Baaghi TV

Author: +9251

  • گلو کار علی عظمت بائیک پر یورپ کا سفر کرنے کے لیے تیار

    گلو کار علی عظمت بائیک پر یورپ کا سفر کرنے کے لیے تیار

    لاہور: معروف گلوکار علی عظمت نے بائیک یورپ کے سفر کا اعلان کردیا ہے۔

    دنیا بھر میں اپنے راک اور صوفی گلوکاری کا سکہ چلوانے والے معروف گلوکار علی عظمت بائیک پر مختلف مقاموں کی سیر کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے ایک منفرد سفر کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ برِاعظم یورپ میں کئی ممالک کا سفر بائیک پر طے کریں گے.

    علی عظمت نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں سے نئے سفر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر سال نئی نئی باتیں شیئر کرتا ہوں لیکن اس سال اب ایک نئے ایڈوینچر کا ارادہ کیا ہے جس میں موٹر سائیکل پر یورپ کے سفر پر جا رہا ہوں جو انگلینڈ سے شروع ہوگا اور فرانس سے ہوتے ہوئے دیگر تمام ممالک تک جائے گا۔

    علی عظمت نے یہ بھی بتایا کہ موٹر سائیکل پر یورپ کا 22 سے 23 روز کا یہ سفر 12000 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ امید ہے کہ ہمیں اس سفر کے دوران موسم خوشگوار ملے گا لیکن کئی مقاموں پر سردی بھی زیادہ ہوگی۔ میں یہ سفر اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے کر رہا ہوں اور اس سفر کے دوران میں روزانہ مختلف مقام کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتا رہوں گا تاکہ میرے ساتھ میرے مداح بھی اس سفر سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

    علی عظمت نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے تاکہ وہ اس سفر میں کامیاب ہوں جائیں.

  • بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

    بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

    لاہور : پاکستان میں احتساب کے خلاف اپوزیشن جماعتوں میں محبت جاگنے لگی .شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری بلاول کو ناگوار گزری.یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ۔

    شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت منتخب نمائندوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ سیلیکٹڈ حکومت اپنی ناکامیاں سیاسی مخالفین کی گرفتاری سے چھپا رہی ہے لیکن معیشت پر سلیکٹیڈ حکومت کے حملوں کے خلاف احتجاج نہیں رکے گا۔

    اپنے بیان میں‌پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بولے حکومت کا سلیکٹیڈ احتساب قابل قبول نہیں، حکومت متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیر ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ سابق وزیراعظم کی گرفتاری عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیرقانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے امتیازی احتساب ناقابلِ قبول ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فی الفور رہا کیا جائے۔

  • کاروباری ہفتے کا چوتھا روز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج 672 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

    کاروباری ہفتے کا چوتھا روز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج 672 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

    کراچی: پاکستانی معیشت کبھی عروج اور کبھی زوال ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روزمارکیٹ672پوائنٹس کی کمی سے 32ہزار309کی سطح پربند ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے۔کاروبار کے آغاز سے شروع ہونے والی اختتام تک برقرار رہی۔ اس طرح مارکیٹ 672 پوائنٹس کی کمی سے 32ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

    آج کے دن اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 299 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 250 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف 31کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ اسی طرح سونے کی قیمت فی تولہ 750 کے اضافے سے 83 ہزار 400روپے ہوگئی۔

    آج پاکستان میں دس گرام سونا 643روپے کے اضافے سے 71ہزار 485 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 19ڈالر کے اضافے سے 1422ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر20پیسے کے اضافے سے160روپے 2پیسے کاہوگیا.یاد رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کل کا دن بہتر رہا ،

  • قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ،12 افراد ہلاک اور 60 زخمی

    قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ،12 افراد ہلاک اور 60 زخمی

    کابل: افغانستان میں ایک بار پھر لڑائی عروج پر ،افغان حکومت کی بد عہدیوں پر افغان طالبان بپھر گئے ،اطلاعات کے مطابق افغان صوبے قندھار میں پولس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ہوا ہے جس میں 12 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے قندھار میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ہوا ہے۔ حملے میں 12 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری افغان طالبان قبول کرلی۔

    کابل سے ذرائع کے مطابق مین گیٹ پر کار دھماکے کے بعد مسلح افراد پولیس ہیڈکوارٹرزمیں گھسے اور فائرنگ کی، تاہم پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔

  • ویسٹ‌ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان نے انڈیا کو 11 رنز سے شکست دے دی

    ویسٹ‌ ایشیا بیس بال کپ، پاکستان نے انڈیا کو 11 رنز سے شکست دے دی

    سری لنکا میں جاری چودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 11 رن سے شکست دے دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فائنل میں پاکستان کا مقابلہ دفاعي چیمپئن سری لنکا سے ہوگا۔ کھيلے جانے والے سيمی فائنل ميں پاکستان نے انڈیا کی ٹیم کو میچ کی ساتویں اننگز میں 13-2 سے واضع برتري حاصل ہونے پر امپائرز نے پاکستان کو فاتح قرار دے دیا، ٹورنامنٹ کے چوتھے روز دو میچ کھیلے جائیں گے،

    ایک میچ نیپال اور بنگلہ دیش کے درمیان پانچویں پوزیشن کے لئے جبکہ دوسرا میچ براﺅنز میڈل کے لئے انڈیا اور ایران کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

  • بھارت پاکستان سے شکست کھا گیا اور پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا، کیسے ؟تفصیل ضرور پڑھیں

    بھارت پاکستان سے شکست کھا گیا اور پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا، کیسے ؟تفصیل ضرور پڑھیں

    کولمبو :بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ایک اور شکست، پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019 کے فائنل میں پہنچ گیا۔

    کولمبو میں کھیلے جانے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019 میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو 11 اسکور سے دھول چٹائی۔

    کولمبو سے ذرائع کے مطابق پاکستان بیس بال ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 13 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 2 رنر ہی بنا سکی ۔دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کا مقابلہ ایران سے ہو گا۔

  • مانچسٹر میں بم دھماکہ کرنیوالے لیبیائی ملزم کا بھائی برطانیہ کے حوالے

    مانچسٹر میں بم دھماکہ کرنیوالے لیبیائی ملزم کا بھائی برطانیہ کے حوالے

    مانچسٹر :لیبیا نے مانچسٹر میں بم دھماکا کرنے والے کے بھائی کو برطانیہ کے حوالے کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹرایریناخودکش حملے کےمبینہ ملزم ہاشم عبیدی کوبرطانیہ کےحوالے کردیاگیا۔ مانچسٹر پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہاشم عبیدی کو پولیس کے پہرےمیں لیبیا سے برطانیہ منتقل کیاگیا۔

    مانچسٹر پولیس چیف نے مزید کہا کہ ملزم کوجلد ہی عدالت میں پیش کیاجائےگا۔ 22مئی 2017کو مانچسٹر ایریناخودکش حملے میں 22افرادہلاک اور55سےزائد زخمی ہوئےتھے۔ملزم کی گرفتاری کےحوالے سے برطانوی حکام کافی عرصے سے لیبیائی حکام سے مطالبہ کررہے تھے .جس کے بعد اب یہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے لیبیا نے ملزم کو برطانیہ کےحوالے کر دیا ہے.

  • مریم نواز نے  فیصل آباد جانے  کیلئے مانگ لی حکومت سے فول پروف سیکیورٹی

    مریم نواز نے فیصل آباد جانے کیلئے مانگ لی حکومت سے فول پروف سیکیورٹی

    فیصل آباد:مریم نواز نے حکومت سے فیصل آباد جانے کے لیے سیکورٹی مانگ لی. مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی21 جولائی کو ریلی کی شکل میں فیصل آباد جانے کی تیاریاں کررہی ہیں.مریم نواز کی سیکیورٹی کیلئے سٹی صدر شیخ اعجاز نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز 21 جولائی کو کمال پور انٹرچینج سے رانا ثناءاللہ کے گھر تک جائیں گیں۔ مریم نواز لیگی رہنما رانا ثناءاللہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آرہی ہیں۔ مسلم لیگ کی رہنما لاری اڈا، چناب کلب چوک، گمٹی سے ہوتی ہوئی ڈجکوٹ روڈ کے راستے سمندری روڈ رانا ثناءاللہ کے گھر جائیں گیں۔

  • "تم ہی تو ہو” سے متعلق کراچی آرٹس کونسل میں سنگیتا نے پریس کانفرنس میں‌کیا کہا ، تفصیل پڑھیں

    "تم ہی تو ہو” سے متعلق کراچی آرٹس کونسل میں سنگیتا نے پریس کانفرنس میں‌کیا کہا ، تفصیل پڑھیں

    کراچی: "تم ہی تو ہو” فلم سے متعلق آرٹس کونسل کراچی میں پاکستانی فلمی اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے پریس کانفرنس فلم کا پس منظر بتا دیا ۔

    کراچی آرٹس کونسل میں معروف ادکارہ و ہدایتکار سنگیتا نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی انہوں نے ہولی ووڈ فلم لوو اسٹوری اور پرانی پاکستانی فلم میرا نام ہے محبت سے متاثر ہو کر لکھی۔اس موقع پر ہدایتکار سنگیتا اپنی فلم کے ہیرو دانش تیمور سے نالاں نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا فلم کے ہیرو نےفلم میں کام تو کیا مگر اس فلم کو کوڑا کچرا سمجھا۔

    سنگیتا کا مزید کہنا تھا اچھی موسیقی فلم کی اصل جان ہوتی ہے اسی لیے فلم میں مختلف گلوکاروں کے گانے شامل ہیں صرف تم ہی تو فلم کل لاہور میں رلیز کی جائے گی۔

  • وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت.

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے وسائل اور ضروریات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نورالامین مینگل، سیکریٹری بلدیات صالح ناصر، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر عباسی او ر دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی طارق مینگل کی جانب سے اجلا س کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے کیو ایم سی کے وسائل، دستیاب افرادی قوت اور درپیش مسائل کے علاوہ کیوایم سی کی ضروریات، شہر کی بہتری کے مجوزہ منصوبوں اور صفائی کی جاری خصوصی مہم کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا، اجلاس میں صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سریاب اور کچلاک کی چار یونین کونسلوں کی کیو ایم سی میں شمولیت کے تناظر میں کیو ایم سی کی از سرنو حد بندی اور کچلاک سب تحصیل کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس میں کوئٹہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت کچرے کی ری سائیکلنگ کا منصوبہ بھی زیر بحث آیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ کی تعمیر وترقی اور شہریوں کو بہتر شہری سہولتوں کی فراہمی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، کوئٹہ ترقیاتی پیکج کے لئے رواں مالی سال میں خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت سریاب سمیت شہر بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری اور ترقی کا سب سے اہم اور ذمہ دار ادارہ کیو ایم سی ہے لہٰذا وزیراعلیٰ کی خواہش ہے کہ کیوایم سی کو ضروری وسائل اور مطلوبہ افرادی قوت مہیا کرکے اپنی ذمہ داریوں سے بہتر طریقے سے عہدہ برآ ہونے کے قابل بنایا جائے اور آج کے اجلا س میں کئے جانے والے فیصلوں اور سفارشات کو وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں کیوایم سی کو نئی شامل ہونے والی یونین کونسلوں میں بھی صفائی کی مہم سمیت دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کچرہ ڈمپ کرنے کے لئے شہر کے چار مقاما ت پر کیو ایم سی کو اراضی کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی اورنئے فائر اسٹیشنز کے قیام، فائر بریگیڈ گاڑیوں، صفائی کی مشینری اور گاڑیوں کی خرید کے لئے کیو ایم سی کو محکمہ بلدیات کے توسط سے سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں کیو ایم سی کو کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ حل طلب امور کو جلد از جلد طے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔