Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کانیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کےسنگ بنیادرکھنےکی تقریب  سے خطاب

    وزیراعظم کانیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کےسنگ بنیادرکھنےکی تقریب سے خطاب

    اسلام آباد:وزیراعظم کانیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلیےسنگ بنیادرکھنےکی تقریب سے خطاب.اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ میراخواب ہے کہ جو اپناگھر بنانےکاسوچ بھی نہیں سکتےانکو گھر بنانےکاموقع ملے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسکیم کے تحت گھر کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں ہوگی .عمران خان نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں قانون بھی نیالےکرآرہےہیں آسانیاں پیداکررہےہیں تاکہ لوگ بینک سےقرض لیکرگھر بناسکیں

    پاکستان میں غریب گھر اسلیے نہیں بناسکتے کہ بینک گھربنانے کیلیے قرض نہیں دیتے .انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں بینک گھر بنانے کے لیے قرض دیتے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ بڑے شہروں میں کچی آبادیوں کے لیے بھی اسکیم شروع کررہے ہیں

    عمران خان نے کہا کہ اسلام آبادمیں 2سیکٹر جہاں کچی آبادیاں ہیں وہاں ہاؤسنگ اسکیم شروع کررہےہیں.یاد رہے کہ وزیر اعظم کے اس منصوبے پر اپوزیشن نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ خیالی پلاو ہے 50 لاکھ گھر بنانا کوئی آسان کام نہیں

  • عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی قیادت کے رابطے، سینیٹرز کی نمبر گیم کس کے حق میں‌؟ پتہ چل گیا

    عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی قیادت کے رابطے، سینیٹرز کی نمبر گیم کس کے حق میں‌؟ پتہ چل گیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی سے وابستہ سینیٹرز نے مختلف جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنایا جائے.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک اہم ملاقات بھی کی ہے جس میں پی ٹی آئی کے بعض‌دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے. اس ملاقات میں وزیر اعظم کو سینیٹرز کے ووٹوں سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بھی چیئرمین سینیٹ کیلئے پیش کردہ اپنے امیدوار میر حاصل بزنجو جو بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، کو کامیاب کروانے کیلئے سبھی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہیں تو دوسری جانب حکومتی سینیٹرز بھی اپنا پورا زور لگا رہے ہیں. اپوزیشن جماعتوں‌ کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں‌ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ طور پر امیدوار منتخب کیا گیا ہے اور باقاعدہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے.

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کے پورا زور لگانے کے باوجود تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا کوئی امکان دکھائی نہیں‌ دیتا. سینیٹرز کی نمبر گیم اس وقت حکومت کے حق میں‌ ہے اور آئندہ بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہی رہیں‌ گے. پی ٹی آئی سینیٹرز کے دوسری جماعتوں سے رابطوں‌ پر بعض‌ سینیٹرز نے صادق سنجرانی کی حمایت میں‌ ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپوزیشن جماعتیں مزید کمزوری کا شکار ہو جائیں‌ گی اور ان کی حکومت مخالف تحریک پہلے سے بھی زیادہ کمزوری کا شکار ہو جائے گی. ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنی بھرپو رحمایت کی یقین دہانی کروائی او رکہا ہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے.
    پی

  • اسلام آباد:سی ڈی اے نے 56 کمرشل پلازوں کو ٹیکس نہ دینے پر سیل کر دیا

    اسلام آباد:سی ڈی اے نے 56 کمرشل پلازوں کو ٹیکس نہ دینے پر سیل کر دیا

    اسلام آباد:کمرشل پلازوں کے مالکوں‌کے لیے بری خبر،سی ڈی اے نے ٹیکس نہ دینے والے پلازوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے.یہ پلازے اسلام آباد کے پوش ایریاز میں واقع ہیں

    تفصیلات کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس نہ دینے والوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جس میں کمرشل پلازے اور شاپنگ سینٹرز شامل ہیں.سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایسے تمام پلازوں اور شاپنگ سینٹرز کا کھوج لگا لیا ہے جو ٹیکس نہیں دیتے

    یاد رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں ایسے تمام کمرشل جائیدادوں کا سراغ لگانے کے لیے ایف بی آر کو ہد ف دے رکھا ہے تاکہ وہ حلقے جو نیٹ ٹیکس میں شامل نہیں ان کو شامل کیا جائے

  • ابھینندن کا کپ پاکستان میں اور کوہلی کا کپ انگلینڈ میں ۔۔۔ اسد عباس خان

    ابھینندن کا کپ پاکستان میں اور کوہلی کا کپ انگلینڈ میں ۔۔۔ اسد عباس خان

    تاریخ گواہ ہے ہندوستان نے جب جب پاکستان کے خلاف چوری چھپے سازش کی یا کھلم کھلا دھوکہ دہی، ہمیشہ ناکام و نامراد ہوا خواہ کھیل کا میدان ہو یا جنگی محاذ ! اور تماشہ بھی پوری دنیا نے دیکھا رات کے اندھیرے میں نہیں بلکہ دن کی چمکدار روشنی میں۔۔۔۔۔۔۔! ہندوستانی وایو سینا کے ابھینندن نے لائن کراس کر کے مار کھائی تو سینا کے نشان زدہ گلوز پہن کر کھیلنے پر اصرار کرنے والے سینائی سپوت دھونی نے لائن کراس نہ کر کے "سوا سو کروڑ” کے دیش واسیوں کی لٹیا ڈبو دی۔ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی دو طرفہ سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہونے کے بعد "بنیے” کے سازشی دماغ میں پاکستان مخالفت کی "کُھرک” ہوئی تو کرکٹ جیسے مہذب افراد کے کھیل میں بھی سیاست گھسیڑ دی۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں ہندوستانی کھلاڑی بھارتی فوج کی ٹوپی پہن کر گراؤنڈ میں اترے تو پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے پورے ہندوستان کو ہی ٹوپی پہنا دی۔ اس میچ میں سینچری بنانے والے عثمان خواجہ نے اگلے دونوں میچز میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور آسٹریلیا دو کے مقابلے میں تین میچز جیت کر سیریز پر قابض ہو چکا تھا اور عثمان خواجہ مین آف دی سیریز کا حق دار قرار پایا۔ آج ورلڈ کپ کے میچ میں ہندوستان صرف ہارا نہیں ذلیل و رسواء ہوا ہے، ذلالت کی وجہ وہی میچ ہے جو پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے سے روکنے کے لیے انگلینڈ سے جان بوجھ کے ہارا تھا۔
    ہاں ہاں جان بوجھ کر ہارا تھا۔۔۔۔۔۔!
    اس میچ کے لیے ایک بار پھر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ میں بیٹھے پنڈتوں نے سیاسی چال چلی اور ہندو توا کے خاص زعفرانی رنگ کی جرسی پہن اُتری مقصود وہی تھا جو آسٹریلیا کے ساتھ سیریز میں سوچا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم مضبوط اپنی جگہ لیکن اس ورلڈ کپ میں ہندوستان سے مقابلے سے قبل دو ایشیائی ٹیموں نسبتاً کمزور سری لنکا اور پاکستان سے عبرت ناک شکست کھا چکی تھی۔ اس میچ میں پہلے ہندوستان کے باؤلرز نے انگلش بیٹسمینوں سے دل کھول کر پٹائی کھائی اور گراؤنڈ میں واضح دیکھا جا سکتا تھا کہ ہندوستانی کپتان یا کسی ایک کھلاڑی کے ماتھے پر شکن تک نہ آئی۔ بیٹنگ کا موقع آیا تو روہت شرما جو سب ٹیموں پر برس رہے تھے اچانک بھیگی بلی بنے نظر آۓ سینچری تو بنائی لیکن نہایت سست روی سے۔ البتہ میچ میں ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان جیت سکتا ہے لیکن پھر میدان میں دھونی کی آمد ہوئی اور پھر دنیا نے دیکھا کہ پانچ وکٹ باقی ہونے کے باوجود "فنشر” کا خطاب یافتہ "دھونی” آخری اوور تک اس خیال سے بیٹنگ کرتا رہا کہ کہیں غلطی سے بھی باؤنڈری نہ لگ جائے۔ ہندوستان کے لیے کھیلتے ہوئے ہدف کے تعاقب میں 47 باریوں میں محض یہ دوسرا موقع تھا جب دھونی ناٹ آؤٹ رہا اور اس کی ٹیم ہار گئی۔ آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگ کے کپتان رہنے والے دھونی کی ٹیم میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث دو سال تک پابندی کا شکار بھی رہی ہے یہ بات تو سب جانتے ہیں۔ سابق ہندوستانی کرکٹر سارو گنگولی جو اس میچ میں کمنٹری کر رہے تھے وہ بھی اپنے ساتھی کمنٹیٹرز کو اس سست روی سے بیٹنگ کرنے کا کوئی جواز نہ پیش کر سکے اور ہندوستان میچ ہار گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
    اس ہار کے اختتام پر ہندوستان میں جشن کا سا سماں تھا۔ کرکٹ کی پوجا اور کرکٹرز کو بھگوان کا درجہ دینے والے ہندوستانی بالخصوص سوشل میڈیا پر اندرونی غلاظت انڈیل رہے تھے۔ علی الاعلان کہا جا رہا تھا کہ ہندوستان نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کی ہے دھونی کو ونگ کمانڈر ابھینندن سے ملایا گیا۔ زعفرانی رنگ کے بھی چرچے رہے۔ سوائے اس میچ کے میری نظر میں کھیل میں کوئی مقابلہ ایسا نہیں گزرا جب ہارنے والی ٹیم نے پٹاخے پھوڑے ہوں۔ مگر ہاں اسی سال 27 فروری کو دو جنگی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر کی تباہی 20 سے زیادہ فوجیوں کی ہلاکت اور ونگ کمانڈر ابھینندن کا زندہ پکڑے جانے کے بعد عوام سے پڑنے والی چھترول پر ہندوستانیوں کو فخریہ جشن منانا دیکھ چکا تھا۔
    خیر پاکستان سیمی فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ سے پوائنٹ برابر ہونے کے باوجود بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا حالانکہ اس نیوزی لینڈ ٹیم نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں سے کسی ایک کو بھی شکست نہیں دی۔ جبکہ پاکستان دو سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو ہرا کر بھی "متنازعہ” نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر باہر ہو چکا تھا۔ چور دروازے سے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب دیکھنے والے ہندوستان کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے روند ڈالا۔ اور آج کے مقابلے میں یہ بھی ثابت ہوا کہ اللہ کی توفیق سے پاکستان کے دشمنوں کا ہر وار الٹا اسی کے گلے کا پھندا بنا۔ جیت نیوزی لینڈ کی ہوئی ماتم ہندوستان میں اور سرخرو پاکستان ہوا۔ آخر میں یہی کہوں گا کہ
    ابھینندن کا کپ لاہور میں
    اور کوہلی کا کپ انگلینڈ میں رہ گیا۔۔۔۔!
    اب "ٹیم انڈیا” کے استقبال کے لیے ہندوستان میں ٹماٹر ختم ہوگئے ہیں تو پاکستان دے سکتا ہے آخر ہمسائے ہیں ہمارے۔

    سدا رہنا پاکستان زندہ باد

  • چیئرمین سینیٹ نے تمام ضوابط کی پابندی کی، پھر تحریک عدم اعتماد کیوں؟ فردوس عاشق اعوان

    چیئرمین سینیٹ نے تمام ضوابط کی پابندی کی، پھر تحریک عدم اعتماد کیوں؟ فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جس چیرمین سینیٹ کو آپ خود لائے اسے کیوں ہٹانا چاہتےہیں . چیرمین سینیٹ نے تمام ضوابط کی پابندی کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ چاہتےہیں سینیٹ کاکنڈکٹ سیاسی پنڈتوں کی خواہش کےتابع ہوناچاہیے، اپوزیشن والے ضدکربیٹھے ہیں کہ سینیٹ ان کی خواہش سےچلے، آج دنیا وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کو مان رہی ہے، چیرمین سینیٹ نےانکی شان میں کیاگستاخی کی کہ یہ تحریک عدم اعتماد لےکرآئے،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم فردیاشخصیت بچانےنہیں ادارے کےتحفظ کےلیے کھڑے ہونگے ، اس پنجہ آزمائی کو بجٹ میں دیکھ چکےہیں ، ہم ادارےکو بچانےکیلیےآگےبڑھیں گے، چیئرمین سینیٹ نے صرف ظل سبحانی کی خواہش کی پابندی نہیں کی، پاکستان دنیا میں ایک اہم ملک کی حیثیت اختیارکرچکا ہے، پہلی بارپاکستان کو ایک امن پسند ملک کےطورپربلایاگیا،

  • اوورسیز پاکستانیوں کا ترسیلات بینکنگ کے ذریعے بھیجنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،عمران خان

    اوورسیز پاکستانیوں کا ترسیلات بینکنگ کے ذریعے بھیجنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ترسیلات زربینکنگ چینلز سے بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ترسیلات زر مجموعی طور پر 21.8 بلین ڈالر رہیں۔عمران خان نے کہاکہ مجھے اس بات پر خوشی ہوئی ہے کہ اورسیز پاکستانیوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے.

    وزیراعظم عمران خان نےاپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ترسیلات زر بینکنگ چینلز سے بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر 9.7 فیصد بڑھیں، رواں سال ترسیلات زرمجموعی طور پر21.8 بلین ڈالر رہیں اور ترسیلات زر 2.9 فیصد کے مقابلے 9.7 فیصد بڑھیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 19- 2018 میں21ارب84کروڑ 15 لاکھ ڈالرز ترسیلات زرہوئیں جبکہ 18 -2017 میں صرف 19ارب91 کروڑ ڈالرکی ترسیلات زر ہوئیں تھی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سے ترسیلات زر کی شرح میں 20 فیصداضافہ ہوا، 19- 2018 میں صرف امریکا سے 3.41بلین ڈالر ترسیلات زر آئیں جبکہ برطانیہ سے آنے والی ترسیلاتِ زر میں بھی 18 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 3 ارب 41 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔

    مالی سال 2019 کے دوران بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں نےمجموعی طورپر 21841.50 ملین امریکی ڈالرز وطن بھیجے،اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق صرف جون کے مہینے میں بھیجے جانے والی ترسیلات کی مالیت 1650.52 ملین ڈالر رہی جو مئی کے مقابلے میں 28.72 فیصد کم جبکہ جون 2018 کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

    Comm

  • 15 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں‌ کا اجلاس، پشاور، کراچی میں‌ جلد ملین مارچ ہوں‌ گے، مولانا عبدالغفور حیدری

    15 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں‌ کا اجلاس، پشاور، کراچی میں‌ جلد ملین مارچ ہوں‌ گے، مولانا عبدالغفور حیدری

    جمعیت علماء اسلام ف کے جنرل سیکرٹری سینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ آل پارٹیزکانفرنس میں 25 جولائی کویوم سیاہ منانےکااعلان کیا گیا . 25 جولائی کوعام انتخابات ہوئے تھے جو دھاندلی زدہ تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی نے اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کے اصرار پرحلف اٹھایا، اپوزیشن کی بڑی جماعتیں سمجھ رہی تھیں شایدتحریک چلانےسےکیس کھلیں گے، آج اپوزیشن کارکنان کی لسٹیں بن رہی ہیں، آج ہمارے عہدیداروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، 15 جولائی کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلائیں گے، پشاور میں 25 جولائی اور 28 جولائی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوں گے،

    مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ کراچی لاہور میں بھی بڑے جلسے ہوں گے، 13 جولائی کو تاجروں کی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہیں ، اسلام آباد مارچ کی تیاریاں کررہے ہیں، حکومت ٹھہر نہیں سکے گی،

  • بھکر: بڑے بھائی کی غیر موجودگی میں چھوٹا بھائی شیطان بن گیا

    بھکر: بڑے بھائی کی غیر موجودگی میں چھوٹا بھائی شیطان بن گیا

    سرگودہا،بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی )بڑے بھائی کی غیر موجودگی میں چھوٹا بھائی شیطان بن گیاتفصیلات کے مطابق ناجاٸزتعلقات قاٸم نہ کرنےپردیورنے سگی بھابھی کوآگ لگادی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھائیوں کی بروقت آمد پر خاتون کی جان بچ گئی۔
    متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیاہےجبکہ آگ لگنے سے لڑکی کی کمر ، بازو اور ہاتھ جھلس گئےہیں
    بپل شیخ راٶکارہاٸشی مبشرعرصہ سے بھابی کو تنگ کر رہا تھا پولیس نے تھانہ صدر میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم فرار ہو گیا ہے

  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ،الرٹ جاری کر دیا گیا

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ،الرٹ جاری کر دیا گیا

    سرگودہا!بھکر(نمائندہ باغی ٹی وی) دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ تفصیلات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا
    دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر پانی کی آمد 256943 کیوسک جبکہ اخراج 250443 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔فلڈ فورکاسٹ ڈویژن نے اعلامیہ جاری کر دیا
    اس وقت بھکر میں انتائی نچلے درجہ کا سیلابی ریلا گزررہا ہے ۔
    275000 کیوسک پانی آنے سے نشبی علاقوں کو خطرہ ہے ،
    نشیبی علاقوں میں ابتدائی الرٹ جاری کردیاگیا ہے ،

  • کراچی میں سوشل میڈیا ایکسپرٹ جعلی پیر گرفتار، کیسے کرتا تھا خواتین کو بلیک میل؟ اہم انکشافات

    کراچی میں سوشل میڈیا ایکسپرٹ جعلی پیر گرفتار، کیسے کرتا تھا خواتین کو بلیک میل؟ اہم انکشافات

    کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے ایک جعلی پیر کو گرفتار کیا ہے. ملزم خواتین سے بھاری مقدار میں‌ رقوم بھی بٹور چکا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم آستانہ کا گدی نشین ہے.
    ملزم شاہنواز نےموبائل پرویلٹ پاسورڈ بنا رکھا تھا جسے ایف آئی اے نے توڑا، ملزم جعلی آئی ڈیزبناکروائرل کرنےکی دھمکی دیتا تھا، ملزم خواتین کی غیراخلاقی ویڈیوزبنا کربلیک میل کرتا تھا،

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم کئی خواتین کوبلیک میل کرکےپیسے بٹور چکا ہے. ملزم شاہنواز سے 3ہزارسےزائدخواتین کی غیراخلاقی تصاویراورویڈیوزبرآمد کی گئی ہیں. ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید ہوشربا انکشافات کی توقع ہے. واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف شہروں‌ و علاقوں‌ میں‌ معصوم لوگوں‌ کی عزتوں‌ اور جان و مال سے کھیلنے والے جعلی پیر گرفتار کئے جاتے رہے ہیں تاہم اثررسوخ استعمال کر کے قانون کی گرفت سے بچ نکلتے ہیں. شہریوں نے گرفتار جعلی پیر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.