Baaghi TV

Author: +9251

  • بنی گالہ تجاوزات کیس، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سماعت کیلئے مقرر

    بنی گالہ تجاوزات کیس، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سماعت کیلئے مقرر

    بنی گالہ تجاوزات کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 جولائی کو سماعت کرے گا، جسٹس عمر عطا بندیال بھی بینچ کا حصہ ہیں، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خزانہ کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں،

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بنی گالہ تجاوزات کیس میں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں، سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ کہا کہ سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے سائٹس منتخب کرلی ہیں، فضلے کی تلفی اور ڈمپنگ سائٹس کیلئے بھی زمین کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے جس پر جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر سائٹس کا انتخاب ہوگیا ہے تو ایم سی آئی کے حوالے کر دیں، زیر زمین سیوریج لائنوں کا کام بھی جلد مکمل ہونا چاہییے۔

  • ویڈیو سکینڈل، میاں‌ طارق کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات، گاڑی اور سی ڈیز قبضہ میں لے لی گئیں

    ویڈیو سکینڈل، میاں‌ طارق کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات، گاڑی اور سی ڈیز قبضہ میں لے لی گئیں

    ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردارمیاں طارق محمود کی ملتان میں رہائش گاہ پر ایف آئی اے کی طرف سے چھاپے پر متعدد یوایس بیز قبضے میں لے لی گئی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کئے گئے میاں طارق اور بیٹے میاں فیصل سے تفتیش کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں طارق کے بیٹے میاں فیصل کو جلد عدالت پیش کر دیاجائےگا ، ایف آئی اے نے میاں طارق کی گاڑی بھی قبضےمیں لے لی ، میاں طارق اور اس کے بیٹے میاں فیصل کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا،

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں طارق سےملتان میں ملاقاتوں کے بارے میں بھی تفتیش کی گئی ہے. یو ایس بیز میں میاں طارق کی بنائی گئی ویڈیوز ہیں، دفتر کے تالے توڑ کردستاویزات اورسی ڈیزقبضے میں لےلی گئی تھیں، میاں طارق کےٹی وی شوروم، آفس پرگزشتہ رات 3بجے پہلی کارروائی کی گئی تھی،

  • پنجاب حکومت نے اساتذہ کی تقرریوں کیلئے نئی پالیسی جاری کردی ، تفصیلات خبر میں جانیئے

    پنجاب حکومت نے اساتذہ کی تقرریوں کیلئے نئی پالیسی جاری کردی ، تفصیلات خبر میں جانیئے

    لاہور :حکومت پنجاب نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تقرر و تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کردی، کسی کالج میں‌پڑھانےکی مدت 3 سال کر دی گئی، ایک ہی کالج میں تین سال سروس کرنے کے بعد اساتذہ کا دوسرے ضلع میں تبادلہ کر دیا جائے گا۔

    نئی پالیسی کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نئی پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے۔ اکیڈمک سیشن کے دوران اساتذہ کے تبادلے نہیں کیے جائیں گے، تبادلوں کیلئے درخواستیں جون سے لے کر 15 اگست تک وصول کی جائیں گی۔ نئی پالیسی کی دستاویز کے مطابق لیکچرر کی پہلی تقرری کے تین سال تک کالج سے تبادلہ نہیں‌ ہوسکے گا، تین سال کے بعد استاد کو خالی نشست پر کسی دوسرے ضلع میں تبادلے کے لیے اہل تصور کیا جائے گا۔

    حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والی پالیسی کے مطابق دوسری تقرری پانچ سال کے عرصے کے لیے ہوگی، دوسری پوسٹنگ کے پانچ سال کے بعد متعلقہ ڈویژن کے دوسرے ضلع میں ایک سال کیلئے ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ معذوری اور خاوند یا بیوی کے انتقال کی صورت میں کسی بھی دوسرے ضلع میں خالی نشست پر بغیر کسی دوسری شرط کے تبادلہ کر دیا جائے گا۔ میڈیکل کے انتہائی سنجیدہ نوعیت کے کیسز میں میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں دوسرے کالج یا ضلع میں تبادلہ کیا جاسکے گا،

    اس پالیسی میں‌کہا گیا ہے کہ جن اساتذہ کے‌ خلاف ڈسپلنری کارروائی عمل میں‌ لائی جائے گی انھیں دو سال کے لیے کسی دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا تاہم یہ ضلع دوسری ڈویژن سے ہوگا۔

    انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کے لیے صرف خواتین کو اہل تصور کیا جائے گا جبکہ میوچل تبادلوں کے لیے متعلقہ کالج میں نشست کا خالی ہونا ضروری ہے۔

  • سول ایوی ایشن، پی آئی اے یا اے ایس ایف کے دفاتر اسلام آباد منتقل نہیں‌ ہو رہے، غلام سرور خاں

    سول ایوی ایشن، پی آئی اے یا اے ایس ایف کے دفاتر اسلام آباد منتقل نہیں‌ ہو رہے، غلام سرور خاں

    سی اے اے، پی آئی اے یا اے ایس ایف کے صدر دفاتر اسلام آباد منتقل نہیں کیے جارہے، یہ اعلان وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے جمعرات کے دن کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مزید افرادی قوت کو اسلام آباد منتقل کیا جاسکتا ہے، سی اے اے کے ریگولیٹری اور ائیرپورٹ سروسز فنکشنز کو علیحدہ کرنے کا معاملہ پر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ نہ ڈائون سائزنگ ہوگی نہ ہی کسی ملازم کے مالی فوائد اور ذمہ داریاں تبدیل ہونگی،

    انہوں نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو زیادہ خسارہ ہوا تاہم پاکستان نے خطے کی ہوابازی کی صنعت کے مفاد میں فضائی حدود کھول دیں۔

  • ٹیکنالوجی کی دنیا میں‌ایک اور انقلاب، چھوئے بغیر محض دماغ سے کمپیوٹر کنٹرول کرنا جلد ممکن ہوگا

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں‌ایک اور انقلاب، چھوئے بغیر محض دماغ سے کمپیوٹر کنٹرول کرنا جلد ممکن ہوگا

    نیو یارک:انسان ترقی کی تمام حدیں پا رکرکے انسانی دماغ کو کنڑول کرنے کا سوچنے لگا .بہت جلد انسان ہاتھ سے چھوئے بغیر دماغ سے کمپیوٹر کو استعمال کرسکیں گے اور جانوروں پر یہ تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔یہ بات ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک نے بتائی۔

    کمپنی نیورلنک انسان دماغ اور کمپیوٹر کو براہ راست منسل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس ٹیکنالوجی کی انسانوں پر آزمائش 2020 میں شروع کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے سائنسدانوں کی جانب سے جلد مزید تحقیقی نتائج کو جاری کیا جائے گا۔

    بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کے قیام کا مقصد دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی انجری یا پیدائشی نقائض کے شکار افراد کی مدد کی جاسکے اور اس ٹیکنالوجی سے چلنے پھرنے یا فہم سے محروم افراد کا علاج ممکن ہوسکے۔

    بانی ایلون مسک نے مزید کہا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر اس ٹیکنالوجی کا مقصد ڈیجیٹل سپرانٹیلی جنس لیئر کو تشکیل دینا ہے، یعنی انسانوں کو مصنوعی ذہانت سے منسلک کردیا جائے، حیران کن طور پر ایلون مسک آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ماضی میں انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

    ایلون مسک کے مطابق ‘ہم یقیناً مکمل دماغی مشین انٹرفیس بنانے کی کوشش کریں گے اور اس ٹیکنالوجی کی بدولت لوگ محض سوچ کر ایک منٹ میں 40 الفاظ ٹائپ کرسکیں گے’۔

    اس کمپنی نے رواں سال کے شروع میں سلائی مشین جیسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جانوروں کے دماغوں میں ڈرل سے چھوٹے سوراخ کیے اور الیکٹروڈ کو داخل کیا۔

    ایلون مسک کا کہنا تھا ‘ہمیں توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایک انسانی مریض پر اس کا تجربہ ممکن ہوسکے گا’۔

  • نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ : ورلڈ کپ فائنل کا سپر اوور جمی نیشم کے کوچ کی جان لے گیا

    نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ : ورلڈ کپ فائنل کا سپر اوور جمی نیشم کے کوچ کی جان لے گیا

    آکلینڈ:نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانےوالا فائنل میچ جہاں تاریخ میں یادگاریں چھوڑ گیا ہے وہاں اس ورلڈ کپ کے سپر اوور نے تلخ یادیں‌ دنیائے کرکٹ میں یاد رکھی جائیں گی. ان تلخیوں میں سے ایک تلخ یادداشت یہ بھی ہے جس کی وجہ سے ورلڈ کپ فائنل کے سپر اوور میں کیوی کرکٹر آل راؤنڈر جمی نیشم کے اسکول ٹیچر اور کوچ ڈیوڈ گورڈن کی جان لے لی۔

    فائنل کے سپر اوور میں جب جمی نیشم نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو چھکا مارا تو ڈیوڈ گورڈن کی سانسیں بھی ختم ہوگئیں۔نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کو خبر ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ابتدائی کوچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خراج عقیدت پیش کیا۔

    کیوی کرکٹر جمی نیشم کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ گورڈن کھیل سے بہت پیار کرتے تھے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ان کی کوچنگ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔جمی نیشم کہتے ہیں کہ ڈیود گورڈن ہمیشہ یاد رہیں گے

    جوابی ٹویٹ میں ڈیوڈ گورڈن کی بیٹی لیونی گورڈن نے کہا کہ ’شکریہ جمی، میں اور میری بہن آخری وقت میں اپنے والد کے ساتھ تھے اور وہ بہت خوشی منارہے تھے انہیں آپ پر بہت فخر تھا۔‘

    واضح رہے کہ لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں انگلینڈ کو 15 رنز درکار تھے، بین اسٹوکس 14 رنز بناسکے اور میچ برابر ہوگیا تھا۔اس کے بعد سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہونا تھا، سپر اوور میں انگلینڈ نے 15 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 15 رنز بناسکی اور میچ برابر ہوگیا، زیادہ باؤنڈریز پر انگلینڈ کو ورلڈ کپ فائنل کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔

  • سینیگال اور الجیریا کل فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

    سینیگال اور الجیریا کل فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی

    افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کل بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں فائنل کا ٹائیٹل فتح کرنے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

    مصر میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے سیمی فائنلز میں سینیگال نے تیونس اور الجیریا نے نائیجیریا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی کی ہے اب ٹائیٹل فتح کرنے کے لیے دینیگال اور تیونس میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا.

    19 جولائی کو شیڈول ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینیگال اور الجیریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہیں، اس لئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

    فائنل جیتنے لیے دونوں ٹیمیں پر امید اور پر جوش ہیں. دونوں ٹیموں کا کہنا تھا کہ جیتنے کے لیا جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور ٹائٹل اپنے نام کریں گے. ماہرین نے بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

  • سپریم جوڈیشل کونسل کاجسٹس قاضی فائز کو دو شو کاز نوٹسز، جواب طلب کرلیا

    سپریم جوڈیشل کونسل کاجسٹس قاضی فائز کو دو شو کاز نوٹسز، جواب طلب کرلیا

    اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو دو شو کاز نوٹسز جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق پہلا نوٹس حکومتی ریفرنس پر بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ہے جبکہ دوسرا نوٹس صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط پر جاری کیا گیا۔

    یا درہےکہ صدرکوخطوط لکھنے سے متعلق ایک وکیل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا تھا۔ اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کو بھی بیرون ملک جائیدادوں کے حکومتی ریفرنس پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور کے کے آغا کو شو کازنوٹس 16 جولائی کو جاری کیے گئے ہیں۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو دونوں شو کاز نوٹس موصول ہو گئے ہیں۔سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق شوکاز نوٹس پر 14 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہے۔

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس، 50 لاکھ گھروں‌ کی تعمیر و دیگر منصوبوں‌ کا جائزہ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس، 50 لاکھ گھروں‌ کی تعمیر و دیگر منصوبوں‌ کا جائزہ

    ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے مکانات و تعمیرات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر میر کبیر احمد محمدشاہی کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی نئے 50لاکھ گھروں کی تعمیر اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام، فیڈریل گورنمنٹ ایمپلا ئز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی بھارہ کہو کی ہاؤسنگ سکیم کے علاوہ سینیٹر کلثوم پروین کی 19ستمبر 2018کو سینیٹ اجلاس میں اُٹھایا گیا معاملہ برائے ضلع اسلام آباد کے موضع تما ں اور موریاں سے زبردستی مالکان سے زمین لینے کے معاملات کے علاوہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کے سینیٹ اجلاس میں پوچھے گئے سوال سیکٹر-1 G/14 میں الاٹیوں کو پلاٹ الاٹ نہ کر نے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مکانات و تعمیرات طارق بشیر چیمہ اور ڈئرایکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے قائمہ کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے۔قائمہ کمیٹی کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کم لاگت والے سستے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں وزیراعظم پاکستان نے 21 اپریل2019 کو ہاؤسنگ پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے میں 1350 یونٹس تعمیر کیے جائیں گے اس کیلئے ساڑھے سات ہزار درخواستیں آچکی ہیں۔ وفاقی سرکاری ملازمین اور بلوچستان کے صوبائی ملازمین اور ہزارہ کمیونٹی کے شہدا کے لواحقین کے علاوہ عوام الناس بھی پراجیکٹ کے اہل ہونگے۔اس منصوبے کا پی سی ون بن رہا ہے اور 29 جولائی کو اس کی قرہ اندازی عمل میں لائی جائے گی۔

    انہوں نے کہاکہ گوادر پراجیکٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ 200 ایکڑ زمین پی ایچ اے کو منتقل کر دی گئی ہے۔ یہ مطلوبہ زمین صرف ماہی گیروں کے لئے مختص کی گئی ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسٹیٹ بنک نے تمام کمرشل بنکوں کو ہدایت جاری کیں تھیں کہ ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 5 فیصد قرضے مخصوص رکھے جائیں۔50 لاکھ گھروں کامنصوبہ غریب عوام کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تشکیل دیا گیا۔ کمرشل بنکوں سے عوام آسان اقساط پر قرض حاصل کرے گی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی 2 ہاؤسنگ سکیمیں بنائی جارہی ہیں۔50 لاکھ گھروں کے منصوبہ کیلئے تین صوبائی حکومتوں کے ساتھ سکیمیں شروع کی جارہی ہیں۔ا ے جے کے میں 6 ہزار گھروں کیلئے 2 سکیمیں مظفرآباد اور میر پور میں شروع کی جائیں گی۔ مظفرآباد میں 120 کنال اور میر پور میں 800 کنال اراضی حاصل کی جائے گی۔

    طارق بشیر چیمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں 11 ملین گھروں کی کمی ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بھر پور کوشش ہے کہ 5 ملین گھروں کی کمی کو جلد سے جلد پورا کیا جا سکے اور اس کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اس منصوبے پر محنت و لگن سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر شفاف انداز میں کام کیا جارہا ہے اگر وزارت کے عملے کی طرف سے کرپشن کا عنصر پایا گیا تو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔گھر فارم کو آسان بنایا گیا ہے جس میں لوگوں سے ان کی آمدن پوچھی گئی ہے تاکہ اس کی مناسبت سے گھر تعمیر کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے اس سے 42مختلف صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ روزگار میں اضافہ ہوگا۔

    بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ یہ منصوبہ 2009 میں شروع کیا گیا تھا جتنی تاخیر کی گئی ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ جس پر قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بہارہ کہو سکیم اور اسلام آباد کے سیکٹر G/14 کے حوالے سے ون ایجنڈا کمیٹی اجلاس بلا کر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینیٹر سجاد حسین طوری نے کہا کہ بہارہ کہو سکیم کے حوالے سے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے ایک رپورٹ بھی پیش کی تھی اس کا جائزہ لے کر پھر فیصلہ کیا جائے۔سینیٹر کلثوم پروین کے 19ستمبر 2018کو سینیٹ اجلاس میں اُٹھایا گیا معاملہ برائے ضلع اسلام آباد کے موضع تما ں اور موریاں سے زبردستی مالکان سے زمین لینے کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد ہی اس پر بحث کی جائے تو بہتر ہے۔ موریاں کیلئے فی کنال15 لاکھ اور تماں کیلئے فی کنال30 لاکھ خریدنے کی ہدایت کی گئی تھی وہاں کی زمین کی قیمت ایک کروڑ روپے فی کنال بنتی ہے۔مالکان کہتے ہیں مناسب قیمت لگا کر فیصلہ کیا جائے۔سپریم کورٹ جو حکم دے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی میر کبیر احمد شاہی نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے سینیٹر کلثوم پروین کی درخواست پر معاملہ سنا گیا ہے وزارت سینیٹر کلثوم پروین کو سابق وزیراعظم کے وہ خط(Directive) وزارت فراہم کرے۔اسلام آباد کے سیکٹر G/14-1 میں الاٹیوں کو پلاٹ الاٹ نہ ہونے کے حوالے سے ڈی جی فیڈرل ایمپلائز گورنمٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کمیٹی نے بتایا کہ سیکٹر G/14 کو کلیئر کونے کیلئے اربوں روپے کی ضرورت ہے متاثرین کو نئی جگہ دینی ہے۔سی ڈی اے فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

    طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ یہ معاملہ بھی نیب کو بھیجا جائے۔ کس وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہوئے۔جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں بہارہ کہو سکیم کاذیلی کمیٹی کی رپورٹ کے تناظر میں اور سیکٹرG/14 کے حوالے سے سی ڈی اے حکام کو طلب کر کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز انور لال دین، بہرہ مند خان تنگی، بریگیڈیئر (ر) جان کنتھ ویلمز، خانزادہ خان، مرزا محمد آفریدی، مولانا عبدالغفور حیدری، لیفٹینٹ جرنل (ر) صلاح الدین ترمذی، نصیب اللہ بازئی، سجاد حسین طوری اور کلثوم پروین کے علاوہ وفاقی وزیر مکانات اور تعمیرات طارق بشیر چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تعمیرات،ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    محمد اویس

  • عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

    عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

    ملی یکجہتی کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا کہ حکومت نے ابتک جتنے اقدامات کیے سب امریکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے کہنے پر کیے ۔ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے تاجر ہڑتالیں کر رہے ہیں اور حکمران ملک دشمن کی بات مان کر ملک دشمن اقدامات کر رہے ہیں انہیں پاکستان کا مفاد عزیز نہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہاکہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری بیرونی دباو پر کی گئی امریکہ انڈیا ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں، حافظ سعید کا جرم یہ ہے کہ وہ کشمیر کی آواز اٹھاتے ہیں، حافظ سعید کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے تھر پارکر میں خدمت کا کام کیا جہاں آج بھی موت رقص کر رہی ہے، حافظ سعید کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے بیواؤں کی مدد کی، صرف اور صرف امریکی خوشنودی کے لیے انہیں گرفتار کیا گیا،

    انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم امریکا کا دورہ کامیاب کرنا چاہتے ہیں اس لیے حافظ سعید کو گرفتار کیا گیا لیکن وزیراعظم یہ نہیں جانتے کہ امریکہ کبھی خوش نہیں ہو گا بلکہ وہ ڈو مور کا مطالبہ کرے گا حکومت سب مذہبی طاقتوں خو گرفتار کر لے پھر بھی امریکہ خوش نہیں ہو گا۔ وہ صرف ایک صورت میں راضی ہو سکتے ہیں کہ ہم اسلام چھوڑ دیں. انہوں نے کہاکہ ہم حافظ سعید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کہ فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،