Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی :تارکین وطن کی آزمائش پر آزمائش ، وین کھائی میں جاگری، 18 افراد جاں بحق ، پاکستانی بھی شامل

    ترکی :تارکین وطن کی آزمائش پر آزمائش ، وین کھائی میں جاگری، 18 افراد جاں بحق ، پاکستانی بھی شامل

    استنبول: تارکین وطن کو دنیا میں کسی بھی جگہ پناہ نہیں مل رہی ،کہیں مہاجرین سمندروں کے گہرے پانیوں میں ڈوب کی زندگی ہاررہےہیں تو کہیں پناہ ڈھونڈے ڈھونڈتے کسی زمینی حادثے کا شکار ہوجاتےہیں، ایسا ہی ایک واقعہ ترکی میں پیش جہاں تارکین وطن کی بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 52 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ترکی کے جنوبی شہر وان میں پیش آیا جب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر منی بس گہری کھائی میں جاگری۔

    وان شہر کے گورنر کا کہنا ہے کہ بس میں تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے تفصیل ابھی تک موصول نہیں ہوئی

    دوسری طرف ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

  • غیر ملکی آئل ٹینکر پکڑ لیا ہے ،ایران کا دعویٰ

    غیر ملکی آئل ٹینکر پکڑ لیا ہے ،ایران کا دعویٰ

    تہران: خلیج میں ایران اور مخالف قوتوں کے خلاف کشیدگی بڑھنے لگی . ایران نے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر پکڑنے کادعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ بحری جہاز چوری شدہ تیل اسمگل کررہا تھا۔ بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے پکڑا گیا۔

    تہران سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسدارا انقلاب نے غیر ملکی آئل ٹینکر کو آبنائےہرمز سے اتوار کے روز پکڑا اور عملے کے 12ارکان کو گرفتار کرلیا۔ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ آئل ٹینکر چوری شدہ تیل اسمگل کررہا تھا اور ایرانی تیل چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوسری طرف عرب ٹی وی کے مطابق ایران نے خراب ہونے والے پاناما کے آئل ٹینکر کو دوسرے بحری جہاز کے ذریعے ٹو کرکے اپنی پورٹ پر کھڑا کیا تھا اور بعد میں اسے ضبط کردیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ایران کی بھی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تردید کرچکا ہے.

  • ففتھ جنریشن وار اور ہماری زمہ داری ۔۔۔ ملک سعادت نعمان

    ففتھ جنریشن وار اور ہماری زمہ داری ۔۔۔ ملک سعادت نعمان

    پاکستان میں آج کل ‘ففتھ جنریشن وار فئیر’ کی اصطلاح کا استعمال کافی عام ہو گیا ہے۔ حکومت کے وزرا ہوں یا پاکستانی فوج کے ترجمان یا سوشل میڈیا پر صارفین، سب نے مخلتف مواقع پر اس بات کو دہرایا ہے کہ ہمیں ففتھ جنریشن وار فئیر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
    یوں تو ففتھ جنریشن وار ہر زبان زد عام ہے مگریہ جاننا ناازحد ضروری ہے کہ یہ ہے کیا؟
    جس طرح فورتھ جنریشن وار فیصلہ کن اور ایک مہلک جنگی حکمت عملی تھی۔اس میں بھاری اور قیمتی اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کو زیر کیا جاتا تھا جیسے عراق کا کویت پر حملہ پھر سویت یونین اورافغانستان کی جنگ کے بعد سویت یونین کاٹوٹ کر بکھر جانا اور امریکی حمایت یافتہ ملیشیا کا قابل پر قبضہ۔
    پھر امریکہ کا ہی افغانستان پر حملہ کرکےدوبارہ جنگ میں دھکیلنا وغیرہ ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن میں طاقت اور قوت کے ساتھ دشمن پر حملہ کیا جاتا اور بہت جلد اس کو تباہ و برباد کر دیا جاتا تھا۔اسی طرح اب روایتی ہتھیاروں کی جنگ کی جگہ ایک نئی حکمت عملی نے لے لی ہے جو آج کل ففتھ جنریشن وار فئیر کے نام سے مشہور ہے۔
    نوے کی دہائی میں عراق کو مسلسل اقتصادی پابندیوں کے ذریعے اندر سے کھوکھلا کرنا اور کیمیائی و حیاتیاتی اسلحہ اور وسیع تر تباہی والے ہتھیاروں کے ذخیرے اور صلاحیت کے متعلق انتہائی مبالغہ آمیز پراپیگنڈوں کے ذریعے عالمی سطح پر تنہا کرنا اور پھر شدید بمباری کرتے ہوئے مختلف شہروں کو تباہ کردینا بغداد اور دوسرے علاقوں کے اندر امریکی اور امفوج کو داخل کرکےبہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ففتھ جنریشن وار کا ہی شاخسانہ ہے۔
    یہ طریقہ جنگ کم خرچ بالا نشیں کے مصداق سمجھاجاتا ہے۔
    اور کم خرچ میں میں بہت زیادہ بہتر نتائج حاصل کئے جاتے ہیں۔ نائن الیون کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی مہربانی کی بدولت القاعدہ سے داعش کوپیدا کیا اور ففتھ جنریشن وار کے ذریعے مسلمانوں کے اندر زہر قاتل کی صورت اس کو بڑھاوا دیا تاکہ اس شدت پسند تنظیم کی مدد سے دنیا میں اسلام کو دہشت گرد مذہب گردانہ جائے اور اسی کی مدد سے مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جانے لگا۔ الغرض
    مختلف متحارب گروہوں اور عوام کو انکی افواج کے خلاف کھڑا کیا گیا جیسا کہ شام لیبیا یمن اور عراق جیسے ممالک کے ساتھ ہوا۔
    اسی طرح ففتھ جنریشن وار کو پاکستان میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے گمشدہ افراد کا واویلہ کیا جاتا ہے اور بیرونی این جی اوز موم بتی مافیہا کی مددسےاسکو ایک بڑا ایشو بنا دیتی ہیں۔جبکہ وہ لوگ انہی تنظیموں کے کارکن ہوتے ہیں۔
    اسکو سمجھنے کے لیے کراچی میں چائنہ کے سفارت خانے پر حملے کا ملزم جو گمشدہ افراد کی لسٹ میں شامل تھا اسی طرح گزشتہ ماہ گوادر میں ایک ہوٹل پر ہوئےحملے کے ملزم بھی نام ونہاد گمشدہ افراد کی لسٹ میں شامل تھے جو آپریشن کے دوران مارے گئے
    اسی طرح مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کو استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کے اندر مختلف لسانی صوبائی اور مسلکی تفرقات کو ہوا دی جا رہی ہے۔
    اور دشمن قوتوں کی طرف سے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے سکیورٹی کے مختلف اداروں کے خلاف پراپیگنڈا مہم لانچ کی گئی ہے جس کا مقصد اداروں اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا ہے۔
    پی ٹی ایم۔ایم کیو مسلم لیگ ن اور ان جیسی بہت سی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں استعمال ہورہی ہیں۔
    تاکہ عوام کے اذہان کو تسخیر کرتے ہوئے افواج پاکستان کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کی جائیں۔
    موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم تمام قسم کے لسانی صوبائی اور مسلکی اختلافات کے ساتھ ساتھ شخصیت پرستی کے ناسور سے بھی بالاتر ہوکر ایک قوم بنیں اور اپنی مسلح افواج اور ایجنسیز کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ وہ اپنی بھر پور قوت کے ساتھ ملکی دفاع کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں یہ تبہی ممکن ہے جب ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
    ہر فورمز پر اپنے نظریات کا دفاع کریں۔
    اور منفی پروپیگنڈوں کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں مضبوط اور طاقتور پاکستان ہی ہماری بقا کا ضامن ہے اور اسی طرح اسلامی فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر ممکن ہے۔

  • شریف فیملی آوٹ ہوگئی ، آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا، سیاسی نجومی شیخ رشید کا دعویٰ

    شریف فیملی آوٹ ہوگئی ، آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا، سیاسی نجومی شیخ رشید کا دعویٰ

    اسلام آباد:نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف کرپش کے بہت سے کیسز کے حوالے سے شیخ رشید نے دعویٰ‌کیا ہے کہ وہ نواز شریف اور فیملی کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا۔ شہباز شریف کا کیس بہت سنجیدہ ہوگیا ہے، وہ حمزہ کو بچانے میں ناکام ہوگئےہیں۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اس کا نمبر لگ گیا ہے۔ یہ بیلینز روپے کا کیس ہے، اس کیس میں مبین صولت اور عابد سعید وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں معزز خواتین کو بھی دیکھ رہا ہوں۔ ان لوگوں نے اپنے پیسے کیلئے فالودے والے، چورن والے اور دہی بھلے والے کو استعمال کیا۔ ویڈیو اسکینڈل مریم نواز کیلئے مسائل پیدا کرے گی۔ شہباز شریف کا کیس بہت سنجیدہ ہوگیا ہے، وہ حمزہ کو بچانے میں ناکام ہوگئےہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو اصل تکلیف یہ ہے کہ عمران خان انہیں این آر او نہیں دے رہا۔ ایک ریاست کے سربراہ نے بھی درمیانی راستہ نکالنے کی بات کی لیکن عمران خان نے صاف انکار کردیا۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بزرگ سیاستدان ہیں۔ اگر وہ اسلام کیلئے نکلیں تو سب ان کے ساتھ ہیں لیکن اگر اسلام آباد کیلئے سڑکوں پر آئے تو کوئی ان کا ساتھ نہیں دے گا

  •  بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کے فیصلہ  پر سردار عثمان بزدار کی اہم  گفتگو

     بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کے فیصلہ پر سردار عثمان بزدار کی اہم گفتگو

     بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے،قوم کو مبارکباد دیتا ہوں:عثمان بزدار.

    با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق لاہور18 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے۔ سچ جیت گیا، جھوٹ ہار گیا۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سچ کی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو کیا ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ شکست کھا گیا اور بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوش کیس کا فیصلہ بھارت کیلئے شرمندگی اور ہزیمت کا باعث ہے۔ کیا اب بھی انڈیا ہٹ دھرمی کی روش پر گامزن رہے گا؟
     ٭٭٭٭

  • پاکستان کے تمام دینی مدارس کو رجسٹر کریں‌گے ، وفاقی وزیر تعلیم

    پاکستان کے تمام دینی مدارس کو رجسٹر کریں‌گے ، وفاقی وزیر تعلیم

    اسلام آباد: پاکستان کے تمام دینی مدارس کی رجسٹریشن کرنے جارہے ہیں تاکہ وہ درس وتدریس کو بہتر انداز سے جاری رکھیں.جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہوں گے وہ کام نہیں کر سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک پریس کانفرنس میں کیا .

    شفقت محمود نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن چند شرایط کے مطابق ہوگی، رجسٹریشن کے لیے ریجنل آفسز مدارس انتظامیہ کی مدد کریں گے۔اس موقع پر وزیر تعلیم نے واضح طور پر عندیہ دیا کہ جو مدارس رجسٹرڈ نہیں ہوں گے وہ کام ہی نہیں کر سکیں گے، رجسٹرڈ ہونے والے مدارس کی مالی مدد کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس اب وفاقی وزارتِ تعلیم سے منسلک ہوں گے، ہم مدرسوں کی بڑی قدر کرتے ہیں، مدارس کے نصابِ تعلیم کو از سرنو ترتیب دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    مدارس کے انتظامات کو بہتر کرنے کے لیے ان کو ٹریننگ بھی دی جائے گی، یہ 6 مئی کو طے ہوا تھا، جو مضامین میٹرک کے لیے لازمی ہیں وہ مدارس میں بھی لازمی ہوں گے، لازمی مضامین کا امتحان فیڈرل بورڈ لے گا. دینی مدارس کو بینک کی سہولت بھی دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ حکومت نے اپریل میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر کے دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت لانے کے لیے جیوٹیگنگ اور رجسٹریشن جاری ہے، نیکٹا نے پہلی رپورٹ بھی تیار کر لی ہے، پنجاب میں 90 فیصد رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔

  • محکمہ زراعت میں پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کیا کچھ کرپائے گی؟ جانیے اس رپورٹ میں

    محکمہ زراعت میں پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کیا کچھ کرپائے گی؟ جانیے اس رپورٹ میں

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس پنجاب میں زراعت اور کاشتکار کو نئی جدت سے روشناس کرایا جائے گا.

    با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق ایگری کریڈٹ کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اختراعی اقدام ہےایگری کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کاشتکار کو گندم اورگنے سمیت دیگر اجناس کی براہ راست ادائیگی ہوگی ڈیر ہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جائے گا پنجاب میں یوتھ انٹرن شپ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار اور کاشتکار کو اچھی فصل ملے گیبیمہ پالیسی کے آغاز سے کاشتکاروں کو معاشی تحفظ فراہم کر رہے ہیں.
    زراعت میں پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے:وزیراعلیٰ لاہور18 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ز یر صدارت وزیر اعلی آفس میں محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اورکاشتکار کو نئی جدت سے روشناس کرایا جائے گا۔ ایگری کریڈٹ کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اختراعی اقدام ہے۔ ایگری کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کاشتکار کو گندم اورگنے سمیت دیگر اجناس کی براہ راست ادائیگی ہوگی اورکاشتکار کو ایگری کریڈٹ کارڈکے ذریعے امدادی نرخ پر زرعی مداخل مہیا کیے جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں ”ہائی ویلیو کراپ“کلچر کو فروغ دیا جائے گا اورروایتی فصلوں کی بجائے منافع بخش اجناس کی کاشت سے کسان خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جائے گا۔پنجاب میں یوتھ انٹرن شپ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار اورکاشتکار کو اچھی فصل ملے گی۔ فلوری کلچرکے ذریعے کاشتکار کم محنت اورلاگت سے اچھا معاوضہ حاصل کرسکتا ہے۔شہد کی پیداوار میں اضافے سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیسنل (Medicinal) کراپ سے نہ صرف مقامی دوا سازی کی صنعت فروغ پائے گی بلکہ زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیمہ پالیسی کے آغاز سے کاشتکاروں کو معاشی تحفظ فراہم کررہے ہیں اور زراعت میں پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے محکمہ صنعت کے لیے ایک اور بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے محکمہ صنعت کے لیے ایک اور بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ز یر صدارت محکمہ صنعت سے متعلق اجلاس.محکمہ صنعت کے تحت مختلف شہروں میں مقامی صنعتوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کیلئے خصوصی بازار کے قیام کا فیصلہ.

     ریڑھی کلچر ختم کر کے خصوصی بازاروں میں خوبصورت اوریکساں طرز کے سٹالز لگائے جائیں گے. نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی. چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے.ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بعد ہر طالبعلم کو انڈسٹریز میں آن لائن ٹریننگ کرائی جائے گی.
    تاجر برادری کی سہولت کیلئے پنجاب بزنس رجسٹریشن پورٹل قائم کیا گیا ہے:وزیراعلیٰ لاہور18 جولائی: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ز یر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں محکمہ صنعت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں محکمہ صنعت کے تحت مختلف شہروں میں مقامی صنعتوں کے فروغ اورروزگار کی فراہمی کیلئے خصوصی بازار کے قیام کا فیصلہ کیا گیا -وزیر اعلی نے کہا کہ ریڑھی کلچر ختم کر کے خصوصی بازاروں میں خوبصورت اوریکساں طرز کے سٹالز لگائے جائیں گے اور خصوصی بازاروں میں خریداروں کے ساتھ آئے بچوں کی تفریح کیلئے جوائے لینڈ بھی بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔روایتی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی بجائے جرمن اورسویڈش ماڈل کی طرز پرنیاٹیکنیکل نصاب لارہے ہیں۔ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بعد ہر طالبعلم کو انڈسٹریز میں آن لائن ٹریننگ کرائی جائے گی۔وزیرآباد اورگوجرانوالہ میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے مقامی کاریگروں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔تاجر برادری کی سہولت کیلئے پنجاب بزنس رجسٹریشن پورٹل قائم کیا گیا ہے۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم، سیکرٹری صنعت،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی-

  • ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ، جاری کھاتوں کے خسارے میں 32 فیصد کمی

    ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ، جاری کھاتوں کے خسارے میں 32 فیصد کمی

    اسلام آباد:پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں .یہ بہتری ملک کے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی سے متعلق ہیں، مالی سال دوہزاراٹھارہ میں جاری ملکی کھاتوں کےخسارےمیں بتیس فیصدکمی ریکارڈکی گئی، مالی سال دوہزار اٹھارہ کی ابتدا میں یہ تاریخ کی بلند ترین سطح بیس ارب ڈالر کو تک جاپہنچاتھا۔

    ادارہ شماریات کےمطابق جاری کھاتوں کےخسارےمیں اکتیس اعشاریہ سات فیصدجبکہ تجارتی خسارےمیں گیارہ فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال جاری خسارےکاحجم تیرہ ارب اٹھاون کروڑستر لاکھ ڈالررہاجوکہ مالی سال دوہزاراٹھارہ میں بیس ارب ڈالرتھا۔تیس جون کوختم ہونےوالےمالی سال میں تجارتی خسارےکاحجم اٹھائیس ارب بائیس کروڑ ڈالررہاجوکہ مالی سال دوہزاراٹھارہ میں اکتیس ارب بیاسی کروڑڈالرتھا۔

    جاری کیے گئے اعدادوشمارکےمطابق رواں مالی سال ترسیلات زردس فیصد اضافے کےساتھ اکیس ارب چوراسی کروڑ ڈالر رہیں۔جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا چار اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگیا ہے۔

    Comments

  • عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں‌ کمی ہونے سے پاکستان میں  بھی مہنگائی  کم ہوسکتی ہے.ایشیائی بینک

    عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں‌ کمی ہونے سے پاکستان میں بھی مہنگائی کم ہوسکتی ہے.ایشیائی بینک

    اسلام آباد:پاکستان میں مہنگائی پر ایشیائی بینک نے خیال کیا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بہت کم ہوتی ہیں تو اس کے مثبت اثرا ت پاکستان پر بھی مرتب ہوسکتے ہیں. ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل اور خوراک کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک سپلیمنٹ جاری کردیا گیا، ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کی معاشی ترقی کی شرح بہتر رہے گی، معاشی شرح نمو سنہ 2019 میں 6.6 جبکہ 2020 میں 6.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.3 فیصد رہی، 3.3 فیصد شرح 8 سال میں کم ترین شرح نمو رہی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوبی ایشیا کے لیے افراط زر میں کمی کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

    بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی شرح دگنی ہوگئی، عالمی سطح پر خام تیل اور خوراک کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔

    Comments