Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہد خاقان عباسی کا طبی معائنہ ، نیب راوالپنڈی کو ترس آگیا

    شاہد خاقان عباسی کا طبی معائنہ ، نیب راوالپنڈی کو ترس آگیا

    راوالپنڈی :نیب راوالپنڈی سابق وزیر اعظم پر مہربان ہوگئی ، نیب نے ڈاکٹروں کو شاہد خاقان کی صحت کا خیال رکھنے کا حکم دے دیا ، اسی سلسلے میں‌شاہد خاقان عباسی کا نیب راولپنڈی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر ضروری ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    نیب ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے شاہد خاقان عباسی سے ممکنہ ادویات کے استعمال کے حوالے سے معلومات لی۔ شاہد خاقان عباسی کو گھر سے کپڑے بستر اور دیگر ضروری اشیاء منگوانے کی اجازت ہوگی۔

    شاہد خاقان عباسی کو کل صبح احتساب عدالت جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے پیش کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کی ابتدائی طور پر پندرہ روزہ ریمانڈ پر لیا گیا ہے.

  • سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای ین چیپل موذی مرض کینسر میں مبتلا

    سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای ین چیپل موذی مرض کینسر میں مبتلا

    سڈنی : آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر ای ین چیپل جلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔کینسر کے علاج کے سلسلے میں ای ین چیپل کی ریڈیو تھراپی ہورہی ہے۔ چیپل کے دو اور بھائی گریگ اور ٹریور چیپل آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ ای ین چیپل آسٹریلیا کیلئے 75 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ ہفتے کے علاج کے بعد ان کے کندھے، گردن اور بغل سے کینسر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ توقع ہے کہ ای ین چیپل فٹ ہوکر آئندہ ماہ ہونے والی ایشیز سیزیز میں کمنٹری کریں گے۔

    وہ آسٹریلیا کیلئے 5345 رنز بنا چکے ہیں۔ 70سالہ ای ین چیپل کو ایک سال پہلے کینسر کی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔آسٹریلیا کے دو مشہور کرکٹ کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی رچی بینو اور ٹونی گریگ اسی طرح کی بیماری کا شکار ہوکر وفات پاچکے ہیں۔

  • آئی سی سی نے دھماکہ کردیا زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل

    آئی سی سی نے دھماکہ کردیا زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل

    لندن :کرکٹ کی دنیا کی اہم خبریں ، کہیں مثبت تو کہیں منفی .حالیہ خبر نے تو تہلکہ مچا دیا جس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حکومتی مداخلت اور بورڈ کے آزاد و شفاف انتخابات کرانے میں ناکامی پر زمبابوے کرکٹ کو معطل کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

    لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ کونسل کا مستقل رکن ملک زمبابوبے، کرکٹ کے معاملات میں حکومتی عدم مداخلت اور بورڈ کے شفاف و آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں ناکام رہا جس کی پاداش میں اسے فوری طور پر معطل کردیا جائے۔

    زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جمہوری انداز میں کرکٹ کے معاملات چلانے میں ناکامی پر معطل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی زمبابوے کرکٹ مشکلات سے دوچار رہی ہے۔ فیصلے کے مطابق زمبابوے کو آئی سی سی کی فنڈنگ بند کردی گئی ہے۔

    زمبابوے کی ٹیم ٹیسٹ اسٹیٹس رکھتی ہے اور اب معطلی کے دوران یہ ٹیم کسی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائے گی۔ معطلی کے بعد زمبابوے کی اکتوبر میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    آئی سی سی نے زمبابوے کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں کرکٹ بورڈ کی بحالی کا حکم دیا ہے۔

  • راولپنڈی وزیر اعظم پورٹل کی بھی سن لی گئی

    راولپنڈی وزیر اعظم پورٹل کی بھی سن لی گئی

    راولپنڈی :سی پی او نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پورٹل پر آنے والی شکایات پر48گھنٹوں میں کارروائی کرنے کی ہدائت کر دی، تھانوں میں اس حوالے سے مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے،پورٹل کی شکایات پر کارروائی کا ریمائنڈر نہیں بلکہ متعلقہ آفیسر کو تاخیر کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس اور چارج شیٹ بھجوائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانانے پولیس افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی شکایات کے حل کے لئے ہر سطح پر جومنصوبے شروع کئے ہیں ان کو کامیاب بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس نے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دی ہے،جس کے تحت وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پورٹل پر عوام کی طرف سے پولیس کے متعلقہ جتنی شکایات آئیں گی انہیں زیادہ سے زیادہ48گھنٹوں میں حل کیا جائے گا،شکایات پر میرٹ اور صرف میرٹ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اس طرح ہونے چاہییں کہ انصاف ہوتا نظر آئے اور شکائت کرنے والے کو اطمینان ہو کہ اس کی دادرسی میرٹ پر کر دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو جس قدر مستحکم کیا جائے گا عوام اور پولیس کے مابین اس قدر ہی خلیج کم ہو گی،کمیونٹی پولیسنگ سے ہی قانون پسند عوام کے ساتھ فرینڈلی پولیسنگ جنم لیتی ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کا رویہ قانون پسند اور میرٹ پرست عوام کے ساتھ انتہائی خوشگوار ہونا چاہیے اور قانون شکنوں کے ساتھ انتہائی سخت ہونا چاہیے،سی پی او نے کہا کہ پولیس رویوں میں تبدیلی زبانی کلامی نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کا اظہار عملی طور پر بھی کیا جانا ضروری ہے،اگر پولیس افسران کے رویوں میں قانون پسند عوام کے لئے دوستانہ روش ہو گی تو عوام سب سے پہلے اپنی شکائت تھانہ میں لے کر آنے کو ترجیح دیں گے،سی پی او نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پورٹل پر آنے والی شکایات فوری اقدامات کے متقاضی ہوتے ہیں سوشل میڈیا کو مانیٹر کرنے کے لئے بھی پولیس کو ایک کاؤنٹر بنانا چاہیے کیوں کہ زیادہ تر شکایات کاتعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے واقعات سے ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس میں خود احتسابی کا سسٹم 24/7چلتا رہتا ہے،میں بار بار یہ بات کرتا ہوں کہ قانون ہی سب سے زیادہ طاقتور ہے قانون سے طاقتور کوئی نہیں،سی پی او نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی پولیس کے تمام ڈویژنز کے ایس پیز سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پورٹل پر آنے والی شکایات اور ان پر کئے گئے فوری اقدامات کے حوالے سے فالو اپ لوں گا،

  • راولپنڈی خواتین سے زیورات چھیننے والا گروہ گرفتار

    راولپنڈی خواتین سے زیورات چھیننے والا گروہ گرفتار

    راولپنڈی: نوبیاہتا جوڑوں سے نقدی اور طلائی زیورات چھیننے والا بین الصوبائی عرفانی ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار،ملزمان سے وہ ”کٹر“ بھی بر آمد جس سے وہ لڑکیوں کے ہاتھوں میں پہنے طلائی کڑے کاٹ لیتے تھے،ملزمان کو پڑھے لکھے ہونے کا انکشاف،ملزمان سے درجنوں وارداتیں اور کروڑوں روپے کے مسروقہ زیورات بر آمد ہونے کا امکان،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں خواتین سے طلائی زیورات چھیننے،”کٹر“ سے طلائی کڑے کاٹنے اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا تھا،سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کو اس گینگ کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا،جنہوں نے اس کام کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی،جس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے شہر کے مختلف بازاروں میں خصوصی طور پران دوکانوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کو فنگشنل کروایا جہاں پر خواتین بڑی تعداد میں خریداری کے لئے آتی تھیں،سی پی او فیصل رانا ان اقدامات کی براہ راست نگرانی کر رہے تھے،پولیس نے منظم منصوبہ بندی سے بدنام زمانہ عرفانی گینگ کے سرغنہ عرفان عرف عرفانی اس کے ساتھیوں فرحان،فیضان اور فرحان نصیر کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے موٹر سائیکل،اسلحہ کے علاوہ وہ ”کٹر“ بھی بر آمد کر لیا جو خواتین کے ہاتھوں میں پہنے ہوئے طلائی کڑے کاٹنے کے لئے استعمال ہوتا تھا،بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نو بیاہتا جوڑوں کو اسلحہ کے زور پر روکتے،نقدی اور طلائی زیورات چھینتے ملزمان لڑکیوں کے ہاتھوں میں پہنے طلائی کڑے دیکھتے جو جلدی میں نہ اترے جانے کے باعث ”کٹر“ سے کاٹ لیتے،ملزمان کے حوالے سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وہ پڑھے لکھے ہیں،وہ دیکھنے میں بظاہر معزز دکھائی دیتے ہیں،پولیس نے جب ملزمان کو گرفتار کیا تو ملزمان نے انگلش زبان میں بڑی روانی سے گفتگو کی،ان ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی،سی پی او فیصل رانا نے اس طرح کی وارداتوں کے بعد حکم دے رکھا تھا کہ جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جائے،اس نوعیت کی واردات کے بعد سی پی او خود متحرک ہوتے اور ڈویژنل ایس پیز سے ہر گھنٹے کے بعد وراداتوں کے ٹریس ہونے سے متعلق پوچھتے،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تفتیش سے راولپنڈی میں ہونے والی درجنوں وارداتیں ٹریس ہوں گی جن میں ملزمان نے خواتین سے طلائی زیوارات چھینے،کڑے کاٹے،سی پی او فیصل رانا نے پولیس افسران کو ہدائت کی کہ وہ ان سہولت کاروں کو بھی گرفتار کریں جن کے پاس ملزمان مسروقہ طلائی زیور ات فروخت کرتے تھے،سی پی او نے کہا کہ مسروقہ مال بر آمد کر کے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اصل مالکان تک پہنچایا جائے،سی پی او نے بدنام زمانہ گینگ گرفتار کرنے والے ایس پی صدر رائے مظہر اقبال و دیگر افسران کو دفتر بلا کر شاباش دی،انہوں نے کہا کہ اس گینگ سے تفتیش کے تمام مراحل سے مجھے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے۔

  • قوم کی بیٹی نے گولڈ میڈل جیت لیا

    قوم کی بیٹی نے گولڈ میڈل جیت لیا

    قوم کی بیٹی بشری اختر نے ایران میں ہونے والے عالمی کک باکسنگ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا.

    بشری اختر ایک باکسر ہیں اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں. اسی سلسلے میں وہ پاکستان سے ایران محدود وسائل کی وجہ سے زیر زمین راستہ استعمال کرتے ہوئے عالمی کک باکسنگ چمپین شپ میں شرکت کرنے گئ.

    بشری اختر نے اتنا طویل راستہ طے کیا اور تھکاوٹ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مقابلا کیا اور اپنے ملک پاکستان کے لیے گولڈ میڈل فتح کیا.

    واضح رہے قوم کی بیٹی بشری اختر کی عمر صرف 16 سال ہے اور فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے. ان کی خواہش ہے کہ مزید محنت کرے اور اپنے وطن کا نام روشن کرے.

  • شاہد خاقان عباسی پھنس گئے، قریبی ساتھی وعدہ معاف گواہ بن گئے

    شاہد خاقان عباسی پھنس گئے، قریبی ساتھی وعدہ معاف گواہ بن گئے

    اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھیوں نے وعدہ معاف گواہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایل این جی اسکینڈل کیس میں وزرات پٹرولیم کے سابق سیکرٹری عابد سعید شاہد خاقان عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ۔

    قومی احتساب بیورو(نیب ) حکام کے مطابق ایل این جی اسکینڈل کیس میں وزرات پٹرولیم کے سابق سیکرٹری عابد سعید بھی شامل تفتیش ہیں اور وہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے.عابد سعید کے علاوہ اور کرداروں کےمتعلق معلوم ہو ا ہے کہ وہ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں.

    ایل این جی معاہدے سے جڑے 4اداروں کے سربراہوں پر بھی تلوار لٹکنے لگی اور شعبہ پٹرولیم کنسیشن انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اور ایل این جی لیمیٹڈ کے سربراہوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر تشکیل

    نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر تشکیل

    لاہور: احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بنچ ایک بار پھر تشکیل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر شاہ نے روسٹر جاری کیا۔

    روسٹرکے مطابق پرنسپل سیٹ پر 22 جولائی سے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔دورکنی بنچ میں جسٹس سردار احمد نعیم شامل ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ 2 رکنی بنچ 29 جولائی تک نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے نیب کیسز کی سماعت کرنیوالا دورکنی بنچ پھر تحلیل کرکے نیا ڈویژن بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

  • پی آئی اے نومولود غیر معروف کمپنی کے سپرد ” لاجواب سروس ، باکمال لوگ ” کی دعویدار کا مستقبل خطرے میں‌

    پی آئی اے نومولود غیر معروف کمپنی کے سپرد ” لاجواب سروس ، باکمال لوگ ” کی دعویدار کا مستقبل خطرے میں‌

    اسلام آباد:پی آئی اے کا رات کے اندھیروں میں نو خیز کمپنی سے معاہدہ ،مستقبل تاریک نظر آنے لگا،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ایک غیر معروف کمپنی ایونکس سالیوشن کو ٹھیکہ دے دیا ،اس ٹھیکے کی مالیت 700 ملین روپے بتائی جاتی ہے.

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ایک غیر معروف ایک ایسی فرم کو ٹھیکہ دے دیا ہے جس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ کچھ عرصہ پہلے قائم کی گئی.باغی ٹی وی ذرائع کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق یہ اس کمپنی کو پہلا ٹھیکہ دیا گیا جس کا تخمینہ 700 ملین روپےہے.اس کے بعد اس کمپنی کو کیا مراعات دی جائیں گی اس کا بعد میں پتہ چلے گا.

    ذرائع کے مطابق اس کپمنی کا سی یو آئی این نمبر 0131517 ہے اور اس کا دفتر اسلام آباد میں‌ گولڑہ روڈ پر واقع ہے، اس نو خیز کمپنی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی خراب کارکردگی کی وجہ سے سنگاپور انٹر کارپوریشن نے اس سے ٹھیکہ منسوخ کر دیا تھا

    اس کمپنی کے اہل ہونے کے لیے اس کی دستاویزات میں یہ لکھا ہے کہ اس سے پہلے یہ کمپنی مختلف ٹھیکوں میں اس سے ملتی جلتی 7 لاکھ 49 ہزار امور انجام دے چکی ہے. یہ کس حد تک درست ہے اس کا نہ کمپنی کے پاس کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی پی آئی اے نے اس کے دعوں کی تصدیق کی ہے.

    ایک ایسی کمپنی جس میں‌اہلیت ہی نہیں کہ وہ کسی ایئر لائن کی کارکردگی بہتر کرسکے تو پھر پی آئی اے کو کیسے ترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتی ہے. اس کمپنی کو ٹھیکہ دینا تو ایسے ہی ہے جس طرح پاکستان کے مستقبل کو داو پر لگا دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کیسی ترقی ہے کہ ایک ایسی کمپنی کے سپرد پی آئی اے کو کردیا گیا ہے جس کا اپنا وجود خطرے میں ہے.یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس حال میں وہ کمپنی ابتدائی مراحل طئے کررہی ہے اس کے سپرد پاکستان ایئر لائنز کا مستقبل کردیا جائے .یہ بھی تنقید کی جارہی ہے کہ اس وقت جب پاکستان ایئر لائنز خود خطرات میں‌گھری ہوئ ہے .ایک نومولود کمپنی کےہاتھوں کیسے سبنھل سکتی ہے.

  • کراچی میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں‌ روپے مالیت کے جانور ٹرکوں پر لوڈ کر کے فرار

    کراچی میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں‌ روپے مالیت کے جانور ٹرکوں پر لوڈ کر کے فرار

    گلشن معمارکراچی میں کیٹل فارم سے ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے 15 جانور لے گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ملزمان نےکیٹل فارم کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا، کیٹل فارم میں موجود 5 ملازمین کو رسیوں سے باندھ کر زدکوب بھی کیا،

    ملزمان نے قربانی کے جانوروں کوٹرکوں میں لوڈ کیا اور فرا رہو گئے، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈکیتی کی اس واردات کے حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.