Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت نے بھی چاند پر جانے کی تیاری کردی

    بھارت نے بھی چاند پر جانے کی تیاری کردی

    نئی دہلی:بھارت نے بھی چاند پر جانے کی تیاری شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ایک مشن تشکیل دے دیا ہے .اطلاعات کے مطابق اس مشن کا آغاز 15 جولائی کو ہو گا۔.اس سے پہلے چین، امریکا، روس چاند پر جانے کا دعویٰ کر چکے ہیں.

    ذرائع کے مطابق انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن چندریان 2 مشن کو 15 جولائی کو روانہ کر رہا ہے جس میں کوئی انسان تو نہیں مگر 3 روبوٹ ہوں گے جو سطح اور آسمان سے چاند کا سروے کریں گے۔ خلائی مشن ستیشن دھون اسپیس سینٹر سے روزانہ کیا جائیگا اور چندریان 2 میں ایک چاند گاڑی، لونر لینڈر اور روور پر مشتمل مشن ہو گا جسے بھارتی ساختہ جی ایس ایل وی ایم کے تھری راکٹ سے لانچ کیا جائے گا۔

    چاند پر مشن بھیجنے کے حوالےسے بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ یہ مشن 6 ستمبر 2019 کو چاند تک پہنچے گا اور اگر لینڈنگ میں کامیابی کی صورت میں بھارت چوتھا ملک بن جائے گا ۔

    انڈین سپیس ماہرین کے مطابق چاند پر اترنے کے بعد لونر لینڈر اور روور چاند کے قطب جنوبی کی جانب جائیں گے اور سائنسی اہم خطے کی کھوج کریں گے، ایسی اطلاعات ہیں کہ وہاں برفانی پانی موجود ہے۔

  • 13جولائی کی ہڑتال،مظفرگڑھ کے تاجر تقسیم،تاجروں کا بڑا گروپ ہڑتال سے انکاری

    انجمن تاجران نے مہنگائی اور ٹیکسوں کی مبینہ بھرمارکے خلاف 13 جولائی بروز ہفتہ کو ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا تو انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے عہدیداروں سید امیر الحسن ،میاں شان فخر شیخ اور میاں عامر شیخ ودیگر نے بھی اس ہڑتال کی حمایت اور 13 جولائی کو مکمل شٹرڈاون کا اعلان کردیا۔انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے عہدیداران کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر مظفرگڑھ کے تاجروں کے ایک بڑے گروپ نے تاجر رہنماء عدیل شیخ کی قیادت میں اس ہڑتال کی کال سے مکمل طور پر قطع تعلقی کا اعلان کرتے ہوئے 13 جولائی کو اپنی دکانیں کھلی رکھنے کا اعادہ کیا۔عدیل شیخ نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران مظفرگڑھ کے نام نہاد عہدیداروں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ہڑتال کا اعلان کیا 13جولائی کو ہر صورت دکانیں کھلولیں گے اگر کسی نے دکانیں بند کروانے کی کوشش کی تو پولیس سے رجوع کیا جائے گا۔

    مظفرگڑھ کی موبائل مارکیٹ کے تاجر رہنماءمون شیخ نے بھی باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 13جولائی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں کھلی رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    مظفرگڑھ کی انجمن تاجران الیکٹرونکس مارکیٹ کے عہدیدار نوید نیئر کے مطابق انجمن تاجران کی ہڑتال تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

    دوسری طرف انجمن تاجران ضلع مظفرگڑھ کے مرکزی رہنما سید امیر حسن باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہڑتال کی کامیابی کے حوالے سے پرامید دکھائی دیئے۔

    13 جولائی کی شٹرڈاون ہڑتال کے حوالے مظفرگڑھ کے تاجروں مشرف علی قریشی اور محمد مند بشیر ودیگر نے بھی ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

    مظفرگڑھ کی تاجر برادری میں گروپ بندی کے سبب 13 جولائی کی ہڑتال جزوی شٹر ڈاون تو ہوسکتی ہے مکمل نہیں۔

  • تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی صوفی محمد 86 سال کی عمر میں وفات پاگئے

    تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی صوفی محمد 86 سال کی عمر میں وفات پاگئے

    پشاور:تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی مولانا صوفی محمد 86 سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں. صوفی محمد کی وفات کی تصدیق ان کےبیٹے نے کردی ہے

    مولانا صوفی محمد ملک میں زبردستی شریعت نافذ کرنے کےحوالے سے بڑے مشہور اور متازعہ گردانے جاتے تھے.صوفی محمد نے 1990 سے لیکر 2002 تک مالاکنڈ ڈویژن میں شریعت کا نفاذ کر رکھا تھا جسے وہ پورے ملک تک پھیلانے کے لیے حکومتوں پر دباو ڈالتے رہے

    مولانا صوفی محمد تحریک طالبان کےسربراہ ملا فضل اللہ کے سسر تھے جو کہ اپنے سسرکی طرز پر خیبر پی کے میں سخت شرعی قوانین نافذ کرنے کا حامی تھا اور دو دہائیوں تک زبردستی کی بنیاد پر شریعت نافذ کرنے کی کوششیں کرتے رہے .ملا فضل اللہ بعد میں تحریک طالبان میں شامل ہوگئے اور پاکستان میں شریعت کے نفاذ کی آڑ میں پاکستان بھر میں دھماکے اور خونین کارروائیوں میں ملوث تھا جس میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوگئے تھے

    یاد رہےکہ بعد ازاں مولانا صوفی محمد نے اپنے داماد ملا فضل اللہ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کے قوانین پر من وعن عمل کرنے کا اعلان کیا اور کسی بھی جبری سوچ سے دور رہنے کا وعدہ کیا تھا

  • این ایف سی ایوارڈ کے حصے پر اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی قابض ہے، بلاول بھٹو عمران خان پر برس پڑے

    این ایف سی ایوارڈ کے حصے پر اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی قابض ہے، بلاول بھٹو عمران خان پر برس پڑے

    سکھر:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اپنی توپوں کا رخ وزیر اعظم عمران خان کی طرف رکھے ہوئے ہیں اور سندھ میں ہونے والی ہر کوتاہی کا ذمہ دار وزیر اعظم کو قرار دے رہے ہیں .سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے حصے پر اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی قابض ہے

    بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نالائقی کابوجھ ٹیکس اور منہگائی کی صورت میں نکل رہا ہے.بلاول نے مزید کہا کہ کسی اپوزیشن رکن نے این آر او کی بات نہیں کی نہ پیسے کی بات کی.

    این آر او کے حوالے سے ایک بار پھر بلاول نے کہا کہ این آر او کی ضرورت خان کی ہے ،اپوزیشن کو کہتے ہیں کوئی راستہ نکالو پیسا دے کر باہر زندگی گزارو،ہم اصول پسند لوگ ہیں ،خان صاحب اپنے لیے پلی بارگین مانگتے ہیں

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سینٹ چیئر مین صادق سنجرانی ہماری حمایت سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے حاصل بزنجو کی بطور چیئرمین سینیٹ نامزدگی کی توثیق کرتاہوں .صادق سنجرانی کو اخلاقی طور پر استعفا دینا چاہیے کیونکہ وہ ہمارا اعتماد کھوچکے ہیں

    بلاول نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن بجٹ واپس لے کر عوام دوست بجٹ دیاجائے. پنجاب، خیبر پختونخوااور سندھ کو پیسے کم دیے جارہے ہیں ہر چیز پر ٹیکس لگ رہے ہیں منہگائی کاسونامی آگیا ہے، غریب پس رہے ہیںنالائق،دھاندلی زدہ، سلیکٹڈ،کٹھ پتلی حکومت کوعوام کاکوئی احساس نہیں،

  • صادق آباد ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ سے ہے

    صادق آباد ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ سے ہے

    چنیوٹ
    صادق آباد ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ سے ہے مرنیوالوں میں تین خواتین بھی شامل جبکہ حادثہ میں زخمی ایک لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے بدقسمت خاندان نے میتوں کے حصول کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کردی
    آج صبح صادق آباد میں ہونیوالے ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کا تعلق چنیوٹ کے علاقہ محلہ فاروق آباد سے ہے حادثہ میں رفیقاً  بی بی فرحانہ بی بی حاجرہ بی بی حسبیہ بی بی اور عبدالاحد دم توڑ گئے جبکہ جواں سالہ رقیہ بی بی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے بدقسمت خاندان اکبر ایکسپریس پر سوار گھوٹکی اپنے بزرگ کو حج کی ادائیگی کیلئے جانے پر ملنے جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا جبکہ حادثہ میں ہلاکتوں کی اطلاع ملنے پر مرنیوالوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا جبکہ لواحقین نے حکومت سے مرنیوالوں کی میتوں کے حصول میں مدد کی اپیل کی ہے

  • شفاف توانائی پر 50 میگاواٹ کی حد سابقہ حکومت کا مجرمانہ اقدام تھا، مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم

    شفاف توانائی پر 50 میگاواٹ کی حد سابقہ حکومت کا مجرمانہ اقدام تھا، مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کی دولت سے مالا مال ہے جبکہ سابقہ حکومت کی جانب سے شفاف توانائی کی پیداوار پر 50 میگا واٹ کی قدغن لگاکر درآمد شدہ کوئلے کی بجلی کو فروغ دینا ایک مجرمانہ فعل تھا۔ وزیر اعظم پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں۔ 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے پیچھے جو قوت کار فرما ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی سیاسی بصیرت اور عزم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کے صدر جناب بورج برینڈ سے ایک ملاقات میں کیا۔ عالمی اقتصادی فورم کے صدر نے بروز جمعرات وزارت موسمیاتی تغیرات کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کے مشیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معزز مہمان نے پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کی تعریف کی اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال دنیا کو جن پانچ بڑے مسائل کا سامنا ہے ان میں سے تین براہ راست عالمی موسمیاتی تغیرات سے متعلق ہیں۔ انہوں پاکستان کے بلین ٹری سونامی کے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر خصوصا ترقی پذیر ممالک میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ پاکستان کے پاس قابل تجدید توانائی خصوصا پن بجلی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ان مواقع سے فائدہ اٹھانا جہاں موسمیاتی تغیرات کو روکنے کیلئے ضروری ہے وہاں سیلاب کی روک تھام کیلئے بھی اہم ترین ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ناروے اس وقت 100 فیصد توانائی پن چکیوں سے حاصل کر رہا ہے۔ مزید براں پن بجلی ناروے میں صنعت کاری کے فروغ اور اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے معزز مہمان کو زیر تکمیل 10 بلین ٹری منصوبہ، پاکستان کلین گرین منصوبہ اور پاکستان ایکوسسٹم بحالی فنڈ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں حاصل شدہ کامیابی کے تجربے کو پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں اور بلین ٹری سونامی پرجیکٹ کو بون چیلنج کے ساتھ رجسٹر کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سابقہ حکومت نے ماحول دشمن کوئلہ سے حاصل شدہ توانائی کوایسے وقت پہ متعارف کرایا جب پوری دنیا اس سے چھٹکارہ حاصل کررہی تھی۔ ہماری حکومت کو مشکل معاشی حالات کے باوجود کوئلے کے کارخانوں کو کپیسٹی چارجز کی صورت میں ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے زائد بجلی کو برقی گاڑیوں میں صرف کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس ضمن میں الیکٹرک وہیکل پالیسی زیر تکمیل ہے جسے جلد ہی کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ عالمی اقتصادی فورم کے صدر نے حکومت پاکستان کی پالیسیوں خاص طور پر وزیر اعظم کے پروگرام برائے سکِل ایکسلریشن کو سراہا۔ محترم بورج برانڈ صاحب ناروے کو سابق وزیر خارجہ بھی ہیں۔

  • ماسکو: پاور پلانٹ کے قریب دھماکہ، ایک شخص ہلاک کئی زخمی

    ماسکو: پاور پلانٹ کے قریب دھماکہ، ایک شخص ہلاک کئی زخمی

    ماسکو: ماسکو کے قریب ایک بجلی گھرکے قریب دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے.اطلاعات کے مطابق ماسکو میں پاور پلانٹ سے 50 میٹر کی دور پر خوفناک دھماکے کے بعد آتشزدگی کے باعث ایک شخص چل بسا ہے جبکہ اس واقعہ کے دوران 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    روسی حکام کے مطابق آگ پاور پلانٹ سے متصل گیس پائپ لائن پھٹنے سے لگی جس پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، ریسکیو کارروائیوں میں 2 ہیلی کاپٹرز اور 2 آگ بجھانے والی گاڑیوں نے حصہ لیا۔

    روسی وزارت توانائی کے سینئر حکام کے مطابق اس پاورپلانٹ سے ماسکو کو بجلی، گیس کی سپلائی کی جاتی تھی، آپریشن کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔ پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ‌ 38 ارب کی بجائے 105 ارب خرچ کے باوجود نامکمل، وفاقی وزیر غلام سرور کا انکشاف

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ‌ 38 ارب کی بجائے 105 ارب خرچ کے باوجود نامکمل، وفاقی وزیر غلام سرور کا انکشاف

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں انکشاف ہواہے کہ لاڑکانہ میں پی آئی اے کے ملکیتی سمبارہ ہوٹل پر سندھ حکومت نے قبضہ کیاہواہے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن نے نئے اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن پر وزارت کو8ہفتوں میں انکوائری مکمل کرکے دینے کی ہدایت کردی ہے، چئیرمین کمیٹی نے پی آئی اے کے ملازمین کے پنشن میں اضافہ اور خواتین کوخرساں کرنے پر سب کمیٹی قائم کردی ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرغلام سرور نے انکشاف کیاکہ 38ارب میں مکمل ہونے والااسلام ائیرپورٹ 125ارب تک جائے گا،ابھی تک 105ارب لگ گئے ہیں مگر اب بھی نامکمل ہے ۔جب تک بھارت فاروڈ ہوائی اڈوں سے جنگی جہاز واپس نہیں کرتاہم بھارت کے لیے فضائی حدود نہیں کھول سکتے ہیں ،سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے کہاکہ پی آئی اے کی آمدن میں 34فیصد اجافہ کیاہے جس کی پوسٹینگ کرتے ہیں وہ عدالت میں چلاجاتاہے941ملازمین نے عدالت میںسٹے لیاہواہے جس سے نظام بری طرح متاثر ہورہاہے۔پی آئی اے کے بیڑے میں 27جہاز تھے آج سے 28ہوجائیں گے مزید دو جہاز لیز پر لیں گے،بوئنگ کوسبز باغ دیکھنے کے بعد انہوں نے پرزے دیے ہیں،خاتون ملازم نے حراساں کرنے کاکیس واپس لے لیاہے اس نے بتایاکہ چند لوگوں نے ان کوکیس کرنے کے لیے اکسایاتھا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹربہرہ مند خان تنگی کے 13نومبر 2018کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے منصوبے میں کرپشن کے معاملات، موجودہ سال کے دوران پی آئی اے کے معاملات میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، پی آئی اے ملازمین کی پینشن پالیسی، پی آئی اے کی ملکی و بین الااقومی جائیداد یں کے علاوہ، چیئرمین سینیٹ کی طرف سے بھیجے گئے ثنا وحید کو حراساں کرنے کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے منصوبے میں کرپشن کے حوالے سے پی آئی اے کی طرف سے جو جواب دیا گیا ہے اس میں تضاد ہے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق مالی کرپشن نہیں کی گئی تو شمس الملک کی سربراہی میں کمیٹی کیوں تشکیل دی گئی جس نے رپورٹ دی کہ جو افسران جو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ان کے ایڈریس تک معلوم نہیں ان کے خلاف کیس بند کر دئیے گئے ہیں۔ جو کہا گیا تھا کہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ایچ آرثمر رفیق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمیٹی کو بتایا کے تمام رپورٹس کو سٹڈی کیا ہے پہلے شاہد رفیق اور پھر بعد میں شمس الملک کی رپورٹ آئی اور ایف آئی اے کی رپورٹ میں ٹیکنکل کرپشن کے اثار ہیں جبکہ مالی کرپشن نظر نہیں آئی۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں مالی بے ضابطگیوں پر دو انکوائریاں ہوئیں۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ سنگل رن وے تھا ٹیکسی ٹریک کو کسطرح رن وے میں تبدیل کیا گیا۔ یہ فیصلہ کس نے کیا کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ اس منصوبے کا پی سی ون 2006میں 38ارب کا بنا تھا اور منصوبے کو 2010میں مکمل ہونا تھا جو 2018میں 105ارب روپے کی مد میں فنگشنل ہوا اور ابھی تک مکمل نہیں ہے۔یہ معاملہ نیب اور ایف آئی اے کو بھجا گیا اور پی اے سی میں بھی کئی بار اٹھایا گیا۔17پیکجز پر بھی انکوائری ہونی چاہئے کون ثالث تھا اور دیگر بے شمار چیزیں ہیں جنکی انکوائری ہونی چاہئے۔
    محمد اویس

  • آئل ملز ایسوسی ایشن کی ٹیکسوں‌ کی بھرمار کیخلاف ہڑتال چوتھے دن بھی رہی جاری

    آئل ملز ایسوسی ایشن کی ٹیکسوں‌ کی بھرمار کیخلاف ہڑتال چوتھے دن بھی رہی جاری

    آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال چوتھے دن بھی جاری رہی. یہ ہڑتال حکومت کی جانب سے ٹیکسوں‌ کی بھرمار کے خلاف کی جارہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ان کی ہڑتال بہت زیادہ کامیاب رہی ہے۔ آئل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہم سندھ کی کاٹن فیکڑیز کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے آج سے پھٹی کی خریداری بند کر دی ہے ۔ جو پھٹی فیکٹری میں تھی وہ تو جینگ کرنا مجبوری تھی ۔آج بہت گاڑیاں واپس گئ ہیں اگر اسی طرح ممبران قائم رہے اور پھٹی واپس گئ تو امید ہے کہ حکومت ٹیکس واپس لینے پر مجبور ہو جائے گی.

    آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد ایک اندازے کے مطابق تقریبا 12 سو سے فیکٹریاں‌ بند ہوئی ہیں. اگر یہ ہڑتال جاری رہتی ہے تو مارکیٹ میں گھی کی کمی ہو گی اور اس کی قیمت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے. آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے سبھی ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ ثابت قدم رہیں کیونکہ آج ہم تھوڑا نقصان برداشت کر لیتے ہیں‌ تو کل کو بڑے نقصان سے بچ جائیں گے.

    سب ممبران ثابت قدم رہیں یہ تھوڑا سا فائدہ ہے بعد والا نقصان بہت بڑا ہے

  • ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 224 رنز کا ہدف دیدیا

    ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 224 رنز کا ہدف دیدیا

    برمنگھم: ورلڈ کپ کادوسرا سیمی فائنل آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جار ہا ہے. آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 224رنز کا ہدف دے دیا ہے۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ارون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کیا، تاہم دونوں اوپنر اس بار بڑی پارٹنر شپ بنانے میں ناکام رہے، دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر کپتان فنچ جوفرا آرچر کی ان سوئنگ بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بیٹسمین نے امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا جو ضائع گیا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم کو اس وقت اور نقصان اٹھانا پڑا جب تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر ڈیوڈ وارنر کرس ووکس کا نشانہ بن گئے، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 11 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔ 14 کے مجموعی سکور پر ووکس نے ایک مرتبہ پھر شاندار گیند کرتے ہوئے پیٹر ہینڈز کومب کو بولڈ کر دیا۔ بیٹسمین صرف 4 رنز کی باری کھیل سکے۔

    سمتھ اور وکٹ کیپر الیکس کیری نے سکور کو محتاط انداز میں آگے بڑھایا اور شاندار 103 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، اس دوران وکٹ کیپر بیٹسمین کا آرچر کی گیند پر جبڑا ٹوٹ گیا تاہم پلیئر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹے ہوئے جبڑے کے ساتھ بیٹنگ کی۔

    برطانوی سپنرنے آل راؤنڈر مارکس سٹونز کو ایل بی ڈیبیو کر دیا۔ گلین میکسیویل نے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی اور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا تاہم آرچر نے زبردست گیند کرتے ہوئے وکٹ چھوڑنے پر مجبور کیا۔ کمنز بھی 6 رنز بنا کر سپنر عادل رشید کو وکٹ دے بیٹھے۔ سٹیو سمتھ نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ 119 گیندوں پر 85 رنز کی باری کھیلی اور بٹلر کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کے ساتھ مل کر 51 رنزکی پارٹنر پش بنائی۔

    نویں وکٹ مچل سٹارک کی گری جو کرس ووکس کی گیند پر وکٹ کیپر جوز بٹلر کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 29 سکور بنائے۔ آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بہرنڈروف تھے جنہوں نے 1 رن بنایا۔ ووڈ نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 223 رنز بنا سکی۔ عادل راشد اور کرس ووکس نے تین تین شکار کیے، آرچر کے حصے میں دو وکٹیں آئی۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کےپہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے .کرکٹ ماہرین کا آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سیمی فائنل انگلینڈ جیت جائے.