Baaghi TV

Author: +9251

  • نواز شریف کی حکومت سے ڈیل، پچاس کروڑ کی پہلی قسط آ گئی، زرداری کے بھی سات بلین ڈالر آئیں گے، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ‌

    نواز شریف کی حکومت سے ڈیل، پچاس کروڑ کی پہلی قسط آ گئی، زرداری کے بھی سات بلین ڈالر آئیں گے، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ‌

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے حکومت کی ڈیل ہوچکی ہے اوراس مد میں پہلی قسط آچکی ہے ، پچاس کروڑ روپے گزشتہ دنوں ٹرانسفر ہوئے ہیں اور دبئی والوں نے بھی سات بلین ڈالرز ابھی دینے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹی وی چینل 7 نیوز پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کے پروگرام میں‌ گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ پلی بارگین اور این آر او ایک ہی چیز ہے. این آر او چیف ایگزیکٹو کرتا ہے، اس لئے اس کا تو کوئی چانس نہیں‌ ہے البتہ پلی بارگین کا آپشن موجود ہے. انہوں نے واضح‌ طور پر کہا کہ نواز شریف کی جو حکومت سے ڈیل ہوئی ہے اس کی پہلی قسط کے طور پر پچاس کروڑ آ چکے ہیں جبکہ زرداری صاحب کا بھی دبئی میں‌ بندوبست ہو رہا ہے.

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    پی ٹی آئی لیڈر جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ یہ اگر ملک سے باہر جائیں گے تو پیسے دیکر جائیں گے تو جانے دیا جائے گا. انہوں‌نے کہاکہ یہ جو چیخ‌ و پکار کر رہے ہیں‌ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‌ کہ لڑ کر جارہے ہیں ڈیل نہیں‌ ہوئی. میاں‌ صاحب کے قطر میں‌ بندوبست ہو رہا ہے. اسی طرح‌ زرداری کے سات بلین ڈالرزکا دبئی میں بندوبست ہو رہا ہے.

    رپورٹ کے مطابق ٹی وی پروگرام کے دوران معروف تجزیہ کار نذیر لغاری صاحب نے بھی اتفاق کیا کہ حکومتی عہدایدار کا یہ مان لینا بڑی خبر ہے ,جمشید اقبال چیمہ نے یہ بھی کہا کہ عوام یہی چاہتے ہیں کہ ان سے پیسہ لیں اور انہیں جانے دیں،

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی کئی دن پہلے ہی نواز شریف کی حکومت سے ڈیل کی خبر دے چکا ہے. باغی ٹی وی نے اپنی خبر میں‌ بتایا تھا کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان کے دوران ایک ڈیل ہوئی ہے، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف جو اسوقت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں ، ان کے حوالہ سے امیر قطر نے پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ڈیل کی ہے، خبر میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ 12 بلین ڈالر کی ڈیل ہوئی ہے، شریف خاندان 12 بلین ڈالر ادا کرے گا، اور اس کے لئے قطری شاہی خاندان کردار ادا کرے گا، 12 بلین ڈالر کی ادائیگی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل سے رہائی ہو گی اور یہ رہائی اسی سال اکتوبر تک متوقع ہے، نواز شریف رہائی کے بعد پاکستان میں رہنے کی بجائے لندن چلے جائیں گے اور آئندہ پانچ برس تک پاکستان نہیں آ سکیں گے اور نہ ہی پاکستان کے معاملات میں‌ مداخلت کریں گے .

  • یغور حراستی کیمپ: اقوام متحدہ کو کھلا خط ’بہتان‘ ہے، چین کا ردعمل

    یغور حراستی کیمپ: اقوام متحدہ کو کھلا خط ’بہتان‘ ہے، چین کا ردعمل

    بیجنگ :چین میں یغور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے آنے والی خبریں عام ہیں اور اس وقت دنیا بھر سے چین کے جارحانہ رویے کے خلاف ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے .دوسری طرف چین کا کہنا ہے کہ یہ سراسر الزامات ہیں ایسا کچھ نہیں.چین نے اس خط کو ’بہتان قرار‘ دے دیا جسے دنیا کے تقریباً 22 ممالک نے اقوام متحدہ کو ارسال کیا تھا جس میں سنکیانگ صوبے میں مسلمان اقلیتوں سے متعلق بیجنگ حکام پر تنقید کی گئی تھی۔

    اقوام متحدہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے شمال مغربی خطے میں یوغور مسلمانوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان زینگ شانگ نے روزمرہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ خط ’چین کے خلاف حملہ، بہتان اور غیرضروری الزامات‘ پر مبنی ہے اور یہ چین کے داخلی امور پر بے جا مداخلت ہے۔

    اقوام متحدہ میں 22 ممالک کی طرف سے ایک مراسلہ بھیجا گیا ہے جس پر 22 ممالک میں تعینات اقوام متحدہ کے سفیروں نے دستخط کیے جن میں آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی اور جاپان کے سفیر بھی شامل ہیں۔اس مراسلے میں چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو حراستی کیمپ میں قید کرنے سے متعلق ’مصدقہ رپورٹس‘ پر تحفظات کا اظہار کیا ایغور مسلمانوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کی جاری ہے اور انہیں مختلف پابندیوں میں بھی جکڑا جارہا ہے۔

    اقوام متحدہ کو بھیجے جانے والے اس مراسلے میں چین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سنکیانگ میں مسلمان اور دیگر مذہبی اقلیوں کو حراستی کیمپ میں قید کرنے سے باز آئے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایسی تصدیق شدہ اطلاعات ہیں کہ تقریباً ایک لاکھ یوغورز اور دیگر مسلم اقلیتوں کو تعلیمی سینٹرز میں نظربند رکھا گیا ہے۔

    ایک طرف چینی حکومت نے کہا ہے کہ وہ عالمی میڈیا کو ان الزمات کی چھان بین کرنے کی اجازت ہے اور چینی حکومت بھر پور تعاون کرے گی لیکن دوسری طرف صحافیوں کو کئی بار حراست میں لیا جاچکا ہے اور پولیس کی جانب سے انہیں یوغورز کے نظر بندی کیمپوں میں جانے سے روکنے کے اقدامات سامنے آئے ہیں۔

  • وزیر اعظم اپوزیشن کو شکست دینے کیلئے کتنے سینیٹرز خریدیں گے؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    وزیر اعظم اپوزیشن کو شکست دینے کیلئے کتنے سینیٹرز خریدیں گے؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ محکمہ صحت کا وزیر3 ارب روپے کھا کرملک سے بھاگ گیا ہے، جیل میں توعمران خان اوران کےٹولےکوہوناچاہیےجنہوں نےمہنگائی کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوازشریف غیرقانونی طورپرقید میں ہیں، وزیراعظم 15 سینیٹرز خرید کر اپوزیشن کوشکست دیں گے، نوازشریف کوجیل میں ڈالنےکی حقیقت بھی سامنےآگئی، ملک میں کیاہورہاہےکسی کوکوئی پرواہ نہیں ہے،

    شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم نےآج میٹنگ کی کہ سینیٹ میں اپوزیشن کوشکست دینی ہے، وزیراعظم انٹرویو روکتے ہیں، جلسے روکتے ہیں، وزیراعظم ایک خاتون سےڈرتے ہیں، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے ان دنوں‌ ملک گیر مہم شروع کر رکھی ہے اور بڑے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے.

  • سندر کے علاقے میں معمولی جھگڑے پردادی 2 پوتوں سمیت شدید زخمی

    سندر کے علاقے میں معمولی جھگڑے پردادی 2 پوتوں سمیت شدید زخمی

    سندر کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر محلہ دار نے فائرنگ کر کے دادی کو 2 پوتوں سمیت شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے موہلنوال خورد پور میں اکرام کا اپنے محلہ دار رضوان کے ساتھ نالی صاف کرنے کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا جس پر رضوان نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اکرام اس کا بھائی ذیشان اور دادی 75 سالہ زیتون بی بی شدید زخمی ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے.
    پاکستان میں بڑھتے ہوئے ان واقیات کی سب سے بڑی وجہ جہالت ہے. حکومت کو ان اناسر کی روک تھام کے لئے جلد سے جلد کچھ کرنا ہوگا.اس طرح کے روز مرہ کے واقعات معاشرے کو تباہ کر دیتے ہیں.

  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019:اسٹارک نے تاریخ رقم کردی، میک گرا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019:اسٹارک نے تاریخ رقم کردی، میک گرا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    لندن ؛کرکٹ ورلڈکپ 2019 جہاں بہت سے کھلاڑیوں کے لیے اچھا نہیں رہا وہاں اس ورلڈ کپ میں بہت سے کھلاڑیوں کے لیے خوشی اور کامیابی کا سبب بھی بنا ہے . ایسے ہی آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی اور وہ کسی ایک ورلڈ کپ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

    کرکٹ کے گراونڈ سے آنے والی خبریوں کے مطابق انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز نے جونی بیئراسٹو کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔مچل اسٹارک نے بیئراسٹو کو آؤٹ کرکے ورلڈ 2019 میں اپنی وکٹوں کی تعداد 27 کر لی۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق عظیم آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کے پاس تھا گیلن میک گرا نے 2007 ورلڈ کپ میں 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 71 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی میک گرا کے پاس ہی ہے

    اسٹارک اب تک ورلڈ کپ میں کھیلے گئے 18 میچز میں 14.81 کی شاندار اوسط سے 49 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ ان کی نسبت میک گرا نے میک گرا نے 39میچ کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

    یاد رہے کہ مچل اسٹارک نے 2015 ورلڈ کپ میں بھی 22 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔اسٹارک نے اب تک صرف دو ورلڈ کپ 2015 اور 2019 میں شرکت کی ہے لیکن انہیں ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے ہر میچ میں وکٹ حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے

  • سیمی فائنل میں شکست پر عامر خان کا کوہلی کے لیے ٹویٹ

    سیمی فائنل میں شکست پر عامر خان کا کوہلی کے لیے ٹویٹ

    نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بری شکست کے بعد بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارتی کپتان کوہلی کو سپورٹ کرتے یوئے ٹویٹ کیا۔

    ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں پورے بھارت میں لوگ غمزدہ ہیں اور کھلاڑیوں پر تنقید کررہے ہیں وہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی بھارتی کپتان کوہلی کو ٹوئٹر پر دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ویرات! بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ نے لکھا کہ میرے لیے بھارت پہلے ہی ورلڈ کپ جیت چکاتھا جب اس نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ عامر خان نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا میری چاہ رہا تھا کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو لیکن نتیجہ مختلف نکل آیا. لیکن کوئی بات نہیں بھارتی ٹیم بہت اچھا کھیلی.

  • بھارتی جنگی طیاروں‌ کی ائرپورٹس پر موجودگی، پاکستان نے بھی ایسا قدم اٹھا لیا کہ انڈیا مشکل میں پڑ گیا

    بھارتی جنگی طیاروں‌ کی ائرپورٹس پر موجودگی، پاکستان نے بھی ایسا قدم اٹھا لیا کہ انڈیا مشکل میں پڑ گیا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ بھارت کے فارورڈ ہوائی اڈوں‌پر تاحال جنگی جہاز موجود ہیں‌ لہٰذا جب تک بھارت فاروڈ ہوائی اڈوں سے جنگی جہاز واپس نہیں کرتا ہم بھارت کے لیے فضائی حدود نہیں کھول سکتے ہیں ، اسی صورتحال کے پیش نظر جمعرات کے دن پاکستان نے بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 26 جولائی تک توسیع کر دی ہے. پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ، اوور فلائی پر 12 جولائی تک پابندی عائدتھی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرپورٹس پر جنگی طیاروں‌ کے پیش نظر ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹس جاری کر دیا ہے. بھارتی طیارے اوور فلائی کی بندش کےبعد پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے،

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی، ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹرن ایئر سائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے،
    محمد اویس

  • بھارتی اداکارہ شردھا کپورکی پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں

    بھارتی اداکارہ شردھا کپورکی پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں

    ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور پیا گھر سدھارنے کی تیاریوں میں لگ گئیں شردھا کپور آئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ شردھادیرینہ دوست فوٹو گرافر روہن شریستھا سے شادی کرنے والی ہیں۔ دونوں کے درمیان 2 سال سے تعلقات ہیں اور متعدد جگہوں پر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آئے۔یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کی محبت بھریں خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں.

    بھارتی میڈیا نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں نے اپنے تعلقات کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے .شردھا کپور کی جانب سے دلہن بننے کی رضا مندی پر ان کی والدہ بھی خوش ہیں اور انہوں نے بیٹی کی شادی کی تیاریاں بھی شروع کردیں۔ شردھا کپور کی والدہ نے بیٹی کے جہیز کی خریداری شروع کردی۔

    شردھا کپور کےاس سے پہلے اداکار فرحان اختر سےتعلقات تھے اور بھارتی میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں شادی بھی کریں گے۔لیکن بعد میں اختلاف کی وجہ سے دونوں میں دوریاں ہوگئیں.

    یاد رہے کہ 2017 اور 2018ء بولی وڈ میں شادیوں کا سال رہا اور 2 سال میں انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور نیہا دھوپیا جیسی اداکاراؤں نے شادی کی۔بالی وڈکی مشہورفلمیں ہیروئن کی شادیاں نہ صرف بھارتی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتی ہیں بلکہ ان کی گونج دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی سنائی دیتی ہے.

  • مرید عباس سمیت 2 افراد کے قاتل عاطف زمان نے اعتراف جرم کرلیا

    مرید عباس سمیت 2 افراد کے قاتل عاطف زمان نے اعتراف جرم کرلیا

    کراچی:بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قاتل کے سنسی خیز انکشافات،قاتل عاطف زمان نے پولیس کو بتایا کہ اس نےبھانڈا پھوٹنے پرسرمایہ کاری کرنے والے 5 افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا

    ملزم عاطف زمان نے پولیس کو بتایا کہ لوگوں نے سرمایہ لگانا چھوڑا تو پھنس گیا،5 لاکھ روپے سے شروع ہونے والا "دھندا ” 40 سے 50 کروڑ تک پہنچ گیا.ملزم نے کہا کہ لوگ بھاری منافع کے لالچ میں پیسا دیتے چلے گئےجس سے معاملات بگڑتے گئے

    پولیس کو اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ اس کاروبار میں ایک شخص سے پیسا لے کر دوسرے کو دیتا رہا، جبکہ میرااپنا کوئی کاروبار نہیں تھا،

  • اب مسلم لیگ ن کے کون سے بڑے لیڈر کی گرفتاری ہوسکتی ہے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    اب مسلم لیگ ن کے کون سے بڑے لیڈر کی گرفتاری ہوسکتی ہے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پرکنونشن میں ایک ہی نعرہ ہوتاہے،وزیراعظم نوازشریف، ٹیکسلامیں نوازشریف کےشیروں کوسلام،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاکہ نالائق اورسلیکٹڈوزیراعظم کوحکومت چلانےکےلیےنوازشریف کوجیل میں ڈالنا پڑا، نوازشریف کےخلاف ایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، خود جج نے تسلیم کیاکہ اس پردباؤڈالاگیا، احتساب کے نام پرن لیگ کےرہنماؤں کوگرفتارکرکےدھمکیاں دی جاتی ہیں،

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ کہتے ہیں اب احسن اقبال کوگرفتارکریں گے، نیب کوکےپی کی میٹرونظرنہیں آتی،جب بھی موقع ملاعوام کی خدمت کریں گے، گیس،بجلی کےبل پربات کرنےکےبجائےنوازشریف کےدوروں پربات ہوئی، اگرموت برداشت ہوتی توآئی ایم ایف کےآگےہاتھ نہ پھیلاتے،