Baaghi TV

Author: +9251

  • 6 جنوری مولانا عبدالماجد دریا بادی کا  یوم وفات

    6 جنوری مولانا عبدالماجد دریا بادی کا یوم وفات

    آج چھ جنوری مولانا عبدالماجد دریا بادی کا یوم وفات

    آغا ںیاز مگسی

    جعفر بلوچ ایک ذہین ، بذلہ سنج اور پُرگو شاعر تھے۔ تحسین فراقی نے پی ایچ ڈی کیلئے مولانا عبدالماجد دریا بادی کا موضوع لیا تو جعفر بلوچ نے کہا؛
    جب سے اے تحسین فراقی، تیرے سپرد ہوا
    عبدالماجد دریا بادی ، دریا بُرد ہوا

    یہ تو دو دوستوں کا آپس میں مذاق تھا ورنہ فراقی صاحب محنتی آدمی ہیں، بہت عمدہ مقالہ لکھ کر ڈاکٹر بنے (ورنہ ایسے مقالوں پر بھی ڈگریاں ملیں جنہیں ڈاکٹر صاحبان باقی عمر چھپاتے رہے )

    عبد الماجد دریا بادی 16 مارچ 1892 کو دریا باد،ضلع بارہ بنکی، بھارت میں ایک قدوائی خاندان میں پیدا ہوئے۔ اُن کے دادا مفتی مظہر کریم کو انگریز سرکار کے خلاف ایک فتویٰ پر دستخط کرنے کے جرم میں کالا پانی (جزائر انڈیمان ) بھیج دیا گیاتھا۔ عبد الماجد دریا بادی بہت سی تنظیموں سے منسلک رہے۔ اِن میں تحریک خلافت، رائل ایشیاٹک سوسائٹی،لندن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ، ندوۃ العلماء لکھنؤ، شبلی اکیڈمی، اعظم گڑھ شامل تھیں۔

    عبدالماجد دریاآبادی نے انگریزی کے ساتھہ ساتھہ اردو میں بھی ایک جامع تفسیر قرآن لکھی ہے۔ اُن کی اردو اور انگریزی تفسیر کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ تفاسیر اسلام پرعیسائیت کی طرف سے کیے جانے والے اعتراضات کو سامنے رکھتے ہوئے لکھی اور اعتراضات رد کرتے ہوئے بائبل اور مغربی مستشرقین کی کتابوں سے دلائل دئیے ۔ انہوں نے 6 جنوری 1977 کو وفات پائی۔ انہوں نے تفسیر ماجدی میں سورۃ یوسف کے آخر میں لکھا کہ اٹھاونویں پشت پر جا کر ان کا شجرہ نسب لاوی بن یعقوب سے جا ملتا ہے۔

    مولانا عبدالماجد دریا بادی کی کتابیں :
    فلسفہ اجتماع یعنی جماعت کی دماغی زندگی کی تمثیل و تشریح
    فلسفہ جذبات
    فیہ ما فیہ ملفوظات محمد جلال الدین رومی و تبصرہ
    مردوں کی سیمائی
    مضامین عبدالماجد دریابادی
    محمد علی کی ذاتی ڈائری
    تفسیر قرآن، تفسیر ماجدی، جلد 1، 2، 3 (چوتھی جلد بھی آچکی ہے، لیکن مولانا کے قلم سے نہیں ہے۔)
    وفیات ماجدی یا ناشری مرثیائی
    تفسیر القرآن، انگریزی
    بشریت انبیاء علیہ السلام
    حکیم الامت
    آپ بیتی

  • خدا اور ماں باپ سے دوری کی وجہ سے بچے خودکشیاں کرتے ہیں ہنی سنگھ

    خدا اور ماں باپ سے دوری کی وجہ سے بچے خودکشیاں کرتے ہیں ہنی سنگھ

    معروف گلوکار ہنی سنگھ نے خود کشی کرنے کے عمل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے ماں باپ اور بھگوان سے دور ہوتے ہیں وہ خودکشیاں کررہے ہیں. ہم سب بہت زیادہ گنہگار ہیں ہم اس خدا کو نہیں‌دیکھ سکتے ، لیکن اس کے نزدیک رہ کر سکون ضرور حاصل کر سکتے ہیں. ہنی سنگھ نے کہا کہ اگر ماں باپ کے نزدیک رہیںگے تو اچھا محسوس کریں گے. جب کسی کو لگ رہا ہو کہ سب کچھ ختم ہو گیا جینے کو دل نہیں‌کر رہا کچھ ٹھیک نہیں‌ہو رہا تو آپ اپنے ماں باپ کے پاس جائیں ان کے ساتھ اپنا دکھ درد شئیر کریں‌وہ آپ کو ریلیکس کریں گے وہ آپ کو زندگی کی طرف ضرور واپس لیکر آئیں گے . آخر انہوں نے پیدا کیا ہے وہ بہتر جانتے ہیں‌کہ اولاد کو خوش کس طرح سے رکھا جا سکتا ہے. ہنی

    سنگھ نے کہا کہ میں‌جب بیمار پڑا تو میرے ماں باپ میرے ساتھ تھے مجھے سنبھالا انہی کی بدولت آج میں آپ کے سامنے بیٹھا ہوں . ہنی سنگھ نے مزید کہا کہ جب سوشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کی تھی تومیری والدہ نے کہا تھاکہ اگر اسکے ماں باپ اسکے پاس اسکے ساتھ ہوتے تو آج یہ ایسا نہ کرتا اور میرا خیال ہے کہ انہوں‌ نے بالکل ٹھیک کہا تھا.

  • شیزان خان کو ہسپتال میں روتے چلاتے دیکھا شیزان کے دوست شان کا بیان

    شیزان خان کو ہسپتال میں روتے چلاتے دیکھا شیزان کے دوست شان کا بیان

    دو ہفتے پہلے ٹی وی اداکارہ تنینشا شرما نے آن سیٹ خود کشی کر لی ، اس خود کشی کی اصل وجوہات تو سامنے نہیں آسکیں لیکن تنیشا کی والدہ کی جانب سے تنیشا کے بوائے فرینڈ شیزان خان پر الزامات لگانے کا سلسلہ جا ری ہے. شیزان خان کی بہنوں اور ماں نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ ہمارا تنیشا کے ساتھ اچھا تعلق تھا لیکن اسکی والدہ شیزان کے ساتھ شادی پر خوش نہیں تھیں. تاہم اب شیزان خان کے ایک دوست نے انٹرویو دیا ہے اس میں اس نے بتایا ہے کہ جس روز تنیشا نے خود کشی کی ، مجھے جب علم ہوا کہ تنیشا کو ہسپتال لیجایا گیا ہے تو میں وہاں پہنچا اور دیکھا کہ شیزان خان کی رو رو کر آنکھیں سوجی ہوئی تھیں ، اور وہ ڈاکٹروں سے رو رو کر اور چلا چلا کر کہہ رہا تھا کہ تنیشا کوٕ

    بچا لیں. میں نے اس سے پوچھا تھا کہ ہوا کیا ہے تو اس نے بتایا کہ ہم سیٹ پر موجود تھے ہم نے آپس میں بات کی اس نے کچھ وڈیوز بھی بنائیں جو کہ اس نے انسٹاگرام پر کچھ دیر میں پوسٹ کرنی تھیں. شیزان خان کے دوست شان نے کہا کہ شیزان کی جس سے بھی دوستی ہوتی ہے وہ اس کی بہت کئیر کرتا ہے اور اگر وہ تنیشا کو ڈیٹ کررہا تھا تو یقینا اس کا بھی خیال رکھتا ہو گا . لو جہاد کا اینگل دیا جانا غلط ہے اور ایسا اینگل زبردستی دے بھی دیا جائے تو تنیشا واپس نہیں‌آنے والی.

  • ایف آئی آر کے بعد عرفی آئی گئی لائن پہ ؟

    ایف آئی آر کے بعد عرفی آئی گئی لائن پہ ؟

    اداکارہ عرفی جاوید جو کہ سوشل میڈیا پر کافی مشہورہیں ، نامناسب لباس زیب تن کرنا انکی اصل پہچان ہے. ان کے کریڈٹ پر بہت زیادہ کام تو نہیں ہے لیکن مختصر لباس ان کی وجہ شہرت ضرور ہے. ہندوستان کی جماعت بی جے پی کی لیڈر چترا نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور ایف آئی آر میں‌موقف اختیار کیا کہ عرفی مختصر لباس زیب تن کرکے نکلتی ہیں اور عریانی کو فروغ‌دے رہی ہیں. اس ایف آئی آر کے بعد عرفی جاوید کو چہرے پر ماسک لئے اور ڈھکے ہوئے لباس میں دیکھا گیا وہ میڈیا کو نظر انداز کررہی تھیں لیکن میڈیا نے پھر بھی انہیں پہچان

    لیا. عرفی کو ڈھکے ہوئے لباس میں دیکھ کر کہا جا رہا ہے کہ اب آئی نہ لائن پہ . کہا جا رہا ہےکہ یہ ان کے خلاف ایف آئی آر کا نتیجہ ہے اس لئے انہوں نے ڈھکا ہوا لباس زیب تن کیا ہے. یاد رہے کہ عرفی جاوید جس قسم کا لباس پہنتی ہیں وہ آج تک شاید کسی بھی ہندوستابی فلم میں کسی ہیروئین نے نہیں‌پہنا ہو گا . عرفی کے لباس پر کافی عرصے سے تنقید ہو رہی تھی لیکن وہ یہ کہتی آئیں کہ ان کا جسم ان کی مرضی .لیکن جب سے انہیں دھمکیاں‌مل رہی ہیں وہ لگتا ہے لائن پہ آنے کے لئے تیار ہو گئی ہیں اور شاید ہو دوبارہ مختصر لباس نہ پہنیں .

  • شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کا پرنس چارمنگ کون؟‌

    شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کا پرنس چارمنگ کون؟‌

    کنگ خان کی بیٹی سہانا خان آج کل اپنی دوستی کی وجہ سے کافی چرچا میں ہیں‌. اطلاعات کے مطابق سہانا خان امیتابھ کی بیٹی شویتا کے بیٹے اگستیا کے ساتھ دوستی کے تعلق میں ہیں دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ان کی دوستی کے قصوں کی ہر طرف چرچا ہے. کہا جا رہا ہے کہ شویتا بچن کو اپنی بیٹی کی دوستی سہانا خان کے ساتھ منظور ہے اور وہ دراصل سہانا خان کو بہت پسند کرتی ہیں. دونوں کی دوستی زویا اختر کی فلم کے سیٹ پر شروع ہوئی تھی جس میں‌دونوں نے ایک ساتھ کام بھی کیا. ان دونوں‌نے اپنی فیلنگز بالکل بھی کسی سے نہیں‌چھپائی اور دونوں ایک دوسرے کو سب کے سامنے ڈیٹ کرنے لگے اور ایک دوسرے کے ساتھ گھنٹوں گزارتے تھے . اطلاعات یہ بھی ہیں شویتا بچن سہانا خان کو

    اپنی بہو بنانے کے لئے تیارہیں لیکن یہ تو اب وقت ہی بتائے گا کہ دونوں کی دوستی کتنی دیر چلتی ہے اور دونوں شادی کرنے کا فیصلہ کرتے بھی ہیں یا نہیں‌، تاہم اس حوالے سے شاہ رخ خان کا بیان سامنے نہیں آیا .نہ گوری خآن کو کوئی بیان سامنے آیا ہے تاہم دونوں اپنی بیٹی سہانا کی دوستی شویتا بچن کے بیٹے آگستیا کے ساتھ ہے یہ جانتے ہیں.

  • چائلڈ ابیوز کے حوالے سے ہمارے ملکی قوانین خاموش ہیں نادیہ جمیل

    چائلڈ ابیوز کے حوالے سے ہمارے ملکی قوانین خاموش ہیں نادیہ جمیل

    اداکارہ نادیہ جمیل جنہوں نے بہت بہادری کے ساتھ کینسر جیسے مرض‌کو شکست دی ہے. وہ حساس موضوعات پر نہ صرف آواز اٹھاتی ہیں بلکہ وہ بچوں کے حقوق کے لئے ایک مضبوط آواز ہیں. آج انہوں نے لاہور میں چائلڈ‌پروٹیکشن بیورو کے زیراہتمام ہونے والی واک میں شرکت کی . نادیہ جمیل نے اس موقع پر کہا کہ چائلڈ ابیوز صرف غریب خآندانوں میں‌نہیں‌ہوتا بلکہ ہر طبقے میں‌ایسا ہوتا ہے . اور چائلڈ ابیوز کا تعلق معاشی صورتحال سے بھی نہیں‌ہے بلکہ اسکا تعلق سوچ کے ساتھ ہے . ہر پاکستانی کو یہ سکھایا جانا چاہیے کہ بچوں کی عزت کرنی ہے ، جب اس چیز کا شعور پھیلے گا تو یقینا بچوں‌کی گھروں اور سکول ہر جگہ عزت کی جائیگی . ہمارے ہاں بچوں کے ساتھ کچھ نہ بھی کیا جائے تو کوئی ان کے گال کھینچ دیتا ہے کوئی گود میں‌بٹھا لیتا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے. باہر کے ملکوں میں بھی چائلڈ ابیوز ہوتا ہے لیکن وہاں کے قوانین سخت ہیں ہمارے

    ہاں‌اس ھوالے سے قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں‌ہوتا یہ بالکل خاموش ہیں. جس کی وجہ سے مسائل زیادہ ہیں. سب سے زیادہ گھنائونی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں بچہ بازی بہت زیادہ ہوتی ہے جس پر پورا ملک خاموش ہے . چھوٹے چھوٹے بچے جنسی تشدد کا شکار ہوے ہیں‌. نادیہ جمیل نے کہا کہ جن گھروں میں‌ پیسہ نہیں‌ہوتا ، وہاں‌مایوسی زیادہ ہوتی ہے اور جہاں مایوسی زیادہ ہوتی ہے وہاں ایسی چیزیں بھی زیادہ ہوتی ہے چند سو روپوں کی خاطر اپنے بچوں‌کو کسی کے بھی حوالے کر دیا جاتا ہے، بچوں‌کو زریعہ آمدنی سمجھا جاتا ہے .

  • جو والدین پڑھانے کی بجائے بچوں سے چائلڈ لیبر کرواتے ہیں ان کو گرفتار کیا جانا چاہیے احسن خان

    جو والدین پڑھانے کی بجائے بچوں سے چائلڈ لیبر کرواتے ہیں ان کو گرفتار کیا جانا چاہیے احسن خان

    اداکار احسن خان جو چائلڈ ابیوز جیسے موضوع پر بنے ہوئے ڈرامہ کا حصہ بنے. اس ڈرامے کا نام اڈاری تھا. احسن خان نے ہمیشہ اس حساس موضوع پر آواز اٹھائی ہے . آج انہوں نے لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے زیراہتمام واک میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بچوں کا ایک بڑا حصہ سکول نہیں جاتا وہ محنت مزدوری کرتے ہیں ماں باپ اپنے بچوں کو مالکوں کے پاس چھوڑ کر خود صرف ماہوار پیسے لیتے ہیں اس دوران مالک ان کے ساتھ جو مرضی کرے. انہوں نے کہا کہ ایسے والدین کو گرفتار کرنا چاہیے جو بچوں کو پڑھانے لکھانے کی بجائے ان سے چائلڈ لیبر کرواتے ہیں. احسن خان نے کہا کہ بچوں کے حوالے سے ہمارے ہاں لوگوں کو آگاہی دئیے جانے کی

    ضرورت ہے. دل دُکھتا ہے بچوں‌کو جوتے پالشش کرتا دیکھ کر ، یا گاڑیاں ٹھیک کرتا دیکھ کر، میں مانتا ہوں کہ ملک میں‌معاشی صورتحال ٹھیک نہیں‌ہے لیکن ماں‌باپ کو کچھ تو خیال کرنا چاہیے، پڑھنے لکھنے کی عمر میں چنر سو روپوں کی خاطر ان کو گھروں سے دور کر دیا جاتا ہے. ہمارے ہاں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو اس حوالے سے ہہترین کام کررہا ہے ہمیں اس ادارے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے اپنے تائیں جتنی ہوسکے لوگوں‌کو آگاہی دینی چاہیے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کو پڑھائیں ان کو اچھا مستقبل دیں .

  • لوگوں کو دیوار سے لگانے کے بجائے گلے سے لگایا جائے. سراج الحق

    لوگوں کو دیوار سے لگانے کے بجائے گلے سے لگایا جائے. سراج الحق

    لوگوں کو دیوار سے لگانے کے بجائے گلے سے لگایا جائے. سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی کا لاوا پھٹنے کو ہے، عوام کو ان کا حق دیا جائے۔ منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کو دیوار سے لگانے کے بجائے گلے سے لگایا جائے۔حکمرانوں میں کوئی ایسا نہیں جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرے۔ صرف جماعت اسلامی ہی اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کر سکتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا خزانہ خالی لیکن ایک دوسرے کی رسوائی کے لیے بہت مواد ہے۔ ملک کو بچانا ہے تو کشکول مشن اور رسوائی مشن چھوڑنا ہو گا۔ دنیا چاند اور مریخ پر جانے کی تیاریاں کرتی رہی اور ہم صرف قوم کو بے وقوف بناتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں خوشحالی کے لیے اب حل صرف جماعت اسلامی ہے۔ قرآن و سنت کا قانون آئے گا تو امن اور ترقی آئے گی۔ ملک اقتصادی بدحالی اور بےامنی کی لپیٹ میں ہے۔ صورت حال اسی طرح تشویشناک رہی تو خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بڑی طاقتوں کو کھٹکتی ہے، جو ملک میں سری لنکا اور یوکرائن جیسی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ حکمرانوں نے ملک کو معاشی، سیاسی اور سماجی بحران سے دوچار کیا۔ عوام مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں جب کہ حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں۔ دس بڑوں کا احتساب ہو جائے تو سب جیلوں میں جائیں گے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم پر حملہ کی کوشش ناکام؛ حفاظت پر معمور پولیس اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم پر حملہ کی کوشش ناکام؛ حفاظت پر معمور پولیس اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم پر حملہ کی کوشش ناکام؛ حفاظت پر معمور پولیس اہلکار زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکاروں نے پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، تاہم ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرکے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا، تاہم دہشت گرد اپنے زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی گھیرے میں لے لیا، جب کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور جنگل کی طرف فرار ہو گئے، تاہم کوئیک ریسپانس فورس کی طرف سے حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے۔ واضح رہے کہ انسداد پولیو کی سیکیورٹی ٹیم پر 2 دن میں یہ تیسرا حملہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    گزشتہ دنوں بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انسدادِ پولیو مہم میں شامل حفاظتی پولیس کی نفری کی واپسی کے دوران علاقہ حسنی کے قریب بس پر فائرنگ کی گئی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ریاض نامی کانسٹیبل زخمی ہوا تھا تاہم باقی تمام اہلکار محفوظ رہے تھے۔
    جبکہ دوسرا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نواحی علاقے توصیف آباد میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے تھے۔

  • 17 دن راولپنڈی میں رکھ کر ادویات دیکر لڑکے کا گردہ نکال لیا گیا

    17 دن راولپنڈی میں رکھ کر ادویات دیکر لڑکے کا گردہ نکال لیا گیا

    17 دن راولپنڈی میں رکھ کر ادویات دیکر لڑکے کا گردہ نکال لیا گیا

    مناواں کے علاقے سے اغواء ہونے والے 14 سالہ لڑکے کا گردہ نکال لیا گیا جبکہ گروہ کی سہولت کاری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبداللہ کو مبینہ طور بے ہوش کرکے راولپنڈی لے جایا گیا اور 17 دن راولپنڈی میں رکھ کر ادویات دی جاتی رہیں، گردہ فروش گروہ نے لڑکے کا آپریشن کرکے گردہ نکال لیا۔

    وکیشن ٹریس کرکے مغوی کو راولپنڈی سے بازیاب کروایا گیا جبکہ گروہ کی سہولت کاری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گروہ کے مرکزی کرداروں اور ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے کو ورثاء کے حوالے کرکے علاج معالجہ جاری ہے۔ واقعے پر ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے سی سی پی او لاہور کو خط لکھا جس میں انہوں نے کیس میں مدعی بننے کی سفارش کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    خط کے متن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے سیکشن 10،11 شامل کی جائیں، اتھارٹی کے مدعی بننے سے کیس آگے بڑھ سکے کا۔ ملزمان پر ایک کروڑ جرمانہ اور 10 سال قید تک کی سزا ہوگی، پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی مدعیت سے ایف آئی آر کی وقعت ہوگی۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لئی جائے گی.