Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی سیکورٹی وفد کا کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس کا دورہ، سیکورٹی اور امیگریشن کا جائزہ لیا

    امریکی سیکورٹی وفد کا کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس کا دورہ، سیکورٹی اور امیگریشن کا جائزہ لیا

    کراچی: حکومت پاکستان کے اپنے عزیز ہم وطنوں کے لیے سعودی عرب کے بعد امریکہ کے لیے امگریشن کا آسان ترین منصوبے پر کام جاری ،پاکستانیوں کو امریکہ میں ایئر پورٹس پر مشکلات سے بچانے کے لیے امریکی سیکورٹی کا دورہ پاکستان،دورے کا مقصد مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کی، جانچ کا مقصد پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لیےسیکیورٹی امور کا جائزہ لینا تھا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق امریکی ٹی ایس اے کا وفد کراچی ایئرپورٹ پر پہنچا تو انہوں نے وہاں اپنی اسکریننگ بھی کروائی،اے ایس ایف اہلکاروں نے امریکی وفد کو مسافروں کی اسکریننگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

    امریکی سیکیورٹی اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا،امریکی وفد نے ایف آئی اے امیگریشن کے کاونٹر کا بھی دورہ کیا۔وفد کی آمد پرایف آئی اے نے مسافروں کی امیگریشن کے حوالے سے انھیں بریفنگ دی۔

    امگریشن کے حوالے سے اپنے دورے کے دوران امریکی وفد نے ایئرپورٹ پرسیکیورٹی سے متعلق اپنے اطمینان کا بھی اظہار کیا، جس سے امکان پیدا ہوا ہے کہ پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر ہے اور امکان ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں جلد شروع ہوں گی

  • شہباز شریف کی پریس کانفرنس، شہزاد اکبر نے بھی کی شریف خاندان پر الزامات کی بوچھاڑ

    شہباز شریف کی پریس کانفرنس، شہزاد اکبر نے بھی کی شریف خاندان پر الزامات کی بوچھاڑ

    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی پریس کانفرنس کی اصل وجہ ہے پورے ٹبر کی چوری پکڑی گئی، نوید اکرام غریب تھا تو چھترول کرادی ،علی عمران کو لندن بھیج دیا، نوید اکرام کے معاملے میں شہبازشریف کا انصاف سمجھ نہیں آیا، شہباز شریف داستان سنا کر گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،

    احتساب کے نام پر بد ترین انتقام، شہباز شریف پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ شہبازنےوعدہ کیاتھا کہ مجھے برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے، انہوں نے شہباز شریف کو آفر کرتے ہوئے کہا کہ اگرلیگل ایڈ کی کمی ہے تو وکیل بھی دوں گا،

    انہوں نے کہاکہ ہم صرف 3 ادائیگیوں کاپوچھ رہےہیں جوایراسے کی گئیں ، تینوں ادائیگیوں کی رقم ملا کر 6 کروڑ روپے بنتی ہے، دوسری ادائیگی 13 ملین کی مارچ 2013 میں کی گئی ، 6ستمبر 2012 کو2کروڑ روپے کی پہلی ادائیگی کی گئی، تیسری ادائیگی 27 ملین کی جولائی 2011 میں کی گئی ،

    شہزاد اکبر نے کہاکہ 13کروڑ روپے ادائیگی سے زمین خریدی گئی، نوید اکرام ایرا کے پیسے سے زمین کیسے خریدرہاتھا، نوید اکرام نے عدالت میں علی عمران سے تعلق کے بارے میں بتایا، نویداکرام کی اصل داستان 2016سےشروع ہوتی ہے، آپ خادم اعلیٰ اور بچے آپ کے اعلیٰ ہی اعلیٰ،چوری پکڑی جا رہی ہے اور آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ، جو گھر اٹیچ کیےگئے وہ آپ کے جدی نہیں ٹی ٹی کے پیسوں سے بنائےگئے، حمزہ شہباز کا جوہر ٹاون کا گھر ٹی ٹی کے پیسے سے خریداگیا، نویداکرام ،علی عمران اور فرخ شاہ کا گٹھ جوڑ تھا،

  • کراچی :کے 4 پروجیکٹ میں بدترین غفلت کا انکشاف ، پانی کے بحران کے بڑھنے کا خدشہ

    کراچی :کے 4 پروجیکٹ میں بدترین غفلت کا انکشاف ، پانی کے بحران کے بڑھنے کا خدشہ

    کراچی:کراچی کے شہریوں کے لیے پانی کے منصوبے کے -4 میں‌بڑے پیمانے پر غفلت کا انکشاف ہوا ہے ،یہ ملک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے 4 پر انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کردی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکریٹری ایکسائز اعجاز احمد مہیسر نے 6 ماہ میں رپورٹ تیار کی۔کے فور پروجیکٹ میں آغاز سے ہی منصوبہ بندی کے فقدان اور بدترین غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

    پروجیکٹ کنسلٹنٹ عثمانی اینڈ کمپنی منصوبے کی اہل ہی نہیں تھی۔ کنسلٹنٹ کمپنی نے پی سی ون کی تیاری میں خامیوں کا اعتراف کیا ہے۔وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ کمپنی معاہدے کے مطابق کام کر سکی نہ ہی غیر ملکی تکنیکی ماہرین کی ٹیم لا سکی، کنسلٹنٹ کمپنی نے حیران کن طور پر ناقابل عمل روٹ اختیار کیا۔ کے فور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے خامیوں کے باوجود کمپنی سے معاہدہ ختم نہیں کیا۔

    رپورٹ کے مطابق منصوبہ منتقل کرتے ہوئے مزید کئی حصوں کو منصوبے سے نکال دیا گیا، تاخیر اور روپے کی قدر گرنے سے منصوبے کی لاگت میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔ واٹر بورڈ کے افسران بھی منصوبے کی خامیوں کی نشاندہی نہ کر سکے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ فزیبلیٹی بنانے والی کنسلٹنٹ کمپنی کی نگرانی کے لیے بھی تقرری کی گئی۔

  • مہنگی کھاد بیچنے پہ جرمانے،مزید جرمانے اور گرفتاریاں متوقع

    مہنگی کھاد بیچنے پہ جرمانے،مزید جرمانے اور گرفتاریاں متوقع

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)پل 132، پل پنجو اور غلہ منڈی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے چھاپے، مہنگی کھاد فروخت کرنے پر 3 کھاد ڈیلرز کو 30،30 ہزار جرمانہ عائد کردیا گیا ۔جبکہ کچھ دن پہلے بھی مختلف ڈیلرز کو جرمانے عائد کیے گئے تھے۔جبکہ کچھ لوگوں کو اور بھئ جرمانے کیے جائیں گے ۔

  • شاہد خاقان عباسی بہادر، وفادار اور ایماندار آدمی ہے، خواجہ محمد آصف

    شاہد خاقان عباسی بہادر، وفادار اور ایماندار آدمی ہے، خواجہ محمد آصف

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ایک بہادر،وفادار اور ایماندار آدمی ھے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ شاہد خاقان عباسی نےایک سال کی وزارت عظمی میں اس عہد ے کو نئے اسلوب دیے۔ ھماری دھائیوں کی مشکلات کے حل تلاش کئے۔ میرا ایمان ھے پروردگار میرے دوست میرے بھائی کو سرخرو کرے گا۔۔آمین

    اور شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا آج لاہور آتے ہوئے نیب کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے.

  • امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت نہ کرنے کی قرار داد منظور کرلی

    امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت نہ کرنے کی قرار داد منظور کرلی

    واشنگٹن: امریکی کانگریس میں سعودی مخالف لابی اپنے مقصد میں‌کامیاب ہوتے نظر آرہی ہے. امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو آٹھ اعشاریہ 1 ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی ذرائع ابلاگ نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں امریکا کے بہترین اتحادی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی ہے جب کہ ایوان نمائندگان سے قبل امریکی سینیٹ بھی قرارداد منظور کرچکی۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کے خلاف قرارداد کو ویٹو کردیں گے۔امریکی صدر سعودی عرب سے تعلقات کشیدہ نہیں کرنا چاہتے اور اسے اپنے اتحادی کو طورپر دیکھنا چاہتے ہیں.

    دوسری طرف غیر ملکی میڈیا کاکہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سنہ 2015 میں طے کیے گئے معاہدے سے نکلنے کے بعد تہران نے یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کردیا ہے۔

    امریکی سیکریٹری مائیک پومپیو نے کانگریس کو بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں ایرانی حکومت کے بڑھتے اثر و رسوخ کو روکنے کےلیے کیا ہے۔
    پومیوکا کہنا تھا کہ ’یہ پنگامی صورتحال ہے اس میں سعودی عرب کوفوری اسلحہ فروخت کرنا ضروری ہے‘۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ حکومت نے سعودی عرب کو 8.1 ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کا اعلان کیا تھا۔یہ قرار داد کتنی موثر ہوتی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اس کا پتہ چلے گا

    Comments

  • سی پیک منصوبوں میں شفافیت نہیں، شیری رحمن کا قائمہ کمیٹی اجلاس میں دعویٰ

    سی پیک منصوبوں میں شفافیت نہیں، شیری رحمن کا قائمہ کمیٹی اجلاس میں دعویٰ

    سینیٹرشیری رحمان کی زیرصدارت سی پیک کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، اس موقع پر سیکرٹر پلاننگ نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کی تفصیلات آئی ایم ایف سےشیئرنہیں کی گئیں، وزارت خزانہ نےآئی ایم ایف کوسی پیک منصوبوں کےقرضوں کی تفصیلات شیئرنہیں کیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف نےپوری دنیا کو بتایا سی پیک منصوبوں کی تفصیلات شیئرکی گئی ہیں،یہ آئی ایم ایف کے بیان سے تضاد ہے، چینی سفارتخانہ کہہ رہاہے کہ سی پیک منصوبوں کی تفصیلات شیئرکی گئی ہیں،حکومت پاکستان سی پیک منصوبوں کی تفصیلات چھپارہی ہے، پوراملک کہہ رہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں شفافیت نہیں ہے، ہم چاہتےہیں کہ سی پیک منصوبوں میں شفافیت لائی جائے،

    اجلاس کے دوران خسرو بختیار نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کی تفصیلات آئی ایم ایف سےشیئرکرنیکاسوال پوچھنےکاکیامقصدہے؟ 6 ارب ڈالرز کےحکومتی قرضےہیں، سی پیک کےباقی قرضے پرائیویٹ سیکٹر کے ہیں،

  • پھر تبدیلی آگئی،یوٹیلٹی اسٹورز پرسیکڑوں اشیاء مہنگی کردی گئیں

    پھر تبدیلی آگئی،یوٹیلٹی اسٹورز پرسیکڑوں اشیاء مہنگی کردی گئیں

    اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر دودھ، گھی سمیت سیکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    یوٹیلٹی اسٹورذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر سینکڑوں اشیاء مہنگی کردی گئیں، قیمتوں میں فوری اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دودھ، گھی، کوکنگ آئل، شیمپو سمیت دیگر اشیاء مہنگی کردی گئیں،ملک پاؤڈر کی قیمت میں 40 روپے، وائٹنر پاؤڈر 25 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔

    دودھ کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، کوکنگ آئل 30 روپے مہنگا کیا گیا ہے، گھی کی قیمتوں میں بھی 10 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
    مصالحہ جات 14 روپے تک مہنگے کردئیے گئے ہیں، شیمپو کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ کردیا گیا، منرل واٹر کی قیمت 10 روپے بڑھا دی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں حکام کا کہنا کہ یہ عارضی مہنگائی ہے. کچھ دنوں تک کی جانے والی مہنگائی واپس لے لی جائے گی .کیچپ 8 روپے اور کسٹرڈ 4 روپے مہنگا کردیا گیا ہے، نمک ایک روپے اور گارلگ کیچپ کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

    Comments

  • ایگری کریڈٹ کارڈ کیا ہے اور کاشتکار کو اس سے کیا فائدے حاصل ہوں‌ گے؟ بڑی خبر آ گئی

    ایگری کریڈٹ کارڈ کیا ہے اور کاشتکار کو اس سے کیا فائدے حاصل ہوں‌ گے؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ز یر صدارت وزیر اعلی آفس میں محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اورکاشتکار کو نئی جدت سے روشناس کرایا جائے گا۔ ایگری کریڈٹ کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اختراعی اقدام ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ایگری کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کاشتکار کو گندم اورگنے سمیت دیگر اجناس کی براہ راست ادائیگی ہوگی اورکاشتکار کو ایگری کریڈٹ کارڈکے ذریعے امدادی نرخ پر زرعی مداخل مہیا کیے جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں ”ہائی ویلیو کراپ“کلچر کو فروغ دیا جائے گا اورروایتی فصلوں کی بجائے منافع بخش اجناس کی کاشت سے کسان خوشحال ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جائے گا۔پنجاب میں یوتھ انٹرن شپ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار اورکاشتکار کو اچھی فصل ملے گی۔ فلوری کلچرکے ذریعے کاشتکار کم محنت اورلاگت سے اچھا معاوضہ حاصل کرسکتا ہے۔شہد کی پیداوار میں اضافے سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیسنل (Medicinal) کراپ سے نہ صرف مقامی دوا سازی کی صنعت فروغ پائے گی بلکہ زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیمہ پالیسی کے آغاز سے کاشتکاروں کو معاشی تحفظ فراہم کررہے ہیں اور زراعت میں پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

  • مقامی صنعتوں کے فروغ اور روزگار کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا نیا منصوبہ پیش، اہم خبر

    مقامی صنعتوں کے فروغ اور روزگار کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا نیا منصوبہ پیش، اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ز یر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں محکمہ صنعت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں محکمہ صنعت کے تحت مختلف شہروں میں مقامی صنعتوں کے فروغ اورروزگار کی فراہمی کیلئے خصوصی بازار کے قیام کا فیصلہ کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ریڑھی کلچر ختم کر کے خصوصی بازاروں میں خوبصورت اوریکساں طرز کے سٹالز لگائے جائیں گے اور خصوصی بازاروں میں خریداروں کے ساتھ آئے بچوں کی تفریح کیلئے جوائے لینڈ بھی بنائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے،

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔روایتی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی بجائے جرمن اورسویڈش ماڈل کی طرز پرنیاٹیکنیکل نصاب لارہے ہیں۔ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بعد ہر طالبعلم کو انڈسٹریز میں آن لائن ٹریننگ کرائی جائے گی۔وزیرآباد اورگوجرانوالہ میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے مقامی کاریگروں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔تاجر برادری کی سہولت کیلئے پنجاب بزنس رجسٹریشن پورٹل قائم کیا گیا ہے۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم، سیکرٹری صنعت،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی-