Baaghi TV

Author: +9251

  • خاتون کو شوہر کے سامنے برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

    خاتون کو شوہر کے سامنے برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

    بھارت میں ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی اور نریندر مودی کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے ہجومی تشدد کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں. ہفتہ کے دن بھی ریاست بہار میں ایسا ہی خوفناک واقعہ پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بہار کے حاجی پورہ علاقہ میں ایک خاتون پر چوری کا الزام لگا کر اسے اس کے شوہر کےسامنے بری طرح‌ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے. اس دوران انتہاپسندوں نے خاتون کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کر دیا اور گینگ ریپ کی دھمکی بھی دی، مذکورہ خاتون کے شوہر نے جب اپنی بیوی کو چھڑوانے کی کوشش کی تو اسے بھی زبردست تشدد کا نشانہ بنایا گیا،

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ علاقہ میں‌ موجود مندر سے کسی خاتون کی سونے کی چین چوری ہو گئی تو اس کا الزام مذکورہ خاتون پر لگایا گیا تو انتہاپسندوں نے پکڑ کر اسے مارنا شروع کر دیا، اس موقع پر وہاں‌ موجود ایک شخص نے ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مقامی لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ انتہاپسند دو گھنٹے تک خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے تاہم اس دوران کوئی پولیس افسر وہاں نہیں پہنچا. زخمی ہونےو الے دونوں‌میاں‌ بیوی کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے اور خاتون کے پاس سے چین بھی نہیں ملی ہے. پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے. مقامی لوگوں نے اس واقعہ کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے.

  • متحدہ امارات  کا کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان

    متحدہ امارات کا کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان

    کراچی: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں کراچی میں ویزا سینٹر کھول رہے ہیں جو ایشیا میں اس قسم کی سب سے بڑی سہولت ہوگی۔کراچی کے ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کےموقع پر یو اے ای کے سفیر نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اسی قسم کا مرکز اسلام آباد میں بھی کام کا آغاز کردے گا۔

    حماد عبید الزابی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر چیز میسر ہوگی، جس میں میڈیکل انشورنس، طبی معائنے اور کانٹریکٹس وغیرہ شامل ہیں جبکہ کراچی کے خیابانِ شمشیر میں اس ویزا سینٹر کے لیے پوری ٹیم یو اے ای سے آئے گی۔

    ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر جنید اسمٰعیل مکدہ، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، نائب صدر آصف شیخ اجلاس میں یو اے ای حکام نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے پرجوش میزبانی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے یو اے ای کے سفیر نے کہا انہوں نے پاکستان کے کئی شہروں کا دورہ کیا ہے جس میں لاہور، سیالکوٹ، پشاور، جنوبی وزیرستان، فیصل آباد اور کوئٹہ شامل ہیں، تاہم کراچی ملک کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں کے مقابلے میں سماجی زندگی، موحول، ثقافت اور لوگ بہت مختلف ہیں۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں اب 5 سال کی مدت کے لیے سلور انویسٹمنٹ ویزا اور 10 سال کی مدت کے لیے گولڈن انسوسٹمنٹ ویزا فراہم کررہی ہیں۔ ویزے مخصوص معیار اور کمپنی کے حجم اور سرمایہ کاری کی مالیت کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔

  • قبائلی علاقوں میں الیکشن، ترجمان الیکشن کمیشن نے نتائج سے متعلق اہم ضابطہ بیان کر دیا

    قبائلی علاقوں میں الیکشن، ترجمان الیکشن کمیشن نے نتائج سے متعلق اہم ضابطہ بیان کر دیا

    ترجمان الیکشن کمیشن چودھری ندیم قاسم نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ووٹ ڈالنےکاعمل پرامن اندازمیں اختتام پذیرہوا ہے،

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو4شکایات موصول ہوئیں جومعمولی نوعیت کی تھیں، پریذائیڈنگ افسرواٹس ایپ کےذریعےنتائج ریٹرننگ افسر کوبھیجےگا،

    قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں رات کونقل وحرکت نہیں ہوتی وہاں نتائج صبح موصول ہوناشروع ہون گے،دیگرعلاقوں سےنتائج آج رات موصول ہوناشروع ہوجائیں گے، دوردرازعلاقوں سےپریذائیڈنگ افسرخود جا کرآراوکونتائج دےگا،

  • اب استاد نہیں روبوٹ پڑھائیں‌گیں ،استاد کی جگہ ربورٹ، یو ای ٹی کے طلبہ کا شاندار کارنامہ

    اب استاد نہیں روبوٹ پڑھائیں‌گیں ،استاد کی جگہ ربورٹ، یو ای ٹی کے طلبہ کا شاندار کارنامہ

    لاہور:پاکستانی طالب علم بھی سائنس کے میدان میں نمایاں خدمات دینے لگے. یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے ایسا ربورٹ تیار کردیا جو ورچوئل رئیلٹی کی مدد سے کلاس روم میں استاد کا کام دے سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق یو ای ٹی کے تین طلبہ نے ایسا ربورٹ تیار کیا ہے جو کئی کلومیڑ دور بیٹھ کر استاد کلاس روم میں آئے بغیر طلبا کو اس روبوٹ کی مدد سے پڑھا سکتا ہے۔

    یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یو ای ٹی کے انجینئر طلبہ ارمغان سرور، عبداللہ ہمایوں اور محمد وسیم نے استاد احسن ندیم کی نگرانی میں یہ ربورٹ تیار کیا ہے، روبوٹ کو جو کچھ سکھایا جائے گا وہی روبوٹ کر کے دکھائے گا۔ربورٹ ٹیکنالوجی میں طلبہ کا یہ پراجیکٹ کسی شاہکار سے کم نہیں اس پراجیکٹ پر ایک لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

  • کرکٹ بھی کوئی کھیل ہے ؟ روس نے کرکٹ کو کھیل ماننے سے انکار کردیا

    کرکٹ بھی کوئی کھیل ہے ؟ روس نے کرکٹ کو کھیل ماننے سے انکار کردیا

    ماسکو:روس نے کرکٹ کو یہ کہ کر کھیل ماننے سے انکار کردیا کہ یہ بھی کوئی کھیل ہے. دنیا میں‌کرکٹ کو فٹبال کے بعد دنیا کا سب سے بڑا کھیل مانا جاتا ہے لیکن روس کی حکومت یہ حقیقت ماننے سے انکاری ہے اور انہوں نے کرکٹ کو سرے سے کھیل ہی ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی جانب سے بھی کرکٹ کو تسلیم جا چکا ہے لیکن 1900 کے بعد سے اولمپکس میں اس کھیل کو نہیں کھیلا گیا۔15جولائی کو روس میں حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں تسلیم شدہ کھیلوں کے نام درج تھے لیکن اس فہرست میں کرکٹ شامل نہیں تھا ۔

    روس کی جانب سے سرکاری سطح پر جن کھیلوں کو تسلیم کیا گیا ہے ان میں منی گالف اور ڈراف جیسے کھیل بھی شامل ہیں لیکن کرکٹ کو کھیل ماننے سے ہی انکار کردیا گیا ہے۔

    کرکٹ کے شائقین غمگین نہ ہوں کہ شاید کرکٹ کے روس میں کھیلنے پر پابندی ہے ،ایسا ہرگز نہیں . کھیل کو تسلیم نہ کیے جانے کا یہ مطلب نہیں روس میں اس کھیل کو کھیلا نہیں جا سکے گا بلکہ اس کے بجائے حکومت کی جانب سے اس کھیل کو کھیلنے کے لیے کسی بھی قسم کی معاونت یا مالی مدد نہیں کی جائے گی۔

    ماسکو کرکٹ اسپورٹس فیڈریشن کے رکن الیگزینڈر سوروکن نے کہا کہ کرکٹ کو تسلیم نہ کیے جانے کی وجہ وزارت کھیل میں جمع کرائی گئی درخواست میں غلطیاں تھیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اگلے سال پھر درخواست دائر کرے گی اور اس اس مرتبہ ہم کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔اس کے ساتھ روسی حکام نے تھائی باکسنگ کو بھی کھیل ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ روسی حکومت کا یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سامنے آیا تھا جب ایک دن قبل 14جولائی کو انگلینڈ نے ورلڈ کپ جیت کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعلان کردیا۔بعض مبصرین کا خیال ہے کہ روس کے اس نظریے کے پیچھے مغرب سے دوری اور روایتی دشمنی ہے

  • سی ڈی اے نے اسلام آباد کی شاہراؤں کو نمایاں‌ شخصیات سے منسوب کرنے کی سفارش کر دی

    سی ڈی اے نے اسلام آباد کی شاہراؤں کو نمایاں‌ شخصیات سے منسوب کرنے کی سفارش کر دی

    سی ڈی اے نے اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں کو نمایاں شخصیات سے منسوب کرنے کی سفارش کی ہے، سی ڈی اے بورڈ کی سفارشات منسٹری آف نیشنل ہسٹری اور لیٹریری ہیرٹیج کی بنائی گئی کمیٹی کو منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، جن نمایاں شخصیات کے نام سے مختلف شاہراؤں کو منسوب کیا گیا ہے ان میں جوش ملیح آبادی، جمیل الدین عالی اور حفیظ جالندھری شامل ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سروس روڈ (ویسٹ)سیکٹر D-12 کو جوش ملیح آبادی روڈ، سروس روڈ (ساؤتھ)سیکٹر D-12 کو جمیل الدین عالی روڈ اور سروس روڈ (ایسٹ)سیکٹر D-12 کو قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری سے منسوب کر کے حفیظ جالندھری روڈ قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے، سی ڈی اے کے متعلقہ شعبے مجاز فورم کی منظوری کے بعد ان شاہراؤں کے بورڈ لگائیں گے۔
    جوش ملیح آباد ی ایک نامور پاکستانی شاعر تھے اور اپنی غزل،نظم اور مرثیہ کی وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتے تھے، حکومت ِ پاکستان نے انہیں ھلال پاکستان سے نوازا تھا۔ جوش ملیح آبادی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سی ڈی اے بورڈ نے سروس روڈ (ویسٹ) سیکٹر D-12 کو جوش ملیح آباد ی کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کی ہے،

    جمیل الدین عالی ایک ممتاز شاعر،نقاد،ڈرامہ نویس،کالم نگار اور ممتاز سکالرتھے۔ حکومتِ پاکستان نے جمیل الدین عالی کو تمغہ حسنِ کارکردگی اورھلالِ امتیاز سے نوازا تھا۔جمیل الدین عالی کی خدمات کے اعتراف میں سی ڈی اے بورڈ نے سروس روڈ(ویسٹ)سیکٹر D-12 کو جمیل الدین عالی کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کی ہے، حفیظ جالندھری اردو زبان کے ایک ممتاز شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قومی ترانے کے خالق بھی تھے۔ حفیظ جالندھری نے تحریک پاکستان میں بھر پور حصہ لیا اور اپنی تحریروں سے تحریک پاکستان میں جان ڈالی۔ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سی ڈی اے بورڈ نے سروس روڈ(ایسٹ)سیکٹر D-12 کو حفیظ جالندھری کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کی ہے، سی ڈی اے نے اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں کو قومی ہیروز اور ممتاز شخصیات سے منسوب کیا ہے تاکہ نئی نسل کو ان شخصیات کی اعلیٰ اور قابل ذکر خدمات سے روشناس کروایا جا سکے۔ اب تک اسلام آباد کی 100 سے زائد شاہراؤں کو مختلف نامور شخصیات کی ملی اور قومی خدمات کے اعتراف میں انکے نام سے منسوب کیا جا چکا ہے،
    محمد اویس

  • سکھر، بچے نہاتے ہوئے ڈوبے یا معاملہ کچھ اور ہے؟ 6 بچوں کی لاشیں ملنے پر شہر میں کہرام

    سکھر، بچے نہاتے ہوئے ڈوبے یا معاملہ کچھ اور ہے؟ 6 بچوں کی لاشیں ملنے پر شہر میں کہرام

    سکھر میں‌ گزشتہ روز کوئنس روڈ سے 6 بچوں کےلاپتا ہونے کا معاملہ سے متعلق افسوسناک خبر سامنے آئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دریائےسندھ پرمسجد کےقریب جھاڑیوں سےلاپتا بچوں کےکپڑے اورچپلیں ملی ہیں، اس واقعہ کی خبر پورے ضلع میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے.

    سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ بچے نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے یا کوئی اور واقعہ ہوا ہے، اس سلسلہ میں تفتیش جاری ہے، اہل علاقہ نے اس افسوسناک واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اعلیٰ‌ حکام سے معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کا مطالبہ کیا ہے. لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے اصل حقائق منظر عام پر آنے چاہئیں.

  • سونا سستا ہو گیا .عوام کیلئے خوشخبری آگئی

    سونا سستا ہو گیا .عوام کیلئے خوشخبری آگئی

    کراچی:عالمی معیشت میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں‌کبھی اضافہ تو کبھی کمی کی خبروں سے صارفین پریشان رہتے ہیں‌لیکن فی الحال آج پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے. عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی نے پاکستان میں بھی سونا سستا کر دیا، فی تولہ قیمت آٹھ سو روپے کم ہو گئی۔

    کراچی سے سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت آٹھ سو روپے کی کمی سے تراسی ہزار تین سو روپے رہ گئی۔ دس گرام سونا چھ سو پچاسی روپے کی کمی سے اکہتر ہزار چار سو روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت پینسٹھ ہزار چار سو پچاس روپے فی دس گرام ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں تیرہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • قبائلی علاقوں‌ میں الیکشن، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع، لوگوں میں زبردست جوش و خروش

    قبائلی علاقوں‌ میں الیکشن، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع، لوگوں میں زبردست جوش و خروش

    قبائلی علاقوں‌ میں الیکشن کے دوران حلقہ پی کے 110 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 43 کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آ گیا، آزادامیدوارحبیب نور80ووٹ لےکرپہلے نمبرپررہے،

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدمقابل آزادامیدوارغزن جمال58ووٹ لےکردوسرےنمبرپررہے، اسی طرح‌ شمالی وزیرستان، حلقہ112 کے ایک پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آ گیا ہے، تحریک انصاف کےامیدوارملک اورنگزیب خان 48 ووٹ لےکرسرفہرست ہیں،

    قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    آزادامیدوارمیرکلام خان وزیر46 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں، لنڈی کوتل کے5پولنگ اسٹیشنزمیں آزادامیدوارشفیق شیرایک ہزار52ووٹ لےکرسرفہرست ہیں، آزادامیدوارشیرمت خان آفریدی 304ووٹ لےکردوسرے نمبرپر ہیں،

  • سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ جھوٹا ہے ، جھوٹ سے قوم کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ جھوٹا ہے ، جھوٹ سے قوم کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد:سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ اہل پاکستان کو گمراہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے ، حیران ہوں اس قدر یہ ٹولہ جھوٹا ہے کہ ایک ذمہ دار ادارے کے بارے میں جھوٹ بول رہےہیں. ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام اباد میں‌ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا .

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کردی کہ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کو اصلی قرار دیا .انہوں نے کہا کہ اس ٹولے کے جھوٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ
    کہ وہ ویڈیو ابھی تک پنجاب فرانزک لیبارٹری کو بھیجی ہی نہیں گئی .

    مشر اطلاعات نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا عجیب حرکتیں یہ ٹولہ کررہا ہے ، کہ اتنا بڑا جھوٹ بول دیا . انہوں نے کہا قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ وہی ٹولہ ہے جس نے کہا تھا کہ ہماری تو باہر کوئی جائیداد ہی نہیں‌اور اب اس جائیداد کو بچانے کے لیے حکومت کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کررہا ہے

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پختون خواہ صوبے میں پر امن الیکشن ہونے پاک فوج ،دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کیا .انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بہت بہتر ہے. انہوں نے کہا آج ان قبائلی علاقوں میں ہونے والے الیکشن کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے .

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے قبائلی علاقے کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی حب الوطنی سے اس علاقے اور پاکستان کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ گئیں ہیں.