Baaghi TV

Author: +9251

  • کراچی ٹیسٹ؛ سرفراز کی سینچری نے کراچی ٹیسٹ کو دلچسپ بنادیا

    کراچی ٹیسٹ؛ سرفراز کی سینچری نے کراچی ٹیسٹ کو دلچسپ بنادیا

    سرفراز کی سینچری نے کراچی ٹیسٹ کو دلچسپ بنادیا
    کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنالیے۔
    پانچواں روز
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے کراچی ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان صفر پر کھلاڑیوں کے آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
    سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا تاہم سعود شکیل 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز 103 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 84 رنز درکار ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل پریسویل نے 3 جبکہ اِش سودھی نے 2 اور ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    چوتھا روز
    چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کی۔ پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں۔ ٹم ساؤتھی نے عبداللہ شفیق کو اور اِش سودھی نے میر حمزہ کو آؤٹ کیا۔ اب پاکستان کو جیت کےلیے 319 رنز درکار ہیں۔ قبل ازیں کھیل کے آغاز پر قومی ٹیم محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پاکستان کی آخری وکٹ اِش سودھی کے حصے میں آئی۔

    نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر کے انفرادی اسکور پر وکٹ جلد گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیمسن 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹام بلنڈل اور مچل پریسویل نے 127 رنز کی شراکت داری قائم کی، بلنڈل 74 رنز بناکر آغا سلمان کا شکار ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، آغا سلمان، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    تیسرا روز
    قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ سرفراز احمد اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 3، اِش سودھی نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    دوسرا روز

    قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز 6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم کی گئی۔

    قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور حسن علی کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
    پہلا روز
    دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کانوے نے سنچری مکمل کی لیکن چائے کے وقفے کے بعد ڈیون کانوے 122 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ کین ولیمسن 36 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ہینری نکولس 26 رنز اور اور مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30 اور اش سودھی 11 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔ پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ کھانے کے وقفے سے قبل پاکستان نے اپنے تمام پانچ بولرز کا آزمایہ تھا تاہم کوئی بھی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا۔

    ٹاس

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے محمد وسیم اور اسپنر نعمان علی کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیا جبکہ مہمان ٹیم نے فاسٹ بولر نیل واگنر کی جگہ میٹ ہینری کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

    مزید پڑھیں؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا، سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کا داخلہ مفت ہے۔

    پاکستان ٹیم

    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، میر حمزہ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم

    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل۔

  • روس سے سستے تیل کی خریداری کا معاملہ؛ روسی وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا. مصدق ملک

    روس سے سستے تیل کی خریداری کا معاملہ؛ روسی وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا. مصدق ملک

    روس سے سستے تیل کی خریداری کا معاملہ؛ روسی وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا. مصدق ملک
    وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روس کے وزیر توانائی سمیت پورا وفد پاکستان آرہا ہے، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے اور وفد اسی وقت آتے ہیں جب تیاریاں مکمل ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ ڈسکاونٹ دے گا۔

    مصدق ملک نے کہا کہ ہم پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہوجائے گا، ریفائنریز سے میٹنگ کرنے کے بعد روس کے ساتھ بات کی تھی، معاہدے کی تیاری مکمل ہے لیکن قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا، ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی وہ سرمایہ کاری کرے گے اور حکومت اسکا باقاعدہ آڈٹ کرے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    ہمارے ملکی مفاد میں ہے جدت اور ریفائنریز اپ گریڈیشن میں پیسے لگے، ہماری ریفائنریز فرنس آئل زیادہ تیار کرتی ہیں جس کی کہیں مارکیٹ ہی نہیں ہے، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے، ہماری ریفائنریز تیس فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں ، جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول اور ڈیزل کی فینش پراڈکٹس زیادہ بنائے گئے، انہوں نے کہا کہ پرمیم نہ دینے سے پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم ہوگی۔

  • لاہور سمیت مختلف شہروں میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 20 سے زائد افراد گرفتار

    لاہور سمیت مختلف شہروں میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 20 سے زائد افراد گرفتار

    لاہور سمیت مختلف شہروں میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 20 سے زائد افراد گرفتار
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہم جنس پرستی، چائلڈ پورنو گرافی اور لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے ذریعے لاکھوں روپے کمانے اور بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پنجاب میں چائلڈ پورنوگرافی اور ہم جنس پرستی میں ملوث افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانولہ، شیخوپورہ راولپنڈی سے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار افراد کے قبضے سے بچوں،خواتین اور ادھیڑ عمر افراد کی نازیبا ویڈیوزاور تصاویر، جنسی ادویات و آلات سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق سوشل میڈیا پر مخصوص ایپ پر ہم جنس پرستوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو زیادہ تر پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان ایپس پرچائلڈ پورنوگرافی سمیت ہم جنس پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ملزمان ہم جنس پرستی کی سوشل میڈیا ایپ پر لائیو براڈ کاسٹ بھی کرتے تھے۔

    ایسے ہی ایک گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں نوید عاصم انور قیصر اسد منیر عمران تنویر افتخار وحید توقیر ندیم شرافت قاسم سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ بچوں سے پب جی گیم کھیلتے ہوئے دوستی کی جاتی ہے پھر ان کو گیم میں شامل رہنے اور ان کی مرضی کے ساتھ پپ جی گیم کھلینے کا لالچ دے کر ان بچوں کی نازیبا ویڈیوز کلپس بنائی جاتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    لاہور، گجرات اور ملتان کی مختلف نجی کالجزاور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو نجی پارٹیوں ،گروپ اسٹڈیزاور ماڈلنگ سمیت مختلف طریقوں سے ہم جنس پرستوں کے گروپوں میں شامل کیا جاتا ہے پھر نازیبا اور ہم جنس پرستی کے حوالے سے فلمیں دیکھا کر بھی مائل کیا جاتا ہے کہ یہ کوئی غیر قانونی یا برا کام نہیں بلکہ ایک آرٹ ہے۔ اس کی ادائیگی لاکھوں روپے میں کی جاتی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بہت سی غریب فیملیز بدنام ہونے کے ڈر اوران مافیا کی دھمکیوں کی وجہ سے ایف آئی اے کے ساتھ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔ کچھ ایسے بھی افراد تھے جنہوں نے درخواست تو دی مگر پھر شامل تفتیش نہیں ہوئے لیکن ایف آئی اے نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پی ٹی اے کے ساتھ مل کر بہت سی ایسی سائٹس کو بلاک بھی کیا جاچکا ہے۔

  • رونالڈو کا دورہ سعودی عرب؛ بے دھیانی میں سعودی عرب کو ساؤتھ افریقہ کہہ دیا

    رونالڈو کا دورہ سعودی عرب؛ بے دھیانی میں سعودی عرب کو ساؤتھ افریقہ کہہ دیا

    رونالڈو کا دورہ سعودی عرب؛ بے دھیانی میں سعودی عرب کی جگہ ساؤتھ افریقہ کہہ دیا

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کیلئے ریاض پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں النصر فٹبال کلب کے ساتھ 200 ملین یورو کا معاہدہ طے پانے کے بعد ورلڈ فٹبال اسٹار رونالڈو سعودی لیگ میں شرکت کیلئے ریاض پہچنے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    النصر فٹبال کلب سے ہونے والے معادے کے باضابطہ اعلان کیلئے ریاض کے مرسول اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیاگیا تھا، شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ سعودی عرب پہنچنے سے قبل رونالڈو نے ایک ویڈیوکے ذریعے مداحوں کو جلد ملاقات کا پیغام بھی دیا تھا. النصر میں شامل ہونے والے رونالڈو دنیاکے مہنگے ترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ اور رئیل میڈرڈ جیسے بڑے فٹبال کلبز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔


    پانچ مرتبہ چیمپئینز لیگ ونررہنے والے رونالڈو فٹبال کے کئی اعزازت اپنے نام کرچکے ہیں،سعودی وزیر کھیل کی طرف سے نو مرتبہ سعودی لیگ چیمپئین رہنے والے النصرفٹبال کلب میں رونالڈو کی شرکت کو سعودی فٹبال کیلئے بڑا اقدام قرار دیا ہے جبکہ مہنگے ترین فٹبال اسٹار رونالڈو کے ہمراہ نوکروں کی ایک بڑی ٹیم سمیت سیکورٹی کمپنی بھی موجود تھی جنہیں ریاض کے ایک پرتعیش ہوٹل میں ٹہرایا گیا.


    جب کرسٹیانو رونالڈو کو ریاض میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں فٹبال مختلف ہے، اس لیے میرے لیے جنوبی افریقہ آنا میرے کریئر کا اختتام نہیں ہے۔ میں اس لیے تبدیلی چاہتا ہوں اور سچ بولوں تو مجھے اس بات کی فکر نہیں ہے کہ لوگ کیا کہیں گے۔ انھوں نے کہا تھا میں نے سب کچھ جیت لیا، میں نے یورپ کے اہم ترین کلبز کے لیے کھیلا اور اب ایشیاء میں ایک نیا چیلنج ہوگا۔

    جبکہ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ منگل کو سعودی عرب میں النصر کی جانب سے باقاعدہ تقریب میں میڈیا کے سامنے پیش ہونے پر انھوں نے بےدھیانی میں سعودی عرب کو جنوبی افریقہ کہہ دیا تھا. جبکہ انھوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد النصر میں شمولیت اختیار کی ہے۔ میڈیا کانفرنس کے بعد انھوں نے ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں اپنی النصر کی نئی جرسی میں تصویریں کھینچوائیں۔ النصر اور رونالڈو کے درمیان ہونے والی ڈیل کو اب تک کی سب سے مہنگی ڈیل کہا جا رہا ہے۔ النصر سنہ 2025 تک ہر سال رونالڈو کو تقریباً 200 ملین یورو یا 1800 کروڑ انڈین روپے ادا کرے گا۔


    سعودی عرب کی رونالڈو پر کروڑوں ڈالر کی بارش

    ابھی ایک ماہ کا وقت بھی نہیں گزرا جب پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش کے ہاتھوں ایک صفر کی شکست کے بعد چشم تر کے ساتھ میدان چھوڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پرتگال کو شکست دے کر مراکش ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا افریقی عرب ملک بن گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہونے کے چند ہفتوں بعد اب پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے یورپی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر سعودی عرب کی النصر میں شمولیت اختیار کی ہے.


    النصر کلب نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی جرسی کے ساتھ رونالڈو کی تصویر شیئر کرکے جوش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ ماہرین 37 سالہ رونالڈو کے النصر کے ساتھ ہونے والے مہنگے معاہدے کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی معاشی پالیسی سے بھی جوڑ رہے ہیں، جس کا ہدف مغربی ممالک کو پیچھے چھوڑ کر سعودی عرب کو عالمی طاقت کے طور پر ابھارنا ہے۔

    کرسٹیانو رونالڈو کو سائن کرنے کے بعد النصر نے ٹویٹ کیا ’تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف ہمارے کلب کو بڑی کامیابی کی طرف گامزن کرے گا بلکہ ہماری لیگ، ہمارے ملک اور آنے والی نسلوں، لڑکے اور لڑکیوں کی اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بھی حوصلہ افزائی کرے گا۔‘ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ ’میں ایک مختلف ملک میں فٹ بال لیگ کا تجربہ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔‘ انہوں نے مزید کہا ’النصر جس وژن کے ساتھ کام کر رہا ہے اور سعودی عرب جس طرح مردوں اور خواتین کی فٹبال کے حوالے سے ترقی کر رہا ہے وہ متاثر کن ہے۔ ہم ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی حالیہ کارکردگی سے دیکھ سکتے ہیں کہ یہ فٹبال میں بڑی صلاحیتوں کا حامل ملک ہے۔‘

    النصر کلب کی تاریخ

    ایک عالمی ادارے کے مطابق رونالڈو جس النصر کلب سے منسلک ہوئے ہیں وہ سنہ 1955 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ کلب ملک کی سعودی پروفیشنل لیگ (ایس پی ایل) میں کھیلتا ہے، جس میں کل 18 ٹیمیں ہیں۔ لیگ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے ماجد عبداللہ نے بھی النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہر میچ میں ایک کی اوسط سے مجموعی طور پر 189 گول کیے ہیں۔ النصر ایس پی ایل کی دوسری کامیاب ترین ٹیم ہے جو اب تک نو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔ آخری بار النصر نے یہ ٹائٹل سنہ 2018-2019 میں جیتا تھا۔ سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے کے معاملے میں النصر سے آگے صرف الہلال کلب ہے۔

    النصر کے موجودہ کوچ روڈی گارشیا ہیں۔ اس کلب میں کیمرون کے سابق ورلڈ کپ ہیرو ونسنٹ ابوبکر اور برازیل کے سابق مڈفیلڈر لوئیز گسٹاوو بھی شامل ہیں۔ گول ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق سعودی شہزادے عبدالرحمان بن سعود آل سعود نے سنہ 1960 میں کلب کی کمان سنبھالی تھی۔ انھوں نے النصر کو ملک کے بہترین کلبوں میں سے ایک بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ سنہ 2004 میں ان کی موت کے بعد بھی کلب کو سعودی شاہی خاندان سے مالی امداد ملتی رہی ہے اور کلب بڑے کھلاڑیوں کو راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ گذشتہ سال ہی ایک اور سعودی ٹیم الہلال نے بھی رونالڈو کو پیشکش کی تھی۔ لیکن اس وقت رونالڈو نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کہا تھا کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں خوش ہیں۔ تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ بات چیت اس وقت بگڑ گئی جب رونالڈو نے گذشتہ سال نومبر میں ایک انٹرویو کے دوران کلب کے منیجر ایرک ٹین سے خوش نہ ہونے کا اظہار کیا۔

  • امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی گارڈنز میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ

    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی گارڈنز میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ

    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی گارڈنز میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ

    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی گارڈنز میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ کا واقع پیش آیا. میامی گارڈنز میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ سے 10 افراز زخمی ہونے کی اطلاعات ہے جبکہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے.، خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران پیش آیا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما میں سال نو کے آغاز پر فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ  فلوریڈا میں پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ اتوار کی صبح ایک مسلح حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
     پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے فائرنگ کے واقعے کی خبر ملی جس پر انہیں جائے واردات پر ڈاونتا ہیرس اور عبدالحکیم وان کروسکی نامی دو اشخاص کی نعشیں ملیں۔ اس واقعے سے چند گھنٹے کے بعد ریاست الاباما میں بھی ایک مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا تھا.

  • عدالت کا کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل مواد بلاک کرنے کا حکم

    عدالت کا کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل مواد بلاک کرنے کا حکم

    عدالت کا کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل مواد بلاک کرنے کا حکم

    عدالت نے کبریٰ خان کی درخواست پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تضحیک آمیز بیانات ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے عادل فاروق راجہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی جانب سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور یوٹیوبر عادل فاروق و دیگر کے خلاف جمع کروائی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    اداکارہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عادل فاروق راجہ نے مجھ سمیت 4 اداکاراؤں کیخلاف پروپیگنڈا کیا۔ بے بنیاد پروپیگنڈے سے ہماری شہرت کو نقصان پہنچا۔ ہم نے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں محنت سے نام کمایا ہے۔ عدالت نے عادل فاروق راجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کیخلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی۔ خیال رہے کہ :اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کےخلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنےکا حکم دے دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میجر (ر) عادل راجا کے نازیبا الزامات پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ حال ہی میں عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھےاور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

    عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے جن میں M H. – M K. – A K- S A شامل تھے۔ اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’میں شروع میں خاموش رہی کیوں کہ ایک فیک ویڈیو میرے وجود کو نہیں مٹاسکتی لیکن بس اب بہت ہوگیا ہے، آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص مجھ پر بیٹھے بٹھائے انگلیاں اٹھائے گا اور میں چپ بیٹھوں گی تو آپ کی سوچ ہے لہٰذا مسٹر عادل راجا جب آپ کسی انسان پر الزام لگائیں تو پہلے آپ کے پاس ثبوت ہونا چاہیے‘۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    کبریٰ خان نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ ’آپ کے پاس ثبوت سامنے لانے کیلئے صرف 3 دن ہیں جس کیلئے آپ نے حق اور سچ کا دعویٰ کیا ہے، اگر تم نے ایسا نہیں کیا تو اپنا بیان واپس لو اور عوام کے سامنے معافی مانگو ورنہ میں تمہارےخلاف مقدمہ کروں گی اور میں صرف پاکستانی ہی نہیں برطانوی شہری بھی ہوں لہٰذا میں وہاں بھی تمہارے پیچھے پہنچ جاؤں گی کیوں کہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی‘۔

  • خواتین کو محرم کے بغیر حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت

    خواتین کو محرم کے بغیر حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت

    خواتین کو محرم کے بغیر حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت

    سعودی عرب کا احسن اقدام، خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے رجسٹریشن کی اجازت مل گئی۔ سعودی وزارت حج نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے اندراج کی اجازت دی ہے، خواتین کے لیے محرم کو ترجیحی شرط سے خارج کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سال 1444ھ کے لیے حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ”نسک“ ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون مملکت عازمین کے لیے جلد رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سال حج کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے کم از کم عمر 12 سال ہو گی، جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو رجسٹریشن کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ ساتھ ہی شہریوں کے لیے ”قومی شناخت“ یا ”مقامی شناخت“ کی موجودگی ضروری ہے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے وزارت کی ویب سائٹ اور ”نسک“ ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون ملک سے آنے والے عازمین کی جلد رجسٹریشن کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    یاد رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں شاہی فرمان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ’شاہی فرمان کے تحت خواتین کو بھی مردوں کی طرح ڈرائیونگ لائسنسز کے اجرا کیا جائے گا اور دیگر ٹریفک قوانین لاگو کیے جائیں گے۔‘ واضح رہے کہ سعودی عرب میں مرحوم شاہ عبداللہ کے دور حکومت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کا آغاز ہوا تھا اور شاہ عبداللہ نے 2013 میں خواتین کو شوریٰ کونسل میں شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز؛ پریمیئم برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے تک کی کمی

    یوٹیلیٹی اسٹورز؛ پریمیئم برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے تک کی کمی

     ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر پریمیئم برانڈ کے گھی کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے.

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پریمیئم برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے تک کی کمی کردی ہے۔ 5کلو کے ٹن پر 50روپے کی کمی کی گئی ہے۔ پریمیئم برانڈ گھی کا 1 کلو پاؤچ اب 512 روپے فی کلو بجائے 500روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ 5کلو والا ٹن 2580 کی بجائے 2530 روپے میں دستیاب ہوگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹے اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا تھا تاہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے تھے. یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا تھ جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 75 روپے کا اضافہ کردیا گیا تھا. یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کے 20 کلو کا تھیلا 496 روپے مہنگا ہوگیا تھا اور چینی کی قیمت 70 روپے سے بڑھ کر 89 روپے فی کلو ہوگئی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے سے بڑھ کر 375 روپے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے سے بڑھ کر 1296 روپے کا ہوگیا تھا. ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے مستحقین قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے تھے. جن کے لیے چینی فی کلو 70 روپے، گھی کی قیمت 300 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی.

  • 87 فیصد ممبران نو سال سے پارلیمان کے ممبر ہیں، تحقیق

    87 فیصد ممبران نو سال سے پارلیمان کے ممبر ہیں، تحقیق

    گزشتہ5 سالوں میں ارکان اسمبلی کی مجموعی دولت میں 85 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ عام پاکستانی کی 197 ڈالرز پرکیپٹا آمدن کم ہوئی۔

    گزشتہ 5 سال میں ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کی مجموعی دولت میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور 1 ہزار 170 ممبران کے مجموعی اثاثے 49 ارب سے بڑھ کر 91 ارب ہو گئے ہیں۔ زاہد گشکوری کی رپورٹ کے مطابق 87 فیصد ممبران 9 سال سے پارلیمان کے ممبر ہیں، مالی سال 2019 میں تمام ارکان پارلیمنٹ کی فی کس امدنی میں اوسطاً ایک کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2015 میں تمام ارکان کے مجموعی اثاثے 49 ارب تھے، اور مالی سال 2018 میں ان کے مجموعی ڈیکلیئرڈ اثاثے 89 ارب تھے۔

    تحقیق کے مطابق 2019 میں ممبران کے مجموعی اثاثے 79 ارب تھے، سال 2018 سے 2019 میں ممبران کے مجموعی اثاثے 15 فیصد بڑھے، جب کہ ان ممبران نے 2018 میں مجموعی ٹیکس 1 ارب 60 کروڑ روپے اور 2019 میں مجموعی ٹیکس 98 کروڑ روپے دیا، یوں ان ممبران نے 2018 کے مقابلے میں 2019 میں 62 فیصد کم ٹیکس دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 29 ارکان نے 5 ارب کے مجموعی اثاثے بیرون ملک بھی بتائے، 25 ارکان اسمبلی نے اپنی جائیدادیں ایک ارب سے زائد کی بتائیں، 71 ممبران کے اثاثے 50 کروڑ سے زائد ہیں۔ تحقیق کے مطابق 4 درجن ممبران کے اثاثے 100 فیصد سے زائد بڑھے، 1 درجن ممبران کے اثاثے 200 یا 300 فیصد بڑھے، 111 ارکان کے اثاثے ایک کروڑ سے کم ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 41 ارکان نے اپنی اثاثے دس لاکھ سے کم بتائے، 81 ارکان نے بتایا کہ ان کی پاس اپنا گھر تک نہیں، جب کہ 99 ممبران ٹیکس حکام کے ساتھ رجسٹر نہیں، 161 ارکان ٹیکس حکام کے پاس اپنے ریٹرن فائل نہیں کرتے، جب کہ ان 161 ممبران کی مجموعی آمدنی 37 ارب ہے۔ تحقیق مین انکشاف ہوا ہے کہ دو درجن خواتین ممبران تو ایف بی آر میں رجسٹر ہی نہیں، اور ان خواتین کے مجموعی اثاثے دس کروڑ سے زائد ہیں۔ جب کہ ایف بی ار اور الیکشن حکام کے کا دعوی ہے کہ ان ارکان کے مجموعی اثاثے 300 ارب سے زائد ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریبا 60 فیصد ارکان کے امدن اور اثاثوں کے متعلق اعداد شمار میں جھول نظرآتا ہے، 117 ممبران کے ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کے ساتھ جمع کرائی گئی تفصیلات میں تضاد نظر آتا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ممبران کا مجموعی ٹیکس 2 ارب سے زائد بنتا ہے۔

    تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں میں 250 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب کہ وزیراعلی پنجاب پرویزالہی اور ان کی اہلیہ کے اثاثے بھی 250 فیصد بڑھے، اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کے اثاثوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکے اثاثے چھ گنا بڑھے، اور تحریک انصاف کے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے اثاثے 300 فیصد بڑھے، اخترمینگل کے اثاثوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا۔ تحقیق کے مطابق شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز کے اثاثوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اثاثوں میں 25 فیصد کمی ہوئی، اسی طرح سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان کے اثاثوں میں بھی 5 گنا کمی ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے اثاثوں میں 278 فیصد اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود کے اثاثوں میں 241 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر پیٹرولیم عمر ایوب کے اثاثوں میں 203 فیصد، ان کے وزیر خسروبختیار کے اثاثوں میں 127 فیصد، سابق وزیر فہمیدہ مرزا کے اثاثوں میں 152 فیصد، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے اثاثوں میں 26 فیصد اور زبیدہ جلال کے اثاثوں میں 11 گنا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ق لیگ کے رہنما طارق چیمہ کے اثاثے 51 فیصد بڑھے، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے اثاثے 70 فیصد بڑھے، جب کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے اثاثوں میں41 فیصد کمی ہوئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    دوسری جانب سابق وزیر مراد سعید اور وزیراعلی کے پی محمود خان کے اثاثوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اثاثے 10 فیصد بڑھے، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے اثاثوں میں 55 فیصد، خورشید شاہ کے اثاثوں میں 92 فیصد اضافہ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے اثاثوں میں 287 فیصد اور وزیر دفاع خواجہ اصف کے اثاثوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا۔ دوسری جانب پاکستان اکنامک سروے کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں ایک عام پاکستانی کی آمدن میں صرف آدھا فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، اور 2019 میں 197 ڈالرز ایک پاکستانی کی پرکیپٹا انکم کم ہوئی۔رپورٹ کے مطابق 2018 میں ایک پاکستانی کی پرکیپٹا انکم ایک ہزار 641 ڈالر تھی جب کہ 2019 ممیں یہ کم ہوکر ایک ہزار497 ڈالرہو گئی۔

  • بھارتی مسلمانوں کو گھروں سے جبری بے دخلی کا حکم سپریم کورٹ نے معطل کردیا

    بھارتی مسلمانوں کو گھروں سے جبری بے دخلی کا حکم سپریم کورٹ نے معطل کردیا

    بھارتی مسلمانوں کو گھروں سے جبری بے دخلی کا حکم سپریم کورٹ نے معطل کردیا

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہزاروں افراد کی گھروں سے جبری بے دخلی اور چار ہزار گھر گرانے کا حکم سپریم کورٹ نے معطل کردیا ہے۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ریلوے کی زمین پر قبضے کے الزام میں چار ہزار گھر گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔ ان چار ہزار گھروں کے پچاس ہزار رہائشیوں میں سے اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ہلدوانی ریلوے اسٹیشن کے قریب رہائش پذیر ہزاروں افراد کی جبری بے دخلی کو روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا ہے کہ ہزاروں لوگوں کو راتوں رات بے دخل نہیں کیا جاسکتا، بے دخلی سے پہلے بحالی کی سکیم لگائی جانی چاہیے، اگر ہائی کورٹ کے حکم پر عمل ہوتا تو تقریباً پچاس ہزار لوگ جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے بے گھر ہو جاتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    محکمہ صحت پنجاب کی جین سیکونسنگ میں سب ویرینٹ ایکس بی بی کا انکشاف
    مبینہ طور اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنیکا حکم
     کراچی بلدیاتی انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔ چیف الیکشن کمشنر
    واضح رہے سرکاری افسران نے الزام لگایا تھا کہ متاثرہ لوگوں نے بھارتی ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، جبکہ سینکڑوں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔