Baaghi TV

Author: +9251

  • 3 ہزارعورتوں کی ویڈیوز بنانے والا جعلی پیر کیا کرتا تھا، جانیے تفصیل میں

    3 ہزارعورتوں کی ویڈیوز بنانے والا جعلی پیر کیا کرتا تھا، جانیے تفصیل میں

    3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا جعلی عامل گرفتار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلیں۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی عامل کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسےبٹور تا تھا

  • تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے، چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ

    تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے، چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلے میں تیزاب گردی کے ملزم کی رہائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ متاثرہ فریق کی معافی کے باوجود ملزم سزا سے نہیں بچ سکتا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملزم جاوید اقبال کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تیزاب گردی کا مجرم کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

    سماعت کے دوران جب درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متاثرہ خاتون نے ان کے موکل کو معاف کردیا ہے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تیزاب گردی کے کیس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ متاثرہ خاتون بے شک معاف کردے، لیکن قانون تیزاب گردی کے ملزم کو معاف نہیں کر سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے خاتون کو تیزاب سے جلا کر بہت بڑا ظلم کیا۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کسی پر تیزاب پھینکنے کی سزا عمر قید ہے اور یہ ریاست کے خلاف جرم ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہو سکتا ہے متاثرہ خاتون کو دھمکا کر بیان دینے کے لیے سپریم کورٹ بھیجا گیا ہو۔

  • پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

    پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

    پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 575افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔375معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (64فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 376ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور24مسافر456اور133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت234متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 85حادثات میں 98متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان68حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل965متاثرین میں 757مرد اور208خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 166افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 505افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ294زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 667موٹر سائیکلز،131آٹو رکشے،73موٹر کاریں،36وین16مسافربسیں،21ٹرک اور88دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

  • ایران پر مزید پابندیا‌ں لگا کر اسے گھٹنےٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا ،ٹرمپ کی دھمکی

    ایران پر مزید پابندیا‌ں لگا کر اسے گھٹنےٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا ،ٹرمپ کی دھمکی

    واشنگٹن:امریکہ اور ایران کے درمیان سرد جنگ کا سلسلہ ابھی رکا نہیں تھما نہیں ،ایران کے خلاف امریکی عزائم کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں .اپنے تازہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران 150 ارب ڈالر کی ڈیل کی خوف ناک طریقے سے مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ایک طویل عرصے سے یورینیم کو خفیہ طور پر افزودہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی نمایاں پابندیوں میں جلد اضافہ کردیا جائے گا۔ڈونلڈ

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018 میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا اور اسی سال نومبر میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں جن میں اس کی تیل کی برآمدات اور بینک کاری کے نظام کو ہدف بنایا گیا ہے

  • یروشلم : اسرائیلی فوجی چھاونی میں آگ بھڑک اٹھی بڑے پیمانے پر نقصان

    یروشلم : اسرائیلی فوجی چھاونی میں آگ بھڑک اٹھی بڑے پیمانے پر نقصان

    مقبوضہ بیت المقدس :یروشلم میں اسرائیلی فوجی چھاونی میں دھماکے ،آگ بڑھکنے سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ کئی فوجی زخمی بھی ہوگئے.اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ واقع اسرائیلی فوجی چھاونی پر نامعلوم افراد کی جانب سے پیٹرول بموں سے حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔

    صہیونی اخباریدیعوت احرنوت کے مطابق بیت المقدس کے شمال میں عطروت کے علاقے کے قریب آگ لگانے والے بموں کی وجہ سےاسرائیلی فوجی چوکی پر کھڑی بہت سی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔اس آتش زن حملے کے دوران گاڑیوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا ۔اخبار کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کئی فوجی بھی آگ کی لپیٹ میں آکر زخمی ہوئے

    یاد رہے کہ فلسطین میں مزاحمتی کرنے والوں یا فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے اس طرح کے حملے اسرائیلی فوج کی جانب سے روازنہ کی بنیاد پر فلسطینی شہریوں، انکی جائیدادوں اور بیت المقدس میں مقدس مقامات حملوں کے جواب میں کیے جاتے ہیں۔

  • گرین ٹاون کے علاقے میں خاتون کا شوہر سے جھگڑے کے بعد اقدام خودکشی

    گرین ٹاون کے علاقے میں خاتون کا شوہر سے جھگڑے کے بعد اقدام خودکشی

    گرین ٹاون کے علاقے میں خاتون کا شوہر سے جھگڑے کے بعد اقدام خودکشی۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون کی رہائشی (م)بی بی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر گھر میں موجود زہریلا کیمیکل پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے تشویشناک حالت فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • مقبوضہ بیت المقدس :صہیونی فوجیوں کا الدھیشہ کیمپ پر حملہ دو فسلطینی زخمی

    مقبوضہ بیت المقدس :صہیونی فوجیوں کا الدھیشہ کیمپ پر حملہ دو فسلطینی زخمی

    بیت لحم :مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری و ساری ،کہیں گرفتاریاں تو کہیں حملے کے بعد تشدد .ایسے ہی ایک واقعہ میں بیت لحم کے جنوب میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

    فلسطینی ذرائع کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے کیمپ پر دھاوا بولا اور 33 سالہ سامی الجعفری کو انکے گھر سے اغوا کیا۔دو نوجوان جھڑپوں کے دوران ٹانگ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

    اسی دوران قابض صہیونی فوج نے بیت لحم کے مشرق میں فلسطینی نوجوان خلیل العمور کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔یاد رہے کہ بیت لحم کے علاقے میں اس سے پہلے بھی صہیونی فوجی کئ مرتبہ حملے کرکے کئی فلسطینیوں کو شہید اور بڑی تعداد میں زخمی کرچکی ہے.

  • ستوکتلہ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث 23 سالہ نوجوان شدید زخمی

    ستوکتلہ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث 23 سالہ نوجوان شدید زخمی

    ستوکتلہ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث 23 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں 23 سالہ نوجوان چھت پر ائیرکنڈیشن ٹھیک کرتے ہوئے پیر سلپ ہونے کے ناعث دوسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • کوہستان، جیپ حادثہ میں 8 افراد جاں بحق، ضلعی انتظامیہ کا رنج و غم کا اظہار

    کوہستان کے علاقہ میں جیپ کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیپ میں‌ سوار آٹھ افراد جاں‌ بحق ہو گئے ہیں. مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جیپ کمیلا سے سیو جا رہی تھی،

    اس افسوسناک حادثہ پر ضلعی انتظامیہ نے گہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہا رکیا ہے.

  • 13 جولائی کو ہونے والی ہڑتال کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

    13 جولائی کو ہونے والی ہڑتال کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)13 جولائی کو ہونے والی تاجروں کی ہڑتال کیلیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق
    زبردستی دکانیں بند کروانے توڑ پھوڑ کرنے والوں کوگرفتار کرلیا جائے گا
    حکومت دکانیں کھولنے والے تاجروں کو مکمل تحفظ فرائم کرے گی
    شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہوں گے۔جبکہ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ائیں گے اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کیکیے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے