ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسٹی ڈویڑن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویڑن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 122ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگزکے11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 09لاکھ 60 ہزارروپے سے زائد مالیت کے سامان کی ریکوری کی گئی۔
ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے23 پسٹلزاور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے05کلوگرام سے زائد چرس اور532 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 05 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران23 قمار بازوں کو گرفتارکر کے داو¿ پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاو¿ڈسپیکر،کرایہ داری اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر22ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
Author: +9251
-

ڈی آئی جی لاہورسنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی
-

کنگنا رناوت نے بھارتی میڈیا کو بکاؤ اور ملک دشمن قرار دے دیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے میڈیا کو بکاؤ اور ملک دشمن قرار دے دیا۔ کنگنا رناوت نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ اچھے بُرے لوگ ہوتے ہیں، میڈیا نے مجھے بہت عزت دی اور میری کامیابی میں میڈیا کا ہاتھ ہے جس کی میں بہت شکر گزار ہوں۔
کنگنا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں ایک گروپ ایسا بھی ہے جو ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے جو جھوٹی افواہیں پھیلاتے اور دیش کے دشمنوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔
کنگنا نے کہا کہ میڈیا کے چند افراد نے میرے خلاف ایک گروہ بنالیا ہے اور اُن میں شامل نام نہاد صحافی نے مجھے بلیکمیل بھی کرنا شروع کردیا ہے اور کہہ رہے ہیں کہ میری کوریج پر پابندی عائد کردیں گے اور میرا کیریئر تباہ کردیں گے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطانق کنگنا کا کہنا تھا کہ ان جیسے صحافیوں کو خریدنے کے لئے لاکھوں روپے کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ لوگ اتنے سستے ہیں کہ 50 60 روپے میں ہی بک جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان جیسے صحافیوں کی چلتی تو آج میں بھارت کی ٹاپ اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہ ہوتی۔
-

نیٹ فلیکس کو ادائیگی کی سہولت غیرشرعی ہے .میزان بینک
کراچی: میزان بینک کے آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس کو ماہانہ فیس کی آئن لائن ادائیگی کی سہولت غیرشرعی قرار دے کر بند کردی۔میزان بینک حکام کا کہنا ہے کہ اسلامی بینک کے صارفین آن لائن اسٹریمنگ سہولت نیٹ فلیکس کے لئے ادائیگی نہیں کرسکتے ہیں. میزان بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ بینک کے شریعہ بورڈ نے کیا ہے۔
بینک ذرائع نے علماء کی مشاورت کے بعد جو بیان دیا ہے اس کے مطابق اسلام میں جن چیزوں کی ممانعت ہے اُن شعبوں میں بینک اپنی خدمات فراہم نہیں کرسکتا ہے،نیٹ فلیکس کو بینک کے بورڈ نے اسی زمرے میں شمار کیا ہے جس کی وجہ سے ادائیگی روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلامی بینکوں کا انتظام اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے ،اسلامی بینک اپنے صارفین کو کون سی سہولیات فراہم کرتا ہے یہ بینک کے پالیسی اور شریعہ بورڈ کی صوابدید ہے۔
یاد رہے کہ نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ کی ایک امریکی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔
-

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی. انگلینڈ کی شاندار باؤلنگ نے آسٹریلیا کا بلا چلنے نہ دیا اور 224 رنز کا ہدف آسانی سے عبور کر لیا.
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن اچھا سکور نہ کر سکے. شروعات میں ہی آسٹریلیا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی. سمتھ 85 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے اور پھر رن آؤٹ ہو گئے. ورلڈ کپ کی ٹاپ ٹیم جنوبی افریقہ سے میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل میں بھی بری طرح ہار گئی.
راشد اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, آرچر نے 2 اور ووڈ نے 1 وکٹ لی. انگلینڈ کی حیران کن پرفارمینس نے آسٹریلیا کے چھکے چھڑا دیے اور 33 ویں اوور میں ہی ہدف عبور کر لیا.
اوپنر جیسن روئے نے 85 رنز کی لمبی اننگز کھیلی, روٹ نے 49 اور کپتان ایون مورگن نے 45 رنز بنائے.
واضح رہے ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل نیوزیلینڈ نے فتح کیا اور فائنل میں ہے. اب 14 جولائی کو لورڈز میں ہونے والے فائنل میں انگلینڈ کا ٹاکرا نیوزیلینڈ سے ہوگا.
-

پنجاب حکومت اور تاجر تنظیموں کے مابین مذاکرات کامیاب، 13 جولائی ہڑتال کی کال واپس
پنجاب حکومت اور تاجر رہنماؤ ں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں. تاجررہنماوں نے 13 جولائی کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ٹریڈرزالائنس نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کےایجنٹ بننےوالوں کا حصہ نہیں بننا،تاجررہنماؤ ں نے 13 جولائی کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے.
واضح رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے مختلف گروپوں نے متفقہ طور پر 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا اور کہا تھا کہ ظالمانہ ٹیکس واپس لئے جائیں.
تاجر رہنماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے استعداد سے زائد سے ٹیکس وصولی کے غیر مناسب اور پیچیدہ طریقہ کار اور بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو 13 جولائی کو ہرصورت شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی تاہم اب پنجاب حکومت اور تاجر تنظیموں کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں.
-

برف پگھلنے لگی؟پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات، پہلا دور جمعہ سے شروع ہوگا
اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشمکش میں کمی ہوتی نظر آرہی ہے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز ہونے جا رہا ہے، پہلا دور بروز جمعہ مورخہ 12 جولائی سے اسلام آباد میں ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا جو دو روز تک جاری رہیں گے۔ ان مذاکرات میں دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے جبکہ ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا۔
بھارت، پاکستان ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ہو رہا ہے۔ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی میں عالمی قوتوں کی دلچسپی بھی ہے یہ قوتیں جنوبی ایشیا میں امن کے حوالےسے کوشاں ہیں.
دوسری طرف اسلام آباد میں سربراہ رینجل پیس انسٹی ٹیوٹ (آر پی آئی) رؤف حسن کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے۔
-
لودھراں : موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)دنیاپور کے نواحی علاقے تھانہ جلہ آرائیں پولیس نے ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں فیضان قیوم کی سربراہی میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال کیا گیا اسلحہ پسٹل 30 بور، ریوالور اور گولیاں برآمد،پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے-
موٹرسائیکل چوری کے حوالے سے یہ مشہور گینگ تھا کئی موٹرسائیکل برآمد ہونے کی توقع ہے -

سی ٹی اولاہور کی طرف سے وارڈنز کوتعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے
سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی طرف سے بہترین ڈیوٹی پر 144 وارڈنز کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے،سٹی ٹریفک پولیس میں کارکردگی کی بنا پر ہر ہفتے سینکڑوں وارڈنز کو انعامات دیئے جا رہے ہیں، اس حوالے سے سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہناتھاکہ ٹریفک وارڈنز کوتعریفی اسناد سے نوازنے کا مقصد ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مورال کو مزید بڑھانا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے باہمی رضامندی پر 25 پٹرولنگ افسران، وارڈنز، ٹریفک اسسٹنٹس کے تبادلے کر دیئے، وارڈنز کو ان کے من پسند ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا،سٹی ٹریفک پولیس میں وارڈنز کی تعیناتی کیلئے کم از کم چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے،ٹریفک سیکٹر میں چھ ماہ گزر کے بعد وارڈنز نئی تعیناتی کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے وارڈنز کو کسی قسم کی سفارش کی ضرورت نہیں، سٹی ٹریفک پولیس میں حقیقی میرٹوکریسی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، علاوہ ازیں وارڈنز کی ویلفیئر پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔
-

بھارت کی سیمی فائنل میںڈرامائی شکست، دو بھارتی شائقین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
نئی دہلی :بھارتی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں ہار کئی بھارتیوں کی زندگی کی ہار ثابت ہوئی .ہار سے دلبرداشتہ دو شائقین جان کی بازی ہار گئے.نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہوا لیکن بھارت کی اس شکست بھارتیوں کی جان لے بیٹھی
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں بدھ کو میچ دیکھتے ہوئے ایک کرکٹ شائق اشوک پسوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اس سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔
دوسری جانب ضلع ہوگلی کے رہائشی 33سالہ سری کانتہ میٹی کو میچ کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد دورہ پڑا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔یاد رہے کہ سیمی فائنل ہارنے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے
-
کہروڑپکا : جرائم پیشہ کئی افراد کی گرفتاریاں
کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر تھانہ سٹی کہروڑپکا پولیس کی ایس ایچ او اختر حسین شاہ کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،ایک منشیات فروش شراب کشید اور دوسرا منشیات فروش شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 150 لیٹر دیسی شراب،90 لیٹر لہن اور چالو بھٹی برآمد،پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،جوڑا رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں