فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)فیسکو رحمے شاہ کی ٹاسک فورس ٹیم نے ایکسئین تاندلیانوالہ کی سربراہی میں چھاپہ مار کر 11کے وی فیڈر سے ڈائریکٹ کنڈے اور ٹرانسفارمر کے ذریعے بجلی چوری کا نیٹ ورک دھر لیا۔ چوری ہونے والی بجلی زیر زمین کیبل بچھا کر ملحقہ آبادی کے 10سے زائد گھروں کو مہیا کی جا رہی تھی۔ فیسکو ٹیم نے موقع سے کیبل اور25کے وی اے کا ٹرانسفارمر قبضہ میں لے لیا اور چوری میں ملوث محمد امین الیکٹریشن کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس تھانہ مریدوالا کو درخواست دے دی۔ الیکٹریشن نے فیسکو کی ٹیموں کو دھوکا دینے کیلئے گھر کی چھت پر سولر پینل بھی نصب کر رکھے تھے۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانا ئی (پاور ڈویژن)اورچیف ایگزیکٹوفیسکومجاہداسلام باللہ کی خصوصی ہدایات پرفیسکوٹاسک فورسزاور انٹیلی جنس ٹیموں کا ریجن کے چاروں سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے۔فیسکو ٹاسک فورس نے رحمے شاہ میں ڈائریکٹ کنڈا لگابجلی چوری پکڑی ہے۔ رحمے شاہ کے نواحی علاقے 544گ ب کے رہائشی الیکٹریشن محمد امین نے اپنی ورکشاپ کی چھت کے اوپر سے گزرنے والی 11کے وی کنجوانی فیڈر پر ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر 25کے وی اے کے ایک ٹرانسفارمر کے ذریعے بجلی چوری کا نیٹ ورک بنا رکھا تھا اور بجلی پی وی سی کیبل زیر زمین بچھا کر ملحقہ آبادی کے 10گھروں کو مہیا کر رکھی تھی۔ فیسکو ٹیموں کو دھوکا دینے کیلئے اس نے چھت پر سولر پینل بھی نصب کر رکھے تھے اور یہ تاثر دے رہا تھا کہ وہ سولر سسٹم کے ذریعے پیدا ہونے والی بجلی ورکشاپ میں استعمال کر رہا ہے۔ ایس ڈی او رحمے شاہ سجاد علی نے شبہ ہونے پر فیسکو ٹاسک فورس کو اس کی ریکی پر لگا دیا۔ جنہوں نے 11کے وی فیڈر کنجوانی پر انتہائی باریک تار ڈال کر اسے 25کے وی اے ٹرانسفارمر سے جوڑ کر ہونے والی بجلی چوری کا سراغ لگا لیا۔ گذشتہ روز ایکسئین تاندلیانوالہ محمدعارف اور ایس ڈی اوسجاد نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار ا تو الیکٹریشن محمد امین نے مزاحمت کی کیبل اور ٹرانسفارمر اتارنے نہیں دیا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی تو وہ ان کے آنے سے پہلے فرار ہو گیا۔ فیسکو ٹیم نے زیرزمین کیبل اور ٹرانسفارمر قبضہ میں لے لیا اور پولیس تھانہ مرید والا کو مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی ہے۔ فیسکو چیف مجاہد اسلام باللہ نے صارفین بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اوراپنے گردونواح میں ہونے والی بجلی چوری کی اطلاع فوری طورپر وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیں تاکہ بجلی چور صارفین کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی سرکوبی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورفیسکو ٹیموں کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے اس جر م کا خاتمہ ہوسکے۔
Author: +9251
-

رحیم یارخان باغی ٹی وی پر خبر لگنے کے بعد فوری ایکشن
رحیم یارخان باغی ٹی وی پر خبر لگنے کے بعد فوری ایکشن:
تفصیلات کے مطابق باغی ٹی وی نے خبر دی کہ رحیم یارخان شیخ زید ہسپتال میں سی ٹی سکین مشینیں بہت عرصہ سے خراب ہیںاور مریضوںکو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ہسپتال انتظامیہ اس پر توجہ نہیں دے رہی.باغی ٹی وی پر خبر لگنے کے بعد فوری طور پر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر پرنسپل شیخ زید کالج وہسپتال نے نوٹس لیا اور فنڈز جاری کروائے. -

وزیر داخلہ کی تمام مسالک و مذاہب کے رہنماؤں سے ملاقات
وزیر داخلہ برگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کی تمام مسالک و مذاہب کے نمائندوں اور قائدین سے ملاقات ہوئی جس میں ملک میں امن و امن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا .
وزیر داخلہ برگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کی تمام مسالک و مذاہب کے نمائندوں اور قائدین سے میٹنگ ہوئی جس میں ملک کے اندر امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا. واضح رہے کہ ملک کے اندر جاری حالات کے مطابق بریگیڈیئر اعجاز شاہ کو تعین کیا جانا کافی اہم قراد دیا گیا تھا .
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ قومی اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ملک میں امن امان اور بھائی چارے کی فضا کو عام کیا جائے، باہمی اختلاف سے گریز کریں ، پاکستان کے عوام کو اتحاد واتفاق پر اکٹھا رکھیں..
خیال رہے کہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-118 ننکانہ صاحب 2 سے تحریک انصاف کے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے قابلِ اعتماد ساتھی تصور کیے جاتے تھے جو 2004 سے 2008 تک انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے
-

آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. کپتان کہتے ہیں کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اور اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے.
اوپنر فنچ اور وارنر اچھا سکور کرنے کے لیے پر امید ہیں. اچھا ہدف دینے سے ہی انگلینڈ پہ پریشر آئے گا.
انگلینڈ کے کپتان کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.اگر اوپنرز پہلے دس اوور تک وکٹ نہ دیں تو دوسری ٹیم پر پریشر آ جاتا ہے.
آج کا میچ جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں کو کڑی محنت کرنا ہوگی.واضح رہے نیوزیلینڈ بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے. اب جو ٹیم آج کا میچ جیتے گی فائنل میں نیوزیلینڈ کے ساتھ ٹاکرا کرے گی.
-

بہت جلد ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے، احسان مانی بول اٹھے
لاہور:کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی ،کھلاڑیوں کا مستقبل کیا ہوگا اس کے متعلق بہت جلد فیصلے کرنے والے ہیں ایک نجی ٹی وی سے انٹریو میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق اہم فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ‘ بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، میری اننگز تو اب شروع ہوئی ہے، نئی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی سے متعلق فیصلے چند ہفتوں میں کر لیے جائیں گے۔یاد ر ہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ چیئرمین پی سی بی احسانی مانی جلد بورڈ میں بڑی تبدیلیاں کریں گے۔
کپتان سرفراز کی کپتانی سے متعلق احسان مانی کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنا عہدہ سنبھالا تو ورلڈکپ میں کچھ ہی ماہ باقی تھے اور اسی وجہ سے ٹیم انتظامیہ اور کپتان سرفراز احمد کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ آئندہ 4 سال کے دوران قومی ٹیم کی سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک باقاعدہ طریقہ کار کو اپنایا جائے گا۔

احسان مانی نے کہا کہ مکی آرتھر نے بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تاہم پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی رپورٹ سے قبل اس بارے میں کوئی جواب نہیں دیا جاسکتا۔ایک سوال کے بارے میں جس میں کہا گیا کہ سرفراز احمد نے بھی کپتانی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو اس پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کی رپورٹ سے قبل اس معاملے پر بھی کچھ کہنا نامناسب ہوگی۔ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ اس میں بہت اگر مگر ہے، تاہم اس کا جائزہ لینے کا موزوں فورم کرکٹ کمیٹی ہی ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد کرکٹ بورڈ کی اہلیت سے متعلق کافی سوالات اٹھانے کے ساتھ ساتھ بورڈ پر سخت تنقید کی گئی تھی .جس کے بعد کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے اہم فیصلے کرنے کا اعلان کیا ہے.
-

اسلام آباد موٹروے پر حادثہ: ذمہ دارکون؟جاں بحق اور زخمی کون اور کہاں سےتعلق ؟موٹروے حکام نے سب کچھ بتا دیا
اسلام آباد-آج کا دن پاکستان میں بڑے سانحات اور حادثات کے ساتھ طلوع ہو اہے .رحیم یار خاں میں ریلوے حادثہ کے بعد اب اسلام آباد موٹروے پر باہتر انٹرچینج کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق اور 46 زخمی ہوگئے۔موٹرواے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح سویرے شدید بارش اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔دوسری طرف سپرنٹنڈنٹ پولیس پوٹھوہار ٹاؤن سید علی نے بس ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ڈرائیور کو موسم کی خرابی کا احساس ہونا چاہیے تھا لیکن اس نے نااہلی کا مظاہرہ کیا ہے.سید علی نے بتایا کہ معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور اس وقت موبائل فون استعمال کررہا تھا
سید علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق ادارے نے حادثے کے بعد انہوں نے ایم ون موٹروے پر ہر 500 میٹر پر اسپیڈ کیمرا نصب کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ادھر موٹروے پولیس ڈی آئی جی اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق لاہور، ننکانہ صاحب اور سوات سے ہے اس حادثے میں زخمی افراد کو ٹیکسلا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے.موٹروے پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق مسافروں کی شناخت سکینہ بی بی، نورین، کنزا، خالد شہزاد، سیف الرحمٰن، اعجاز، نیاز، تاج کے نام سے کی اور کہا کہ 2 لاشوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے متعدد عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور بس چلاتے ہوئے مسلسل موبائل فون کا استعمال کر رہا تھا جبکہ چند مسافروں کی جانب سے اسے منع کرنے پر بھی وہ باز نہیں آیا تھا۔ڈرائیور اس وقت پولیس کی حراست میں جس کے خلاف کارروائی کرکے اسے قرار واقعی سزادی جائے گی یہ کہنا تھا سپرنٹنڈنٹ پولیس پوٹھوہار ٹاؤن سید علی کا.
پولیس کے مطابق بس ٹرالر کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوگئی تھی۔ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسیلا کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرز کے مطابق 10 لاشوں اور 8 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جبکہ دیگر کو حسن ابدال، واہ کینٹ اور راولپنڈی کے دیگر ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔
-

ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے منعقد سیمینار سے مقررین کا خطاب
چنیوٹ
بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور اس کی آگاہی کے لئے سب کو فرداً فرداً اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے چنیوٹ میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے منعقد سیمینار سے مقررین کا خطاب
ملک بھر کی طرح کی ضلع چنیوٹ میں بھی ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہر تیمور امجد لالی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چودھری چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شہزاد اسلم باجوہ سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم فرح رضوان اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر تھا مگر توجہ اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ پانچویں نمبر پر آگیا ہے جوکہ قابل فکر اور قابل غور ہے مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنی آبادی اپنے وسائل کے مطابق رکھنی چاہئے اور آبادی کے کم ہونے سے تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمیں بحثیت باشعور معاشرہ فرداً فرداً اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ آبادی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور ہمارے مسائل میں بھی نمایاں طور پر کمی ہوگی اور اس سے پاکستان کی ترقی خوشحالی کے امکانات روشن ہونگے -

ٹرین حادثات میں اضافہ، شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا
رحیم یار خاں کے ٹرین حادثے کے بعد شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑگیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید استعفی دو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،مسلسل ٹرین حادثوں کے بعد حالیہ المناک واقعے نے پاکستانی عوام کو سخت رد عمل پیش کرنے پر مجبور کر دیا.پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکمشیخ رشید کے وزیر ریلوے بننے کے بعدٹرین حادثات میں اضافہ ہوا ہے.15ستمبر 2018ءکومیانوانی میں ٹرین حادثہ پیش آیا جب مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ میانوالی کے قریب ٹرین کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثہ میانوالی کے سوہان پل اور مکھڈ اسٹیشن کے درمیان ہوا جس میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس میں 20 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے.اسی طرح جناح ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی شامل تھے.
27 مئی کو قینچی ریلوے پھاٹک پر 2 رکشے اور3 موٹر سائیکلیں ٹرین کی زد میں آ گئیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

صوبہ سندھ کے علاقے پڈ عیدن کے قریب مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ایک کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت 18 گھنٹے تک رکی رہی۔
2 اپریل کو پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں ریلوے کا نظام درہم برہم ہو گیا
ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی
اس واقعے کے بعد حزب اختلاف کے قائدین اور سیاستدانوں نے شیخ رشید کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ،نون لیگ کے لیڈر طلال چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے کے بجائے وزیر گالم گلوچ ہونا چاہیے.بلاول بھٹو نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے تک شیخ رشید کو چاہئیے کہ وزارت سے مستعفی ہوجائیں، ٹرین حادثوں پر وزیر کے مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اپنے وزیر سے استعفی مانگیں گے؟ شیخ رشید کا وزارت سے رومانس ٹرین حادثوں میں نجانے کتنی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا۔پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نےکہا کہ مغربی جمہوریت کی مثال دینے والے وزیر اعظم عمران خان بھی استعفی دیں گے؟
سوشل میڈیا پر عوام نے ٹرین حادثے کے بعد اپنے پنے جذبات کا اظہار کرتےہوئے کہا ک
اتسام عمر نے لکھا” اپنی 10 ماہ کی حکومت میں شیخ رشید نے ریکارڈ ٹرین حادثات ہوئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا یہ بھی اہم کارنامہ ہے.
عبدالودود افضل نے کہا کہ: میں پی ٹی آئی کارکن ہونے کے ناطے شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں وہ اب اس ذمہ داری کو نبھانے کی عمر سےآگے نکل چکے ہیں.
ڈاکٹر بلال لکھتے ہیں:یہ آپ کی لال حولی نہیں ہے بہت ذمہ داری والا کام ہے آپ استعفے دیں اور گھر کو جائیں. -

رحیم یار خان اکبر ایکسپریس حادثہ میں شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج زخمی مسافروں کے نام
رحیم یار خان اکبر ایکسپریس حادثہ میں شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج زخمی مسافروں کے نام
1۔ نیاز حسین ولد سلطان احمد (رحیم یار خان)
2۔ اجمل ولد عبدالرشید (فورٹ عباس)
3۔ ثقلین ولد منظور (پیر محل)
4۔ حسنین ولد فہیم (شکار پور)
5۔ محمد اکمل ولد جنڈ وڈا خان(رحیم یار خان) زیر علاج ہیں
6۔ایک زخمی کا تاحال شناخت نہ ہو سکی
شیخ زید ہسپتال میں ایک جانبحق فرد بھی لایا گیا جس کی شناخت یاسر ولد محمد اسلم (فیصل آباد) کے نام سے ہوئی -

امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا .ٹرمپ کی سخت تنقیدبرداشت سے باہر
لندن:امریکہ صدرکی سخت نتقید یا فرائض منصبی میں نااہلی ،امریکہ میں برطانوی سفیر کو استعفیٰدینا پڑگیا.اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے واشنگٹن میں سفیر کم ڈیروچ نے سفارتی مواصلات لیک ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے اور واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں. رواں ہفتے ایک اخبار کی طرف سے برطانیہ اور امریکا کے درمیان خفیہ مواصلات عیاں کیے تھے جس کے بعد سے دونوں اتحادی ممالک میں تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔
امریکی اور برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کم ڈیروچ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہیں ‘انتہائی احمق شخص’ قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف برطانوی سفیر پر تنقید کی بلکہ ٹرمپ نے تھریسا مے کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی اور اسے ‘احمقانہ’ قرار دیا اور کہا کہ ‘اچھا ہے کہ وہ جا رہی ہیں’۔دوسری طرف برطانویسیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ نے امریکی صدر کے رد عمل کو ‘غلط اور غیر مودبانہ’ قرار دیا اور کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا.

ڈیروچ جنوری 2016 سے واشنگٹن میں موجود ہیں جبکہ انہیں رواں سال کے اختتام تک اس ہی عہدے پر رہنا تھا تاہم ایک بیان میں انہوں نے کہا ‘موجودہ صورتحال میں میرا کام کرنا ناممکن ہوگیا ہے’۔انہیں برطانیہ کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے حمایت حاصل تھا.واضح رہے کہ اس سے قبل ماضی میں بورس جونسن کا بھی امریکی صدر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوچکا ہے۔