26 جولائی 2019 کو مجموعی طور 470 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ 167 ماڈل کورٹس نے قتل کے 39 اور منشیات کے 87 مقدمات یعنی 126 مقدمات کا فیصلہ سنایا، تمام عدالتوں نے کل 357 گواہان کے بیانات قلمبند کیے، پنجاب میں قتل کے 17 اور منشیات کے 46، مقدمات کا فیصلہ ہوا، 2 مجرموں کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔

    ماڈل کورٹس کی کارکردگی کے متعلق اس رپورٹ کے مطابق ان کورٹس میں‌ 25 مجرمان کو5 سال کی قید اورگیارہ لاکھ سے زائد جرمانوں کی سزا سنائی گئی، سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے 179 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے دیئے،110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 165 مقدمات کے فیصلے کر دیے۔تمام عدالتوں نے 382 گواہان کے بیانات قلمبند کیے، مجموعی طور پر 46 مجرمان کو 32 سال،3 ماہ اور 26 دن قید اور انیس لاکھ سے زائد کے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

  • پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں اراضی مسائل کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹرز کی منظوری

    پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں اراضی مسائل کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹرز کی منظوری

    لاہور : پنجاب حکومت نے صوبے کے پسماندہ علاقوں میں‌اراضی مسائل کے حل کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹر آن ویل متعارف کروا دیئے ، اس سسٹم کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دی۔

    پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق اراضی سے متعلق پٹوار سسٹم کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب نے لاہور میں پانچ اور صوبہ بھر میں 142 اراضی ریکارڈ سنٹر بنائے جنہوں نے صوبہ بھر کی رورل اراضی کو کمپیوٹرائز کرلیا ہے۔ تاہم اراضی سے متعلق کام کا دبائو زیادہ ہونے کے باعث یہ تعداد بھی کم پڑگئی ہے اور لائنوں میں لگنے کے باوجود شہریوں کو کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔

    اراضی مسائل سے دوچار اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ ریونیو نے اراضی ریکارڈ سنٹر آن ویل کے تحت بیس موبائل وینز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔موبائل وینز کی سہولت وہاں فراہم کی جائے گی جہاں اراضی ریکارڈ سنٹر موجود نہیں،موبائل وین شہریوں کے اراضی سے متعلق معاملات ان کی دہلیز پرحل کریں گی۔صوبائی وزیر مال کے مطابق منصوبہ پانچ ماہ کی مدت میں دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا

  • قومی غذائی سروے سال 2018 -19 کی رپورٹ جاری ، 46 فیصد بچے خون کی کمی کا شکار

    قومی غذائی سروے سال 2018 -19 کی رپورٹ جاری ، 46 فیصد بچے خون کی کمی کا شکار

    لاہور : وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد جاری ، پنجاب میں غذائی کمی کا جائزہ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ،جس کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پرپانچ سال سے کم عمر 46 فیصد بچے خون کی کمی کا شکار ہیں جن میں 6 فیصد بچوں میں مہلک امراض کی شرح خطرناک حد تک پائی گئی۔

    اس حوالے سے آج ایک تقریب پرل کانٹی نینٹل میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیراہتمام منعقد ہوئی جس میں‌قومی غذائی سروے سال 2018-19 کی رپورٹ جاری کرنے کی تقریب میں وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، وزیرسکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے شرکت کی . اس رپورٹ کے تناظر میں صوبے میں جلد از جلد غذائی قلت پوری کرنے کا عزم کیا گیا

    رپورٹ کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 30 فیصد لڑکوں اور 29 فیصد لڑکیوں میں آئرن کی کمی ہے، پنجاب کے مجموعی طور پر 29 فیصد بچے آئرن کی کمی کا شکار نکلے، سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مجموعی طور پر 38 فیصد بچوں میں وٹامن اے کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق بچوں کی غذائی ضروریات و نشوونما ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کی اس تقریب میں پیش کی جانے والی سروے رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں کے 38 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں بھی 38 فیصد بچے وٹامن اے کا شکار ہیں۔صوبائی وزیر ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اب سکولوں میں بھی سروے ہوگا۔

    پرل کانٹی نینٹل ہونے والی اس تقریب میں پالیسی اینڈ سٹریٹیجک پلاننگ یونٹ اور کنسورشیم پارٹنرز مدر اینڈ چائلڈ کیئر یو ایس اے کے درمیان باہمی یاداشت پر دستخط بھی کئے گئے، اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حبیب الرحمن گیلانی، ممبر ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سہیل ثقلین بھی موجود رہے۔

  • پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبھکی

    پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبھکی

    بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مکمل یا محدود جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اسی لئے اس نے درپردہ جنگ کا سہارا لے رکھا ہے۔

    بھارتی لوک سبھا میں کرگل جنگ کی بیسویں برسی کے سلسلے میں بولتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے مذکورہ جنگ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیر دفاع نے کہا”ہمارا ہمسایہ ملک(پاکستان) بھارت کے ساتھ نہ مکمل جنگ لڑسکتا ہے اور نہ محدود جنگ۔ا±س نے درپردہ جنگ چھیڑ رکھی ہے”۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے۔
    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بالاکوٹ میں بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کرتے ہوئے 300لوگوں کو مارنے کا دعوی کیا تھا۔ لیکن بھارت اس دعوے کو ثابت نہ کر سکا۔ اس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے۔بھارت نے گذشتہ برس بھی سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کیا تھا۔ پوری دنیا نے بھارت کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کیا ۔

  • تائیوان، زلزلے کے جھٹکے

    تائیوان، زلزلے کے جھٹکے

    مشرقی تائیوان کے ییلن کاونٹی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پر 4.0 تھی۔
    یونان میں شدید زلزلہ ، عمارتوں کو نقصان ، لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے
    زلزلے کا مرکز 24.77 ڈگری شمالی عرض البلد اور 121.8شمالی طول البلد اور زمین کی سطح سے 60 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع رہا۔

  • حکومتی وفد ناکام واپس ، حاصل بزنجو نے حکومتی وفد کو جواب دے دیا

    حکومتی وفد ناکام واپس ، حاصل بزنجو نے حکومتی وفد کو جواب دے دیا

    اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد واپس لیں ، حکومتی وفد کی میر حاصل بزنجو سے درخواست،میں اکیلا کچھ نہیں کرسکتا سینیٹرشبلی فرازکی قیادت میں حکومتی وفدنے میرحاصل بزنجوسےملاقاتاور تحریک عدم اعتماد واپس لینےکی درخواست کی، میرحاصل بزنجونےحکومتی وفد سےمعذرت کرلی۔

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادرکوانےکیلئےحکومتی ارکان کی بھاگ دوڑجاری ہے۔ سینیٹرشبلی فرازکی قیادت میں حکومتی وفدنےسینیٹرحاصل بزنجو سےملاقات کی۔ سینیٹرطاہربزنجونےمیڈیا بریفنگ میں بتایاکہ حاصل بزنجونےحکومتی وفدکوجواب دے دیا۔

    سینیٹر طاہر بزنجو کے مطابق حاصل بزنجوحکومتی وفد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن کاحصہ ہیں اورچیرمین سینیٹ کے معاملےپراپوزیشن کےساتھ کھڑے ہیں۔ اس سےقبل سینیٹرشبلی فرازکاکہناتھاکہ اپوزیشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ شبلی فرازنےدعویٰ کیاکہ سینیٹ میں ارکان کی اکثریت اُن کےساتھ ہے۔

  • نیپراآئی پی پیز کے حوالے سے کمیٹی کے 17سوالات کے جواب دینے میں ناکام ،ارکان کمیٹی کی برہمی

    نیپراآئی پی پیز کے حوالے سے کمیٹی کے 17سوالات کے جواب دینے میں ناکام ،ارکان کمیٹی کی برہمی

    نیپراآئی پی پیز کے حوالے سے کمیٹی کے 17سوالات کے جواب دینے میں ناکام ،ارکان کمیٹی کی برہمی

    نہ ہمارے سوالات کے جواب دیے نہ ایکسل شیٹ پر آئی پی پیزکاڈیتامہیاکیا ارکان کمیٹی. پاکستان کواب بھی 3سے 3ہزار 5سو میگا واٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے،نندی پورپاورپلانٹ کی اوسط صلاحیت 49فیصد ہے حکام . پاکستان میں بجلی پوری ہے چوری والے علاقوں میںبجلی نہ دیںپہلے بجلی چوری ختم کریںپھر نئے کار خانے لگائیں نعمان وزیر. 2007 میں لگائے گئے آئی پی پیز کا دفاع کرنے کمیٹی میں نہیں آیا ہوں ممبرنیپرا

    اسلام آباد( )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی آئی پی پیز کے حوالے سے سب کمیٹی کے 17سوالات کاجواب دینے میں نیپراناکام ہوگیا،نیپرا کی طرف سے کمیٹی کوبریف نہ دینے پر کمیٹی نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نہ ہمارے سوالات کے جواب دیے نہ ایکسل شیٹ پر آئی پی پیزکاڈیتامہیاکیا۔ارکان کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں بجلی پوری ہے چوری والے علاقوں میںبجلی نہ دیںپہلے بجلی چوری ختم کریںپھر نئے کار خانے لگائیں۔حکام نے بتایاکہ پاکستان کواب بھی 3سے 3ہزار 5سو میگا واٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے،نندی پورپاورپلانٹ کی اوسط صلاحیت 49فیصد ہے۔یکم اگست کو دوبارہ سب کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ممبرنیپراٹریف سیف اللہ چٹھہ نے کہاکہ2007 میں لگائے گئے آئی پی پیز کا دفاع کرنے کمیٹی میں نہیں آیا ہوں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی سب کمیٹی کا اجلاس کنوئینر سینٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں سینیتر محمداکرم ،سینٹر آگاشاہ زیب درانی ،جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن زرغام شاہ،ممبرنیپراٹریف سیف اللہ چٹھہ و نیپرا کے دیگر حکام نے شرکت کی ۔ارکان کمیٹی نے نیپرا کودیئے گئے 17سولات کاجواب نہ دینے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی اجلاس سے پہلے بریف نہیں دیاگیااور نہ ہی جو ایکسل شیٹ دی تھی اس پر تمام آئی پی پیز کا ڈیٹا ڈالاگیاہے ۔نیپراحکام نے کہاکہ نیپرا سو کمیٹی کو فیصد معلومات دے گا یہ کیس عدالت میں ہے عدالت میں آئی پی پیز نے سٹے لیا ہوا. کیا معائدے ٹریف کے مطابق ہے کہ نہیں ؟عدالت میں سٹے ہونے کی وجہ سے ہم اس معاہدوں کو نہیں دیکھ سکتے ہیں .نعمان وزیر نے کہاکہ عدالت کے سٹے میں کہاں لکھاہے کہ سینیٹ میں معائدہ پیش نہیں نہیں ہوسکتاہے.اگر ہے تو ہمیں عدالت کاحکم دیکھادیں ۔ کمیٹی نے سفارش کیا کہ نیپرا کا جو بھی ممبر صوبوں سے آئے اس کو متعلقہ شعبہ میں ماہر ہوناچاہیے .حکام نے کہاپاکستان پاور پالیسی 1994 کے تحت صدر پاکستان معائدوںضمانت دیں گے جن میں ادائیگیاں بھی شامل ہیں یہ 25سال کے لیے ہوگا بتائی گئی صلاحیت سے زیادہ منافع کچھ آئی پی پیز نے کمایاتھا جس پر ہم نے سوموٹو لیااور 2011میں پہلی بار ہم نے زیادہ منافع پر کمانے پر آئی پی پیز کو خط لکھے مگر انہوں نے کہاکہ آپ نے پہلے سال خط لکھا یے جب کہ یہ معائدہ 25سال چلناہے بعد میں اس کی صلاحیت کم ہوجائے گی۔2007 میں لگائے گئے آئی پی پیز کا دفاع کرنے یہاں نہیں آیا ہوں 13%ڈالر کے ساتھ منافع دیاجائے یہ طے ہواتھا 6ہزار میگا واٹ کے پلانٹ لگائے گئے یہ تمام پلانٹ 1994کی پالیسی کے تحت لگائے گئے تھے ۔ 2002میں توانائی کی کمی تھی کل 2634میگا واٹ کی کمی کا سامنا تھا .ای سی سی نے 16اگست 2006میں فیصلہ کیاتھا.اور اس پالیسی کے تحت 3165میگا واٹ کے پلانٹ لگنے تھے مگر 1200میگا واٹ کے پلانٹ لگے ۔مشرف دور میں روپے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ڈالر میں منافع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔2002کی پالیسی میں آئی پی پیز کامنافع 13%سے بڑھا کر 15%کردیاگیا.۔ 2014-15میں دوبارہ پاورپالیسی آئی۔ اس کو 2015کی پالیسی کہتے ہیں اب 20%تک منافع دیاجائے گا اور ڈالر کے حساب سے دیاجائے گا. 2015کی پاور پالیسی آنے کے باوجود کیسی غیرملکی کمیپنی نے سرمایہ کاری نہیں کی ۔جو منصوبے لگے وہ سی پیک کے تحت لگے ہیں۔پاکستان میں اس وقت دستیاب بجلی کی پیداور 35ہزار میگا واٹ ہے جن میں سے ہم 23ہزار میگا واٹ بجلی کی ترسیل کرتے ہیں اور یہ پلانٹ 26ہزارمیگاواٹ تک بجلی بناسکتے ہیں ۔حکام نے کہاکہ پاکستان کواب بھی 3سے 3ہزار 5سو میگا واٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے. کنوئینر کمیٹی نعمان وزیر نے کہاکہ بجلی پوری ہے جہاں چوری ہے وہاں پر بجلی نہ دیں بجلی چوری ختم ہوتو نئے کار خانے لگائیں۔حکام نے بتایاکہ آئی پی پیزیونین والے کمیشن بنانے کا کہے رہے ہیںتاکہ وہ تمام معاملات کودیکھے ۔حکام نے کہا کہ نندی پورپاورپلانٹ کی اوسط صلاحیت 49فیصد ہے ۔آرایل این جی کے پاور پلانٹس کی 62فیصد،آر ایف او 45فیصد ،گیس کی 51فیصد اوسط صلاحیت ہے ۔نعمان وزیر نے کہاکہ نندی پورپاور پلانٹ کی 49فیصد اوسط صلاحیت بہت کم ہے ۔اس کودیکھناہوگاکہ اس کی صلاحیت کیوںکم ہے ۔۔نعمان وزیر نے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ جو معائدے ہوئے ہیں وہ پورے ہوں مگر جو معائدے کے وقت خلاف ورزی ہوئی اس کی نشاندہی کریں گے. کمیٹی سمجھتی ہے کہ آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیاں ہوئی ہیں ہم سب کو سنیں گے۔نعمان وزیر نے ممبر نیپرا کومخاطب کرتے ہوے کہاکہ آپ نے کمیٹی کوٹرک کے بتی کے پیچھے لگایا مگر 17سوالات کے جواب نہیں دیے ہیں۔دو ایکسل شیٹ دیے کہ اس میں ڈیٹا ڈالیں میں نے 8گھنٹے میں ایکسل شیٹ بنائی۔حکام نے کہاکہ 11آئی پی پیز کا ڈیٹا ای میل کردیں گے۔یکم اگست کو دوبارہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا.

  • لیبیا، دو کشتیوں کا حادثہ، 150افراد کی ہلاکت کا خدشہ

    لیبیا، دو کشتیوں کا حادثہ، 150افراد کی ہلاکت کا خدشہ

    لیبیا کے ساحل کے نزدیک دو کشتیوں کے حادثے کا شکار ہوجانے کے سبب کم از کم 150 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کشتیوں میں 300افراد سوار تھے۔

    مذکورہ کشتیاں طرابلس سے 100کلومیٹر دور خومس شہر کے قریب ڈوب گئیں۔تقریباً 137افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

  • چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا کمسن بچوں کے بھکاری مافیا کے ہاتھوں استحصال کے خلاف وارننگ آپریشن

    چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا کمسن بچوں کے بھکاری مافیا کے ہاتھوں استحصال کے خلاف وارننگ آپریشن

    چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا کمسن بچوں کے بھکاری مافیا کے ہاتھوں استحصال کے خلاف وارننگ آپریشن
    بچوں سے بھیک منگوانے والے والدین اور دیگر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سارہ احمد

    لاہور()چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی جانب سے کمسن بچوں کے بھکاری مافیا کے ہاتھوں استحصال کے خلاف لاہور کے 04 اہم مقامات چیرنگ کراس، ریگل چوک، لبرٹی مارکیٹ اور مین مارکیٹ گلبرگ میں "وارننگ ریسکیو آپریشن” کا انعقاد کیا گیا۔ آپریشن کی قیادت سارہ احمد، چیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب نے کی جس میں بیورو افسران اور لاہور پولیس نے بھرپور حصہ لیا۔ آپریشن کے موقع پر عوام الناس کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیلپ لائن 1121کے بارے میں آگاہی دی گئی اور اس حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پنجاب پولیس کے باہمی تعاون سے بھکاری مافیا کے خلاف آگاہی مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بیورو بچوں سے بھیک منگوانے والے والدین اور دیگر ذمہ د اران کو آخری وارننگ دے رہا ہے۔ آئندہ بچوں سے بھیک منگوانے والے والدین اور دیگر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سارہ احمد نے کہا کہ بچے پھول کی نازک کونپلوں کی مانند ہوتے ہیں جن کو توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی بنیادی ضروریات، اچھی خوراک، تعلیم اور طبی سہولیات تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی بچوں سے ان کے حق کو چھیننے نہیں دیں گے۔