Baaghi TV

Author: +9251

  • مرید عباس قتل کیس، ملزم کے والد نے قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا

    مرید عباس قتل کیس، ملزم کے والد نے قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا

    کراچی میں‌ نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل میں ملوث عاطف زمان کے والد نے بھی قانونی کاروائی کیلئے وکیل سے رجوع کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکیل ملزم منصف جان کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کے والدین مانسہرہ میں ہیں، والد کے مطابق 6 روز پہلے عاطف کو اغوا کر لیا گیا تھا، عاطف کےاغوامیں اسکےقریبی 5 سے 6 دوست ملوث تھے، والدکاکہناہےکہ عاطف تاوان دینے کے بعد رہا ہو کر آیا تھا،

    وکیل کا کہنا ہے کہ عاطف کےوالد کے مطابق حقائق ٹی وی پرچلنےوالی خبروں سے مختلف ہیں، وکیل منصف جان کا کہنا ہے کہ میری اب تک عاطف سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے.

  • امپائر سے نا مناسب رویہ پر جیسن روئے پر 30 فیصد جرمانہ عائد

    امپائر سے نا مناسب رویہ پر جیسن روئے پر 30 فیصد جرمانہ عائد

    ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جیسن روئے نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امپائر کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کیا جس کے نتیجے میں ان پر میچ کی فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے. کھیل کے دوران آؤٹ ہونے پر جیسن روئے نے امپائر کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کیا تھا.

    جیسن روئے کے کیرئیر میں وہ دو بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کر چکے ہیں.

    واضح رہے اوپنر جیسن روئے نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور فتح میں اپنا کردار ادا کیا لیکن آؤٹ ہونے پر غیر مناسب رویے کی وجہ سے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ دینا ہوگا.

  • کوئٹہ، وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

    کوئٹہ، وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

    کوئٹہ میں‌ مچھ کے قریب وین اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی. یہ ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ موٹر سائیکل سوار سڑک پر دور جاگرے جس سے ایک شخص جاں‌ بحق اور دو زخمی ہو گئے.

    حادثہ میں‌ زخمی اور جاں بحق ہونے والےا فراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

  • غیر ملکی فنڈنگ چھپانے کے لیے،میشاشفیع کی وکیل نگہت داد دوسروں پر الزامات لگانے لگی

    غیر ملکی فنڈنگ چھپانے کے لیے،میشاشفیع کی وکیل نگہت داد دوسروں پر الزامات لگانے لگی

    لاہور:زبان زد عام تنازعہ جو کہ مشہور گلوگار واداکار علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان ان دنوں زیر بحث ہے اور میشا شفیع علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزام لگا رہی ہے اس کیس میں میشا شفیع کی وکیل نگہت داد کے بارے میں ہوش ربا انکشافات ہوئے ہیں.

    معتبر ذرائع کے مطابق نگہت داد جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اسے بعض ممالک سے فنڈنگ ہورہی ہے اور اس فنڈنگ کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کا کچھ حصہ پاکستان مخالف پختون تحفظ تحریک کی رہنما گلہ لئی اسماعیٰل بھی اپنی پاکستان مہم کے لیے اپنے تصرف میں لاتی رہی ہیں.نگہت داد اورگلہ لئی اسماعیٰل کی اس حوالے سے اہم ملاقاتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے

    نگہت داد کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے اس نے میشا شفیع کی آڑ میں گلوکار واداکار علی ظفر کو کیس میں الجھا کر تمام تر توجہ اس طرف مبذول کرائے رکھی ہے اور اب اپنے جرائم اور عزائم چھپانے کے لیے عمران خان کے بھانجے حسن نیازی پر الزامات کا نیا سلسلہ شروع کرکے اپنی طرف بڑھنے والی تحقیقات کا رخ موڑنا چاہتی ہے.

    نگہت داد کا الزامات کا جواب دیتے ہوئے حسن خان نیازی نے کہا کہ وہ نگہت داد کے الزامات کا نہ صرف جواب دیں گے بلکہ اس کی پاکستان دشمن سرگرمیوں سے بھی پردہ اٹھایا جائے گا.حسن خان نیازی نے کہا میں نگہت داد کی پراکسی کا مقابلہ کروں گا

  • لا ہور سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل کی چین میں ڈوپٹہ پھنسنے کے باعث 2 خواتین گر کر شدید زخمی

    لا ہور سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل کی چین میں ڈوپٹہ پھنسنے کے باعث 2 خواتین گر کر شدید زخمی

    سندر کے علاقے میں موٹرسائیکل کی چین میں ڈوپٹہ پھنسنے کے باعث 2 خواتین گر کر شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں 40 سالہ انیسہ بی بی اپنے دیورانی بشری کےہمراہ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر گزر رہی تھیں کہ اچانک اس کا ڈوپٹہ موٹرسائیکل کی چین میں پھنسنے کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر گر گئی جس کے نتیجے میں انیسہ اور اس کی دیورانی بشری شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • ایف بی آر نے آٹے پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا، میاں‌ اسلم اقبال

    ایف بی آر نے آٹے پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا، میاں‌ اسلم اقبال

    صوبائی وزیرصنعت پنجاب نے کہا ہے کہ ایف بی آرنے آٹے پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا، آٹے کے جونرخ گزشتہ سال تھے اس سال بھی وہی رہیں گے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر صنعت پنجاب اسلم اقبال نے کہاکہ 20 کلوآٹے کا تھیلا 770 روپےکاہی ملےگا، گھی پرعائد ٹیکس بھی واپس لےلیا گیا ہے، گھی اور آٹے کی قیمتیں نہیں بڑھائی جارہیں،

    واضح‌ رہے کہ تاجروں‌ کی طرف سے 13 جولائی سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی، ادھر پنجاب حکومت اور تاجروں‌ کے مابین مذاکرات بھی ہوئے ہیں جس پر تاجروں‌ نے ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے.

  • لاہور کے علاقے رنگ محل  میں  مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

    لاہور کے علاقے رنگ محل میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی

    رنگ محل کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق رنگ محل کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، اقوام متحدہ کو خط بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌ رہا، اہلیہ نبیلہ کا بیان

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، اقوام متحدہ کو خط بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‌ رہا، اہلیہ نبیلہ کا بیان

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صؤبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ادارو ں پر یقین نہیں ، یو این کو خط بھیجنے کے سواکوئی چارہ نہیں رہا، رانا ثنا نے بتایا راوی ٹول پلازاپر پہنچے تو پندرہ سولہ گاڑیاں آکر رکیں ، راناثنا ء اللہ نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نبیلہ ثناء‌اللہ نے کہاکہ رانا ثنا ء اللہ نے ان لوگوں کو کہا اے این ایف کو بدنام نہ کرو، اے این ایف کے دفتر میں دو بیگ رکھے تھے، رانا ثنا نے بتایا انہیں تصویر بنوانے کیلیے حوالات میں کھڑے ہونے کا کہا گیا ، اے این ایف والوں نے کہا ان کی مجبوری ہے حوالات میں تصویربنوالیں، کچھ ثبوت ہیں تو ہمیں دکھائیں ہم رانا ثنا سے پوچھیں گے کہ یہ معاملہ کیا ہے ،

    نبیلہ ثناء‌اللہ نے کہاکہ موٹر وے پولیس سے کہا وڈیو دے دیں انہوں نے کہا نہیں دے سکتے، پیٹرول پمپ سے بھی رکارڈنگ مانگی ،انہوں نے کہا کیمرے خراب ہیں ،

  • کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ،مستقل کرنے کی تیاری

    کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ،مستقل کرنے کی تیاری

    اسلام آباد:کنٹریکٹ ملازمین کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے خوشی کا پیغام ،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

    ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ادارہ جاتی اصلاحات کو اس کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

    کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے بننے والی اس کمیٹی میں سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ریلویز، سیکرٹری پاور شامل ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری ریگولیشن سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

  • نیو انارکلی کے علاقےمیں نجی بینک میں آتشزدگی

    نیو انارکلی کے علاقےمیں نجی بینک میں آتشزدگی

    نیو انارکلی کے علاقے نجی بینک میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی کے علاقے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بینک میں موجود ہزاروں روپے مالیت فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔