Baaghi TV

Author: +9251

  • محکمہ صحت پنجاب کی جین سیکونسنگ میں سب ویرینٹ ایکس بی بی کا انکشاف

    محکمہ صحت پنجاب کی جین سیکونسنگ میں سب ویرینٹ ایکس بی بی کا انکشاف

    محکمہ صحت پنجاب کی جین سیکونسنگ میں سب ویرینٹ ایکس بی بی کا انکشاف ہوا ہے.

    پنجاب میں کرونا وائرس کے سب ویرنٹ ایکُس بی بی ( XBB ) اومی کرون ( Omicron ) کا نیا کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا کے نئے ویرنٹ کا انکشاف محکمے کی جین سیکونسنگ کے نتیجے میں ہوا۔ موصول اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے 30 مثبت کیسز پر تحقیق کی گئی، جس کے بعد 5 مثبت کیسز ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کے نکلے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مثبت 3 ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کا تعلق لاہور سے ہے۔ متاثرہ افراد کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ ایکس بی بی اومی کرون ویرنٹ والے افراد کی سفری ہسٹری معلوم کررہے ہیں۔ ایکس بی بی ویرنٹ کا پھیلاؤ تیز ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق سنگاپور اور امریکا سمیت 80 ممالک میں ایکس بی بی اومی کرون رپورٹ ہورہا ہے۔ اب تک پاکستان میں ایکس بی بی اومی کرون کے 24 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

    یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ادارہ برائے صحت ’این آئی ایچ ‘ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی کی پاکستان میں موجودگی کی خبر درست نہیں ہے۔ ترجمان این آئی ایچ کے مطابق کچھ علاقوں میں رپورٹ ہونے والا ایکس بی بی ویرینٹ پرانا ہےاور یہ اومی کرون ہے۔ قومی ادارۂ برائے صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے سے اب تک اومی کرون ویرینٹ کے 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔

  •  کراچی بلدیاتی انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔ چیف الیکشن کمشنر

     کراچی بلدیاتی انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔ چیف الیکشن کمشنر

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔

    الیکشن کمیشن میں کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں پر اعتراضات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ انتخابات کیلئے پرانی ووٹر لسٹ کا استعمال خلاف قانون ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس سے پہلے حلقہ بندی پر بھی ایم کیو ایم عدالتوں میں جاتی رہی، ایم کیو ایم تمام ایشوز کو ایک ساتھ ہی کیوں نہیں سامنے لاتی؟ کوئی اور بھی ایشو ہے تو سامنے لے آئیں ایک ساتھ ہی فیصلہ کر دینگے، ایم کیو ایم نے 2018 کا الیکشن اور ضمنی انتخابات بھی لڑے، جن فہرستوں پر پہلے انتخابات لڑے انہی پر اب بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔

    وکیل ایم کیو ایم نے ایک اور نکتہ اٹھایا کہ 29 اپریل کو الیکشن کمیشن نامکمل تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپکی درخواست میں تو الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کا ذکر ہی نہیں، اپنی درخواست پر آئیں ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں، انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے، آپ بیٹھ کر کیس کی تیاری کریں بعد میں آپکو سنیں گے۔ سندھ حکومت نے درخواست پر دلائل دینے کےلیے الیکشن کمیشن سے آئندہ ہفتے تک کا وقت مانگ لیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ فوزی ظفر نے کہا کہ تیاری کیلئے وقت دے دیں۔

    الیکشن کمیشن نے عدم تیاری پر سندھ حکومت کے دلائل کا حق ختم کر دیا. چیف الیکشن کمشنر نے زور دیا کہ بلدیاتی انتخابات کسی بھی قیمت پر تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔ جماعت اسلامی کے نمائندے نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں، لیکن کمیشن کی جانب سے 15 جنوری کو ہر صورت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے موقف اختیار کیا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ لوگ ووٹ کے اہل ہوتے ہیں، ایم کیو ایم کی بات مان لی تو الیکشن کبھی بھی نہیں ہوسکے گا، قانون کے مطابق الیکشن شیڈیول جاری ہونے تک جو فہرست میں ہو وہی ووٹ ڈال سکتا ہے۔

    ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ ووٹر فہرستیں اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں، پریس ریلیز میں بھی واضح تھا کہ بلدیاتی الیکشن پرانی فہرست پر ہوگا، الیکشن شیڈیول کبھی واپس نہیں لیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • دعا زہرہ کیس؛ لڑکی کو والدین کیساتھ جانے کی اجازت مل گئی

    دعا زہرہ کیس؛ لڑکی کو والدین کیساتھ جانے کی اجازت مل گئی

    سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دے دیتے ہوئے مبینہ مغویہ کی حوالگی سے متعلق والدین کی درخواست نمٹا دی۔ کم عمر بچی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں والدین کی جانب سے حوالگی کے کیس کی سماعت آج بروز جمعہ 6 جنوری کو سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت ظہیر احمد کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچی کی حوالگی سے متعلق درخواست مسترد کر دی تھی، بچی کی حوالگی سے متعلق درخواست ٹرائل کورٹ میں بھی زیر التواء ہے، درخواست گزار کے پاس اب بھی متعلقہ فورم موجود ہے۔

    ظہیر احمد کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے، عدالتی احکامات پر بچی کو شیلٹر ہوم بھیجا گیا تھا، بچی کو حبس بے جا میں نہیں رکھا گیا، بچی اس کیس کی مرکزی گواہ ہے۔ وکیل ظہیر احمد کا کہنا تھا والدین کی بچی سے پانچ ملاقاتیں ہوچکی ہیں، بچی سے پوچھ لیتے ہیں کہ وہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے یا نہیں، ظہیر احمد کو بھی لڑکی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

    جسٹس اقبال کلہوڑو نے بچی کو بلا کر پوچھا کہ بیٹا آپ کا نام کیا ہے جس پر لڑکی نے اپنا نام بتایا اور کہا کہ میں ساتویں کلاس میں پڑھتی تھی، عدالت میں میرے ماں باپ اور بہن موجود ہیں، میں والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔ وکیل ظہیر احمد نے کہا کہ بچی کو باہر لے جانے سے روکا جائے، جس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہر کوئی ماں باپ کے گھر جانا چاہتا ہے، کوئی اپنے ماں باپ کا گھر نہیں چھوڑنا چاہتا، عدالتیں سب کے لئے کھلی ہوئی ہیں، بچی چھوٹی ہے والدین کے پاس جانا چاہتی ہے شیلٹر ہوم میں نہیں جانا چاہتی۔

    عدالت نے لڑکی کے والد مہدی کاظمی سے سوال کیا کہ عدالت کو کیا گارنٹی دیں گے؟، عدالت نے لڑکی کی والدہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو بچی دے رہے ہیں آپ پر اب بھاری ذمہ داری ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے بچی کو عارضی طور پر والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی مستقل حوالگی کا فیصلہ ٹرائل کورٹ نے کرنا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے بچی کو والدین کے ساتھ بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین کو لڑکی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ والدین کو لڑکی کے تحفظ کیلئے دس لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانا ہوگی۔ اس موقع پر عدالت نے چائلڈ پروٹیکشن افسر اور لیڈی پولیس افسر کو ہفتہ وار لڑکی سے ملاقات کی ہدایت بھی کی، چائلڈ پروٹیکشن افسر کو جائزہ رپورٹ ماتحت عدالت میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل  سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی مبینہ مغویہ کے شوہر ظہیر کی اہلیہ کی کسٹڈی سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹسز جاری کیئے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    خیال رہے کہ کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے شوہر ظہیر نے اہلیہ کی کسٹڈی سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی تھی جبکہ درخواست میں ظہیر احمد نے موقف اپنایا تھا کہ قانونی اور شرعی شوہر ہوں، شیلٹر ہوم سے کسٹڈی دی جائے۔ اہلیہ نے تمام فورمز پر میرے حق میں بیانات دیے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو جان کے خطرات لاحق ہیں۔ آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹسز جاری کردیئے اور فریقین سے 6 جنوری یعنی آج جواب کیلئے طلب کیا تھا

  • شہباز گل ایمبولینس میں عدالت پہنچے جبکہ فرد جرم  کی کارروائی مؤخر

    شہباز گل ایمبولینس میں عدالت پہنچے جبکہ فرد جرم کی کارروائی مؤخر

    شہباز گل ایمبولینس میں عدالت پہنچے جبکہ فرد جرم کی کارروائی مؤخر

     اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایمبولینس پر عدالت پہنچ گئے۔ عدالت نے عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے روبرو سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ عماد یوسف کو ملیریا ہوگیا ہے۔ عماد یوسف کی جانب سے استثنا کی درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے یہاں باریاں لگی ہوئی ہیں۔ شہباز گل ایمبولینس پر لاہور سے آ گئے یہ کراچی سے نہیں آئے۔ اس موقع پر عماد یوسف کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔ شہباز گل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل عدالت کے باہر ایمبولینس میں موجود ہیں۔ جج نے کہا کہ یہ معاملہ لٹک رہا ہے، لگتا ہے ٹائم آگے کیا جا رہا ہے۔ وکیل نے کہا کہ یہ بیمار آدمی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرا دیتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس سماعت ملتوی اور شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کردی۔

  • نریندرا مودی نے معروف عالمی جامعات آکسفورڈ، ییلے اور اسٹینفورڈ کو کیمپس کھولنے کی اجازت دے دی

    نریندرا مودی نے معروف عالمی جامعات آکسفورڈ، ییلے اور اسٹینفورڈ کو کیمپس کھولنے کی اجازت دے دی

    بھارت میں معروف جامعات آکسفورڈ، ییلے اور اسٹینفورڈ کو کیمپس کھولنے کی اجازت

    بھارت نے غیر ملکی معروف جامعات جیسے آکسفورڈ، ییلے اور اسٹینفورڈ ہیں کو اپنے ملک میں کیمپسز کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ایشیائی خطے میں رہنے والے طالب علم اعلی تعلیم حاصل کرسکیں. بلومبرگ کی خبر کے مطابق ریگولیٹر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے گزشتہ جمعرات کو عوامی رائے کے لیے ایک مسودہ قانون کی نقاب کشائی کی جو پہلی بار ملک میں بیرون ملک اداروں کے داخلے اور آپریشن کو آسان بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ ڈرافٹ کے مطابق مقامی کیمپس ملکی اور غیر ملکی طلباء کے داخلے کے معیار، فیس کے ڈھانچے اور اسکالرشپ کے بارے میں فیصلہ کرسکتا ہے جبکہ اداروں کو فیکلٹی اور عملہ بھرتی کرنے کی خود مختاری ہوگی۔

    بلوم برگ نے لکھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے طلباء کو سستی قیمت پر غیر ملکی قابلیت اور معیاری تعلیم حاصل کرنے اور ہندوستان کو ایک پرکشش عالمی مطالعہ کی منزل کے قابل بنانے کے لئے ملک کے بھاری ضابطہ تعلیم کے شعبے کو تبدیل کرنے پر زور دے ر ہے۔ جبکہ اس اقدام سے بیرون ملک اداروں کو ملک کی نوجوان آبادی کو ناصرف تعلیم ملے گی بلکہ روز گار بھی فراہم ہوگا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان کی یونیورسٹیوں اور کالجوں نے مائیکروسافٹ کارپوریشن سے لے کر الفابیٹ کارپوریشن تک کمپنیوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسرز تیار کیے ہیں جیسے گوگل کا سی ای او ایک بھارتی ہے جبکہ اسی کے معتدد لوگ عالمی سطح پر عالمی کمپنیوں کے ساتھ منسلک ہی لہذا ملک کو اپنے تعلیمی شعبے کو مزید مسابقتی بنانے اور کالج کے نصاب اور مارکیٹ کی طلب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو ختم کرنے کی ضرورت پوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ 2022 کے گلوبل ٹیلنٹ مسابقتی انڈیکس میں یہ فی الحال 133 ممالک میں 101 ویں نمبر پر ہے جو کسی ملک کی صلاحیتوں کو بڑھانے، راغب کرنے اور برقرار رکھنے کی صلاحیت کی پیمائش کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ یونیورسٹیوں نے پہلے ہی ہندوستانی تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کررکھی ہے، جس سے طلباء کو جزوی طور پر ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے اور بیرون ملک مرکزی کیمپس میں اپنی ڈگریاں مکمل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ موجودہ اقدام ان غیر ملکی اداروں کو مقامی شراکت داروں کے بغیر کیمپس قائم کرنے کی اجازت ہے.

  • نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی ہے

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا۔ کیس کی آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے ۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں۔ جب کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کے وکیل سے 2 سوالات پر وضاحت مانگ لی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا تھا کہ افواجِ پاکستان کو نیب کی دسترس سے باہر رکھا گیا ہے، اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟ نیب قانون سے افواجِ پاکستان کو باہر رکھنے کی وجوہات کیا ہیں؟ انہوں نے سوال کیاتھا کہ نیب قانون کی دسترس سے تو ججز بھی باہر نہیں ہیں، نیب قانون سے افواجِ پاکستان کو باہر رکھنے کا یہ عمل پی ٹی آئی کی نظر میں آئینی ہے یا غیر آئینی؟ جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا تھا.’ کہ ایک شخص کو لاکھوں عوام نے ووٹ دے کر رکنِ پارلیمنٹ منتخب کیا، آپ نے دلائل میں کہا کہ رکنِ پارلیمنٹ عوامی اعتماد کا امانت دار ہے، منتخب رکن پارلیمان سے باہر نکل کر کہے کہ فیصلہ سڑکوں پر کروں گا تو کیا یہ جمہوریت ہے؟

  • حکومت نے ایک لاکھ لیپ ٹاپ کیلئے 10 ارب مختص کردیئے، خریداری کا عمل شروع

    حکومت نے ایک لاکھ لیپ ٹاپ کیلئے 10 ارب مختص کردیئے، خریداری کا عمل شروع

    حکومت نے ایک لاکھ لیپ ٹاپ کیلئے 10 ارب مختص کردیئے، خریداری کا عمل شروع

    قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی یعنی ایکنک نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 10 ارب 82 کروڑ روپے منظور کر لیے ہیں۔ اس رقم سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ نوجوانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومت میں نئی لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے ابتدائی منظوری جون 2022 میں دی گئی تھی جب سی ڈبلیو ڈی پی نے 8 ارب روپے مختص کیے تھے جن سے 74 ہزار لیپ ٹاپ خریدے جانے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    تاہم اب لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کر دی گئی ہے اور رقم میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت ہر لیپ ٹاپ کی خریداری پر ایک لاکھ 9 ہزار روپے خرچ کرے گی۔ جمعرات کوایکنک کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ ہایئرایجوکیشن کمیشن نے لیپ ٹاپ خریدنے کا عمل شروع کردیا ہے اور نومبر میں ٹینڈر طلب کیے جا چکے ہیں۔ ایکنک کے اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ نوجواجوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جانے کے کیا فوائد ہوں گے۔ جبکہ لیپ ٹاپ اسکیم کےلیے دی گئی رقم وفافی شعبے کے ترقیاتی پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی کا حصہ ہے۔

  • سڑک پر پھسلن کے باعث بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق

    سڑک پر پھسلن کے باعث بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق

    آزاد کشمیر، بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق جبکہ حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا.

    آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے بس سوار 6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حادثہ علی الصبح کو آج پانچ بجے پیش آیا۔ مسافر بس راولپنڈی سے مشٹمبہ جا رہی تھی کہ رحیم کوٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں چھ مسافر موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ چھ زخمی ہوئے۔

    جبکہ اس حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دہیرکوٹ اور مظفرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں. اور گزشتہ دنوں آزاد کشمیرمیں مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔ آزاد کشمیر میں پہلا حادثہ کوہالہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آیا تھا، جہاں کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    جبکہ آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں نندرائی کے مقام جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بنی منہاساں کا رہائشی نوجوان عبدالباسط بھی شامل ہے جس کی 8 روز قبل شادی ہوئی تھی ۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں تھلہ لاٹ کے مقام پر جیپ حادثے میں ایک عورت جاں بحق جبکہ جیپ 4 ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا تھا. آزاد کشمیر میں 3 مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی تھی ۔

  • سائنس دانوں نے پتے سے متاثر ہو کر ایک چھوٹی دائرہ نما ڈیوائس بناڈالی

    سائنس دانوں نے پتے سے متاثر ہو کر ایک چھوٹی دائرہ نما ڈیوائس بناڈالی

    سائنس دانوں نے پتے سے متاثر ہو کر ایک چھوٹی دائرہ نما ڈیوائس بناڈالی

    سائنس دانوں نے پتے سے متاثر ہو کر ایک چھوٹی دائرہ نما ڈیوائس بنائی ہے جو ہوا سے پانی اخذ کر کے شفاف توانائی بنا سکتی ہے۔ ٹرانسپیرنٹ پورس کنڈکٹیو سبسٹریٹ ایک دبے ہوئے گلاس فائبر کا چھوٹا دائرہ ہے جس پر ایک باریک تہہ چڑھی ہوئی ہے جو روشنی جذب کرتی ہے۔ جب یہ ڈیوائس سورج کی روشنی میں ہوتی ہے تو یہ ہوا سے پانی اخذ کر کے ہائیڈروجن گیس بناتی ہے جس کو ممکنہ طور پر ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    سوئٹزرلینڈ کے فیڈرل اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی لوزین(ای پی ایف ایل) میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے بتایا کہ اس طریقے سے ہائیڈروجن حاصل کی جاسکتی ہے اور بڑی فیسیلیٹیز میں ذخیرہ اکٹھا کی جاسکتی ہے اور بعد ازاں گاڑیوں کے ایندھن یا گھروں کو گرم کرنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ تحقیق کے مصنف پروفیسر کیون سِوُلا کا کہنا تھا کہ پائیدار معاشرے کے لیے ہمیں قابلِ تجدید توانائی کو ذخیرہ کرنے کے لیے نئے طریقوں کی ضرورت ہے جس کو ایندھن اور فیڈ اسٹاک کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی قابلِ تجدید توانائی کی وہ قسم ہے جو وافر مقدار حاصل کی جاسکتی ہےاور سائنس دان شمسی توانائی بنانے کے لیے کم لاگت والے بہترین طریقے بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس آلے کو بنانے والی ٹیم ’پتے کے فوٹو سنتھسز‘ عمل سے متاثر تھی۔ یہ ایسا عمل ہوتا ہے جس میں پودے سورج کی روشنی، پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا استعمال کرتے ہوئے آکسیجن بناتے ہیں اور شکر کی صورت میں توانائی بنتی ہے۔ اس سے قبل سائنس دان سورج کی روشنی اور پانی کا فوٹو الیکٹرو کیمیکل سیل نامی ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے ہائیڈروجن بنا کر مصنوعی فوٹو سنتھسز کا عمل کرچکے ہیں۔

  • سعودی عرب میں گداگری غیرقانونی اور قابل سزا جرم قرار

    سعودی عرب میں گداگری غیرقانونی اور قابل سزا جرم قرار

    سعودی عرب میں گداگری غیرقانونی اور قابل سزا جرم قرار

    سعودی عرب میں گداگری غیرقانونی اور قابل سزا جرم قرار. سعودی عرب کے پبلک پراسکیوشن نے مملکت میں بھیک مانگنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گداگری ایک سماجی اور اقتصادی جرم ہی نہیں بلکہ اس میں سلامتی اور صحت کے خطرات بھی مضمر ہیں۔

    پبلک پراسیکیوشن نے "ٹویٹر” پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ گداگری کرنے، بھکاریوں کا انتظام کرنے، دوسروں کواس مکروہ عمل پر اکسانے، اس کی حمایت کرنے یا اس کی مدد کرنے اور بھیک مانگنے میں کسی بھی طریقے سے بھکاریوں کی معاونت کرنےکو بھی جرم تصور کیا گیا ہے اور اس پر کم سے کم ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
    اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
    اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ گداگری میں ملوث غیرملکیوں کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا اور انہیں دوبارہ حج اور عمرہ کے سوا مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ البتہ ایسی خواتین جنہوں نے سعودی شہریوں سے شادی کی ہو یا مرد جنہوں نے سعودی خواتین سے شادی کی ہو یا اور ان کی اودلاد کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا البتہ وہ باقی سزا پوری کریں گے۔