راولپنڈی :صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان کے مطابق مہنگائی،بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جماعت اسلامی کا عظیم الشان عوامی مارچ آج (جمعہ)4بجے لیاقت باغ سے فوارچوک ہوگاجس کی قیادت امیرجماعت سینیٹرسراج الحق،مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،امرائے اضلاع ودیگرقائدین کریں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق عوامی مارچ میں مردوخواتین کے علاوہ بچے،نوجوان اوربزرگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اورحکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے،ترجمان کے مطابق آج 10بجے لیاقت باغ میں مرکزی استقبالیہ کیمپ قائم کردیا جائے گا جہاں راولپنڈی واسلام آباد کے علاوہ گوجرخان،کہوٹہ،مری،ٹیکسلا،واہ کینٹ،چونترہ سمیت دیگرعلاقوں سے جلوس پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق فوارہ چوک میں سٹیج لگادیا گیا جبکہ خواتین کیلئے الگ پنڈال میں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
Author: +9251
-

لاہور ہائی کورٹ کے ماتحت عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری
لاہور ہائی کورٹ /ماتحت عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری .سال 2018 کے دوران ماتحت عدلیہ کے ججوں کے خلاف 1 ہزار 253 شکایات دائر ہوئیں، رپورٹ
با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق ماتحت عدلیہ کے ججوں کے خلاف دائر 887 شکایات کو نمٹا دیا گیا، رپورٹ .پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے ججوں کے خلاف 326 شکایات زیر التوا ہیں، رپورٹ .سال 2018 کے دوران ماتحت عدلیہ کے ججز کے خلاف 340 معمولی نوعیت کی شکایات دائر کی گئیں، رپورٹ .سال 2018 کے دوران ججز کے خلاف 156 معمولی نوعیت کی شکایات کو نمٹایا اور 184 شکایات زیر التوا ہیں، رپورٹ .پنجاب کے ماتحت عدلیہ کے ججوں کے خلاف کرپشن کے الزامات کے تحت 12 شکایات دائر کی گئیں، رپورٹ .لاہور ہائیکورٹ نے سال 2018 کے دوران ججوں کے خلاف کرپشن کی 5 شکایات کو نمٹایا اور 7 زیر التوا ہیں، رپورٹ .سال 2018 کے دوران ججوں کے خلاف 33 ریفرینس دائر ہوئے، رپورٹ .ماتحت عدالتوں کے ججوں کے خلاف 2018 کے دوران 14 ریفرینس نمٹائے گئے اور 19 زیر التوا ہیں، رپورٹ
-

کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا پاکستان نے اعلان کردیا
اسلام آباد:عالمی عدالت انصاف کی ہدایت پر پاکستان نے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کو عالمی عدالت کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ کلبھوشن کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق بھی بتادیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔ قونصلر رسائی سے متعلق طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔ کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے .پاکستان نے کہا کہ پاکستان تو پہلے ہی عالمی قوانین کی پابندی کرتا ہے ،بھارت ہی ہے جو مکاری سے کام لیتا ہے
-

معروف مذہبی سکالر علامہ منیر احمد یوسفی وفات پا گئے
انجمن اشاعت دین اسلام کے سرپرستی اور ممتاز مذہبی سکالر علامہ منیر احمد یوسفی وفات پا گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ منیر احمد یوسفی پچھلے کچھ عرصہ سے شدید بیمار تھے اور اسی بیماری کی وجہ سے وہ لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے. آج ان کی طعیت زیادہ خراب ہوئی اس دوران ڈآکٹروں نے بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور وفات پا گئے،
علامہ منیر احمد یوسفی باقاعدہ کالم نگار بھی تھے اور دینی موضوعات پر خاص طو رپر کالم لکھتے رہتے تھے. انجمن اشاعت دین اسلام سے وابستہ کارکنان نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے.
-

لاہور ہائیکورٹ :میں خادم حسین رضوی کی ضمانت میں بڑی پیش رفت
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیل پر سماعت.
خادم حسین رضوی کا جرم کیا ہے، جسٹس منظور ملک کا سرکاری وکیل سے استفسار .خادم حسین رضوی نے عدلیہ مخالف تقاریر کیں اور عوام کو اکسایا، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل .یہ کیس کے فیکٹس ہیں، قانون کی بات کریں اور خادم حسین رضوی کا جرم بتائیں، جسٹس منظور ملک .بتائیں لاہور ہائیکورٹ کے خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہائی کےفیصلے میں کیا غلطی ہے م، جسٹس منظور ملک .عدالت کی درست معاونت نہ کرنے سپریم کورٹ کا ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان پر اظہار برہمی .آپ کو کیس کے میرٹس کا نہیں پتہ اس کیس کو کس نے ڈرافٹ کیا ہے، جسٹس منظور ملک کا سوال .آپ کتنے لوگوں کی ضمانت منسوخ کروانا چاہتے ہیں، عدالت کا پراسیکیوٹر سے سوال.خادم حسین رضوی اور عطا محمد دو ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کی ہے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل .آپ نے کیس کی فائل پڑھی بھی ہے یا نہیں ، عطا محمد اس کیس کا کمپلینننٹ ہے اپ اسکو ملزم کہ رہے ہیں، عدالت کا استفسار . سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر خادم حسین رضوی کو نوٹس جاری کر دیے . پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کا خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے . لاہور ہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا، حکومتی اپیل میں موقف . لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، حکومتی اپیل میں موقف .مولانا خادم حسین رضوی کے خلاف تمام ریکارڈ موجود ہے، اپیل میں موقف .سپریم کورٹ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، استدعالاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی اپیل پر سماعت
-

رانا ثنااللہ کا ہم شکل تلاش کرکے منشیات پکڑنے کی ویڈیو بنائی گئی ، نبیلہ ثنا
لاہور: انٹی نارکوٹس فورس کی طرف سے رانا ثنا اللہ کا منشیات سمیت گرفتار ہونے کی ویڈیو پیش کرنے پر رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ اے این ایف نے رانا صاحب کی شکل کا بندہ تلاش کرکے اس کے منشیات تھما کر ویڈیو بنائی گئی ہے. اہلیہ نبیلہ ثنا نے کہا کہ مجھے تو شک ہے کہ یہ رانا صاحب نہیں ہوسکتے،
منشیات کیس میں گرفتار لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء نے منشیات پکڑنے کی جعلی ویڈیو بنالی گئی ہے جبکہ ان کے ہم شکل اور ان کی آواز کو مربوط طریقے سے ڈبنگ کر کے ویڈیو تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ راناثناءاللہ کی گاڑی کو موٹر وے پر اسی جگہ لے کر پورا سین فلمایا گیا۔ اے این ایف جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کیلئے جعلی ویڈیو بنا رہے ہیں۔
-

سوڈان: فوج اور مظاہرین کے درمیان حکومت سازی کے معاہدہ طئے پا گیا
خرطوم :سوڈان میں امن لوٹنے لگا ،سوڈان میں گزشتہ تین ماہ سے فوجی حکمرانوں کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے والے مظاہرین اور جرنیلوں نے افریقی یونین اور ایتھوپیا کی ثالثی میں حکومت سازی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کر لیے۔
ذرائع کے مطابق ملٹری کونسل کے جنرل محمد ہمدان داغالو نے بتایا کہ ‘معاہدہ، سوڈان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے’۔افریقی یونین کے ثالث محمد الحسین لیبٹ نے معاہدہ طے پانے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ‘ملٹری کونسل اور فریڈم الائنس اینڈ چینج ایک اہم معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں جس میں فیصلہ کن مصالحت کے حوالے سے بنیادی اقدامات ہیں’۔
اس معاہدے کے تحت نئی حکمران تنظیم تشکیل دی جائے گی جس میں 6 سویلین اور 5 ملٹری کے نمائندے شامل ہوں گے۔معاہدے کے مطابق سویلین نمائندوں میں 5 رہنما الائنس فار فریڈم اینڈ چینج سے شامل ہوں گے۔
اس معاہدے کی رو سے دونوں فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ سوڈان کی نئی حکمران تنظیم کی سربراہی ابتدائی 21 مہینوں تک ایک جنرل کریں گے اور بقیہ 18 ماہ سویلین رہنما سربراہ ہوں گے۔
-

بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ
پاکستان نے سزائے موت کے مجرم بھارتی نیوی کے حاضر سسروس افسر، جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیاہے ، حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کے بعد کیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کلبھوشن کو قونصلررسائی دی جائے گی اور یہ کہ اس حوالے سے طریقہ کار طے کیا جارہاہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کلبھوشن کو عالمی عدالت کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور کلبھوشن یادیو کواسے حاصل حقوق سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ہے،
واضح رہے کہ ایک دن قبل پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث کلبھوشن کیخلاف عالمی عدالت انصاف نے کیس کا محفوظ کردہ فیصلہ سنایا تھا. یہ فیصلہ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں عالمی عدالت کا 15 رکنی فل بینچ سنایا ہے، بینچ میں ایک ایڈ ہاک پاکستان جج اورایک مستقل بھارتی جج بھی شامل تھے، عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستانی ٹیم فیصلہ سننے کے لیے دی ہیگ میں موجود تھے۔
عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی آخری سماعت 18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہی، بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا تھا۔ 18 فروری کو بھارت نے کلبھوشن کیس پر دلائل کا آغاز کیا اور 19 فروری کو پاکستان نے اپنے دلائل پیش کیے۔ 20 فروری کو بھارتی وکلا نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا نے بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دیئے جب کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے کیس سے متعلق کہا گیا تھا کہ ہم نے تیاری اچھی کی اوراچھا کیس لڑا، ہمارا گمان اورکوشش اچھی ہے
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیوکومارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتارکیا گیا تھا۔ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پرفوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔
10 مئی 2017 میں بھارت نے کلبھوشن یادیوکے حوالے سے عالمی عدالت سے رجوع کیا اورکلبھوشن کی پھانسی کی سزا پر عمدرآمد رکوانے کے لیے درخواست دائرکردی تھی۔ 15 مئی کو عالمی عدالت میں بھارتی درخواست کی سماعت ہوئی، دونوں ممالک کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 18 مئی کو فیصلے میں پاکستان کو ہدایت کی کہ مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن یادیوکوپھانسی نہ دی جائے۔
-

امریکی نیوی نے ایران کا ڈرون مار گرایا
واشنگٹن:امریکہ نے دعویٰ کیا ہےکہ خلیج میں موجود امریکی نیوی نے ایک ایرانی ڈرون مار گرایاہے ،امریکی نیوی حکام کے مطابق یہ ڈروان ہرمز کے علاقے میں گرایا گیا ہے.خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑے نے ایرانی ڈرون کو ایک کلومیٹر اندر آنے کی وجہ سے مار گرایا ہے،

وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بتایا کہ حدود کی خلاف ورزی کرنے پر یو ایس ایس باکسر نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ایرانی ڈرون کا مار گرایا ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ڈرون نے حدود کی پرواہ نہیںکی اور خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کی حدود میں داخل ہونے کوشش پر گرایا گیا
-

درآمدی اشیاء کے غلط اعداد و شمارسے باز رہیں ، ورنہ پھر ایف بی آر ایکشن لے گی ، شبر زیدی
اسلام آباد: جھوٹ سے فریب سے بچیں ایف بی آر نے خبردار کر دیا ، ایف بی آر نے انڈر انوائیسنگ اور درآمدی اشیاء کے غلط اعداد و شمار دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کاروباری برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف اسمگلنگ اشیاء کی تجارت سے باز رہیں بلکہ درآمدی اشیاء کی انڈر انوائیسنگ اور غلط اعداد و شمار دینے سے بھی گریز کریں۔ کوئی بھی ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیئر مین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان کو اسمگلنگ اشیاء کی نقل و تجارت کی بدولت شدید معاشی خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے لوکل صنعت اور سرمایہ کاری کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔پاکستان اس نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا
شبر نے اس موقع پر مزید کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت کارروائی کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ پاکستان کسٹمز نے ان ہدایات کی تعمیل میں انفورسمنٹ ایکشنز کو مزید تیز کر دیا ہے۔
