Baaghi TV

Author: +9251

  • جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    جمعیت علمائے اسلام پنجاب نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی)13 جولائی کو انجمن تاجران ضلع بھکر کی ہڑتال کی حمایت کرتےہیں ۔ مولانا محمد صفی اللہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب کریں گے حالیہ بجٹ میں حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا ۔
    حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،ملک معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔

    گیس بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کے منہ سے دو وقت کا نوالہ چھین لیا ہے۔ حکومت نے اپنے چند لوگوں کو نوازا ہے ،حکومت کے ظالمانہ ٹیکسیز کو تسلیم نہیں کرتے،
    تاجروں اور عوام کا معاشی قتل کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، ضلع بھکر کے تاجران اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں
    13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب کریں جمعیت علماء اسلام تاجران کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔مولانا محمد صفی اللہ جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب

  • شیخوپورہ پولیس نے کیا روڈ سیفٹی واک کا اہتمام

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر نے کے لئےایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کی دیگر شرکاء میں ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون، ٹریفک وارڈنز، ڈسٹرکٹ پولیس، مختلف کالجز کے طلباء، صحافیوں، وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی ایس ٹریفک نے شرکاء سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر پابندی سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ،اس سلسلہ میں شیخوپورہ ٹریفک پولیس کئی اہم اقدامات بروئے کار لارہی ہے ،قانون پر عمل کرنا ہی زندگی ہے غفلت لاپرواہی کو زندگی سے دور کریں اور محفوظ رہیں،شہریوں کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے واک کے شرکاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے،مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی زندگی کا تحفظ ہے،دوران ڈرئیونگ موبائل سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق اگاہی فراہم کی ، انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کالجز کے دورے کر کے طلباء کے لئے روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے ،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی یہ ٹیم شہریوں کو اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے تاکہ شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنی اوراپنے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ، شہریوں نے ٹریفک بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاران کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • بھارت، بی جے پی لیڈر کی بیٹی نے کی دلت نوجوان سے شادی

    بھارت، بی جے پی لیڈر کی بیٹی نے کی دلت نوجوان سے شادی

    بھارت میں‌ بی جے پی کے ایک انتہائی متعصب لیڈر کی بیٹی نے ایک دلت نوجوان سے شادی کر لی ہے جس پر مذکورہ لڑکی نے پولیس سے اپنے ہی والد سے جان کا خطرہ ظاہر کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی شہر بریلی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیش مشرا کی بیٹی ساکشی مشرا نے ایک دلت نوجوان سے شادی کر لی ہے. ساکشی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں‌ کہا ہے کہ اس کی شادی سے والد راجیش مشرا اور بی جے پی اہلکار خوش نہیں ہیں اس لئے ان دونوں میاں‌ بیوی کو سکیورٹی دی جائے.

    رپورٹ‌ کے مطابق ساکشی مشرا کا کہنا ہے کہ میرے والد اور بی جے پی کی طرف سے دلت نوجوان اور اس کے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں‌ دی جارہی ہیں.

    بی

  • غلام نظام الدین سیالوی نے پی ٹی آئی کیلیے ووٹ مانگنے پر عوام سے معزرت کر لی

    غلام نظام الدین سیالوی نے پی ٹی آئی کیلیے ووٹ مانگنے پر عوام سے معزرت کر لی

    ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)
    سابق ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے اپنی رہائش گاہ پر باغی ٹی وی کے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے92کے عوام سے پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگنے پر معذرت چاہتا ہوں مجبوری کے پیش نظر پی ٹی آئی کی حمایت کا فیصلہ کرنا پڑا تھا انھوں نے کہا کہ بہت جلد حلقہ کے عمائدین کا مشاورت کے لیے اجلاس بلوا کر معززین علاقہ کی باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرونگا مستقبل کی سیاست جماعت سے سیاسی وابستگی عمائدین کی مشاورت کے بعد پریس کانفرنس میں کرونگا جس سے تحصیل ساہیوال حلقہ پی پی80اور این اے92کی سیاست میں نئی سیاسی تبدیلی متوقع ہے عوام نے ہمیشہ اعتماد کیا حلقہ کے عوام کے پیار کو فراموش نہیں کر سکتا الیکشن کے بعد خود کو سیاست سے الگ رکھا اب ضروری ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ محبت کرنیوالوں سے معذرت کر کے انکی خواہش کے مطابق آئندہ کی سیاسی زندگی کا از سرنو آغاز کروں۔

  • انجمن تاجران سرگودہا نے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    انجمن تاجران سرگودہا نے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان الیکٹریکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر شیخ آصف وہرہ اور جنرل سیکٹری خواجہ طارق کی جانب سے 13 جولائی 2019 بروز ہفتہ صبح 9 بجے مکمل ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بیکولایئٹ مینوفیکچررز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے طلاق اور شناختی کارڈ پر خام مال کی خریداری کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں
    جس میں تمام فیکٹریاں بند کی جائیں گی انجمن تاجران اعظم مارکیٹ، براس مینوفیکچررز، ڈائی مولڈ میکرز، سکریو مینوفیکچرز، اور پرنٹنگ پریس بند رکھے جائیں گے مزید براں انہوں نے درج ذیل مطالبات حکومت کے سامنے پیش کیے
    حکومت کی جانب سے بیکولایئٹ مینوفیکچررز پر ستارہ فیصد سیلز ٹیکس کے طلاق اور شناختی کارڈ پر خام مال کی خریداری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
    کاٹیج انڈسٹری کی سابقہ حیثیت بحال کی جائے اور اس میں اضافہ کیا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ
    ہم یہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ مشرف کے آمرانہ دور میں ہم نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور کامیاب ہوئے اور انشاءاللہ تعالی اس سلیکٹیڈ حکومت کے ظالمانہ اقدام کے خلاف بھی ہم کامیاب ہوں گے

  • بھارتی کرکٹر دھونی ریٹائرمنٹ کے بعد کس سیاسی پارٹی میں شامل ہوں‌ گے؟ خبر آ گئی

    بھارتی کرکٹر دھونی ریٹائرمنٹ کے بعد کس سیاسی پارٹی میں شامل ہوں‌ گے؟ خبر آ گئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ‌ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی میں‌ شامل ہو کر سیاست کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں‌ گے. یہ دعویٰ بی جے پی کی جانب سے کیا جارہا ہے. بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کا دعویٰ ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ بہار ودھان پریشد کے ممبر اور سابق مرکزی وزیر سنجے پاسوان نے کہا ہے کہ دھونی بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے کیونکہ اس کیلئے کئی مرتبہ ان سے بات کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ماضی میں بی جے پی کے وزیر داخلہ امیت شاہ بھی دھونی سے ملاقات کر چکے ہیں. بی جے پی لیڈر پاسوان نے کہا ہے کہ معاشرے کے جو بھی رول ماڈل ہیں چاہے وہ کھیل سے ہوں یا فلمی دنیا سے، تعلیم سے ہوں ہا کسی بھی فیلڈ سے ان کو ساتھ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی جے پی کے اراکین دھونی کے پارٹی میں‌ شامل ہونے کی خبروں‌ پر خوش نظر آتے ہیں اور وہ انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں.

  • میٹرک کے نتائج کےاعلان کی تاریخ جاری کر دی گئی

    میٹرک کے نتائج کےاعلان کی تاریخ جاری کر دی گئی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا سمیت ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺑﻮﺭﮈﺯ ﻣﯿﭩﺮﮎ 2019 ﮐﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎ ﺍﻋﻼن 15 جولائی ﮐﻮ ﺩﻥ 10 بجکر 10 ﻣﻨﭧ ﭘﺮ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺭﺯﻟﭧ تمام موبائل نیٹ ورک سروسز ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺳﮑﮯ ﮔﺎجبکہ طلباء کی سہولت کیلیے فوری نتیجہ معلوم کرنے کیلیے بورڈز نے نیا میسج سسٹم متعارف کروا دیا

    اپنے ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ کیلئے ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ان (متعلقہﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ) ﭘﺮ بھیج دیں

    ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﻮﮈﺯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ

    ﻣﻠﺘﺎﻥ : 800293
    ﮔوجرﺍﻧﻮﺍﻟﮧ : 800299
    ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ : 800296
    ﻻﮨﻮﺭ : 80029
    ﻓﯿﺼﻞﺁﺑﺎﺩ : 800240
    ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
    ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ : 800290
    ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ : 800295
    ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ : 800292
    طلباء نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امید ہیں کے اس دفعہ نتیجہ اچھا آئے گا اور وہ اچھی کارکردگی سے والدین کو اس پریشانی کے دور میں اچھی نوید سنا کر خوش کریں گے

  • لودھراں : شٹرڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مورخہ 10 جولائی بروز بدھ کو مرکزی انجمن تاجران لودھراں کے ھونے والےاجلاس میں جسکی صدارت صدر تاصم مسعود بٹ نے کی تمام عہدیداروں اور ممبران کے متفقہ فیصلے کے مطابق حکومت اور مقامی انتطامیہ کی طرف سے تاجروں اور دوکان داروں پر ڈھائے جانیوالے مظالم شدید مہنگائی کے باعث ان کے معاشی قتل اور آئے روز انکی عزت نفس کو مجروح کرنے غلہ منذیوں اور یوتیلتی اسٹور سے بھی کم ریٹ دے کر ناجائز جرمانوں کی گنجائش پیدا کرنے سبزی منڈیوں اور تجارت کے دوسرے شعبوں میں انتہائی ظالمانہ حد تک ٹیکس بڑھا دینےجیسے ظالمانہ اقدامات کے خلاف پورے پاکستان کی طرح لودھراں میں بھی مکمل شتر ڈاون ھرتال ھوگی لہذا لودھراں شہر کے تمام دوکانداروں اور تاجروں سے التماس ھے کہ اس ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بناتے ھوئے اپنی دوکانیں مکمل بند رکھیں –

  • رحیم یار خان پولیس کا فرض ہے مدد آپ کی

    رحیم یار خان پولیس کا فرض ہے مدد آپ کی

    باغی ٹی  وی )رحیم یار خان پولیس کا فرض ہے مدد آپ کی اس جملے کی عملی تصویر اس وقت نظر آئی جب رحیم یار خان پولیس نےآج صبح رحیم یار خان میں ہوئےٹرین حادثے میں مثالی کردار ادا کیا کہیں تو وہ امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے نظر آئے وہیں زخمیوں اور لواحقین کے لئے قائم امدادی کیمپ میں کھانا تقسیم کرتے نظر آرہے ہیں.یہی نہیں اس سے بڑھ کر یہ کہ جب اعلان کیا گیا کہ زخمیوں کے لئے خون کی اشد ضرورت ہے تو اس وقت بھی سب سے پہلے پولیس کے جوانوں نے اپنا خون پیش کر کے اس بات کا عملی ثبوت پیش کیا کہ پولیس میں خدمت کا جذبہ کسی سے کم نہیں ہے.

  • بیرسٹر علی ظفر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان.

    بیرسٹر علی ظفر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان.

    بیرسٹر علی ظفر کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا . وزیر اعظم نے ان کی شمولیت کو خوش آمدید کہا ہے.

    واضح رہے کہ بیرسٹر علی ظفر نگران حکومت میں وزیر قانون رہے ہیں.